american pan handler

پاکستان میں لاری اڈوں پر آپکو اکثر ایسے جوڑے ملتے ہیں جن کی ایک سی کہانی ہوتی ہے۔ کسی قصبہ کا نام لیتے ہیں کہ وہاں سے آئے ہیں لٹ گئے ہیں۔ گھر جانے کے پیسے  نہیں مدد کر دیں۔ ساتھ میں خاتون نے ایک بچہ اٹھایا ہوتا ہے اور صاحب نے بھی ایک بچی کندھے سے لگائی ہوتی ہے۔

امریکہ میں بھی ایسے کیس ہوتے ہیں یہ مجھے اسی ہفتہ پتہ چلا۔ میں ابھی سب وے سے نکل کر greyhound پر غور کر ہی رہا تھا کہ اتنا رش کیونکر کہ شہر خالی اور بس دفتر بھرا ہوا کہ ایک خاتون ٹپک پڑیں۔ کہانی سنانے سے پہلے بولیں اے ہمدرد (بےوقوف) میرے پر ہنسنا نہ۔ اس کے بعد میں پولیس سے ہو آئی، میرا سامان گم ہو گیا ہے پولیس مدد کرتی نہیں۔ پچھلے سات گھنٹوں سے ادھر ہوں۔ آخری بس مس کر دی ہے۔ اگلے بارہ گھنٹے ادھر رہنا پڑے گا لہذا میں لوگوں سے پیسے اکٹھے کر کے ٹکٹ لینا ہے۔ عجیب بات یہ تھی کہ شام کے پانچ بجے کیسے آخری بس مس کر دی؟

خیر چونکہ میری شکل پر بےوقوف تو لکھا ہی ہے لیکن اگر کوئی وہ مس کر دے تو پھر میرے ارد گرد سائن اور نیون بورڈز بھی نکل اور جل پڑتے ہیں کہ یہی ہیں صدی کے سب سے بڑے بےوقوف۔ خاتون کو چلتا کر کے میں اسی مقام کا طواف خوشی خوشی کر رہا تھا جہاں ایک حسینہ نے پورے ایک منٹ مجھے برداشت کیا تھا کہ ایک سپینش نازل ہوا۔ بولا کہاں کے ارادے ہیں جناب۔ خاتون کے خیال میں مگن میں نے کہہ دیا “مرجینا” ان کو سمجھ لگی ورجینیا اور بولے میرے آقا میرے پیچھے پیچھے آؤ۔ اب یہ گرے ہاؤنڈ کے دوسرے چھوٹے دفتر میں میرے آگے لگ گیا۔ wtf, thats something fishy میں نے پوچھا اے میرے ہمدرد و غمگسار مرجینا کہاں ہے؟ بولے یہاں سے ٹکٹ لے کر پتہ کرونگا کہ کس گیٹ پر جانا ہے۔ میں نے فٹ اپنا فون نکالا۔ اپنے ہمدرد سے سائیڈ ہو کر اس کی سکرین دیکھنے کا بہانہ کیا اور اس سے بولا۔ اے میرے مشکل کشا وقت گھڑی آن پڑا ہے کہ تجھ سے الگ ہوں اور اپنی راہ لگوں۔ میرا دوست اوپر آگیا ہے اس کو لے آؤ تو ٹکٹ لوں۔ کہتا اوکے۔ پھر پیچھے پیچھے باہر آیا کہتا میں نے بوسٹن جانا ہے کیا تم کچھ مدد کر سکتے ہو؟ میں نے کہا کیوں نہیں دعا دیتا ہوں۔ اللہ تمہیں حفاظت سے پہنچائے۔

اب وہی میں تھا اور وہی elevators خیر اب کے جہاں پہنچا تو وہاں ایک کالے کو لگا کہ مجھ سے بڑا بےوقوف دنیا میں نہ ہو گا۔ لہذا پوچھا کہاں کو جانا ہے میاں؟ میں نے کہ کہیں نہیں ادھر پورٹ اتھارٹی کے کسی کونے کھدرے میں سو رہونگا۔ چھٹیاں اسی منحوس جگہ پر گزارونگا۔ خیر میرے بعد اس نے ایک انڈین جوڑے کو گھیرا۔ بالکل ینگ اور معصوم سے۔ میں نے آواز دے کر روکا اور کہا کے اس کے ساتھ مت جاؤ۔ کالے نے میری طرف یوں گھور کر دیکھا میں نے فٹ پوچھ لیا انڈین؟ جواب اثبات میں ملنے پر میں اردو میں شروع ہو گیا اور کالا مزید میری گلابی انگلش سننے سے محروم رہ گیا۔ ان کو نصیحت کی کہ دوست کو فون کرو اور اسی کے ساتھ جاؤ نہیں تو نیویارکر لوٹ کر نوچ کر کھا جائیں گے۔

