مصطفی کدال

کیا مصطفی کمال نے واقعی کراچی کے عوام اور عوام بولے تو عام عوام کے لئے اتنا کچھ کیا ہے؟ یا حسن نثار کو ویسے ہی یو ٹرن لگا ہے جیسے مجھے اس کے پہلے ایک کالم کے بعد محسوس ہوا تھا۔ کراچی والے بہتر بتا سکتے ہیں کہ مصطفی کمال کتنے پانی میں ہے۔ ویسے بھی عام تاثر یہی ہے کہ ایم کیو ایم ایک فضول جماعت ہے۔

کالم

Popularity: 7% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 7% [?]

670 views

 

 

Related Posts

    None Found


23 Responses to “مصطفی کدال”

  1. 1 Qadeer Ahmad

    Mustufa Kamal has been awarded No. 2 mayor in the world.

    Karachi seems to be the same as before.

    Qadeer Ahmad’s last blog post..کمزور بالوں کا علاج

  2. 2 سید مصطفیٰ کمال

    عام تاثرتونہیں آپکا تاثرہے کہ ایم کیو ایم ایک فضول جماعت ہے۔کیا آپ بھی مصطفیٰ کمال سے جیلس ہیں۔ پر یہ کڑوا سچ ہے کہ اس کا کارکن سید مصطفیٰ کمال دنیا کے دوسرےسرکردہ ناظم بن گیا ہے۔

    سٹی ناظم کے تعارف میں لکھا گیا ہے کہ وہ ایسے شہر کے مئر ہیں جو کروڑوں کی آبادی والا ہے اورایسے میں اس شہر کو کئی طرح کے بڑے چیلنجز ہیں لیکن نوجوان مئر مصطفیٰ کمال اس صورت حال کو بدلنے اور بہتر بنانے کے لیے بہت پر عزم ہیں اس کے لیے وہ شہر میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں ۔

    مصطفی کمال نے شہر کو گرین بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس کے لیے انہوں نے سخت ہدایت کی ہے کہ جس نے پودے اکھاڑے یا درخت کاٹے تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا،اس لسٹ میں پہلے نمبر پر برلن اور تیسرے نمبر پر چین کے شہر چونگنگ کا نام ہے۔۔۔

  3. 3 راشد کامران

    پچھلے سال جب میں گھر گیا تھا تو بے انتہا پراجیکٹ زیر تعمیر تھے اگر ان میں سے 80 فیصد بھی مکمل ہوگئے ہیں تو فارن پالیسی میگزین کا مصطفی کمال کے لیے سیکنڈ رینک دینا نہایت مناسب ہوگا۔

    http://www.foreignpolicy.com/story/cms.php?story_id=4509&page=3

    کراچی کا انتظام ویسے بھی میر کے مکمل کنٹرول میں نہیں اس لیے جتنا کچھ بھی میرز کرتے ہیں بہت ہے خاص طور پر کارساز کے علاقے میں فوجیوں سے زمین چھڑوانا تو کارنامہ ہی ہے۔

    راشد کامران’s last blog post..چھوٹی سی بات

  4. 4 بدتمیز(427)

    پچھلے سال تعمیر اور افتتاح کے ایک ماہ بعد ہی ایک پل زمین بوس ہوا تھا۔ وہ کارنامہ کس کا تھا؟ مجھے اتنی معلومات نہیں اس بارے۔

  5. 5 راشد کامران

    اس کا ٹھیکا جہاں تک میرے علم میں وفاقی حکومت کی سرپرستی میں دیا گیا تھا کیونکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایک وفاقی ادارہ ہے۔ غالبا مصطفی کمال نے بھی ایسا ہی کہا تھا کہ سٹی گورنمنٹ کا اس معاملے میں کچھ بس نہیں چلتا ۔۔۔ یہی تو کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ چھ مختلف ادارے اسے کنٹرول کرتے ہیں۔

    http://www.thenews.com.pk/updates.asp?id=28483

    راشد کامران’s last blog post..چھوٹی سی بات

  6. 6 افتخار اجمل بھوپال

    وطن عزیز میں عرصہ دراز سے کسی بھی شہرمیں بلدیہ کا کنٹرول نہیں ہے ۔ جس شہر میں صوبائی حکومت کا محبوب میئر ہو وہاں وہ فعال ہو سکتا ہے ۔ اور اگر اس میئر کو وفاق کی پشت پناہی ہو تو پھر کیا بات ہے ۔ کراچی کا موجودہ میئر ایسے معدودے چند لوگوں میں سے ہے ۔

