http://express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1100651146&Issue=NP_LHE&Date=20090619
بہت سے لوگ آجکل بحث کر رہے ہیں کہ نواز شریف کا ملک چھوڑنا اس کو قومی لیڈر ثابت نہیں کرتا۔ کرے نہ کرے سانوں کی؟ لیکن جان بچانے کو اگر بی بی اتنے سالوں باہر رہ سکتی ہے اور گارنٹی ملنے پر ہی ملک واپس آتی ہے تو اس کو کیوں بھلا دیا جاتا ہے؟ خیر اگر ایک غلط کرے تو اس کو بنیاد بنا کر خود غلطی کرنا بھی غلط ہے لیکن اپنے بھائی کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ہم امید کرتے ہیں بھائی جلد ہی پاکستان کو عزت بخشیں گے کیونکہ ان کے سپورٹر اس سوال پر منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔
Popularity: 3% [?]
Popularity: 3% [?]
242 views
Related Posts
- خادم اعلیٰ On September 13, 2008, 0 Comments
- http://express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1100482112&Issue=NP_LHE&Date=20080913 :taye: :thinkin/ جدہ کی گرمی لگ گئی یا لندن کی ٹھنڈ؟ AKPC_IDS += "1468,";Popularity: 3% [?] Share and Enjoy:
- blogging tidbits On August 27, 2007, 11 Comments
- پچھلے دنوں چند ایک نئے بلاگز اکھٹے بنے۔ یہ سب اپنے اپنے مزاج کے اعتبار سے اردو بلاگرز میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے۔ چند ایک مشکلات جن کا یہ سامنا کر سکتے ہیں اور چند ایک ٹپس جو ان کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ میں یہاں پیش کردونگا۔ میں سارا دن قدیر
- Network Monitor 3.0 has released to web! On December 8, 2006, 0 Comments
- You are receiving this email because of your participation in the Microsoft Network Monitor 3.0 beta program. The final release of version 3.0 has now been posted to http://connect.microsoft.com. Please update from your beta version to the released version if you have not already done so. It is available free of charge. The team has chosen
- :( On January 7, 2008, 4 Comments
- آپ نے کبھی آئینہ گر کے ٹوٹتے دیکھا ہے۔ اگر نہیں تو آپ میری بات نہیں سمجھ سکیں گیں۔ لیکن اب ایسی بھی کوئی خاص ضرورت نہیں کہ جا کر آئینہ توڑ کر دیکھیں۔ ویسے ہی تصور کریں۔ ٹوٹے ہوئے آئینہ میں دیکھیں تو آپ کو ہر ٹکڑے میں اپنی شکل نظر آتی ہے۔ میں
- فرق On February 12, 2008, 4 Comments
- پچھلے سال ایک عرب مجھے ملا۔ اس نے اپنی گھڑی میرے آگے کی اور کہا یہ کتنے کی ہو گی؟ میں نے دیکھا ڈائل کے اندر پانی بھاپ سا ہو کر شیشہ سے چپکا ہوا تھا۔ میں نے کہا کہا 30 یا 40 ڈالر مجھے کہتا نو مین یہ 300 ڈالر کی ہے۔ میں بہت
- امریکی کرنسی۔ On January 8, 2007, 4 Comments
- امریکہ عجیب ملک ہے۔ لوگ بےوقوف ترین ہیں۔ میڈیا پر آنکھ بند کر کے “ایمان لے آتے ہیں” ان کو بے وقوف بنانے والوں کو تعداد بھی کم نہیں۔ ہر کمپنی اور ہر بندہ ان کو بےوقوف بناتا ہے۔ پیسا کمانے کے جو ڈھنگ اور طریقے یہاں میں نے دیکھے اور کہیں نہیں دیکھے۔ ان
