بڑی عید یعنی عیدالضحی پر حسب عادت ہم چھٹی فرما گئے جبکہ باقی ایمان والوں نے چھٹی کرنا مناسب نہ سمجھا نتیجتا ہمیں عید پڑھنے جانا پڑا۔
کچھ لوگ عید پڑھنے آئے تھے اور کچھ ایمان والے عید پڑنے آئے تھے۔ فلشنگ کوئنز کے اسلامک سینٹر کی فضا کچھ کچھ مانوس سی تھی۔
نماز سے پہلے امام صاحب نے فرمایا۔ عید کی نماز واجب ہے اور فجر فرض۔ جس نے فجر نہیں پڑھی وہ ایمان والوں کی پرواہ کئے بغیر اٹھے اور نماز پڑھ لے کہ فرض کے بغیر واجب ادا کرنے کی تک نہیں بنتی۔ کافی لوگ اٹھ کھڑے ہوئے۔ جبکہ ایمان والے بیٹھے کے بیٹھے رہے۔
امام صاحب کافی جولی بندے تھے۔ خواتین کو دو باتیں سنا گئے۔ کہتے میں آپ کا بھائی ہوں انکل ہوں۔ پلیز بہنوں بیٹیوں کپڑے پہن کر آؤ تو یہ سوچ کر کہ اللہ کے سامنے کھڑے ہونے لگی ہو۔ سچ ہے کچھ ایمان والیوں کو تو اتنی شدید ٹھنڈ میں بھی ہلکے کپڑوں کے بغیر چین نہیں۔ اللہ ان تمام ایمان والیوں کو جنت میں کھدر، دو گھوڑا بوسکی کے سوٹ عطا کرے۔ آمین۔ پھر امام صاحب نے ایک اور نصیحت کی کہ اے نیک بیبیوں خطبہ بعد از نماز سننا فرض ہے۔ اس کے بغیر عید کی نماز نہیں۔ اس خطبہ کے دوران اپنے سوٹوں کی سلائی پر گفتگو سے پرہیز کرو۔
عربوں کی مسجد ہو تو اس کو ڈونیشن خوب ملتے ہیں۔ بنگالیوں کا پتہ نہین۔ دیسیوں کا ہو تو ایمان والوں سے درخواستیں کی جاتی ہیں پر ایمان والوں ک کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ نتیجتا ایمان کی ترقی زور و شور پر ہے۔
اسلامک سینٹر میں داخل ہوتے وقت ایمان والوں کو فری شاپر بیگ دئے جا رہے تھے کہ ایمان والے اپنے جوتے اس میں سنبھال لیں نہ کہ صفوں میں اپنے آگے یا پیچھے رکھ کر حفاظت کریں۔ ان تمام ایمان والوں نے نماز کے بعد شاپر جو مسجد کے بیسمینٹ، سیڑھیوں اور باہر تک پھیلائے۔ کہ ہم ہیں دیسی اور امریکہ بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ یہی ایمان والے ایسے شاپر کسی بینک دفتر یا مال مین پھینک کر دیکھیں۔ یہاں چونکے مسجد میں فرشتے ان کے گند کی صفائی پر معمور ہیں لہذا ایمان والے نصف ایمان مسجد میں ہی چھوڑ گئے۔
اس کے بعد ہم نے حسب دستور ایک گھنٹہ نیٹ کو دیا۔ جہانزیب کو فون کرنے کی ناکام کوشش (حسب توقع حسب معمول) کرنے کے بعد دعائیں دی اور جو سوئے تو سارے مہمان اور اچھے اچھے کھانے مس کر کے رات سات بجے بستر سے برآمد ہوئے۔ رات کو محب علوی کو تھوڑا سا شرمندہ کرنے کی کوشش کی اور اب ہم فرج میں کوک ٹھنڈی کرنے رکھ کر اس کے ٹھنڈے ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
Popularity: 8% [?]
Popularity: 8% [?]
304 views
Related Posts
- None Found



























اے ایمان والو عید مبارک ہو..
ویسے عید الضحی نہیں عید الاضحی ہوتا ہے..
