Governor School, Lynchburg college
149 views 1 Comment Published November 1st, 2008 in گھر کے ارد گرد.
میرے کزن نے گرمیوں میں گورنر سکول ایک ماہ کے لئے اٹینڈ کیا۔ گورنر اسکول دراصل ایک اعزازی کلاس یا اسکول ہوتا ہے اس میں ہر اسکول کے نامزد کردہ بہترین بچوں کو کلاسز دی جاتی ہیں۔ دہم سے نیچے گورنر اسکول پاس ہی ہوتا ہے۔ جیسے ہمارے پاس گورنر اسکول پیٹرزبرگ میں ہے جو کہ تباہ حال اور کالوں کا علاقہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے اس کو منہ نہیں لگاتے۔ پھر کچھ دوستوں کا بھی ہوتا ہے کہ ساتھ چھوٹ جائے گا۔ 12 کلاس کا الگ مسئلہ ہے اس کے بعد انہوں نے اسکول چھوڑ کر الگ الگ کالجوں میں داخلہ لینا ہی ہوتا ہے لہذا اس کلاس کا گورنر اسکول کالجوں میں لگتا ہے جہاں بچے کالج کے ماحول سے فرسٹ ہینڈ مستفید ہوتے ہیں۔ ویسے تو کالج کے اوپن ہاؤس بھی ہوتے ہیں لیکن سمر اسکول کی بات ہی اور ہوتی ہے۔
میرے کزن کا اسکول لینچ برگ کالج میں تھا ۔ہم اس کو یکم اگست کو لینے گئے تھے۔ اس کی کچھ تصاویر اور ذرا کالج کی وسعت کا اندازہ لگائیں۔ جہاں تک نطر آ رہا ہے وہ کالج کا ہی حصہ ہے اور ابھی میں نے کالج کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ کور کیا تھا۔ یہ کافی چھوٹا سا کالج تھا ورنہ تو یہاں یونیورسٹی پورا شہر ہوتا ہے جس کا ریلوے اسٹاپ ہوتا ہے۔ بس اسٹیشن ہوتا ہے اور ہر کالج کی اپنی پولیس ہونا تو لازمی بات ہے۔ پھر بھی اس کالج میں باقی تمام لوازمات موجود تھے۔ اس کالج کو دیکھ کر ہماری پنجابی یونیورسٹی تک شرمائے۔ خالی جگہ پر گندم کی کاشت کاری۔ خیر تصاویر دیکھ کر دل بہلائیں۔
یہ پروفیسرز تھے جنہوں نے اس اسکول پروگرام میں حصہ لیا۔
یہ کمپیوٹر کے پروفیسر ہیں۔ ان کا 5 فٹ قد اور اسقدر نکلا پیٹ دیکھ کر میں نے سوچا کہ یہ تو صرف رجسٹرار آفس کے ہونگے لیکن جی نہیں۔ ان بچوں کا سارا کام، رجسٹریشن، کمرے دینا اور ان کا اندراج کرنا۔ چیک واپیس کرنا وغیرہ سب کے سب دو کالج volunteers اور انہوں نے کیا۔ ان کی کلاس کے بچوں کا کہنا تھا کہ یہ بہت قابل استاد ہیں۔ تو یہاں آ کر قابلیت ظاہری appearance سے نہیں جانچی جاتی۔
میں نے بچے کی تصویر خراب کر دی۔ یہ میرا کزن اور اس کے پروفیسر۔ ان لوگوں کی کلاس سولر سیسٹم اور uv rays پر تھی۔ ابھی چار پانچ سال پہلے تمام اسٹورز نے اپنے شیشے tinted کروائے تھے کہ uv rays سے فوڈ خراب ہونے کا ثبوت ملا تھا اور یہ ہدایت بھی تھی اور گڈ ول بھی۔ اب یہ باقاعدہ اسکولوں میں سبجیکٹ ہے۔ اور ہمارے ہاں؟
۔ سب سے اہم بات کہ یہاں انڈینز کی بہت بڑی تعداد تھی اور کم از کم بھی پچیس تیس انڈینز بچے تھے۔
مکمل تصاویر کے لئے یہاں دیکھ لیں
Popularity: 5% [?]
Popularity: 5% [?]
149 views
Related Posts
- سائنس میوزیم On January 28, 2007, 7 Comments
- میں اکثر سوچتا ہوں کہ وہ کیا بات تھی جس سے مسلمانوں نے سائنس اور علم کو دھکے دے کر نکالا اور نشے کرنے شروع کر دئے۔ لے دے کر میری تاریخ سے معلومات نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس پر ابھی تک اتنی فرصت نہیں ملی کہ کوئی کتاب لے کر پڑھ مارو۔ مسلمان
- Google Summer Of Code On March 22, 2007, 0 Comments
- Looking for something fun to do this summer? All college and university students around the world are invited to apply to get paid $4,500 USD to work on your favorite open source project this summer. WordPress is among the 131 accepted to Google Summer of Code, of more than 300 projects that applied We have eight
- gov gone wild On March 6, 2007, 5 Comments
- If you live on planet earth you would have known “girls gone wild”, If you live in United States of America, You must have known “guys gone wild”. But there is somethin you are missing. The famous gov gone wild. The next release of “guvs gone wild”, we all have been watching this crazy drama over


























ہم نے آپکو ٹیگ کیا ہے
آپ مزید تفصیل پڑھ سکتے ہیں یہاں
http://www.dufferistan.com/?p=206