نہ صاحب نہ بری بات

تو صاحبو پان کو منہ میں ایک طرف سے دوسری طرف “شفٹ” کرتے ہی جو ہم نے پچکاری ماری تو ایک حسینہ نے پولیس کو کال کر ماری کہ یہاں ایک نوجوان خون تھوکتا پھر رہا ہے۔ ہمارے لاکھ نہ نہ کرنے کے باوجود سینے سے لے کر معدے تک کے سب ٹیسٹ کر مارے۔ ایسے میں اردو انگلش سب مشاعرے پھر کر کے اڑ گئے اور دماغ میں ایک ہی خیال تھا کہ اپنے دیس میں تو بم بھی پھٹ جائے تو بھی کوئی پرسان حال نہ ہو۔ تو صاحب طرز معاشرت کا فرق تو ہوا نہ؟

ساتھ ہی ساتھ اے صاحب ہم یہ بھی عرض کریں کہ ہمیں مطمئن کرنا ذرا مشکل کام ہے۔ اگر ہمیں سیب کے ساتھ نارنگی بھی چاہئے ہو تو؟ ویسے تو ہم ٹلنے والے نہیں۔

تو صاحبو انسان کا شیوہ ہی یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے سے اوپر والے کو دیکھتا ہے اور بہتر ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر ایک معاشرہ “نرگس” کا شکار ہو جائے تو پھر وہ ہمیشہ اپنے سے کمتر کو دیکھ کر “صبر شکر” سے نسلوں کی نسلوں میں وہی سستی بھر دیتا ہے جس کا آجکل ہم شکار ہیں۔

نہیں صاحب یہ ممکن ہی نہیں کہ بچہ خوشی خوشی سکول جائے۔ اس کو بہلا پھسلا کر ہی سکول لے جایا جاتا ہے۔ چاہے لاکھ دادا دادی نانا نانی چچی تائی کہیں ہم بچے کو زبردستی سکول بھیج کر ہی چھوڑتے ہیں۔ حالانکہ یہ تمام رشتہ بصداحترام ہیں پر ہم ان کی چنداں نہیں سنتے۔

دراصل صاحب ہم نے اپنی کمزوریوں کو نام دے رکھے ہیں۔ اسلامیہ کالج کا پروفیسر دس ہزار لے کر گھر جاتا ہے اور ٹیوشن دینے پر مجبور ہے۔ بچہ پاس نہ کرے تو دھونس دھمکی ایسے میں کہاں کا میرٹ؟ ایچی سن کا باہر کا گورا صاھب نہ کسی کی سنتا ہے نہ مانتا ہے۔ فیس بھی تگڑی لیتا ہے۔ نہیں تو نوکری چھوڑی اور واپس چلا گیا۔

صاحب معاشرہ تبدیل ہوتا ہے جمود بدبودار تالاب کی جائے پیدائش ہوا کرتی ہے۔ آپکا علم نہیں میں تو چچا چھکن کی مانند کرتا اور چوڑی دار پاجامہ نہیں پہن سکتا کہ گزری کل کو یہی شرفا کا لباس تھا۔

صاحبو دنیا کا دستور ہے ہمیشہ کسی عالم کے تعارف میں بیان کرتی ہے کہ اس کو کتنی زبانیں آتی ہیں۔ اپنے پڑوسی کو لو بڑے فخر سے لوکل زبانوں کا بتاتے ہیں چلئے انگلش فرنگی کی زبان ہے اس سے نفرت بالکل درست اپنی لوکل زبانیں کتنی کو آتی ہیں؟

صاحبو کل تک اسکول کی اردو مدرسہ ہوا کرتی تھی آجکل اسکول کا مطلب انگلش اسکول ہے اور مدرسہ کا مطلب دینی اسکول۔ تو چلو صاحبو اپنے اپنے بچے ان اسکول سے نکال لیں۔

صاھب ہم بے حد شرمندہ قوم ہیں کہ ہم بے حد سست قوم ہیں اور صاھب ہم ڈبہ میں بند رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہماری سستی کا یہ عالم ہے کہ سرسید احمد خان سے لے کر آجتک ہمیں اس انگلش اردو کے مسئلہ کی ہی سمجھ نہیں لگ سکی۔ صاحب چینی جاپانی کورین سب ترقی کر گئے کیونکہ انہوں نے وقت پر تمام علوم کو اپنی زبان میں منتقل کر لیا۔ پر صاحب ہم ابھی تک “ایجادات” میں اس قدر مشغول ہیں کہ بھول گئے کہ جب مسلمانوں کی “عربی” میں تمام علوم تھے تو ان کی منتقلی کے وقت ان کی اصلاحات کا ترجمہ ایجاد نہیں کیا گیا تھا۔

تو اے صاحب اوبامہ اور گورڈن کے بیانات سے باہر بھی بہت کچھ ہے جیسے دیس کو درپیش مسائل کو نشان زدہ کرنا بہت آسان ان کا حل بتانا حکومت کا کام اور ہمارا؟ وہی نشان زدہ کرنا۔

معذرت کے ساتھ اے میرے رفیق دنیا کو اردو بلاگستان کا نہیں بلکہ اردو لکھنے پڑھنے سے نابلدہونے کا کہا تھا اور اس پر بحث فضول ہے۔ نو کمنٹس

اگلا پیراگراف بھی نو کمنٹس ہی ہونا چاہئے خیر تو اے میرے ہمدم پھجے کے پائے نہیں بکری کے پائے کھاؤ اور ساتھ ایک بائٹ کے یف سی کی بھی۔ اگر ہاں تو چلو بسم اللہ کرو اور ایک ہاتھ انگلش کو بھی۔ اور اگر کے ایف سی نہیں پسند تو اپنی پسند دوسروں پر نہیں لادی جا سکتی نہ؟ صاھب متوازن غذا زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ اور اعتدال پسندی بھی۔ مانا ملک میں انتہاپسندی کی وبا پھیلی ہوئی ہے پر زبانوں پر بھی آ گئی اس کا علم اب ہوا۔ نہ صاحب لنڈورے نہ رہنا چلو خود رہ لو آئندہ نسلوں کو نہ رکھنا۔

 

Popularity: 5% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 5% [?]

149 views

 

 

Related Posts

    None Found


3 Responses to “نہ صاحب نہ بری بات”

  1. 1 میرا پاکستان

    آپ کی تحریر میں‌ ادبی رنگ دیکھ کر اچھا لگا۔ یقین کریں‌ایسا ہی لگا جیسے اردو ادیبوں کے ٹوٹے اکٹھے کر کے تحریر بنائی گئی ہو۔ اس کاوش کو جاری رکھیے ترقی پائیں‌گے۔

    میرا پاکستان’s last blog post..آئی ایم ایف اور پاکستان

  2. 2 خاور

    میں بھی یہی لکھنے آیا تھا که ایسا لگا که ادیبوں کی تحاریر کے ٹوٹے اور اپنی سوج کا مکسچر لگتا ہے جی
    لیکن میرا پاکستان نے پہلے هی یه لکھ دیا ـ

  3. 3 ڈفر

    :D :D :D
    میری طرف سے بھی نو کمنٹس سوائے :D کے
    :lol: :lol: :lol:

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...
    • ریحان: اب اگر میرے والدین آپس میں کزنز تو میں پھر زہنی مریز کنفرم

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2859
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (658) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 382622

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->