    افتخار اجمل بھوپال’s last blog post..اگر یہ درست ہے تو ۔ ۔ ۔

  7. 7 سید مصطفیٰ کمال

    پچھلے سال تعمیر اور افتتاح کے ایک ماہ بعد ہی زمین بوس ہونے والاپل نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا تھا اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایک وفاقی ادارہ ہے۔

  8. 8 سید مصطفیٰ کمال

    Syed Mustafa Kamal Mayor of Karachi (#57)

    The new mayor of Karachi is an unlikely poster child for innovative urban planning. The 36-year-old Syed Mustafa Kamal governs a city that’s more often in the news for religious violence than cosmopolitan ways. But the hard-charging Kamal is looking to change all that. He’s courting foreign investment, encouraging international ties, and boosting the city’s tourism. Kamal isn’t shy about his goals: He has said he wants to turn Karachi into the “next Dubai.” His Green Karachi project aims to plant thousands of trees in the city. No stranger to Karachi’s bare-knuckled politics, Kamal isn’t letting anything stand in the way of his grand plans: He has threatened to arrest anyone who tries to cut down the new saplings.

    ریفرنس
    http://www.foreignpolicy.com/story/cms.php?story_id=4509&page=3

  9. 9 نعمان

    کراچی کے نوجوانوں میں مصطفی کمال ہیرو ہیں۔ بہت محنتی اور فعال ہیں۔ میرے خیال میں وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ ابھی انہوں نے ایک پروگرام آئی اون کراچی شروع کیا ہے جس میں شہر کے نوجوانوں نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا ہے آجکل ہر جگہ ان کے والینٹرز نظر آتے ہیں۔ وہ بہت ہی مخلص باصلاحیت اور لائق تعریف آدمی ہیں۔

  10. 10 نعمان

    اف ایک چیز لکھنا بھول گیا۔ اجمل صاحب کے پچھلے تبصرے پر میں انہیں یاد دلانا چاہوں گا کہ کراچی کے پچھلے مئیر نعمت اللہ خان کو صوبائی حکومت کی پشت پناہی حاصل نہ تھی اور نہ ہی وفاق میں ان کی حمایت تھی اس کے باوجود وہ بھی ایک مقابلے میں دنیا کے دوسرے بہترین مئیر منتخب ہوئے تھے۔ میرا خیال ہے کام کرنے والے مخلص شخص کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی۔ سچی لگن اور محنت کے آگے راہیں کھلتی چلی جاتی ہیں۔

  11. 11 علی

    کراچی کے عوام کا ہیرو ھے کمال۔۔۔۔۔ ایسے مخلص لوگ کم ہی ہیں سیاست کے میں، باقی اگر اس کا تعلق متحدہ سے ہے، تو اس کو اعتراز نہیں بنانا چاھہے۔۔۔ کام دیکھیں نہ کے یہ وہ اس کا تعلق متحدہ سے ہے۔ یہ حب علی ہے یہ بغص معاویہ ؟؟؟

    تاریخ یاد نھیں، لیکن میں نے ٹایم، یا نیوز ویک میں بھی اس کی اچھی کار کردگی کے بارے میں پڑھا تھا۔۔۔۔۔ خدا اس شخص کی حفا ظت کرے اور بد تمیزوں کے شر سے بچاے اسے۔۔۔۔۔۔

