تو صاحب ذکر ہے اس مل بیٹھ کر کھانے پینے کا جس کو مظلوم نے جذباتی ہو کر عالمی اردو بلاگنگ کانفرنس بنانے پر جگہ جگہ اشتہار دے دے کر ڈھونڈھورا پیٹا۔ 5 بجے کا کہہ کر جب صاحب لوگ 9 بجے کے بھی بعد تشریف لائے تو میرا خیال تھا کہ ان کو کسی کشادہ گلی میں گاڑی لگوا دینی چاہئے یہ نہ ہو گھر جا کر بیگم سے پھینٹی پڑ جائے۔ نتیجتہ جب ہم مظلوم کی گاڑی میں سوار ہوئے تو یہ کیا۔ ہمیں ایک کتابچہ تھما دیا گیا کہ دیکھو راستے میں ہر ٹریفک لائٹ پر رکتا ہوا نوٹس لکھتا رہا ہوں۔ چونکہ میں حد درجہ بدتمیز واقع ہوا ہوں لہذا میں نے وہ کتاب پڑھے بغیر، بغیر شکریہ کے واپس رکھ دی۔ اگلی جو چیز ہاتھ لگی وہ تھی ایک ریکارڈنگ ڈیوائس جو کہ صاحب موصوف نے خاص طور پر لانگ آئی لینڈ ریل روڈ میں سفر کرتی کڑیوں سے بات چیت کی ریکارڈنگ کے لئے خریدی ہو گی جو کہ اس عالمی اردو بلاگنگ کانفرنس کے بارے میں سنجیدگی کے اظہار کے طور پر وہ اٹھا لائے۔ حالانکہ میں نے منع بھی کیا تھا کہ بھیا یہ نجی محفل ہے بغیر ایڈیٹ کئے فائل نہ جانے دینا مگر مجھے را فارمیٹ میں دینا خیر اللہ بھلا کرے سعود عالم کا اس نے شائد میری امی کی طرح مجھے سنجیدگی سے نہیں لیا نتیجتا اگلی صبح چہار سو ہماری داستان تھی۔
خیر دوران گفتگو سعود کو دو دفعہ فون ملانا پڑا اور دونوں دفعہ آواز آتی کال ریکارڈنگ آن، گھر جا کر سرچ فرمائی تو گوگل وائس کا علم ہوا۔ میں کچھ عرصہ سے کسی وجہ سے ایسی ہی کسی چیز کی تلاش میں تھا۔ خیر اب انویٹیشن ندارد۔ سارے جہاں کو جو چیز مل جاتی ہے مجھے نہیں ملتی۔ ایک نیک دل حسینہ نے آفر بھی کہ میرا اکاؤنٹ لے لو پر اگلے ہی دن مکر گئیں جس میں مجھے امریکہ کی سازش لگتی ہے۔ خیر سعود نے کمال مہربانی سے کہیں سے ایک انویٹیشن دلا دی جس پر ہم نے ان کی خطا معاف کی۔
گوگل وائس ایک اور کوشش ہے گوگل کی کہ وہ آپ کو مزید ذاتیات میں اتر کر جان سکے۔ اگر کوئی تھرڈ پارٹی آپ کو سب سے زیادہ جانتی ہے تو وہ ہے گوگل۔ کبھی کبھی مجھے گوگل ہیری پورٹر اینڈ دی چیمبرز آف سیکرٹس کی وہ ڈائری لگتا ہے جس میں جینی تمام تر معلومات انڈیلتی رہتی ہے۔ خیر گوگل وائس کی ایپ ڈھونڈنی چاہی تو معلوم ہوا کہ ایپل نے اے ٹی ٹی کے زیر اثر تمام ایپس بند کر دیں۔ امریکہ دراصل پرانی ٹیکنالوجی جہاں تک گھسیٹ سکو گھسیٹو اور پیسہ بناؤ پر چلتا ہے۔ تمام تر ترقی کے باوجود جدت ناپید یا کمیاب۔ ایک عرصہ سے صارفین کو 100 ڈالر لے کر ان لمیٹڈ پلان دے کر لوٹنے والوں کو مور پڑ گئے ہیں۔ اب کمپنیاں 50 ڈالر میں ان لمیٹیڈ پلان آفر کر رہی ہیں یا تقریبا 80 ڈالر میں ٹالک ٹیکسٹ ایند ویب۔ اے ٹی اینڈ ٹی 30 ڈالر لے کر آپ کو ان لمیٹیڈ نیشن وائیڈ اور 200 انٹرنیشنل ٹیکسٹ دیتا ہے جو کہ گوگل کی اس سروس کے بعد کسی کو اس کی ضرورت نہیں۔ نتیجہ ایپ سٹور سے ایپ غائب
لہذا کہئے ایپل سکس بگ ٹائم۔ بلیکرا ڈاؤن لوڈ کریں۔ اپنا آئی فون 5 سیکنڈ میں ون کلک سے جیل بریک اور ان لاک کریں۔ سڈیا انسٹال کریں اور آئی فون پر وہ تمام زبردست ایپلیکشن انسٹال کر لیں جو کہ ایپل شائد دس سالوں میں اجازت دے گا۔ مثال کے طور پر جی وی موبائل۔ سائی کوڈر یا پھر آئی فون موڈیم۔
Popularity: 1% [?]
Popularity: 1% [?]
73 views
Related Posts
- None Found




























آئی فون ہو تا تو اس میں سے تھوڑا بہت مجھے سمجھ آ ہی جاتا

ڈفر – DuFFeR´s last blog ..عزت بچائی مبلغ چار ہزار روپے
سی این بی سی پر اس جمعرات غالبا انسائڈ گوگل کے نام سے پروگرام بھی آنا ہے اس کے پرومو میں یہی کچھ کہ رہے تھے کہ گوگل آپ کو آپ سے زیادہ جانتا ہے
بدتمیز کا کہنا ہے کہ:
Dec 03 2009 بوقت 1:16 pm
عبداللہ شائد کوئی عورت ہے کیونکہ لڑنے میں بہت ہشیار ہے۔ ویسے اگر تم انتا چڑتے ہو تو کیا میںتمہیں “ابے بھئے” کہہ کر بلا سکتا ہوں؟ اجمل انکل نے دو باتیں بالکل درست لکھیںجو شائد ہر کوئی محسوس کر لیتا ہے کہ ایک یہ لوگ احساس برتری کے مارے ہوتے ہیں دوسرے عبداللہ اپنی کم علمی کا زمہ دار دوسروںکو ٹھہراتا ہے۔
اصولا تمھاری اس بات کا جواب اجمل کی پوسٹ پر دینا چاہیئے مگر وہ میرے کم و نیش 6 تبصرے ہضم کرچکے ہیں اس لیئے مجبورا یہاں جواب لکھ رہا ہوں!
مجھے یہ جان کر بے حد افسوس ہوا کہ تمھارے خاندان کی خواتین لڑنے میں بے حد ہوشیار ہیں اسی لیئے تم ذاتی تجربے کی بناء پر تمام خواتین کو ایسا ہی سمجھتے ہو،اللہ تمھارے حال پر رحم فرمائے!
ویسے اس بات کو جاننے کے لیئے بندے کا افلاطون ہونا ضروری نہیں تمھاری اخلاقیات ویسے ہی اس کا زور شور سے اور کھل کر اعلان کررہی ہوتی ہیں کہ کس طرح کے ماحول میں تمھاری پرورش ہوئی ہے بس اب صرف تمھارے لیئے دعا ہی کی جاسکتی ہے!
کون کتنا کم علم ہے اس کو جاننے کے لیئے پہلے بندے کو خود کچھ علم ضرور حاصل کرنا پڑتاہے تو بس یہی میرا مشورہ ہے تمھیں اور دعا بھی کہ پڑھ لکھ کر پڑھے لکھے جاہل نہ بننا اور نہ ہی خود پسند