فرق

نیویارک جا کر میرا بہت سے امریکیوں سے واسطہ بڑھ گیا۔ کچھ لوگ چھوٹتے ہی مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں کہاں سے ہوں۔ میڈیا امریکیوں کی رائے بنانے میں اہم اور شائد واحد کردار ادا کرتا ہے۔ میڈیا کی اہمیت اس قدر ہے کہ بظاہر لاتعلق چینی، چھوٹے افریقی ممالک اور انڈونیشیا کے لوگ بھی ہمارے بارے بہت معلومات رکھتے ہیں۔ ایسے تمام لوگوں خصوصا گورے امریکیوں میں تجسس کی وجہ سے یہ مختلف سوالات کرتے ہیں۔ ان کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ کبھی مجھے کٹہرے میں کھڑا نہیں کرتے بلکہ سوالات سے مزید جاننے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ میں نے عربوں اور دیسیوں میں بات نوٹ کی ہے کہ ان کے سوالات دراصل طنزیہ لہجہ اختیار کئے ہوتے ہیں۔ کم از کم امریکیوں کا رویہ میرے سے مفاہمانہ ہوتا ہے جس میں جیسے ہی ان کو پتہ چلے کہ پاکستانی ہے یعنی مسلمان تو بہت سے لوگ اپنے بہترین دوست کا بتاتے ہیں کہ ان کا ایک اچھا دوست فلاں مسلم ملک سے تعلق رکھتا ہے۔

ایسے تمام لوگوں کو ہماری تمام حرکات کا علم ہوتا ہے جس میں سر فہرست امریکی جھنڈا جلانا یا اس پر کھڑا ہونا ہے۔ ایسے تمام لوگوں سے میں ایک جملہ ضرور کہتا ہوں کہ صدیوں سے اس علاقے کے لوگ ناانصافی اور تعلیم کی کمی کا شکار رہے ہیں لہذا یہ لوگ بہت سے کام اشتعال میں کرتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے کچھ پڑھے لکھے لوگ بھی تمام برائیوں کو حکمرانوں میں جائز قرار دیتے ہیں۔ ایسے میں مجھے پہلے ہنسی پھر غصہ اور پھر افسوس ہوتا ہے۔

باراک اوبامہ نے کیلیفورنیا میں اس ہفتہ ایک ٹاؤن میٹنگ کی۔ ٹاؤن میٹنگ انتخابی مہمات کا ایک اہم حصہ ہوتی ہے لیکن تاریخ میں پہلی دفعہ ایک sitting president نے یہ کام کیا۔ اسی پر موقوف نہیں وہ jay leno کے ٹاک شو میں بھی شرکت کرنے پہنچ گئے۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ وہ اب انتخابی مہم سے باہر نکل آئیں کیوں؟ کیوں کہ وہ صدر ہیں اور جا کر اپنا کام کریں یعنی صدر بننے کے بعد انکو یہ زیبا نہیں دیتا۔

میشل اوبامہ نے وائٹ ہاؤس کا لان کھود ڈالا۔ ان کی کوئی جیولری نہیں گم ہوئی وہ چاہتی ہیں کہ وائٹ ہاؤس کے لئے سبزیاں خود اگائیں۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے لوکل کمیونٹی سے بچوں کو بلایا ان کو تازہ سبزیوں کے فوائد بتائے اور پھر سب نے مل کر سبزیوں کی کیاریاں تیار کی۔ اس سے پہلے شائد روزویلٹ کی اہلیہ نے جنگ عظیم کے دوران سبزیوں کا باغ لگایا تھا۔ اس کا نام وکٹری گارڈن تھا۔ اس وقت جنگ کی وجہ سے اقتصادی حالت تنگ تھی اور فوج تک کے لئے سبزیاں اگائی گئی تھیں۔ میشل اوبامہ کو ایلس واٹرز نے خط لکھ کر اس کام پر اکسایا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے ہیلری کلنٹن کو بھی ترغیب دی تھی پر مگر کامیاب نہ ہو سکیں۔

