اگر

جاوید چوہدری نے ایک کالم لکھا تھا کہ اس میں اس نے بیان کیا تھا کہ امیر لوگوں کو بیماریاں کیوں ہوتی ہیں۔ اس میں اس نے شہزادہ طلال کا ذکر کیا کہ وہ اپنی بیماری کے لئے فنڈ بنائے بیٹھا ہے اسی طرح بل گیٹس کا ذکر کیا کہ ایڈز کے علاوہ وہ اپنی بیماری جس میں اس کو دودھ پینا پڑتا ہے کا بھی تحقیقی خرچ برداشت کر رہا ہے۔ یہ کالم کہیں سے مل سکے تو لنک کر دیں۔ بہت شکریہ۔

اب تو نت نئی بیماریاں نازل ہو رہی ہیں۔ کچھ کہتے ہیں کہ چین میں زرد دریا کے ساتھ جنگلات کی کٹائی سے نئے نئے وائرس نکل رہے ہیں اور کچھ کہتے ہیں برف میں دبے جراثیم گلوبل وارمنگ کی مہربانی سے باہر آ رہے ہیں۔ کچھ کی خبر آ جاتی ہے کہ جی لیب میں بنائے گئے ہیں۔

اگر میں ایک سائنسدان ہوں اور کسی ایسی بیماری کا علاج کر رہا ہوں جس میں بہت کم لوگ مبتلا ہوں تو میری تحقیق کا فنڈ کیسے پیدا ہو گا؟ سرمایہ دار تو بھاری منافع کے لالچ ہی میں پیسہ تحقیق پر لگائے گا نہ۔ اگر اس کو آگے مارکیٹ ہی نظر نہ آ رہی ہو تو؟

جی ہاں بیماری بھی مارکیٹ ہی ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام میں ہر چیز مال اور کھپت ہی ہوتا ہے۔ اگر کسی بیماری میں مبتلا چند ہی افراد ہوں تو کیونکر ممکن ہے کہ اس کے لئے فنڈ بھی فراہم ہو؟

ایسی صورت میں دو چیزیں ہیں۔ یا تو کسی انتہائی امیر شخص کو بھی وہی بیماری ہو جائے۔ ٹن ٹن ٹن۔۔۔ گھنٹی بجی؟

یا پھر کوئی بیماری یکا یک ایسے پھیلے کہ اس کی مارکیٹ نکل آئے۔ میڈ کاؤ سے لے کر برڈ فلو تک؟

اس تھیوری کا مرکزی خیال فرنج سے لیا گیا ہے۔

Popularity: 7% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 7% [?]

510 views

 

 

Related Posts

    None Found


5 Responses to “اگر”

  1. 1 افتخار اجمل بھوپال

    آجکل عوامی بہبود کا شور بھی سرمایہ دارانہ نظام کی ماتٹنگ کا حصہ ہے ۔ بیماریاں جدیدیت نے پھیلائی ہیں اور کچھ نئی پیدا کی ہیں ۔ اللہ کے فضل سے وطن عزیز کے دیہات میں اب بھی باقی دنیا کی نسبت بیماریاں بہت کم ہیں

    افتخار اجمل بھوپال’s last blog post..اگر یہ درست ہے تو ۔ ۔ ۔

  2. 2 محمد وارث

    اس ملعون سرمایہ دارانہ نظام نے وہ قہر برپا کیئے ہیں کہ انسانیت نے اپنا گلا طلائی زنجیر سے خود ہی گھونٹ لیا ہے۔

    محمد وارث’s last blog post..استاد فتح علی خان – ٹھمری کھماج

  3. 3 بدتمیز(428)

    اگے اگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

  4. 4 سید محمد حنیف شاہ

    پہلے بیماری پیدا کی جاتی ھے اورپھر پھیلا ئی جاتی ھے
    اور اسکےبعد اسکی دوا بیچی جاتی ھے منافع ھی منافع
    واہ رے سرمایہ دارانہ نظام ۔امیر امیر تر غریب غریب تر
    انہیں اجرت میں لوھا ۔ ہمیں اجرت میں برف
    انکی دولت بڑھے ۔ ہماری دولت گلے
    کیا سمجھ میں آئی میرے بھائی

  5. 5 سید محمد حنیف شاہ

    جاوید چوہدری کے کالم کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن آپکا مطلوبہ کالم نہیں ملا
    آپکے سوال کا جواب یا تو ایکپریس کے پرانے شماروں میں
    http://www.express.com.pk/
    یا پھر خود جاوید چوہدری صاحب ھی دے سکتے ہیں
    javedch100@gmail.com

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 377368

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->