I am Jumping

ہوا کچھ یوں تھا کہ جب یہ برف پڑی تھی۔ اس سے اگلے روز میں نے اپنا آئی فون گرا کر خراب کر لیا تھا۔ فون صاحب کو چاولوں میں دبا کر بھی دیکھ لیا مگر فون صاحب ہیں کہ مانے ہی نہ۔ حالانکہ 5 دن چاولوں میں دبانے کے بعد میرا تو خیال تھا کہ میرے گھر میں ایک پودا اگ جائے گا جس پر ننھے ننھے آئی فون لگے ہونگے۔ جی بھر کر توڑیں گے اور عزیز رشتہ داروں میں تقسیم کر کے واہ واہ سمیٹے گے لیکن نہ جی فون صاحب چلنے سے انکاری۔

فون صاحب اول تو میک آپریٹنگ سسٹم ہونے کے باوجود ری سٹارٹ کے دورے برداشت کر رہے تھے یعنی فون بند کیا اور یہ خود ہی ری سٹارٹ اور اس کو دیکھ دیکھ کر مجھے ونڈوز کی کرپٹ انسٹالیشن یاد آ رہی تھی۔ دوسرے فون صاحب جس پی پروگرام کو چلاؤ اسی پر ٹک جاتے تھے یعنی ہوم بٹن کام نہیں کرتا تھا۔ یعنی فون تقریبا کسی کام کا نہیں رہا تھا۔

زکریا نے جینئیس بار کا ایڈریس دیا کہ میاں جاؤ رابطہ کرو لیکن میں نے پہلے نیٹ پر اس پر پڑھ لیا تھا کہ جی فون اب گیا کام سے۔ دراصل اب الیکٹرونکس میں جگہ جگہ پی ایچ پیپر رکھا ہوتا ہے جو پانی لگنے سے رنگ تبدیل کر لیتا ہے۔ یہ دو جگہوں پر ہوتے ہیں ایک تو ہیڈ فون کے جیک کے اندر دوسرے چارجنگ میں نیچے خلا میں۔ بہت سے لوگ آئی فون ٹوائلٹ میں گرا کر ایپل سے انکار سن چکے تھے۔ خیر میں نے پہلے ایک دن اپوائنٹمنٹ لی اور مس کر دی۔

کل پھر آج کی اپوائنٹ منٹ لی اور شام ساڑھے سات کی اپوائنٹ منٹ تھی دوپہر دو بجے وہاں سے گزرا تو سوچا ٹرائی مار لوں پوچھا تو خاتون بولیں نہیں شام کو ہی آنا۔ خیر جب شام کو گیا اور بہت سے لوگوں کو اسی وقت سرو ہوتے دیکھا تو غصہ تو آیا لیکن اب رش کم تھا۔ اگر نیویارک میں ہیں تو اپیل سٹور پر جانے کا بہترین وقت شام 6 سے 9 کے درمیان ہے اس سے پہلے اور بعد کافی رش ہوتا ہے۔

خیر میں گیا جئنیس والوں نے چیک ان کر کے بٹھا دیا۔ پورے وقت پر مجھے بلایا اور اس نے میرے سے پوچھا مسئلہ کیا ہے۔ اس کے بعد اس نے واٹر سینسر چیک کئے اور مجھے کہا کہ فون پر زنگ کے آثار ہیں کیا تمہارے علم میں کبھی اس کو سیال نے چھوا ہے۔ جیسے کے انٹرنیٹ پر یہی کہا گیا تھا کہ جھوٹ بولا جائے یا لاعلمی کا اظہار کیا جائے کے برعکس میں نے اس کو سچ سچ بتا دیا۔ اور کہا کہ میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ اس کا بٹن کام کرنے لگ جائے۔