  12. 12 روسی شہری

    ویسے بھی عام تاثر یہی ہے کہ ایم کیو ایم ایک فضول جماعت ہے۔

    اس میں کوئی شک نییں ہے !!!! بلکہ ایک ما فیا ہے ۔جس سے اپ 12 مئٰ یا 9 اپریل کی خدمات بھی لے سکتے ہے ۔۔۔بس پیسہ دے یا بوٹ دے کام اپ کا ہو جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  13. 13 بدتمیز(427)

    سید مصطفی کمال:
    ویلکم :)
    پہلے تو میں سمجھا ناظم صاحب خود بنفس نفیس آئے ہیں پھر کلام دیکھا تو غلط فہمی رفع ہوئی۔ :D ارے حضرت آپکو کیونکر لگا کہ یہ میرا تاثر ہے؟
    یہ میرا تاثر نہیں بلکہ خود کراچی والوں کا بھی ایسا ہی کہنا ہے۔ اور ایسا ہر جماعت کے ساتھ ہے۔ ایم کیو ایم کو سب بری جماعت مانتے ہیں۔ اسی طرح زرداری کو سب برا کہتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کو نہیں۔ خود ہم کٹر مسلم لیگی ہونے کے باوجود نوازشرف کو برا اور شہباز شریف کو اچھا مانتے ہیں
    میں نے یہ پوسٹ لکھی ہی اس لئے تھی کہ میں مصطفی کمال کو نہیں جانتا اور کراچی والے ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ وہ کیسا بندہ ہے۔ مثال کے طور پر لاہور کا ناظم جو تھا قاف لیگ کا اخبار والے اس کی تعریفیں کرتے تھے پر وہ انتہائی فضول انسان تھا حالانکہ یہ صاحب ہمارے کافی قریب تھے تو جو پاس ہوں وہی بہتر بتا سکتے ہیں۔
    راشد نعمان اور علی کے تبصروں کے بعد پتہ چل گیا ہے کہ وہ کسی نہ کسی حد تک ایم کیو ایم کے اثرات سے بچا ہی ہوا ہے۔

    باقی تمام حضرات کے تبصروں کا بےحد شکریہ۔

  14. 14 عمار ابنِ ضیاء

    کراچی کے سابق ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے آنے کے بعد کراچی کا روپ کافی حد تک بدلا ہے اور اب نکھرتا جارہا ہے۔ نعمت اللہ خان نے بہت سے پروجیکٹ شروع کیے تھے جنہوں نے کراچی کا نقشہ ہی بدل دیا، پھر مصطفی کمال کے آنے کے بعد ترقی کا یہ سلسلہ جاری رہا۔ میں تو نہ نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کی جماعت (جماعتِ اسلامی) کا حمایتی ہوں نہ مصطفی کمال کی تحریک (ایم کیو ایم) کا لیکن بہرحال! ان دونوں ناظمین کا کام لائقِ تحسین ہے۔
    باقی یہ دنیا کا دوسرا بہترین مئیر قرار دینے والی بات میں کچھ کنفیوژن ہے۔ دنیا کے سر فہرست گیارہ مئیرز کی فہرست:
    http://citymayors.com/worldmayor/world-mayor-2008-results.html
    ہاں، مصطفیٰ کمال کا شمار مئیرز آف دی مومنٹ میں دوسرے نمبر پر ہے:
    http://www.foreignpolicy.com/story/cms.php?story_id=4509&page=3

    عمار ابنِ ضیاء’s last blog post..ابو کی خطاطی

  15. 15 عبدالقدوس

    یہاں‌دیکھو بھائی
    http://pkpolitics.com/wp-content/uploads/2008/11/fake_karachi_mayor.jpg
    یہ کیا کہہ رہے ہیں