امریکہ میں اس سال حالات حد سے زیادہ خراب ہیں۔ اس قدر کہ میں نے خود 80 فیصد آف پر چیزیں بکتی دیکھیں ہیں۔ کیا آپ یقین کریں گیں کہ 118 ڈالر کی چیز 29 ڈالر کی بک رہی ہو؟ پھر بھی لوگ کچھ خرید ہی نہیں رہے۔ جہاں کسی نے پانچ سو خرچ کرنا ہو وہاں وہ سو بھی مشکل سے خرچ کر رہے ہیں۔ ابھی اسی ہفتہ سی این این کی خبر تھی کہ صرف ایک ہی پیشہ بوم کر رہا ہے اور وہ ہے جسم فروشی۔ وجہ؟ جب جابز ہی نہیں تو یہ کیا کریں؟ جو نہیں بھی تھیں وہ بھی جاب نہ ہونے کی وجہ سے بن گئی ہیں۔ عارضی طور پر ہیں اور جاب ملتے ہی چھوڑ دیں گی۔ لہذا یہ سب لوگ جو مجھے ملے یہ بھی اسی ڈاؤن ہوتی اکانومی کا نتیجہ ہیں۔ کرسمس پر تو ویسے بھی expectation کے باعث بہت سے لوگ ایسے کام کرتے ہیں جو وہ عام طور پر نہ کریں۔ یہ وہ واحد تہوار ہے جس پر ہر کسی کو احساس ہوتا ہے کہ یہ اہم ہے اور اس سے جڑی expectations کو پورا کرنا لازمی ہے۔ جس کا نتیجہ جرائم میں اس سیزن کے دوران اضافہ نکلتا ہے۔

بس اسٹیشن پر یہ لوگ کیسے شکار تاڑتے ہیں؟ اول آپ کو نیا لگنا چاہئے جس کو اپنا راستہ علم نہ ہو۔ وہ ادھر ادھر دیکھ رہا ہو۔ یا پھر یہاں پر بڑی جگہوں میں ہر فلور پر میپ لگا ہوتا ہے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں اور اس فلور پر کیا کیا موجود ہے۔ یہاں یہ آپ سے آ کر پوچھتے ہیں کہ مدد تو نہیں چاہئے۔ مدد کے لئے یا تو پولیس والے سے پوچھیں یا پھر ہڈسن نیوز پر انڈین ہی ہوتے ہیں لہذا اردو میں پوچھ سکتے ہیں یا پھر کسی شاپ سے۔ جو خود سے مدد کی آفر کرے اس کی بس اسٹیشن پر ہونے کی ایک ہی وجہ ہے کہ وہ وہاں پر فالتو ہے۔ یاد رہے کہ جس کو سچ مچ ایسی مشکل پیش ہو وہ فورا سے بیشتر آپ کا ایڈریس لے گا کہ آپ کو مطلوبہ رقم چاہے 2 ڈالر کیوں نہ ہو گھر پہنچ کر بھیج سکے۔ باقی رقم لیتے ہی رفو چکر ہونے کے منصوبے بنا کر آتے ہیں۔

جی ہاں کالا میرے پیچھے نہیں لگا کہ میرے کونے کھدرے کا پیچھا کرے۔ پورٹ اتھارٹی پر اچھی خاصی پولیس ہوتی ہے ان کو بتا کر ایسی چیزوں کو باہر نکلوایا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ اتنی دیر یہ وہاں رہیں۔ میں نے جا کر مین فلور ڈھونڈا۔ ٹکٹ لی اور پھر وہی elevators تھے۔ جا کر لائن میں لگ گیا۔ گھنٹہ بعد بس چلی اور رات 2 بجے گھر پہنچ ہی گیا۔

Popularity: 8% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 8% [?]