میرے بچپن میں چینی کہانیوں کا ترجمہ شدہ کتابوں کا ایک ڈھیر آیا تھا۔ اس میں ایک کہانی جاپان کی تھی کہ کیسے ہاتھ کے پنکھے کا رواج پڑا۔ ہوا صرف اتنا تھا کہ پہلے شاہی خاندان نے کیا ان کی دیکھا دیکھی وزرا اور امرا نے اور پھر عوام تک  یہ رواج پھیل گیا۔ یہ کہانی بتاتی ہے کہ تبدیلی کے لئے اوپر کی سطح پر کوشش ضروری ہے۔ اور ہمارے ہاںؒ؟

ہم صدیوں کے دبائے گئے عوام آج حکمرانوں اور ان کی اولادوں کو ہر برائی میں مبتلا ہونا ان کا حق سمجھتے ہیں۔

مغل بادشاہوں کے حرم تھے۔ جس عورت کو دیکھتے فریفتہ ہوتے اور ان کو اپنے محل میں لاتے ان سے خواہش پوری کرتے ان پر خواجہ سرا ناظم مقرر کرتے اور بس۔ ان کی ایسی ہی ناجائز اولادیں مزید بادشاہ مسلمان مگر ناجائز، ان کو یہ حق کس نے دیا اور وہ کیسے مسلمان ہو گئے؟ ہم اسی میں کنفیوز کے وہ مسلمان تھے کہ ان کی ایسی ناجائز حرکات درست کہ غلط؟

بالی وڈ کے کنگ خانز، جب میں پڑھتا ہوں کہ فلاں مسلمان خان اداکار اوراس کو ہندو جاتی سے تعصب کا سامنا تو مجھے سمجھ نہیں لگتی کیسے مسلمان؟ شاہ رخ خان کی بیوی ہندو۔ سلمان خان کی بہن کی شادی ایک ہندو سے ہوئی۔ وہ اکثر شراب میں دھت ہوتا ہے۔ عام خان کی بہن کی شادی ایک ہندو سے ہوئی لیکن اس کا بیٹا پھر بھی خان ہے۔ یہ سب خان مسلمان ہیں یہی حرکت ہم اورآپ کریں تو ہم غیر مسلم اور اگر ہم میں سے کوئی اونچا بندہ کرے تو مناسب۔

ہم اصل میں انہتاہی بزدل لوگ ہیں اور اپنے سے طاقتور سے دبتے ہیں اور دوسروں کو بھی ایسی ہی تلقین کرتے ہیں۔ اور ہم خود کو اس قدر کم اہل جانتے ہیں کہ کارنامہ انجام دے کر بھی سوچ میں پڑے رہتے ہیں کہ ہمارا ہی ہے کہ غیبی ہاتھ ہے۔ اور جہاں کارنامہ کسی کا ہوتا ہے وہاں کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔

پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک شعور نہ آجائے اور شعور پہلے پڑھے لکھوں میں آنا ابھی باقی ہے۔ اگر ہمارا پڑھا لکھا طبقہ ہی یہ بات نہیں سمجھے گا تو جاہل اجڈ تو کسی جماعت کے پیچھے لگ سکتے ہیں۔

Popularity: 5% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 5% [?]

56 views

 

 