- urdu bloggin plugin tidbits On December 31, 2007, 15 Comments
- مجھے اپنی یہ تھیم بہت پسند تھی۔ اور میں نے اس کو بہت customize کیا ہے۔ بدقسمتی سے اس کی کچھ limitations ہیں جو مجھے سخت بری لگ رہی ہیں۔ لیکن ابھی تک اس سے کچھ بہتر تھیم نہیں مل سکی۔ بہت سے لوگوں کو 3 کالمی تھیمز نہیں پسند ہوتی اگر کسی کو ایسی
- New Presidential coins On January 7, 2007, 0 Comments
- A new presidential dollar coin will be appearing in circulation beginning February 16, 2007. United States Mint officials for the first time revealed designs for the presidential dollar coin series at a November 20, 2006 ceremony held at the Smithsonian Institution’s National Portrait Gallery.The dollars are to be produced because of the Presidential $1 Coin
- Updated version of Microsoft Phonetic Input Tool Beta On January 10, 2007, 0 Comments
- Microsft updated the phonetic input tool beta with a newer version, this is the mail we recieved. The Microsoft Phonetic Input Tool Team would like to thank everyone who tested and provided feedback for the version 1.1 beta. As a reminder, the license for the version 1.1 beta (posted in August 2006) will end on January
- بل On May 21, 2007, 3 Comments
- بل پڑھ کر یہ مت سمجھیں کہ میں امیگریشن بل پر کوئی اپ ڈیٹ دینے لگا ہوں۔ حالانکہ اس کے پوائنٹ سسٹم پر بات کرنا رہ گئی ہے۔ نہ میں صدر کلنٹن کے بارے میں رتب اللسان ہونے لگا ہوں۔ یہ بل وہ ہیں جو پاکستان میں “تراہ” نکال دیتے ہیں۔ چاہے بجلی 24 میں



























الطاف بھائی کی جان سترہ کروڑ نہیں تو کم ازکم کراچی کے ایک کروڑ لوگوں کی جان سے زیادہ قیمتی ضرور ہے۔۔۔


کیوں اس کو داؤ پر لگوانا چاہتے ہیںآپ۔۔۔
ویسے بھی اب وہ برٹش نیشنل ہیں۔۔۔
لندن کی ٹھنڈی ٹھار آب و ہوا چھوڑ کر کس کا دل کرتا ہے پاکستان جیسے لوڈ شیڈنگ کے مارے ملک میں رہنے کو۔۔۔
ہیں جی۔۔۔
جعفر´s last blog ..میں نے اک بار کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
سوئے ہوئے کو جگانا آسان ہوتا ہے جو جاگ رہا ہو اسے جگانا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ سمجھا کریں بات
الطاف حسین کے لیے ابھی مزید دس سال کوئی کلئرنس نہیں، نواز اور شہباز خاص لوگوں سے ذاتی دوستی کی بنیاداور ان کے پریشر پر ہمت کرسکے۔
نوازا بیوقوف تے جذباتی ہے، جبکہ شہباز کچھ سمجھدار ہے مگر اتنا نہیں جتنی بی بی تھی۔
آئندہ آنے والا وقت نوجوانوں کا ہے، آپ لوگ آگے آؤ ، آپس میں محبت بڑھاؤ اور انے والے وقت میں اپنا حصہ ڈالو۔
اب پرانوں کی رٹارمنٹ ہے
میرا مندرجہ بالا تبصرہ آپ کی پچھلی پوسٹ پر تھا، موضوں کے مناسبت سے یہاں دوبارہ پیسٹ کررہاہوں۔
آپ جیسے انرجیٹک نوجوانوں کا کام یہ نہیں ہے کہ بے مقصد باتوں میں الجھے ، آپ آگے آکر وہ کام کرو جس کی اس ملک کو ضرورت ۔