مکی’s last blog post..عید الاضحی مبارک
آپ کو عید مبارک ہو۔ روزنامچہ اچھا ہے امید ہے ہماری طرح سب کو سمجھ آگئی ہوگی۔
میرا پاکستان’s last blog post..حج اور عید مبارک
عید مبارک ہو۔
یہ وضاحت نہیں کی کہ امام صاحب کے خطبے سے زیادہ پکا کون تھا؟ ایمان والے یا ایمان والیاں؟
عمار ابنِ ضیاء’s last blog post..تھیم میں فونٹ سوئچر
السلام علیکم ، عید مبارک !
شگفتہ’s last blog post..ایک تجویز
قربانی کا تو کوئی ذکر ہی نہیں کیا ؟ وہ نہیں ہوتی وہاں ؟
یار تم نے جب کوشش کی ہو گی تب میں شائد جرسی گیا ہوا تھا ۔
سارہ یہاں قربانی الگ سے ہوتی ہے، یا تو آپ پیسے کسی مسجد کو یا پھر کسی کمیٹی کو ادا کر دیں، اور ایک حصہ گوشت کا پہنچا دیا جاتا ہے آپ کو عید کے دن ۔کیونکہ باہر جانور ذبح نہیں کر سکتے نیویارک میں ۔
دوسرا طریقہ جو لوگ کرتے ہیں جیسے ہمارے پاس نیوجرسی ریاست ہے، وہاں کچھ فارم ہیں جہاں قربانی کا انتظام ہوتا ہے، وہاں جا کر خود قربانی کا جانور ذبح کر سکتے ہیں یا ذبح ہوتا دیکھ سکتے ہیں ۔
تیسرا اور مقبول طریقہ پاکستان پیسے بھجوانے کا ہے، اور قربانی وہاں ہوتی ہے، لوگ قربانی کی رقم عطیہ میں بھی دیتے ہیںجیسے ایدھی یا کسی لوکل آرگنائشن کو بھی ۔
جہانزیب’s last blog post..عید مبارک
بھائی عید کی مبارکباد ہم کچھ شکایات لے کر آئے ہیں
1۔ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کےبلاگ نہیں کھل رہے
2۔ اردو ٹیک فورم میں بات بڑھتے بڑھتے کہاں تک پہنچ چکی ہے
3۔ تھیم اپ ڈیٹ کروانا ہے علوی نستعلیق کو شامل کیا ہے ڈاؤن لوڈ لنک
http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=122
4۔آپ کے بلاگ کے سنو تحریر پڑھنے نہیں دیتے
اتنی ساری شکایات پر معذرت
عید مبارک
بھئی میں ایمان والیوں کے بارے میں کچھ کہہ کر کیوں گناہ گار ہوں
اردو ٹیک کے بلاگ نہیں کھل رہے
ماوراء کا بلاگ چل رہا ہے میرے پاس صرف
اور اگر اس برف باری کے بغیر آپ کرسمs منا لیں تو کیسا رہے گا؟
عید مبارک ہو۔
شعیب خالق بلوچ’s last blog post..عید مبارک ہو
مکی، میرا پاکستان: خیر مبارک آپ کو بھی عید مبارک۔
عمار: آف کورس ایمان والیاں
شگفتہ: خیر مبارک، آپ کو بھی عید مبارک۔
سارہ: میں نے تو دو مرغ کئے ہے قربان
ہوتی ہے اور جیسے ہوتی ہے وہ جہانزیب نے بتا دی ہے اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں۔ اور اس فارم پر جا کر گوشت بھی خود بنانا پڑتا ہے بشمول کھال اتارنا۔
باسم: ڈاٹ نیٹ کو ٹھیک ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔ فورم پر کیا ہوا؟ لنکو
بلاگ کی سنو سے دو دو ہاتھ کرنے کے لئے فائرفاکس میں دیکھیں،۔
ڈفر: خیر مبارک، آپ کو بھی عید مبارک۔ سر جی فائرفاکس استعمال کیا کرین۔ برف غائب ہو جائے گی۔
فائر فاکس استعمال توکر لیتا پر اس میں میرا بلاگ صحیح نظر نہیں آتا
شکریہ جہانزیب ۔۔۔
بدتمیز دو مرغ قربان کیے۔۔۔
۔۔۔۔۔بڑا ایمان والا کام کیا ۔۔۔