Related Posts

  • New Presidential Coins On December 15, 2006, 0 Comments
  • On December 22, 2005, George W. Bush endorsed one of the most dramatic U.S. coinage leislation ever. With the stroke of a pen, the highly anticipated Presidental $1 Coin Act was signed into law. Begining in 2007, and continuing for about a decade, the U.S. Mint will be striking four new coins annually – each depicting
  • براک اوبامہ ڈیموکریٹک امیدوار On June 3, 2008, 5 Comments
  • آج امریکہ کی تاریخ کا تاریخ ساز دن تھا۔ براک اوبامہ نے ڈیموکریٹک نامزدگی جیت لی ہے۔ ڈیموکریٹک امیدوار بننے کے لئے ان کو 2117 ووٹ درکار تھے جو آج کی پرائمریز میں اور سپر ڈیلیگیٹس کی طرف سے اوبامہ کو سپورٹ کی صورت میں حاصل ہوئے۔ obama claiming nomination ہیلری کلنٹن نے ابھی بھی پیچھے ہٹنے
  • میری نظر میں On November 10, 2007, 3 Comments
  • صدر؟ مملکت پاکستان جناب؟ جنرل؟ پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے بعد قوم؟ سے خطاب فرمایا۔ اس خطاب کی اکثریت کو سمجھ نہیں لگ سکی۔ اس میں صدر کا قصور نہیں۔ اکثریت کو اردو نہیں آتی۔ آئیے میں کوشش کرتا ہوں مجھے جیسے صدر کے خطاب کی سمجھ لگی ویسے آپ کو بھی سمجھانے کی کوشش
  • New Presidential coins On January 7, 2007, 0 Comments
  • A new presidential dollar coin will be appearing in circulation beginning February 16, 2007.  United States Mint officials for the first time revealed designs for the presidential dollar coin series at a November 20, 2006 ceremony held at the Smithsonian Institution’s National Portrait Gallery.The dollars are to be produced because of the Presidential $1 Coin
  • poor me On February 10, 2009, 4 Comments
  • Last night was trying to study I heard a car alarm from distance, by the time it stopped I figured out it was right across the street I parked, thought may be some body else’ car but alas it was mine apparently the clever “kala” figured out that if the gps mount is in
  • youtube On May 27, 2007, 4 Comments
  • پاکستان کی بدلتی صورتحال اور صدر مشرف کے حمائتیوں کی حرکات سے تنگ بہت سے لوگ اور بلاگر اب سیاست کی طرف لکھنے پر مائل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ تصویر ہزار الفاظ سے زیادہ اثر رکھتی ہے تو پھر متحرک تصویر کتنا اثر رکھتی ہو گی؟ میری ان تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ یوٹیوب
  • صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی تقریر کا مکمل متن On November 8, 2007, 4 Comments
  • مغری میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے بہت تشویشناک رپورٹس پیش کی جا رہی ہیں جس کا صدر کو بالکل اندازہ نہیں۔ صدر کا انداز ایسے ہی ہے جیسے وہ سو کر اٹھے ہو کچھ سمجھنے میں عمر کے تقاضے کے تحت وقت لیتے ہوں۔ خاص طور پر صدر کے انگلش میں خطاب پر بہت
  • سن تو سہی On January 7, 2008, 0 Comments
  • خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمیں اور کچھ دیا نہ دیا ایک ٹیپو سلطان ضرور دے دیا۔ ٹیپو سلطان کا لاکھ لاکھ شکر ہے وہ غداروں کا قلع قمع تو نہ کر سکا لیکن غداروں کو اپنا ایک قول دے گیا۔ اگر ٹیپو نہ ہوتا تو ہمارے سارے مرنے والے لیڈران اور چمچان
  • gov gone wild On March 6, 2007, 5 Comments
  • If you live on planet earth you would have known “girls gone wild”, If you live in United States of America, You must have known “guys gone wild”. But there is somethin you are missing. The famous gov gone wild. The next release of “guvs gone wild”, we all have been watching this crazy drama over


3 Responses to “فرق”

  1. 1 افتخار اجمل بھوپال

    مشیل بارک اوباما جس نسل سے تعلق رکھتی ہیں وہ اپنے ہاتھ سے کام کرنا فخر خیال کرتی ہے ۔ ویسے آپ امریکیوں کے متعلق ایک بات لکھنا بھول گئے کہ ان کی اکثریت اپنے بہت سے کام خود اپنے ہاتھ سے کرتی ہے جو میرے ہموطن کرنا توہین سمجھتے ہیں ۔ یہ عادت یورپ ۔افریقہ اور کئی عرب ممالک میں بھی ہے ۔ ہند و پاکستان میں لوگ اسے نیچ سمجھتے ہیں ۔

  2. 2 بدتمیز(428)

    انکل میرے ذاتی خیال میں اس کا تعلق دولت سے ہے دولت مند اپنی ضرورت کے مطابق نوکر رکھ لیتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں نوکر رکھنا سٹیٹس کی نشانی ہے۔ اگر امریکی اپنے کام خود نہ کریں تو پھر تو ان کے ہاتھ کچھ بھی نہ رہے۔ ہاں دولت مندوں جیسے مسز اوبامہ کے لیول پر ایسے کام خود کرنا واقعی امریکیوں کی بہت اچھی عادت ہے،۔

  3. 3 انکل ٹام

    بہت اچھا کام ہے میرے خیال سے صدر کو پبلک میں‌اپیر ہونا چایئے

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 371173

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->