201 views

 

 

Related Posts

  • Honda Accord 2008 On November 14, 2007, 2 Comments
  • this past week I asked a few peoples very excitedly, “Did you see the new honda accord 2008″ and the response from every one was a sigh! every body thinks there is something wrong, I admit there is something wrong I will let you know the new design is simply killing. I never liked
  • عید قربان On December 31, 2006, 1 Comments
  • میں بالکل چھوٹا سا تھا۔ اتنا کہ اپنے ابو کا ہاتھ پکڑ کر چلتا تھا۔ ان دنوں کی ایک دھندلی سی یاد ہے۔ بڑی عید ان دنوں گرمیوں میں آتی تھی۔ ہم لوگ دادا دادی کے گھر بکرے دیکھنے بہت شوق سے آتے تھے لیکن ان کے پاس جانے کی ہمت نہیں ہوتی تھی۔ ہر
  • Garmin nuvi 760 On November 2, 2007, 1 Comments
  • Garmin nuvi 760 expected january 2008   AKPC_IDS += "1293,";Popularity: 8% [?] Share and Enjoy:
  • Am i weird? On December 27, 2006, 0 Comments
  • I have been tagged by Zikria Ajmal for the meme where I have to write down 6 weird things about me. What I believe and most would agree is that I my self am weird. I can’t sit back and relax. I need something to do all the time even if its doesn’t worth at all and
  • Pipes On February 17, 2007, 0 Comments
  • This is interesting I just found while I was doing random browsing. I have absolutely no idea whats this all about but hope fully once I get somethin I will come up with an idea http://pipes.yahoo.com about pipes Pipes is an interactive feed aggregator and manipulator. Using Pipes, you can create feeds that are more
  • The Male Brain, Explained On August 20, 2008, 0 Comments
  • یہ ایک بڑے مزے کا آرٹیکل ہے۔ چونکہ ماشاللہ سب بہت ignorant ہیں اور لنک کرنے پر پڑھیں گے نہیں لہذا میں نے اس کو دلچسپ کرنے کی خاطر اپنے کمنٹس ساتھ دے دئیے ہیں۔ پڑھیئے اور سر دھنئے، پر اپنا، میرا نہیں۔ Women have puzzled over it for years—why the
  • Google Summer Of Code On March 22, 2007, 0 Comments
  • Looking for something fun to do this summer? All college and university students around the world are invited to apply to get paid $4,500 USD to work on your favorite open source project this summer. WordPress is among the 131 accepted to Google Summer of Code, of more than 300 projects that applied We have eight
  • Windows Live OneCare 2.0 On July 10, 2007, 0 Comments
  • Windows Live OneCare beta 2.0 is here. This evening a message popup told me not to shutdown my system during the installation. I saw and it was for Windows Live OneCare. It was a 5 to 10 second installation on dsl, may be it took less time than expected due to the windows live onecare
  • Finally On September 4, 2007, 3 Comments
  • Finally I bought the Camry. I have been telling to choose one or I will. they didnt so I did A lot of peoples helped me out. Every thing went surprisngly smooth. I was thinking that this move will cost me a lot but to my surprise every thing was beyond what I
  • 2006 On January 1, 2007, 0 Comments
  • 2006 another year I lost. Gained a lot and didn’t repay a penny. Should I be shamefull? I dont kno. May be I should and may be I shouldnt. I became less emotional and more stable than the previous years. I was never been some one looking for trouble but troubles always found me. This year


2 Responses to “american pan handler”

  1. 1 عبدالقدوس

    مجھے تو یہ گمان گزرا کہ واپسی کے لیے آپکو بھی کہیں کوئی شکار تو نہیں پکڑنا پڑا چلیں شکر ہے 2 بجے ہی سہی آپ گھر تو پہنچ گئے

    عبدالقدوس’s last blog post..اے میرے قائد سالگرہ مبارک

  2. 2 خاور

    اسی کی دهائی کے شروع میں راولپنڈی سے فیصل آباد تک چلنے والی کوھستان بس سروس میں بھٹی طیارے چلا کرتے تھے
    ان بسوں کے مالک غلام فرید بھٹی صاحب کو گوجرانواله کے لاری اڈی پر اسی طرح کا ایک گروپ ملا تھا
    فیصل آباد تک جانے کا کرایا مانگتے هوئے ـ
    تو بھٹی صاحب نے کیا کیا که ان کو پيسے دینے کی بجائے کوهستان کی فیصل اباد جانے والی بس میں بٹھادیا ور ڈرائیور کنڈکٹر کو کہا که
    میں تمهاری بہن کو ـ ـ ـ دوں گا اگر تم نے ان سواریوں سے کرایه لیا یا ان کو فیصل آباد سے پہلے اترنے دیا تو ـ
    اس سواریوں کے گوجرانواله سے نکلتے هی اترنے کے ترلے اور منتوں کی کہانیاں اس بس کا عمله بڑے مزے لے لے کر سنایا کرتا تھا ـ

    خاور’s last blog post..انتقال پرملال

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->