پاکستان اس وقت جن مشکلات سے دوچار ہے اس کا حل میں اپنا حصہ ڈالو، یہاں لاقانونیت ہے ، اخلاقیات ختم ہوتی جارہی ہے ، جان و مال کاکوئی تحفظ نہیں ، غیر تو غیر اس ملک میں اپنے بھی آتے ہوئے خائف ہیں ، غربت اور بے روزگاری روز بروز بڑھتی جارہی اسے ہی بے شمار مسائل ہیں جن کی طرف آپ نوجوانوں کو توجہ دینی ہے، ورنہ وقت آپ کے ہاتھ سے نکل جائے گا اور انارکی پھیل جائے گی۔
ان سب کاموں کے کرنے کے لیئے کسی حکومت یا بندے کو اکیوز نہ کرنا، یہ کام ہم نے اور آپ نے کرنے ہیں کیونکہ قلم کی طاقت ہی سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے اور ان سب کاموں کے کرنے کے لئے ہمیں سب کے دل جیتنے ہیں اور یاراں دل جیتنے کے لئے بڑی محنت کرنی پڑتی اور پتہ مارنا پڑ تا ہے۔
ہمت کرو اور آگے بڑہ کر پاکستان کو سنبھالو، پرانے سکوں کا وقت اب ختم ہونے کوہے اس ملک کو اب صحیح معنوں میں سچی ، مخلص اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو محلوں میں ہجروں میں یا ڈرائنگ روموں میں بیٹھ کر قوم کی قسمت کے ساتھ نہ کھیلے بلکہ عمل کاوہ ثبوت پیش کرے کہ مہاجروانصار کی کوئی تفریق نہ رہے۔
کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کولہو کے بیل کی طرح گھومتے رہنا اور گھماتے رہنا تمہاری بھی مجبوری ہے تمھارے لیڈروں اور بزرگوں نے تمہیں جو عادت ڈال دی ہے وہ آسانی سے تو نہیں چھوٹ سکتی۔ نا،اوپر اجمل صاحب کا تبصرہ میری اس بات کا ثبوت ہے

حشمت صاحب کی حق پرستی کو سلام،دیکھا اسے کہتے ہیں پنجابی حق پرست
کون بھگوڑا ہے اور کون نہیں یہ تو وقت بتائے گا مگر ہم تو یہ جانتے ہیں کہ ایک بھگوڑا(صرف تمھارے بقول)
جاکر لندن میں ٹیکسی چلا نے لگا اور دوسرا بھگوڑا سرور محل میں عیاشیاں کرنے لگا
چوہدری حشمت: آپ کی تھیوری درست مان لی جائے تو پھر بینظیر کا قتل کس کھاتے ڈالا جائے گا؟ زمینی حقائق ذاتی دوستیوں کو نہیں دیکھتے۔ کیا یہ دوست نواز اور شہباز کو ایسی سیکیورٹی دے سکتے ہیں کہ ان کو کسی طرف سے قتل کی کوشش نہیں کی جائے گی؟
عبداللہ: لندن تو نہیں شکاگو میں بھائی نے کافی ٹیکسی چلائی ہے۔
بے نظیر کا قتل اور نواز کا زندہ رہنا اسی کھاتے میں ڈالا جائے گا جس میں بھٹو کی پھانسی اور نواز کا سرور محل میں آرام کرنا،
بھولے بادشاۃ ایسی کسی سکیورٹی کے بغیر تمھارے گنجے شریفوں نے اس زمیں پر قدم بھی نہیں دھرنا تھا اتنے ہی بہادر ہوتے تو پہلے ہی دم دبا کر بھاگتے کیوں،
الطاف حسین نے بے نظیر کو بہت سمجھایا تھا کہ وہ پاکستان نہ جائے مگر اس کا خیال تھا کہ پاکستان ٹوٹ رہا ہے اور پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس کی جڑیں ہر صوبے میں ہیں اور وہ ملک بچا لے گی،مگر ہوتا وہی ہے جو اللہ کو منظور ہوتا ہے،اللہ اس کی بخشش اور مغفرت فرمائے اور ابلیس کے رشتہ داروں کو نیک ہدایت دے آمین