    عبدالقدوس’s last blog post..میری پسند

  16. 16 راشد کامران

    پورا ریسرچ پیپر پڑھنے کے بعد بات صاف ہوگئ ہے۔۔ اس پیپر میں‌ ویب کے 8 صفحات ہیں اور ایک مخصوص پس منظر میں تین میرز کا چناؤ کیا گیا ہے اسکو دنیا کے بہترین میرز قرار دینا درست نہیں۔ عمار ابن ضیاء کے دیے گئے لنکس میں مزید تفصیلات ہیں۔۔ اصل صفحہ نمبر 8 ہے جس میں شہر کا ذکر تک نہیں۔۔ میر کی قابلیت اور لگن پر کوئی شک نہیں کراچی دنیا کے چند بڑے شہروں میں سے ایک ہے اس کا منتظم ہونا مذاق بات نہیں۔

    راشد کامران’s last blog post..چھوٹی سی بات

  17. 17 بدتمیز(427)

    عمار: شاباش بہت اچھے۔ بہت خوب۔ :D

    عبدالقدوس۔ شکریہ۔ تصویر کے ساتھ جس صفحہ کی تصویر ہے اس کا بھی لنک دے دیتے۔

    سید مصطفی کمال: میرے خیال سے اب آپ کو تسلی ہو گئی ہو گی۔ مزید تسلی کے لئے۔
    http://wakeel.urdutech.net/2008/11/12/%da%a9%d8%b3-%da%a9%d8%a7-%da%a9%d9%85%d8%a7%d9%84%d8%9f%d8%9f%d8%9f%d8%9f/

  18. 18 شعیب سعید شوبی

    اگر تعصب کی عینک اتار کر دیکھا جائے تو قطع نظر اس کے کہ مصطفیٰ کمال دوسرے نمبر پر ہیں یا 57 نمبر پر، ہم جو کراچی میں عرصے سے رہ رہے ہیں، ہم تو مصطفی کمال کی کارکردگی سے خوش ہیں۔ ورنہ ان سے قبل جو بھی آیا اس نے اپنے صوبے کے لئے کراچی سے ’’مال غنیمت‘‘ جمع کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ میں کوئی ایم کیو ایم یا الطاف حسین کا حامی نہیں مگر یہ بات اس لئے کہہ رہا ہوں کہ کراچی میں رہتا ہوں۔ آُپ لوگ اگر کراچی میں رہ رہے ہوتے تو ہر گز ایسی بات نہیں کرتے۔
    بدتمیز آپ کراچی میں رہتے نہیں تو کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ یہ کراچی والوں کا تاثر ہے۔ کبھی کراچی آئیں اور کسی بھی راہ چلتے شخص سے مصطفیٰ کمال کی کارکردگی کے بارے میں پوچھیے۔ حقیقیت آپ پر از خود منکشف ہوجائے گی۔