اس نے کہا  اگر تم کہو تو میں بیک لیب میں اس کو کھول کر دیکھ لیتا ہوں سکرین نئی ڈالنے سے شائد ٹھیک ہو جائے۔ میں نے کہا ضرور تھوڑی دیر بعد آیا اور کہا کہ فون پانی سے متاثر ہے کیونکہ زنگ کے آثار ہے لہذا میں اس کی اسکرین تبدیل کر کے دیکھ لیتا ہوں کہ شائد کام کرے لیکن بری خبر یہ ہے کہ ہم اس کو وارنٹی میں کور نہیں کرتے۔ تم کو نیا آئی فون لینا پڑے گا جو کہ شائد رعایتی قیمت کے بجائے 600 ڈالر کا پڑے یا پھر تم اے ٹی اینڈ ٹی سے ریفربشڈ آئی فون لے لو جو 100 200 کا ہو گا۔ یا کسی تھرڈ پارٹی سے مرمت کروانے کی کوشش کر لو، میں نے اس سے کہا کہ کیا اس کی اسکرین نئی ڈال کر دیکھ سکتے ہو کہ کچھ عرصہ کے لئے چل جائے۔ کیونکہ میں نیا لینے نہیں آیا صرف اگر اس کی مرمت ہو جائے۔ میں نہیں چاہتا کہ میری غلطی ایپل پے کرے اور اگر باہر سے میں مرمت کرواؤ تو وارنٹی وائڈ ہو جائے گی۔

اس نے کہا ضرور۔ دوبارہ بیک لیب میں گیا۔ اب ذرا زیادہ دیر لگا کے آیا اور بولا میں نے اسکرین نئی ڈالی ہے لیکن فون نہیں چل رہا۔ لیکن میں نے کچھ لوگوں سے بات کی ہے اور وہ تمکو نیا فون دینے پر راضی ہیں۔ مجھے تو یقین ہی نہ آئے میں نے کہا نیا کہ اسی کی ٹھیک کر دے گیں؟ بولا نہیں نیا۔ پھر بس کچھ ہی منٹوں میں ہم اپنے نئے نکور آئی فون کے ساتھ سب وے میں منحوس اے ٹرین کا انتطار کر رہے تھے جہاں ایک بابا جی ٹکرے جن کا تذکرہ کل صحیح۔

نہیں نہیں سچ مچ چھلانگیں نہیں مار رہا مجھے اپنے وزن اور زمین کی کشش ثقل اور پوٹینشل انرجی کا اچھی طرح اندازہ ہے۔ :d

Popularity: 12% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 12% [?]

64 views

 

 

Related Posts

    None Found


8 Responses to “I am Jumping”

  1. 1 شعیب صفدر

    جناب مبارک ہو! سچ بولنے کا فائدہ ہوا آپ کو!

  2. 2 ماوراء

    بڑے خوش قسمت ہیں۔ :haye:
    ہمارے ہاں تو ایسا کبھی نہ ہو۔۔۔ :(

  3. 3 ماوراء

    سچ۔۔مبارک بھی دینی تھی۔۔مبارک ہو۔
    اب میں نے بھی امریکہ سے منگوانا ہے۔۔۔ذرا میری مدد بھی فرما دیں۔جب تک میرے ہاتھ میں آئی فون رہے گا، آپ کو دعائیں دیتی رہوں گی۔ :prayin/

  4. 4 زیک

    I told you so. :P

  5. 5 راشد کامران

    واہ صاحب آپ کے تو مزے آگئے۔۔ اسے کہتے ہیں‌ ایپل کی بہترین کسٹمر سروس۔۔۔ اب ذرا احتیاط سے جمپیے کہیں‌ دوبارہ نہ پھسل جائے۔۔ :)

  6. 6 بدتمیز(425)

    شعیب صفدر: :D

    ماورا باجی: آجکل قسمت زوروں پر ہے۔ امریکہ کا ویزا لگوانے میں مدد کروں؟

    زیک: thankew thankew owe u big time

    راشد کامران: نہییں اسے کہتے ہیں چپڑی ہوٕئی اور دو دو۔ :D
    احتیاط اس فون کے ساتھ کب ہوتی ہے؟ ہر وقت تو ہاتھوں میں ہوتا ہے۔

