میرے آٹھ گھر

ڈف ر نے مجھے ٹیگ کیا اور ایسے غلط وقت پر ٹیگ کیا کہ وہ لمبا ہی ہو گیا۔ یاد مجھے اس لئے رہا کہ میں نے گاڑیوں کی ایک لسٹ بنائی تھی کہ کون کون سی گاڑیاں لے کر ہی چھوڑنی ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ یہ گھر شیخ چلی بن کر بنانے ہیں خیر اب میں بھی گنوا ڈالوں اپنے آٹھ گھر۔ اول اول تو ہمیں بحیثیت امریکی اسی بات پر اعتراض ہے کہ یہ شرط ہی کیوں کہ وہاں ہی لینا ہے جہاں رہتے ہیں۔ امریکی ہوں اور ارب پتی ہوں تو پھر تو ساری دنیا اپنا گھر ہے۔ نہیں یقین تو کسی بھی ملک کی امیگریشن والوں سے پوچھ لیں۔ بس بوریا بستر اٹھایا اور چل پڑے۔

اگر بندہ کاروباری ہو کر سوچے تو سب کے سب گھر یونیورسٹیز کے باہر خرید لیں اور کرائے پر دے کر کسی یونیورسٹی کے باہر مونگ پھلی کی ریڑھی لگا لیں۔ پر اگر ارب پتی ہیں تو اتنے جھنجھٹ پالنے کی کیا ضرورت؟ چار گھر بنا کر چار ایمان والیاں لائی جا سکتی ہیں لیکن پھر بھی 4 گھر بچ جائیں گیں جن کا حل یا تو یہی ہیں کہ ان میں باہر والیاں لائی جا سکتی ہیں یا پھر ایک بزرگ عاقل کے مطابق اسلام میں کہیں چار کا ذکر نہیں اور مسلمانوں کو اپنے زور بازو پر کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ جبکہ میرا خیال ان کی عقل کے بارے میں بھی یہی تھا کہ اس کو بھی کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔

اگر میں وہی جگہیں گنوا دوں جہاں میں نے واقعی گھر بنانے ہیں تو تو میں ارب پتی نہ ہوا نہ؟ لہذا میں وہ جگہیں نہیں گنواؤں گا جہاں میں نے واقعی گھر بنانے ہیں بلکہ وہ جگہیں سوچتا ہوں جہاں ارب پتی ہو کر دماغ خراب ہو کر بندہ گھر بنا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر گناہوں کے شہر میں؟ اب دولت آئ ہے تو بندہ جوا بھی نہ کھیلے؟ یا پھر فلوریڈا میں۔ ابھی  پروگرام بھی تھا اسی ہفتہ فلوریڈا جانے کا پر کینسل کر دیا۔ ساحل پر اور بالکل ہی ساحل پر ایک گھر ہونا چاہئے ایسے گھروں کا اپنا بیک یارڈ یا فرنٹ یارڈ ساحل سمندر ہی ہوتا ہے۔ جب دل چاہے جا کر واک کر لیں۔ بیچ میں کچھ عرصہ سونامی نے ڈرائے رکھا لہذا اب ایسا ساحل ڈھونڈنا پڑے گا جہاں اللہ کی پکڑ نہ ہو۔

ایک گھر کسی بھی صحرا میں ہونا چاہئے۔ جہاں گرمیوں میں دماغ خراب کیا جا سکے اور ایک گھر کسی انتہائی پنڈ میں ہونا چاہئے جہاں رج کے دھند پڑتی ہو اور حسب توفیق سردی کھائی جا سکے۔

ایک گھر ہو نیویارک  میں ، مجھے تھری پاونڈز نامی رئیل اسٹیٹ بہت پسند ہے۔ اور ایک ہو لندن میں، اور آخری ہو جنت میں۔ بات ہی ختم۔

Popularity: 5% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 5% [?]

231 views

 

 

Related Posts

    None Found


7 Responses to “میرے آٹھ گھر”

  1. 1 عبدالقدوس

    :mraykhuda/ اتنے گھروں‌کا کیا کرو گے بھائی ؟؟؟؟؟ جبکہ وہ سب ہیں بھی ایک ہی ملک میں فالتو ہے اس سے اچھا ہے بندہ رات کو پیسا کھا پی کر سوجائے

    عبدالقدوس’s last blog post..مٹی

  2. 2 ڈفر

    ::: عبدالقدوس::: یار کیوں غلط رستے پر چلا رہے ہو؟

  3. 3 Awais Naseer Keyani

    ابے ڈفر ہر کام میں ٹانگ مت اڑایا کرو :dont: ۔۔۔ عبدالقدوس بالکل ٹھیک کہ رہا ہے :clap/

    Awais Naseer Keyani’s last blog post..Have you ever fallen in love with a browser??

  4. 4 سارہ

    ” اور آخری ہو جنت میں۔ بات ہی ختم “۔ ۔۔۔ اس پوسٹ کا سب سے خوبصورت جملہ ۔۔۔ :)

    لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گناہوں کے شہر کے بعد جنت کی فرمائش ۔۔۔ :thinkin/ ۔۔۔۔ یعنی نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی ۔۔۔ :P :P

  5. 5 عبدالقدوس

    چلو جی آخر نو سو چوہے ہی کھانے کے بعد یاد اللہ تو آئی؟ یہی تو ایمان کی نشانی ہے کہ گناہ کے بعد دل پیشمان ہوتا ہے اور جب تک کوئی نیکی نہیں کرتا دل بوجھل ہی رہتا ہے

    عبدالقدوس’s last blog post..لعنت بے شمار

  6. 6 پتہ نہیں کون؟

    یتے سارے گھروں کے بعد آخری والا مشکل ھی ملے۔

  7. 7 unknown

    waise itni jaga per ghar lenay kay baad janaat mai ghar mil jaye ga?balkay appka ghar sehra mai hi hona chayia baqi log to apki galat baaton se mehfooz rahain :)

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...
    • ریحان: اب اگر میرے والدین آپس میں کزنز تو میں پھر زہنی مریز کنفرم

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2859
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (658) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 385079

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->