    شعیب سعید شوبی’s last blog post..مارم پیٹی گیم

  19. 19 عامر اشرف

    متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے فارن پالیسی میگزین کے حوالے سے سٹی ناظم مصطفی کمال کو دنیا کا دوسرا بہترین میئر قرار دینے کے زبردست پروپیگنڈے نے فارن پالیسی میگزین کو دشواری میں ڈال دیا ہے۔ میگزین کی طرف سے بار بار وضاحت کی جارہی ہے کہ یہ غلط ہے اور مصطفی کمال کو دوسرا بہترین میئر قرار نہیں دیا گیا۔ فارن پالیسی میگزین کے ترجمان جو شواکیٹنگ نے جو ایڈیٹر کی ای میل چیک کرتے ہیں ایک بار پھر یہ وضاحت جاری کی ہے کہ ہمیں پاکستان کے قارئین اور صحافیوں کی طرف سے بے شمار ای میلز موصول ہوئی ہیں جن میں دریافت کیا گیا ہے کہ کیا میگزین نے مصطفی کمال کو دنیا کا دوسرا بہترین میئر قرار دیا ہے لیکن ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ پاکستان کے بڑے انگریزی اخبار ڈان نے بھی میئر کراچی کی پریس ریلیز کو بڑے اہتمام سے صفحہ اول کی اسٹوری کے طور پر شائع کردیا۔ یہ پریس ریلیز سرکاری ایجنسی اے پی پی نے جاری کی تھی۔ اخبار نے خبر کے صحیح ہونے کے بارے میں ہم سے رابطہ بھی نہیں کیا۔ ایک صحافی نے ہمیں بتایا کہ کراچی کی شہری حکومت نے تو پورے شہر کو مصطفی کمال کو مبارکباد کے بینروں سے بھر دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ فارن پالیسی نے ان کو دنیا کا دوسرا بہترین میئر قرار دیا ہے لیکن میگزین نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ اگر فارن پالیسی میگزین کا ”بلاگ“توجہ سے پڑھ لیا جاتا تو اس غلطی سے بچا جاسکتا تھا۔ فارن پالیسی میگزین نے میئرز کی کوئی درجہ بندی نہیں کی اور نہ ہی کسی کو کسی پر ترجیح دی ہے۔ اس کے باوجود کراچی سٹی گورنمنٹ نے اپنی ویب سائٹ پر یہ پریس ریلیز جاری کردی اور مصطفی کمال کو مبارکباد کا شور مچ گیا۔یہ غلط خبر پاکستانی ٹی وی‘ ریڈیو اور بلاگز میں بھی چل گئی۔ ترجمان کے مطابق اس سے بڑھ کر یہ ہوا کہ کراچی سٹی کونسل میں اس پر بڑی گرما گرم بحث ہوئی کہ مصطفی کمال کو ہماری طرف سے دی گئی مبینہ ”عزت افزائی“ پر مبارکباد کی قرارداد منظور کی جائے۔ واضح رہے کہ فارن پالیسی میگزین میئروں کی درجہ بندی کا کام نہیں کرتا یہ کام صرف اربن افیئرز نامی تھنک ٹینک ورلڈ میئر ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کے ذریعہ کرتا ہے اور اس نے 2005ءمیں ناظم کراچی نعمت اللہ خان کو دنیا کے 9 بہترین میئرز میں شامل کیا تھا۔ اس کے جواب میں ایک عالمی جھوٹ کے ذریعہ مصطفی کمال کو دوسرے نمبر پر ظاہر کیا گیا جبکہ 2005ءکے بعد سے اب تک کراچی کے کسی میئر کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔ اس سال کیپ ٹاﺅن‘ زیورخ اور وینزویلا کے شہر چکاﺅ کے نمبر بالترتیب پہلے‘ دوسرے اور تیسرے ہیں۔ پاکستان کا کوئی بھی میئر 50 میئروں کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق فارن پالیسی کا نام اپنے مفاد میں استعمال کرنے پر شدید عالمی رد عمل پایا جاتا ہے جس سے کراچی کی شہری حکومت کی ساکھ خراب ہوئی ہے۔