  7. 7 ڈفر

    لاٹری نکل آئی بھئی
    سچ ہے نیت صاف منزل آسان
    مبارکیں قبولیں
    اے ٹی این ٹی والے ریفریشڈ آئی فون کا کیا سین ہے؟
    میرے آجکل خوابوں میں‌بھی آئی فون آ تا ہے
    پر اتنے پیسے اکٹھے خرچ کروں گا تو میرے گھر والے آئی فون سمیت مجھے بھی بیچ دیں گے

    اس لنک کو چیک کرنے کے بعد
    http://www.wireless.att.com/cell-phone-service/cell-phones/cell-phones.jsp?allTypes=on&feapaytype=standard&startFilter=false&allFeatures=on&manapple=apple
    200 ڈالر والے آئی فون کی اصلیت سے تو آگاہ کریں پلیز

  8. 8 بدتمیز

    ڈفر: 200 والا کانٹریکٹ کے ساتھ ہوتا ہے جس میں 2 سال کا کانٹریکٹ سائن کرتے ہیں۔ اس میں کم از کم 40 ڈالر کا پلان ہونا چاہئے جس میں 450 منٹ ہوتے ہیں ہر ماہ اور 30 ڈالر کا ڈیٹا پلان لینا پڑتا ہے یعنی ٹوٹل 70 اور اگر ایس ایم ایس کا پلان ڈالیں تو وہ 5 سے 15 تک کا ہے اور انٹرنیشنل ایسم ایم ایس 10 ڈالر کے الگ یعنی کم سے کم 70 میں پڑتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 95 سے 100 ہر ماہ۔ یعنی 200 اپ فرنٹ اور پھر ہر ماہ کم از کم 70 میں ہر ماہ 100 دیتا ہوں۔

    اگر کوئی یہ والا لے کر کانٹریکٹ ختم کرنا چاہے تو ارلی ٹرمینیشن فیس ہوتی ہے اور ساتھ پہلے ماہ کے پیسے وغیرہ لیکن نقصان یہ کہ پھر یہ سافٹ وئیر اپڈیٹ کے قابل نہیں رہتا کیونکہ کہ آپ اس کو جیل بریک کر رہے ہوتے ہیں۔ تھوڑا سا سستا پڑتا ہے پر اے ٹی اینڈ ٹی کے ساتھ “نیک نامی” میں اضافہ ہوتا ہے اور اتنے ہی پیسے جیل بریک کرنے پر لگ جاتے ہیں لہذا آفیشلی ان لاکڈ لینا ہی درست ہے۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • راشد کامران: دین میں کچھ چیزوں کو کرنے کی اجازت ہوتی ہے یعنی اگر...
    • محمد ریاض شاہد: جعفر تصحیح کا شکریہ .-= محمد ریاض شاہد´s last blog...
    • افتخار اجمل بھوپال: جناب ۔ نہ تو ميں کزن ميرج کے حق ميں ہوں اور نہ...
    • عبداللہ: ابھی پچھلے دنوں ٹی وی پر اسپیشل لوگوں پر ایک پروگرام...
    • عبداللہ: اگر آپکی اس تحریر پر اپ کو داد نہ دی تو ذیادتی ہوگی :smile: ...
    • جعفر: اشفاق احمد نہیں‌جناب، اشتیاق احمد۔۔۔ انسپکٹر جمشید...
    • محمد ریاض شاہد: ابن صفی ادیب تھا ، اشفاق احمد لکھاری ہے ۔
    • راشد اشرف: ابن صفی صاحب پر وکی پیڈیا کت صفحے پر ہماری بھی کچھ...
    • جعفر: میرے خیال میں تو ابن صفی اور اشتیاق احمد میں‌وہی فرق ہے جو...
    • تلخابہ: کزن میرج میں‌ کزن سے کیا مراد ہے۔ میری جامعہ کراچی کی ایک...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 814
    • Links to posts: 81
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2845
    • Comments per post: 3.50
    • Top3 commenters: -بدتمیز (656) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 388501

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->