میں پہلے ہی کہ چکا ہوں کہ تمھارے نوازے کے چاہنے والوں میں سارے کرپٹ کرمنل اور تعصبی شامل ہیں،ایک احمق آدمی کو تمام برے لوگ پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ آسانی سے گدھا بن جاتا ہے اور اسے گدھا بنا کر باآسانی اپنے کام نکلوائے جاسکتے ہیں،اتنا تمھاری عقل میں بات بٹھانے کے لیئے کافی ہے یا ابھی کچھ اور بتایا جائے
بالکل اس احمق آدمی کی تم سب مل کر راہ تک رہے ہو مگر وہ اپنی جان کے خوف میں مبتلا ہے۔ یقینا تمہاری لیڈر شب ایسی ہی ہے کہ چاہے ملک ٹوٹ جائے مگر جان اپنی سب سے پیاری کیا تم یہی کہنا چاہ رہے تھے؟
بھیا وہ مشہور مثل تو تم نے سنی ہی ہوگی کہ دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے تو ،لیاقت علی خان سے لے کر بے نظیر تک تم لوگوں سے ہمیں جو ملا ہے اس کے بعد تمھارا یہ سوال بے معنی ہوجاتا ہے، کیا ابھی پیاس بجھی نہیں ہے ،
ہر وہ معاملہ جس سے ملک پر کوئی آنچ آنے کا خطرہ تھا اس پر سب سے پہلے وہی بولا ہے اور چیخ چیخ کر بولا ہے گالیاں بھی سنی،جو کام دور بیٹھ کر ہوسکتا ہے اسے کرنے کے لیئے خطرے میں کودنا عقلمندی نہیں ہوتی،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی مسلمان جان بوجھ کر خود کو ہلاکت میں نہ ڈالے،اور یہ بھی کہ مومن ایک سوراخ سے دوبار ڈسا نہیں جاتا،
محتاط ہونا اور جان کا خوف ہونا دو الگ الگ باتیں ہیں مگر تم نہیں سمجھو گے،جب زرا بڑے ہوجاؤ گے اور کچھ تمیز اور عقل آجائے گی تب شائد میری باتیں تمھاری سمجھ میں آجائیں
کیا یہ انہی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات کر رہے ہو جن کی بھائی نے توہین رسالت کر کے راہ فرار اختیار فرمائی تھی اور ملک پر وہی آنچ جہاں بھائی ہندوستان سے تو ہو آتے ہیں اور وہاں اسی ملک کے خلاف بات کر کرے واپس تشریف لے جاتے ہیں۔ یعنی تم میری تائید کر رہے ہو کہ آج کل بھگوڑا ہی ہے؟
بد تمیز،
آپ کی ہمت کو داد دینے کو دل کرتا ہے۔۔
منیر عباسی´s last blog ..امید سحر ۔ ۲
جی منیر عباسی صاحب اس میں کم سے کم آپ سے زیادہ ہمت ہے،آپ کی طرح اوندھے سیدھے الزامات لگا کر راہ فرار اختیار نہیں کرتا
بدتمیز جب تم سے کوئی جواب نہیں بن پڑتا تو تم ایسی باتیں شروع کر دیتے ہو
توہین رسالت کا کوئی ثبوت؟
اور ملک کے خلاف باتوں کا کوئی ثبوت؟
ویسے میرے ملنے والے مجھ سے کہتے ہیں کسی بدتمیز کے منہ لگنا بڑے دل گردے کا کام ہوتا ہے،آپ کیوں اس کے منہ لگتے ہیں؟
میں انہیں جواب دیتا ہوں کہ وہ بدتمیز ضرور ہے مگر منافق اور بزدل نہیں ہے اور اس کی یہ اچھائیاں اس کی بدتمیزی پر حاوی ہوجاتی ہے
پھر ملیں گے اگر خدا لایا،
جانے سے پہلے موقع ملا تو ثبوت کے لیئے تمھارا بلاگ ایک بار پھر دیکھنے کی کوشش کروں گا ورنہ پاکستان کے انتہائی مصروف شیڈول میں سے اگر وقت ملا تو دیکھیں گے تب تک کے لیئے فی امان اللہ
ہا ہا ہا ہا ہا
اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔
ویسے بھی میرا کوئی ارادہ نہیں پتھر سے سر پھوڑنے کا۔ آپ حق پرست ہیں اسی پر خوش رہیں۔ مجھ سے فضول بحث نہیں کی جاتی۔ نہ میں نے کوئی الزام لگایا نہ راہ فرار اختیار کی۔