  20. 20 syed amir ashraf

    اس وقت شہر بھر میں ناظم شہر مصطفی کمال کو دنیا کا”بہترین دوسرا“ میئرقرار دینے کے مبارکبادی بینرز آویزاں ہیں۔ پاکستانی میڈیا اپنی خبروں میں بتارہا ہے کہ ”فارن پالیسی میگزین“ نے سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال کو دنیا کا ”بہترین دوسرا“ نامزد کیا ہے۔ اس سلسلے میں ”پی کے پالیٹکس ڈاٹ کام“ نے فارن پالیسی میگزین کو ایک ای میل بھیج کر اس خبر کی تصدیق طلب کی جواب میں فارن پالیسی میگزین نے اس خبر کو غلط قرار دیا۔ فارن پالیسی میگزین کو لکھے گئے برقی خط (ای میل) اور اس کے جواب کو قارئین کے لیے ویب سائٹس پر شائع بھی کیاگیا ہے۔ فارن پالیسی میگزین کو بھیجی گئی ای میل میں خبر کی حقیقت معلوم کرنے کے علاوہ میئرز کی درجہ بندی کرنے کے طریقے کے بارے میں استفسار کیاگیا تو جوابی ای میل میں فارن پالیسی نے لکھا کہ میگزین نے میئرز کی کوئی درجہ بندی نہیں کی ہے۔ اگرچہ مصطفی کمال کا تذکرہ مضمون ” 2008ءکے گلوبل سٹی انڈیکس“ کے ”میئرز آف دی مومنٹ“ میں کیا گیا ہے تاہم اس سے مراد درجہ بندی نہیں تھی بلکہ ان شہروں کے میئرز کا ذکر نا تھا جہاں نامساعد حالات کے باوجود جدید منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ فارن پالیسی میگزین نے بتایا کہ اگرچہ ہم مصطفی کمال کی کوششوں کی تحسین کرتے ہیں تاہم میگزین میں ان کا تذکرہ ایک بڑے مضمون کا ایک چھوٹا سا حصہ تھا جس میں دنیا کے عالمی شہروں کی درجہ بندی کی گئی تھی اور اس میں کراچی کا نمبر 57 واں تھا۔ فارن پالیسی میگزین نے دنیا کے 60 شہروں میں کراچی کو 57 ویں درجے پر رکھا ہے۔ میگزین نے دنیا کے کل 60 شہروں کی 5 حوالوں سے درجہ بندی کی تھی۔ کراچی کو معاشی سرگرمی (Business activity) کے لحاظ سے 56 واں، انسانی سرمایہ (Human Capital) کے اعتبار سے 57 واں، معلومات کا تبادلہ Information Exchange) 52(، ثقافتی تجربہ (Cultural Experience) 59 جبکہ سیاسی مصروفیت Political Engagement) (پر 55 واں درجہ ملا۔ مجموعی طور پر کراچی کو دنیا کے 60 بڑے شہروں میں 57 واں شہر قرار دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اس حوالے سے رابطہ کرنے پر فارن پالیسی جریدے کی میڈیا اینڈ پبلک ریلیشن کوآرڈینیٹر جیناحسن نے وضاحت کی کہ گوکہ مصطفی کمال کا جریدے کی جانب سے حال ہی میں شائع کیے گئے مضمون ”2008ءگلوبل سٹیز انڈیکس“ کے سب ٹائٹل ”میئرز آف مومنٹ“ میں تذکرہ کیا گیا ہے کیونکہ وہ شہری ترقی کے لیے قابل تعریف کام کررہے ہیں، تاہم اس کا تعلق کسی بھی طرح میئرز کی درجہ بندی سے نہیں ہے۔ جینا حسن کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہوجانی چاہیے کہ مصطفی کمال کو دنیا کا دوسرا بہترین میئر قرار ہرگز نہیں دیا گیا۔

