میں آج ادھر گھوم پھر رہا تھا۔ تصویر بہت خراب آئی ہے۔ نو ونڈر میں دوڑ لگا کر گیا تھا لہذا ہاتھ ہل رہا تھا۔ پلس روشنی میں میرے فون کے کیمرے کا ستیاناس ہو جاتا ہے اور پھر ایسی تصاویر دیکھ کر مجھے اپنا کیمرہ بہت یاد آتا ہے جس کو چاہے ڈائریکٹ بلب کی طرف کر کے تصویر لے لو تصویر بالکل صاف آتی تھی۔ ادھر کیوں گھوم رہا تھا؟ یہ بوجھنا آپ کا کام ہے میں چلو سوؤ جا کر رات کے دو بج گئے۔
Popularity: 9% [?]
Popularity: 9% [?]
514 views
Related Posts
- None Found


























This is 5th avenue. You intended to buy some digital equipment from Apple’s store.
Qadeer Ahmad’s last blog post..کُوچی کُوچی ۔۔۔
یہ تصویر دیکھ کر پہلا خیال ایپل مکہ کا خیال آیا جس پر کچھ عرصہ پہلے خاصی لے دے بھی ہوئی تھی۔
دوست’s last blog post..55 وزیر
آئی فون لے ہی لیا تم نے، منع کرنے کے باوجود :laugh:
جہانزیب’s last blog post..یومِ اقبال
جگہ کا نام ہے ، GM building، سامنے کا سٹور ففتھ ایونیو ایپل ۔ ایڈریس بھی لکھ دوں؟ 767 5th Ave.
جہانزیب’s last blog post..یومِ اقبال
ویلکم ٹو دی کلب ۔۔
راشد کامران’s last blog post..چھوٹی سی بات
3۔1 میگا پکسل کیمرہ لگتا ہے :skull
عبدالقدوس’s last blog post..میری پسند
واہ جی یار لوگوں نے بڑا پہچانا ہے۔ میں تو سمجھا کسی کو سمجھ نہیں لگنی اتنی بری تصویر کی۔
جہانزیب: جی سر بس ٹائم پاس بھی تو کرنا ہے نہ۔
ویسے انٹرنیٹ کے لئے آئی فون بالکل بھی اچھا نہیں۔ میں سوچ رہا ہوں واپس کر کے جی ون لے لوں۔
راشد۔ تھینکس
اس منحوس پر ایس ایم ایس اردو میں کرتے وقت اس کی ڈکشنری کیسے آف کرتے ہیں؟
عبدالقدوس: ہاں جی یہ کیمرہ سے بھی مار کھا گیا ہے اور ویڈیو ریکارڈنگ سے بھی
g
منحوس! ہی ہی ہی ۔۔ ڈکشنری آف کرنے کی ضرورت نہیں۔۔اول تو پورا لفظ ٹائپ کردیں ڈکشنری پر آپ کی ہجے کو فوقیت ملے گی۔۔ ورنہ جو مشاورتی لفظ ابھرتا ہے اس کے ساتھ ایک چھوٹا سا کاٹم کا سائن ہوتا ہے اسے ٹیپ کردیں تو پھر تنگ نہیں کرتا۔ امید ہے اب تک تو آپ نے بخیے ادھیڑ ہی لیے ہونگے۔
راشد کامران’s last blog post..مرجاؤں زہر کھا کے
آئفون کو انٹرنیٹ کے ساتھ چلانے کے لئے وائفائ کا استعمال کیا ہے یا نہیں۔ اپنے گھر کے وائرلیس نیٹورک کی آئفون پر سیٹنگ کریں اور تھریجی سے بھی کافی تیز انٹرنیٹ چلائیں۔ میکڈانلڈ اور سٹاربکس پر اےٹی اینڈ ٹی کا وائفائ بھی اب آئفون والوں کے لئے مفت ہے۔
ہاں اردو سائٹ نہیں دیکھ سکتے کہ ہجے ہوئے نظر آتے ہیں۔
ہاں جی سٹی میں فری وائی فائی پکڑا تھا۔ میرے گھر پر وائرڈ ہے۔ نیچے والوں کو تین دن کا دیا ہوا ہے وائرلیس راؤٹر۔ ابھی تک انسٹال نہیں کیا گیا۔