بس صاحب جب ہماری حرکات قابل گردن زنی ہوئیں اور ہماری پرواز ان حدود سے تجاوز کرنے لگیں جن کو ہمارے ابا جان نے متعین فرمایا تھا تو ہمارا چرچا ہر جگہ ہونے لگا۔ جسطرح کوئی نوجوان ہاتھ سے نکلا جا رہا ہو تو اس کی شادی کر دینے کی صلاح ملتی ہے اسی طرح ہماری حرکات کے بعد کل زمانہ ہمیں اسکول داخل کرانے کے مشوروں کے ساتھ ساتھ اسکولوں کا پتہ بھی بتانے لگا۔ کچھ قصور اس میں ہمارا بھی تھا کہ امی نے جو قاعدہ پڑھنے بٹھایا اس کو پڑھتے پڑھتے ہم وقتی طور پر انتقال فرما جاتے اور پھر کھانے کے وقت ہی اٹھائے جاتے۔

لہذا امی نے دیکھ بھال کر جن ہمسائی کے بچے اخلاق میں سب سے اچھے تھے ان کے اسکول کا چناؤ کیا جو کہ ایک سرکاری اسکول تھا جس کی اضافی خوبی اس میں پہلی کلاس سے ہی انگلش کا پڑھانا تھا جبکہ اس زمانے میں انگلش 6 جماعت سے پڑھائی جاتی تھی۔

بس جناب ایک دن ہمیں پکڑ کر ہماری پیشی ایک استانی کے حضور ہوئی جنہوں نے گھر میں کمائی میرا مطلب ہے ٹیوشن سینٹر کھول رکھا تھا۔ انہوں نے پہلے تو کہا کہ بچہ کچی پکی نہیں پڑھ کر آیا؟ پھر پاس بیٹھے ایک بچے کی رف کاپی پر میرا ٹیسٹ لیا اور کہا لے آیئے گا آرام سے داخلہ مل جائے گا۔ اب مجھے تو نہیں علم تھا کہ کیا بلا سر پڑنے والی ہے پر میری امی بڑی خوش تھیں۔

ٹیسٹ والے دن ہم وہاں پہنچے تو دیکھا کہ امیوں کا ایک اژدہام ہے جو اپنے بچے بالکل ویسے پہلا پھسلا کر لائی تھیں جیسے قصائی بکرے کو لے جاتا ہے کیونکہ جیسے ہی استانیوں نے بچوں کو ان کی اماؤں سے علیحدہ کیا تو جو جو سر بجے وہ مجھے ابھی تک یاد ہیں۔ ایک بچہ میری کلاس میں تو اس قدر عمدہ تھا کہ اس کی امی کو کمرہ امتحان کے دروازے پر سارا وقت کھڑا ہونا پڑا

میں خود چونکہ اتنی کڑیاں دیکھ کر پھولے نہیں سماں رہا تھا (نہیں نہیں غلط مطلب لینے کی ضرورت نہیں میرے خاندان اور میرے محلے میں اس وقت دور دور تک منڈے پیدا نہیں ہوئے تھے لہذا میری دوستی لڑکیوں سے ہی تھی) لہذا میری امی مجھے چھوڑ کر واپس گھر دوپہر کا کھانا لینے چلی گئی تھیں۔

واپس آ کر میری امی کے مطابق وہ تو سارا رستہ پریشان تھیں کہ ان کا لال کہیں یہاں سر نہ بجا رہا ہو پر ہم سارا وقت اسکول کے میدان میں مٹر گشت فرماتے رہے۔ کھانے کے بعد دوبارہ ایک سیشن انٹرویو کا تھا جس میں ہیتھرو ایرپورٹ کی طرح مابدولت کو پورے اسکول کے اندر سے گھمایا گیا جہاں ہم برٹش دور کی اس عمارت کے نقش و نگار دیکھ دیکھ کر متاثر ہوتے رہے۔ سب سے افسوس کن بات یہ تھی کہ ہم اول آ کر اسکول میں داخلےکے حقدار پائے گئے نتیجہ ہماری آزادیاں اگلے چودہ پندرہ سالوں تک ضبط ہو گئیں۔

Popularity: 1% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 1% [?]

81 views

 

 

Related Posts

    None Found


9 Responses to “یوم تعلیم ہفتہ بلاگستان کی عام تحریر”

  1. 1 راشد کامران

    خوبصورت لکھا ہے۔۔ قید کے پندرہ سالوں پر بھی کچھ روشنی ڈالیں تو مزہ دوبالا ہوجائے۔

  2. 2 سعدیہ سحر

    بچپن میں غصہ آتا ھے پڑھنا کیوں پڑھ رھا ھے

    اور اگر بچپن میں نہ پڑھا ھو تو ساری عمر غصہ آتا ھے پڑھا کیوں نہیں تھا
    سعدیہ سحر ´s last blog ..مضر ِ صحت چیزیں عوام کی پہنچ سے دور رکھیں My ComLuv Profile

  3. 3 بدتمیز(428)

    راشد: قید کے پندرہ سال ان تمام مصیبتوں سے پر ہیں جن سے ہر نکمے کا واسطہ پڑتا ہے۔ :mrgreen:

    سعدیہ: میرے ساتھ تو یہ دونوں‌ کیس ہیں۔ :cry:

  4. 4 خرم

    تو آپ نے سکول چودہ پندرہ برس میں پاس کیا؟ جبھی تو :evil:
    خرم´s last blog ..کچھ تصاویر اِدھر اُدھر سے My ComLuv Profile

  5. 5 بدتمیز

    خرم: بھیا امریکہ میں ہو اور امریکہ میں‌تو یونیورسٹی کو بھی سکول ہی کہا جاتا ہے۔ :razz:

  6. 6 taha

    agar aap bura na manayen aap nay kahan tak parha hy?? 14 saal tak to BA kia jatah hy. to kia aap nay siraf BA kia hy??? :shock:

  7. 7 خرم

    وہ تو درست ہے لیکن امریکہ میں‌آپ کہاں بدتمیزیاں‌کررہے ہیں آجکل؟
    خرم´s last blog ..کچھ تصاویر اِدھر اُدھر سے My ComLuv Profile

  8. 8 بدتمیز

    خرم: نیویارک سٹی

  9. 9 DuFFeR - ڈفر

    میں آپ کے غموں میں برابر کا شریک ہوں
    بچہ بیچارہ ہوش بعد میں سنبھالتا ہے سکول پہلے سنبھالنا پڑتا ہے :cry: ۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->