  21. 21 syed amir ashraf

    متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے فارن پالیسی میگزین کے حوالے سے سٹی ناظم مصطفی کمال کو دنیا کا دوسرا بہترین میئر قرار دینے کے زبردست پروپیگنڈے نے فارن پالیسی میگزین کو دشواری میں ڈال دیا ہے۔ میگزین کی طرف سے بار بار وضاحت کی جارہی ہے کہ یہ غلط ہے اور مصطفی کمال کو دوسرا بہترین میئر قرار نہیں دیا گیا۔ فارن پالیسی میگزین کے ترجمان جو شواکیٹنگ نے جو ایڈیٹر کی ای میل چیک کرتے ہیں ایک بار پھر یہ وضاحت جاری کی ہے کہ ہمیں پاکستان کے قارئین اور صحافیوں کی طرف سے بے شمار ای میلز موصول ہوئی ہیں جن میں دریافت کیا گیا ہے کہ کیا میگزین نے مصطفی کمال کو دنیا کا دوسرا بہترین میئر قرار دیا ہے لیکن ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ پاکستان کے بڑے انگریزی اخبار ڈان نے بھی میئر کراچی کی پریس ریلیز کو بڑے اہتمام سے صفحہ اول کی اسٹوری کے طور پر شائع کردیا۔ یہ پریس ریلیز سرکاری ایجنسی اے پی پی نے جاری کی تھی۔ اخبار نے خبر کے صحیح ہونے کے بارے میں ہم سے رابطہ بھی نہیں کیا۔ ایک صحافی نے ہمیں بتایا کہ کراچی کی شہری حکومت نے تو پورے شہر کو مصطفی کمال کو مبارکباد کے بینروں سے بھر دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ فارن پالیسی نے ان کو دنیا کا دوسرا بہترین میئر قرار دیا ہے لیکن میگزین نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ اگر فارن پالیسی میگزین کا ”بلاگ“توجہ سے پڑھ لیا جاتا تو اس غلطی سے بچا جاسکتا تھا۔ فارن پالیسی میگزین نے میئرز کی کوئی درجہ بندی نہیں کی اور نہ ہی کسی کو کسی پر ترجیح دی ہے۔ اس کے باوجود کراچی سٹی گورنمنٹ نے اپنی ویب سائٹ پر یہ پریس ریلیز جاری کردی اور مصطفی کمال کو مبارکباد کا شور مچ گیا۔یہ غلط خبر پاکستانی ٹی وی‘ ریڈیو اور بلاگز میں بھی چل گئی۔ ترجمان کے مطابق اس سے بڑھ کر یہ ہوا کہ کراچی سٹی کونسل میں اس پر بڑی گرما گرم بحث ہوئی کہ مصطفی کمال کو ہماری طرف سے دی گئی مبینہ ”عزت افزائی“ پر مبارکباد کی قرارداد منظور کی جائے۔ واضح رہے کہ فارن پالیسی میگزین میئروں کی درجہ بندی کا کام نہیں کرتا یہ کام صرف اربن افیئرز نامی تھنک ٹینک ورلڈ میئر ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کے ذریعہ کرتا ہے اور اس نے 2005ءمیں ناظم کراچی نعمت اللہ خان کو دنیا کے 9 بہترین میئرز میں شامل کیا تھا۔ اس کے جواب میں ایک عالمی جھوٹ کے ذریعہ مصطفی کمال کو دوسرے نمبر پر ظاہر کیا گیا جبکہ 2005ءکے بعد سے اب تک کراچی کے کسی میئر کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔ اس سال کیپ ٹاﺅن‘ زیورخ اور وینزویلا کے شہر چکاﺅ کے نمبر بالترتیب پہلے‘ دوسرے اور تیسرے ہیں۔ پاکستان کا کوئی بھی میئر 50 میئروں کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق فارن پالیسی کا نام اپنے مفاد میں استعمال کرنے پر شدید عالمی رد عمل پایا جاتا ہے جس سے کراچی کی شہری حکومت کی ساکھ خراب ہوئی ہے

  22. 22 عبدللہ

    http://www.facebook.com/photos.php?id=83367362573&s=12

    http://www.facebook.com/album.php?aid=81185&id=83367362573&op=12
    ًمصطفے کمال کے اصل کام جو وہ کراچی میں پچھلے سالون میں کرتا رہا ہے ایک ناشکر گزار قوم کے لیئے

  1. 1 مصطفٰی کمال۔ دنیا کے دوسرے بہترین میئر؟ خبریں، بلاگز اور حقیقت۔ — Pak Fact — پاک فیکٹ

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...
    • ریحان: اب اگر میرے والدین آپس میں کزنز تو میں پھر زہنی مریز کنفرم
    • ڈفر: لو جی گئی بھینس پانی میں میں تو سوچ رہا تھا گھر والے سناتے...
    • راشد اشرف: ہم تمام دوستوں کو فیس بک پر جناب ابن صفی کے فرزند ڈاکٹر...
    • راشد اشرف: جناب ابن صفی کے لازوال کردار،استاد محبوب نرالے عالم...
    • راشد کامران: دین میں کچھ چیزوں کو کرنے کی اجازت ہوتی ہے یعنی اگر...
    • محمد ریاض شاہد: جعفر تصحیح کا شکریہ .-= محمد ریاض شاہد´s last blog...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 814
    • Links to posts: 81
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2853
    • Comments per post: 3.50
    • Top3 commenters: -بدتمیز (658) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 383858

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->