یار میں نے سائیٹ بنائی ہے ذرا دیکھ تو۔
اچھا۔
کیسی ہے؟
ٹھیک ہے۔
یار وہ آسٹریلیا ویزہ والے لنک کو چیک کر کے بتا کیسی ہے۔
میرا دماغ ویسے ہی گرم رہتا ہے الٹی سن کر اور گرم ہو جاتا ہے۔ میں نے کہا۔
مجھے ذرا لنک دے اس ویزہ کا۔
یار وہ تو میں نہیں دے سکتا۔
کیوں؟ یہ تو جن چکروں میں پڑا ہوا ہے وہ صحیح نہیں۔
اب یہ صاحب پیچھے پڑ گئے کہ کیوں کیسے؟ میں نے تحقیق کی تو آگے سائیٹ کسی پرائیوٹ رجسٹریشن سے تھی۔ میں نے اس کو پکڑ لیا تو پتہ چلا کسی دوست نے اس کو یہ 5000 میں بیچی ہے۔ اب یہ لوگوں سے کلک کرواتے پھر رہے۔ بیچنے والے نے اس کو یہ کہہ کر بیچی ہے کہ یہ سائٹ گوگل نے دی ہے۔ اسی طرحٰ کی اسٹوری پہلے بھی کہیں کور ہوئی تھی۔ لوگوں کو علم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ اب مجھے سمجھ لگی کہ گوگل نے پاکستان کے لیے ایک ہی گھر پر دو بندوں کے لئے کیوں نہیں اکاونٹ بنانے کی اجازت دی ہوئی۔
قحط صرف خوراک کا نہیں پڑتا۔ ہمارے ہاں بجلی کے علاوہ intellectuality کا بھی قحط ہے۔ ایک دفعہ بیچلرز میں پروفیسر نے سب کو کہا کہ وہ یہ لکھیں کہ وہ زندگی میں کیا ایک چیز تبدیل کرنا چاہیں گے۔ اور تقریبا تمام کلاس ایک دوسرے کا لکھا دیکھنے کی کوشش میں تھی۔ اپنے دماغ سے کچھ سوچ ہی نہیں سکتے؟
لوگوں کو انگلش میں لکھنا اتنا مشکل لگتا ہے کہ کاپی پیسٹ کرتے ہیں۔ یعنی چھاپے۔ بیچلرز میں ہی ہمارے ایک پروفیسر نے فائنل اسائنمنٹ جمع کروانے کو دی تو بولے کہ دیکھو صرف ایک صفحہ لکھنا۔ ساری کلاس حیران کہ جہاں 15 سے کم صفحہ جمع کراو تو فیل ہونا یقینی وہاں صرف ایک صفحہ۔ پروفیسر بولے دیکھو بچو نیٹ سے کاپی پیسٹ کرنے کے بجائے خود اپنے دماغ سے لکھو تا کہ میں بھی پڑھ سکوں۔ ورنہ کیا فائدہ کسی کی محنت اپنے نام سے جمع کروا کے رہے وہی جاہل کے جاہل؟
جو لوگ صبر نہیں کر سکتے وہ site monetizing کا مت سوچیں۔ اس میں وقت پیسہ اور محنت لگتی ہے۔ کلک فراڈ کر کے اکاؤنٹ بند کرائیں ملک کی بدنامی ویسے کیا کم ہے۔ کاپی پیسٹ اور کلک فراڈ سے گریز فرمائیں۔
Popularity: 5% [?]
Popularity: 5% [?]
95 views
Related Posts
- None Found


























بہت ملفوف طنز تھا، کچھ کچھ سمجھ آئی ہے۔
براہِ مہربانی اس کے سیاق و سباق سےبھی مطلع فرما دیں تو نوازش ہو گی۔ :hm:
ایک لفظ میں اپنی قوم کی نفسیات کو بیان کرنا ہو تو وہ ہے
شارٹ کٹ
میرا تو اکاؤنٹ بھی بنا ہوا ہے پر اردو ایڈ آتے ہی نہیں اس لئے میں نے ایڈز کا ٹنٹنا ہی مکا دیا
یعنی که ڈالر کی تلاش
هر بندھ لاٹری نکلنے کے انتظار میں هے
میرا دل بھی کبھی کبھی چوّل سا هو جاتا ہے که کوئی بریف کیس مل جائے رقم کا بھرا
جاپان میں تو ویسے بھی ائے دن کہیں ناں کهیں لوگ پیسے پھینگ جاتے هیں
hey there can you help me out pls … i want to add urdu thingy to my blog ?? but i can’t understand how to… can you gimme some help ?? pls
منیر: ایک لمبی کہانی ہے۔
جعفر: زبردست
خاور: ایک بیگ میرے لئے بھی ڈھونڈنا۔
عبید: take a look at
http://www.badtamiz.com/blog/how-to-write-urdu/
&
http://www.badtamiz.com/blog/for-new-urdu-bloggers/
اچھی تحریر ہے۔ مجھے خود تجربہ رہا ہے ایسے پنگوں کا اور اس دوران میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ جب کلک کرنے لگوں تو ملک کا نام بدنام نہ ہو۔ مگر اب احتیاط کے پیش نظر ایسی حرکتیں چھوڑ دیی ہیں۔
میں نے ایک دفعہ 100 ڈالر بھی کماے تھے اسی طرح لیکن بعد میںانہوں نے میرا اکاونٹ بند کر دیا حالانکہ میں نے الٹے کام بھی نہیں کیے تھے ۔۔۔۔ پھر میں نے یہ سب چھوڑ دیا