کچھ عورتیں بڑی احمق ہوتی ہیں۔ اس سے پہلے کہ محکمہ انسداد و سدباب مرداں بھی ان عورتوں میں شامل ہوں یہ وضاحت پیش کی جاتی ہے کہ آج کی پوسٹ باجی سارہ کے نام۔
باجی سارہ ان عورتوں میں شامل ہیں جو اپنی عزت افزائی خود کرواتی ہیں۔ پہلے ٹین پریگننٹ کے خلاف مہم چلائی اور دوران انتخابی مہم ان کی اپنی بیٹی حاملہ نکلی۔ پھر تقریبا داماد لیوائی جانسن سے لڑائی کی اور یہ صاحب برسٹل سے ناطہ توڑ کر ہر ہفتہ ٹائم اسکوائیر پر بیٹھ کر باجی سارہ پر چٹکلے چھوڑتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے فرمایا کہ باجی سارہ نے ان کو آفر کی تھی کہ وہ برسٹل کا بچہ خود گود لے سکتی ہیں۔ خیر گورنری چھوڑنے کے بعد انہوں نے اوپرا پر فرمایا تھا کہ وہ لیوائی سے بات کرنے پر تیار ہیں اس کا علم تو نہیں کیا ہوا ہاں وہ پھر 2012 میں صدر بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔
اسی ہفتہ ایک ٹی پارٹی میں شرکت کی اور وہاں خطاب کا 100000 ڈالر لیا۔ پہلے فاکس والوں کا کم دماغ خراب تھا کہ انہوں نے باجی سارہ کو اپنے چینل میں جگہ دے دی تھی۔ خیر باجی سارہ نے صدر اوبامہ پر کافی تنقید فرمائی مگر کی نوٹ یہ تھا کہ ایران پر حملہ کریں اور اسرائیل کو مزید سپورٹ ہیں۔ ایران پر حملہ بھی کر دیں اور اسرائیل کو مزید امداد بھی دے دیں لیکن پیسے آئیں گے کہاں سے؟ اکانومی پہلے نہیں ٹھیک اور اوپر سے مس پیلن کی باتیں۔
نیویارک میں سب لوگ باجی سارہ کو احمق گردانتے ہیں۔ مجھے ابھی تک ایک بھی ایسا نہیں ملا جو اس سے متاثر ہو۔ اسی پر کیا موقوف اس ویڈیو سے لطف اندوز ہوں باجی سارہ اپنے ہاتھوں پر کچھ لکھ لائی تھیں۔
on youtube
f she looks ugly.
Popularity: 1% [?]
Popularity: 1% [?]
93 views
Related Posts
- None Found



























سارہ ایک اچھی بھلی بلاگر ہیں ۔ شکر کیجئے کہ میں نے عبارت پڑھ لی ۔ ورنہ اس وقت آپ کی کلاس لی ہوتی

افتخار اجمل بھوپال´s last blog ..چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ فاتح
اجمل صاحب میںبھی ان کے ہی بارے سمجھا تھا پہلے
شکر ہے بچت ہو گئی۔
عمر احمد بنگش´s last blog ..پکوڑے، اخباروں پر
میں تو جی کہتا ہوں کہ تمام امریکی مخالف لوگ کھل کر باجی سارہ کی حمایت کریں اور کسی طرح بیس سو بارہ میں اسے صدر بنوادیں۔۔ نا الفائدہ کی ضرورت رہے گی نا جھنڈا جلانے کی اور آپ اپنے خنجر سے خودکشی والے فلسفہ کی میوزک ویڈیو بھی مفت میں مل جائے گی۔
راشد کامران،

عنیقہ ناز´s last blog ..نئے افکار کا حصول اور انکی ترویج-۳
اچھا بھلا لکھتے ہوئے یہ لکھنے کی کیا ضرورت تحی کہ کچھ عورتیں بڑی احمق ہوتی ہیں۔ کچھ الو بھی بڑے عقلمند ہوتے ہیں، کچھ گدھے دولتیاں نہیں مارتے وغیرہ وغیرہ۔ آپ نے اس جملے کی وجہ سے پوسٹ میں وہ قباحت پیدا ہو گئ جو انڈین فلم تھری ایڈیٹس کو گہنا گئ۔ امید ہے آئندہ ‘کچھ خواتین’ کو احمق قرار دینے کے لئے سارہ پالن کا سہارا نہیں لیں گے۔
عنیقہ ناز´s last blog ..نئے افکار کا حصول اور انکی ترویج-۳
راشد: مگر میرا خیال ووٹنگ امریکہ مخالف ممالک میں کروانی پڑے گی۔
عنیقہ: کچھ الو کے پٹھے لکھتیں تو بہتر رہتا
میں کسی بھی خاتوں کو احمق قرار دینے کے لٕے سہارا نہیں لیتا کچھ خواتین کو میں منہ پر احمق کہہ دیتا ہوں جیسے ابھی ایک آنٹی کو فون کر کے بتایا ہے کہ ان سے بڑی احمق میں نے آج تک نہیں دیکھی۔
تو بھائی آپ کیوں ان کے پیچھے پڑے ہیں۔ آجکل تو آپ کے صدر صاحب کی ریٹنگ کافی نیچے جارہی ہے ان پر کچھ لکھیںنا
۔ اوبامہ بھی صرف باتیں کرکے صدر بنا اور سارہ بھی باتیں کرکے صدر بننا چاہ رہی ہے
خوب گزرے کی جو مل بیٹھیں گے والا معاملہ ہے۔ 

خرم´s last blog ..اوکا وانگو کے ببرشیر
خرم: پہلے یہ دیکھیں
http://www.hulu.com/watch/127117/the-daily-show-with-jon-stewart-tue-feb-9-2010