اف

ایک حدیث میں کہا گیا کہ علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین جانا پڑے۔ اگر اس وقت کوئی پاکستانی وہاں ہوتا تو میں شرط لگانے کو تیار ہوں کہ عربوں کو اس حدیث کی ایسی تشریح کر کے دیتا کہ چین کا علم پہلے عربی میں اصلاحات کے ساتھ ایجاد کرو پھر حاصل کرو۔

علم ہر وہ چیز ہے جو میں نہیں جانتا اور تعلیم وہ ہے جو میں جانتا ہوں۔ کیا زبان علم نہیں ہو گی؟ ہندو پانی مسلم پانی کے بعد سے پاکستانیوں نے یہ رٹ پکڑ لی جبکہ انڈینز نے؟ اس کا اندازہ مجھے پچھلے دو ماہ میں بہت شدت سے ہوا ہے۔

بہت سے لوگ آپکو چین جاپان کوریا کی مثالیں دے گیں۔ معاشی ترقی کو سائنسی ترقی سے جوڑنا کچھ غلط نہیں؟ چین میں میری ایکسٹینڈ فیملی سے لوگ رہتے ہیں۔ چین میں آج نوکری کا معیار انگلش بولنا ہے۔ اگر نہیں یقین تو میرے رشتہ داروں کے بجائے ٹیڈ کوپل کی ڈاکیومینٹری دیکھ لیں۔

جس مڈل ایسٹ اور فارس کی بات کی جاتی ہے۔ اس کے لوگ ہارورڈ تک فارن اسٹوڈنٹس پروگرام سے پہنچ تو جاتے ہیں مگر آئرن تک کا ترجمہ دیکھنے کے لئے ڈکشنری سے رجوع فرماتے ہیں۔

جس اردو کے گن گائے جاتے ہیں اس کا ادب کیا ہے؟ چند شعرا اور ادیبوں کا فحش کلام؟ میں اگر کوئی بات لکھوں تو لعن طعن کے ساتھ اس کو فحش کلامی کہا جائے گا وہی منٹو صاحب لکھ جائیں تو افسانہ نگاری۔ واہ صاحب۔

یہ صرف ہمارے ہاں ہی ہوتا ہے کہ ایک ایک چیز کو مسئلہ بنا لیا جائے۔ بیچارے سر سید۔ سمجھاتے سمجھاتے چل بسے۔ ہم وہیں کے وہیں۔

Popularity: 6% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 6% [?]

183 views

 

 

Related Posts

    None Found


6 Responses to “اف”

  1. 1 فراست

    اسطرح کی کوئ حدیث نہیں ہے لوگوں نے اپنی طرف سے بنا لی ہے so called
    حدیث کے علاوہ آپ کی ساری باتوں سے متفق ہوں

  2. 2 ڈفر

    میں بھی یہی لکھنے آیا تھا کہ ایسی کوئی حدیث کہیں نہیں ہے سوائے کچھ مدرسہ مولوییوں کے پاس

  3. 3 شگفتہ

    السلام علیکم

    اتنا اچھا لکھا بدتمیز لیکن درست کہا ، سرسید واقعی سمجھاتے سمجھاتے چل بسے۔ ہر دور میں شاید سرسید کی زندگی سمجھاتے سمجھاتے ہی میں گذر جاتی ہے کیونکہ جن کو سمجھایا جا رہا ہوتا ہے وہ روایت کے پیروکار ہوتے ہیں چاہے روایات غلط ہی کیوں نہ ہوں
    آپ کی اس تحریر میں چھ پیراگراف ہیں ، پہلے پیراگراف میں دو جملے ، دوسرے میں چار جملے ، تیسرے میں پانچ جملے ، چوتھے میں پھر دو جملے ، پانچویں میں پھر چار جملے ۔ ۔ ۔ ان سب اہم باتوں میں سب سے اہم بات آپ نے آخری پیراگراف میں لکھی ہے اس سے پہلے اتنے سارے پیراگراف اور اتنے سارے جملے ، مجھے سوال آ رہا ہے ذہن میں کہ آپ کے آخری پیراگراف تک کتنے لوگ پہنچ سکیں گے

    شگفتہ’s last blog post..آٹھ مکان

  4. 4 افتخار اجمل بھوپال

    محترم بغیر درست حوالے کے کبھی حدیث نہ لکھیں ۔ علم ضاصل کرنے کے متعلق حدیث ہیں مگر یہ نہیں جس کا آپ نے حوالہ دیا ہے

    افتخار اجمل بھوپال’s last blog post..اِن شَاء اللہ الْعَزِيز

  5. 5 سارہ

    لیکن یہ حدیث تو کورس کی کتابوں میں بھی پڑھائی جاتی ہے ۔۔ اگر مستند نہیں تو پھر ۔۔ کورس کی کتاب میں کیسے شامل کی گئی ۔۔

    ویسے میں نے کہیں پڑھا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں چین تھا ہی نہیں ۔۔ انہوں نے طور سینا کے لئے کہا تھا ۔۔ جو کہ چین مشپور ہو گیا ہے ۔۔ اللہ بہتر جانتا ہے ۔۔۔

  6. 6 بدتمیز(428)

    سوائے شگفتہ کے آپ سب خواتین ہو حضرات کا بہت شکریہ جو پوائنٹ سے ہٹ کر حدیث میں الجھ گئے۔ :haye:

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 371173

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->