انصاف

صرف ان مسلمانوں کے نام جن کے دلوں میں یہودیوں سے نفرت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ ذرا یہ خبر ملاحظہ کریں۔ اوہ معاف کیجئے گا آپ اس کے بجائے یہ لنک دیکھ لیں۔ صرف اسرائیل سے ہی ایسی خبریں کیوں آتی ہیں کہ ان کے ملک کے ہر وزیراعظم کی تھانے پیشی بھی ہوتی ہے عدالتوں میں گھسیٹا بھی جاتا ہے اور انصاف کے تقاضے بھی پورے ہوتے ہیں؟ ان پاک صاف بابرکت بخشے بخشائے مسلمانوں کے ملکوں سے ایسا کیوں نہیں؟ کیا کریں جی حکمران ہی ایسے ہیں۔

ہم میں سے کتنے ایسے ہیں جو اپنے اسکول کے کسی نہ کسی کام چور استاد کو یاد کر سکیں؟ ہم میں سے کتنے کسی نہ کسی کرپٹ پولیس والے کو جانتے ہیں؟ فون گیس پانی بجلی کے محکموں میں کام کرنے والے اہلکار؟ یہ سب حکمرانوں کے بچے تو نہیں؟ یہ ہم میں سے ہی ہیں۔ کسی کا تایا پولیس افسر ہے تو کسی کا بیٹا سرکاری اہلکار۔ ہم بحیثیت قوم کرپٹ ہیں اور حکمران قوموں میں سے ہی ہوتے ہیں۔ عدلیہ کی بحالی ایک خوش آئند قدم ہے لیکن افتخار چوہدری کے اگلے دو تین سال کیا کر لیں گیں؟ اس تبدیلی کو جاری رکھنے کے لئے سب کو بدلنے کی ضرورت ہے ورنہ ہم ہر چند سالوں بعد ایک لانگ مارچ کا حصہ بنتے ہی رہے ہیں۔

Popularity: 3% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 3% [?]

54 views

 

 

Related Posts

    None Found


5 Responses to “انصاف”

  1. 1 بلوُ

    آپ نے بالکل صحیح کہا ہم خود ہی کرپٹ ہیں‌ تو حکومت کو کیا کہیں

  2. 2 میرا پاکستان

    ہم بھی اس تحریر سے متفق ہیں مگر کیا کریں ہماری ماں کی گود سے لیکر سکول تک کا تربیتی نظام ہی ایسا ہے کہ کرپشن شروع سے ہم میں‌سرائیت کر جاتی ہے۔

  3. 3 عمر احمد بنگش

    جی بالکل یہی تو رونا ہے، یہاں کیا نہیں ہوتا ہر گلی ہر کوچے میں، حسب توفیق ہم سب ہی ایک دوسرے کو دھوکے دے رہے ہیں، اور جو دھوکے دینے میں زیادہ ماہر ہو، سو ترقی کر جاتا ہے۔ مثال دینے کی ضرورت ہے نہیں :D

  4. 4 بدتمیز(428)

    بلو اور میرا پاکستان: تربیت ہے لیکن ہمارے پاس دماغ بھی ہے۔ ایسا کیوں ہے کہ ہم دماغ کا استعمال کم سے کم کرتے ہیں؟

    عمر: ویلکم
    دھوکے دینے والے کو الزام دینا چاہئے کہ دھوکے پر دھوکہ کھانے والوں کوِ؟ :)

  5. 5 جعفر

    درست کہا آپ نے۔۔۔۔ لیکن جناب مچھلی سب سے پہلے سر سے گلنا شروع کرتی ہے۔ عربی کا محاورہ ہے کہ الناس علی دین ملوکھم ، لوگ اپنے حکمرانوں کے راستے پر چلتے ہیں۔ جس دن ہمارا حکمران طبقہ قانون کی حکمرانی کا قائل ہوگیا ، اس دن ہمارے دن بدلنے شروع ہو جائیں گے۔ لیکن ہمارے حکمراں لاتوں کے بھوت ہیں، اس لئے باتوں سے نہیں‌ مانیں گے۔۔۔ ڈنڈا پِیر اے وگڑیاں‌ تگڑیاں دیا۔۔۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->