منیر عباسی´s last blog ..امید سحر ۔ ۲
عبداللہ تم کوشش کر کے کسی لائبریری میں پرانے اخبارات پڑھو۔
ملک کے خلاف تو یہ صاحب ہر ہندوستانی دورے پر شگوفے چھوڑتے ہیں۔ اگر ہمت ہو تو ان کی ویڈیو یوٹیوب پر دیکھ لو۔ ان کی ایک دو ویڈیو تو ہم لوگوں نے بلاگ پر شئیر بھی کی تھیں۔ تب تم کہاں تھے؟
وہ الطاف انکل نہیں تھے۔۔۔


ان کے میک اپ میں کوئی پنجابی تھا۔۔۔
یہ پنجابی ہوتے ہی بڑے سازشی ہیں۔۔۔
الطاف انکل جیسے ولی اللہ کے خلاف بھی سازشیں کرتے رہتے ہیں۔۔۔
جعفر´s last blog ..ایک اور شعیب اختر ۔۔۔
میں اخبار مسلسل پڑھتا ہوں اس لیئے کہ رہا ہوں اگر تمھارے پاس کوئی خبر یا یو ٹیوب کی وڈیو ہے تو لگا کیوں نہیں دیتے

کوئی پنجابی کیوں وہ جعفر ہی ہوگا
منیر صاحب میں تو حق پرست ہوں الحمدللہ مگر آپ کیا ہیں باطل پرست؟
عبداللہ ویڈیوز لگائی تھیں۔ پھر ڈھونڈ کے ضرور لگا دونگا کہ تمکو ٹھنڈ پڑ جائے۔ تم لائبریری میں 92 کے اخبارات پڑھو۔
معاف کرنا 92 میں میڈیا آزاد نہیں تھا اس لیئے میں اس وقت لکھی گئی خبروں کو سچ نہیں مانتا
جب سے میڈیا آزاد ہوا ہے اس وقت کی خبر بتاؤ تو شائد ٹھنڈ پڑ جائے
13 مئی 2007 کے اخبارات پڑھ لو۔۔۔
یا تب بھی میڈیا آزاد نہیں تھا؟؟؟؟؟؟؟
جعفر´s last blog ..عمر دا اصل حصہ
عبداللہ صاحب ، یہ تو روز قیامت ہی پتہ چلے گا کہ حق پرست کون تھا اور باطل پرست کون۔
اب اگر آپ 1992 کے اخبارات کو مانتے ہی نہیں تو اس سے پہلے کے اخبارات کو مانتے ہوں گے ؟
1986 کے؟ 1987 کے ؟ جب جنگ اخبار کو دھمکیاں ملی تھیں اپنا قبلہ درست کرنے کی؟
منیر عباسی صاحب آپ کس دنیا میں رہتے ہیں میدیا تو ابھی پانچ سال پہلے آزاد ہوا ہے ہاں 13مئی 2007 کو میڈیا آزاد تھا مگر ایجینسیاں اور پنجاب اسٹیبلشمنٹ بھی اس وقت آزاد تھیں اسی لیئے 12 مئی کا واقعہ رونما ہوا نوازا واپس آیا اور بے نظیر مار دی گئی
آپ سے بحث کرکے بہت مزہ آتا ہے۔۔۔


لگتا ہے بندہ اداکار رنگیلے سے باتیں کررہا ہے۔۔
جعفر´s last blog ..عمر دا اصل حصہ
میں تو کسی کی سائیڈ نہیں لیتا
یہ آجکل ویڈیو فیس بک پر بڑی ان ہے
پتا نہیں کس کی ہے، کہاں سے آئی ہے؟
http://www.facebook.com/video/video.php?v=106865494046&ref=nf
DuFFeR – ڈفر´s last blog ..عقلمند کون؟
کیا یو ٹیوب پنجابیوںکی ہے؟
http://www.youtube.com/watch?v=yWAj7Awj2ks
جعفر اجی صاحب کہاں میں اور کہاں رنگیلا میں تو ابھی طفل مکتب ہوں آپ سے سیکھ رہا ہوں رنگیلا کہلوانے کے اصل حقدار تو آپ ہیں جناب
ڈفر آپ اگر آنکھوں پر بندھی تعصب کی پٹی اتار کر ایک بار پھر اس وڈیو کو دیکھیں گے تو شائد کچھ افاقہ محسوس کریں،یو ٹیوب پنجابیوں کی ہے یا نہیں مگر نوازے کی ایک بھی وڈیو نہ ہونا یہ تو ظاہر کرتا ہی ہے کہ کچھ تو دال میں کالا ہے اور کون اس پر چھائے ہوئے ہیں اور اس قدر فارغ ہیں کہ بس الطاف حسین اور متحدہ کی تاک میں رہتے ہیں ،اب یہ نہ کہیئے گا کہ وہ دودھ کا دھلا ہے بڑامومن ہے ورنہ میرے لیئے ہنسی برداشت کرنا مشکل ہو جائے گا،
