ہفتہ پہلے میرا خیال تھا کہ اگر جی پی ایس کوئی غلطی کرے تو وہ دراصل آپ کی اپنی غلطی ہوتی ہے۔ بات بڑی چھوٹی سی ہے۔ میں نیچے والے انکل کو لے کر نیو ورک ائیر پورٹ جانا تھا۔ جی پی ایس میں ڈال دیا لوگارڈیا کا ایڈریس۔ اب بھلے لوگوں نے مجھے لنکن ٹنل سے باہر دھکہ دیا بھی مگر ہم لوٹ کے بدھو واپس 33 سٹریٹ پر۔ خیر وقت پر تو پہنچا دیا پر انکل کا بھی ٹیکساس دل نہیں لگا۔ آج واپس آ گئے ہیں۔
مورل آف دی سٹوری۔ ایک ٹرپ پر دو دفعہ کا ٹول دینا پڑا۔
پھر دوسرے ہی دن میرا خیال تبدیل ہو گیا۔ میں بڑے مزے سے رات کو کھلم کھلی سڑک پر گاڑی دوڑاتا واپس آیا۔ اب جی پی ایس کہے کیپ لیفٹ۔ میں نے بھی 7 ہائی وے پر اشارے کے بعد لیفٹ لین لے لی۔ وہ آن کمنگ ٹریفک کی تھی۔ اگلے نے مجھے بچا لیا نہیں تو میں تو اوپر گیا تھا۔ پھر ہیزرڈ آن کر کے اس سے اگلی گاڑی وک بھی نکال کر فوری یو مار کر پھر واپس یو مارے۔
مورل آف دی سٹوری۔ نشہ بغیر نشہ کئے بھی ہو جاتا ہے۔
اسی پر کیا موقوف اس سے اگلی رات بھی سیر سپاٹا کرتا جا رہا تھا۔ ایک کالے نے اشارے بھی کئے لیکن میں نے کہا “ہونہہ” کالا” اور بس۔ پھر سوچا یار اچھی سڑک ہے کوئی اشارہ ہی نہیں۔ اگلے چوک پر جب گاڑی پھر سے سامنے سے آتی نظر آئی تو ساے طوطے مینائیں پھر کر گئیں۔ ایک بھلے بندے نے ہارن مار مار کر مجھے نکلوایا اور بس تب سے میں کسی بھی سڑک پر مڑنے سے پہلے اتنا ویٹ کرتا ہوں کہ میرے سے پچھلے بندے کا اشارہ بند ہو جاتا ہے۔
مورل آف دی سٹوری۔ میں کسی بھی وقت “غائب” ہو سکتا ہوں سب لوگ ایک ایک ڈالر نکال کر میرا صدقہ دے کر ثواب دارین و آخرین حاصل کریں۔
Popularity: 9% [?]
Popularity: 9% [?]
523 views
Related Posts
- None Found


























یار! ایک روپے کا صدقہ چلے گا!!! ڈاکر کافی مہنگا ہے پاکستان میں!!!!
چلو پانچ روپے کا سکہ دیا صدقے میں!!! ہون خوش!
شعیب صفدر’s last blog post..ہیلو! گداگر
ون پاؤنڈ میری طرف سے بھی ۔ :party/
مسکراہٹ بھی صدقہ ہے
میں لکھنا بھول گیا کہ ایک جیب سے دوسری جیب میں واپس رقم ٹرانسفر کرنا جرم ہے
شعیب صفدر: سر جی ڈالر 80 روپے کا ہے 5 روپے کا نہیں۔ میرے ساتھ بھی وکالت لگا رہے ہیں۔
بوچھی: پاؤنڈ تو ڈیڑھ ڈالر کا ہے۔ آپ کو 75 پینس دینے چاہئے تھے۔
ڈفر: ہائے وے ربا۔ سٹوریاں درہم و دینار کی اور ۔۔۔۔۔ آہم آہم
میری طرف سے 100 روپے کا صدقہ
جب سے ووٹنگ ہورہی ہے آپ کچھ کم کم لکھ رہے ہیں
عبدالقدوس’s last blog post..پاکستانی ہیکرز کا جواب (ہم سورہے ہیں مرے نہیں)
حجاب: جیسی میری حرکات ہیں میرا تو ہر ہفتہ نہیں تو ہر دو ہفتہ تو صدقہ بن ہی جانا ہے۔ ہاتھ ہولا رکھیں۔ بہت شکریہ پر یہ بہت زیادہ ہے۔
عبدالقدوس۔ مجھے غلط زمرے میں سیلیکٹ کر لیا گیا ہے اس لئے
وہاں مقابلہ نہیں ہو سکتا۔
میں اپنی ہر دفعہ کی سیلری سے جو صدقہ اپنا دیتی ہوں اس میں آپ کا نام بھی لے لیا کروں گی ۔۔
حاجاب ہتھ ہولا رکھو ۔۔ بس 100 میں سے 00 ہٹا دو ۔۔
سارہ تم شیخ تو نہیں ہو؟ خالی نام ہی لے رہی ہو
اور میرا نام نہ لینا سارا میرا صدقہ نکل جانا ہے تم ویلی رہ جاو گی۔ میل کی ہے ذرا پڑھ کر جواب دو آنلائن تو آتی نہین
شیخ ہوتی تو نام بھی نہ لیتی ۔۔۔ ;;)
میل تو کوئی نہیں آئی ۔۔ کس آئی ڈی پر سینڈ کی ہے ؟ دونوں پر ہی نہیں ہے کوئی میل ویل ۔۔ پھر سے کریں ۔۔
جناب والا نے خود بھی کچھ صدقہ نکالا ہے یا دوسروں کی جیب پر زور ہے؟
گاڑی احتیاط سے چلایا کریں۔
عمار ابنِ ضیاء’s last blog post..کراچی میں لسانی فسادات کا خطرہ؟
سارہ:
ہاںیہ تو ہے۔ پھر تم آدھی شیخ ہو
عمار: آف کورس دوسروں کی جیب پر زور ہے۔