کچھ عرصہ پہلے گھروں کی لسٹ بنائی تھی کہ گھر کہاں کہاں ہونے چاہئے۔ میں نے بڑے عرصے سے کچھ گاڑیوں پر نظر رکھی ہوئی ہے کہ ان پر ہاتھ صاف کر کے ہی چھوڑنا ہے۔
پہلی تھی کیمری، اس کو لے کر سوچا یار کیمری ہائبرڈ ہی لے لیتے۔ خیر سے اس پر بھی ہاتھ صاف کر لیا ہے۔ فل سائز سیڈان میں ٹویوٹا ایولان بھی اچھی ہے۔
نیکسٹ کراس اوور، یہ میں نے پہلی دفعہ تب دیکھی تھی جب پہلی دفعہ نیویارک آیا تھا۔ پسند آئی تھی فورڈ کی کار کا ڈیزائن سب سے اچھا ہے یا پھر انفنٹی کی ایف ایکس بھی اچھی لگتی ہے۔ ٹویوٹا وینزا بھی صحیح ہی ہے۔ نیسان کے “ڈڈو” بھی عجیب ہی شے ہیں۔
مجھے گاڑیوں میں سب سے زیادہ پسند ہیں ایس یو وی۔ خاص طور پر بڑی بڑی لیکن جو گیس کی قیمتوں کا حال ہے ان کو بس دور سے دیکھا ہی جا سکتا ہے۔ ویسے تو لینڈ کروزر سب سے اچھی ہے لیکن مجھے ٹویوٹا سیکویا بڑی پسند ہے۔ ہائی لینڈر بھی مزے کی ہے۔ نیسان پاتھ فائنڈر کسی کام کی نہیں ہائی لینڈر بھی اگر 2008 سے پہلے کی ہو تو بیک سیٹس بہت چھوٹی ہیں۔ لیکس ایس کی یہ کار فل لگژری۔
اور فل سٹاپ لگے گا لیکس ایس ایل ایس 460 پر بہترین کار۔
Popularity: 6% [?]
Popularity: 6% [?]
40 views
Related Posts
- None Found



























ہمارے زخموں پر اتنی نمک پاشی :bhrt:
ڈفر آپ کو یہ سینڈل پڑے کہاںسے تھے جو زخمی ہو گئے اور میں نے کیسے نمک پاشی کی؟