اس بارے میں میرے خیالات جاننے کے لیئے اگر آپ کو زحمت نہ ہو تو شعیب صفدر کی پوسٹ ،پاکستان بننے کے نقصانات ،پر ہوئے تبصرے پڑھ لیجیئے،جزاک اللہ،
دراصل یہ وہ خوفزدہ لوگ ہیں کہ میثاق جمہوریت میں خاص کر یہ پوائنٹ لکھواتے ہیں کہ ایم کیو ایم سے کوئی سیاسی جماعت کوئی تعلق نہ رکھے گی پھر سب تو اپنا تھوکا چاٹ لیتے ہیں مگر پوائنٹ ڈلوانے والے جماعتی ، نو لیگ اور ان کی ڈوری ہلانے والوں کی ہوا ابھی تک خراب ہے،اور ان کی سازشیں متحدہ کے خلاف جاری اور ساری ہیں،مگر جس نے ان کی آج تک کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے وہ آئندہ بھی ان کو ناکام کرتا رہے گا انشاء اللہ،
::ڈفر:: ہن آرام ای۔۔۔۔



عبداللہ بھائی کو آپ جیسا مرضی ثبوت دے دیں جو چاہے دلیل دے دیں۔۔
ان کا ”کاں“ ہمیشہ ”چٹا“ ہی رہے گا۔۔۔۔
رنگیلا آپ کو الطاف انکل کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ بھی کسی رنگیلے سے کم نہیں۔۔۔ یقین نہیں آتا تو ”چورن والا“ ویڈیو دیکھ لیں۔۔۔ انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔۔۔
جعفر´s last blog ..بمباسٹک زردہ
جعفر ہمارا کاں تو ہمیشہ سے ہی کالا ہے یہ اپنا کاں چٹا کرنے کی کوشش آپ ہی لوگ کیا کرتے ہیں
آپ دیکھیئے اور خوش ہوئیے
عبداللہ کیا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ نواز شریف، الطاف حسین جیسی حرکات نہیں کرتا لہذا اس کی ویڈیوز نہیں ہیں؟ اور کیا آپ کا کاں ہمیشہ سے کالا ہونے سے مراد آپ کا اپنے لیڈر کی طرف اشارہ تو نہیں؟
جعفر: آہ کیا چورن ویڈیو یاد کروا دی۔ ہاہاہا۔ میرے خیال میں پاکستان کے کسی اور لیڈر نے ایسی حرکات واقعی نہییں کی ہوئیں۔
میں جوکہنا چاہتا تھا وہ کہہ چکاالبتہ جیو والے آپ کے لیڈر کی اکثر پیروڈی بناتے رہتے ہیں الطاف حسین سے کہیں زیادہ،باقی بتانے کا مقصد یہ تھا کہ متحدہ والوں کے پاس اتنا فالتو ٹائم نہیں ہوتا کہ ایسے لوگوں پر ضائع کیا کریں وہ پروڈکٹو کام کرتے ہیں ویلے تو بس آپ کی نو لیگ کے لوگ ہی ہیں،
دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ لوگ سامنے والے کو دلائل سے قائل نہیں کرپاتے اس لیئے اسے چٹکیوں میں اڑانے کی کوشش کرتے ہو،
بالکل جب بھی جو کوئی غلطی کرے اس کی پیروڈی بنانی چاہئے۔ کیا خیال ہے بھائی سے درخواست کی جائے کہ مذاق کو مذاق لیا کریں اور سنجیدہ ہو کر توڑ پھوڑ کے احکامات نہ جاری کیا کریں؟
بھائی تو مذاق کو مزاق میں ہی لیتے ہیں مگر ان کے چاہنے والے یہ برداشت نہیں کرپاتے اور یہی اصل مسئلہ ہے جو دوسروں کو سمجھ نہیں آتااور پھر بھائی کو لوگوں کو ٹھنڈا رہنے کی تلقین کرنا پڑتی ہے اور ایسی تقریریں تو مینے بہت سنی ہیں البتہ توڑ پھوڑ کے احکامات جاری کرنے والی تو کوئی تقریر نہیں سنی ہے
کسی بھگوڑے اور لٹیرے لیڈر کے مقابلے میں ایک قربانیاں دینے والا لیڈر ہو تو عوام اسی طرح ری ایکٹ کرتے ہیں کیا اس کے لیئے بھرے بریف کیس قبول کرنا آسان نہیں تھا مگر اس نے مشکل راستہ اختیار کیا اور یہ تو تاریخ بتائے گی کہ کون کیا تھا