Me vs Subway

PIC-0674

یہ ہوتا ہے سب وے میپ۔ اگر یہ پڑھنا نہیں آتا تو آپ رل گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے خیال میں ایک سب وے سٹیشن پر ایک ہی پلیٹ فارم ہوتا ہے تو بھی آپ رل گئے ہیں۔

سب وے میپ سیکھتے اتنی دیر نہیں لگتی۔ پر پلیٹ فارم ڈھونڈتے ڈھونڈتے آپ بآسانی رل سکتے ہیں۔ میں آج ایک گھنٹہ رلا ہوں تو بتا رہا ہوں۔

کنال سٹریٹ پر میں 6 نمبر ٹرین کا انتظار کر رہا تھا۔ پہلے تو مجھے اپ ٹاؤن اور ڈاؤن ٹاؤن نہیں پتہ تھا۔ پھر یہ نہیں پتہ تھا کہ ایک ٹرین نیچے تو دوسری اس کی چھت پر چلتی ہے۔ لہذا میں سٹیشن میں داخل ہوا اور لگا انتظار کرنے۔ ایک کے بعد ایک این اور کیو ٹرین آتی جائے پر 6 کا نام و نشان نہیں۔ واپس اوپر گیا پر سب سے باہر نکلنے کی غلطی نہیں کی۔ کسی سے پوچھا فرمایا یہاں سے 6 ڈاؤن ٹاؤن جائے گی۔ تمکو دوسری سائیڈ پر جانا ہے۔

پاکستان ہوتا تو بندہ پٹری پر چھلانگ لگاتا اور وہ جا۔ پر یہ سپ وے تھی۔ یہاں پٹری پر ہر دوسرے منٹ نہ صرف ٹرین آتی ہے بلکہ اچھے خاصے موٹے تازے چوہے بھی مٹر گشت کرتے ہیں۔ پھر یہ پٹری پلیٹ فارم سے پانچ فٹ سے بھی زیادہ نیچے ہے۔

خیر واپس نیچے گیا۔ اب گھنٹے بعد سخت سردی میں پسینے کے ساتھ ساتھ عقل بھی آ گئی تھی۔ (جی ہاں کل رستے میں نیو جرسی کی پہلی برف باری تھی) کیوں کہ پتہ لگ گیا تھا 6 کو نہیں اس کے ساتھ اپ ٹاؤن کو بھی فالو کرنا ہے۔ لہذا نیچے جا کر پھر سیڑھیوں سے ہو ہو کر دوسری طرف گیا اور اپ ٹاؤن کی ٹرین لی۔

لہذا سبق یہ نکلا کہ گوریوں اور کالویوں سے زیادہ بندے کو دھیان سائن بورڈز پر دینا چاہئے اور سب وے ایک کے اوپر ایک بھی چلتی ہوتی ہے۔

ویسے تو میرا موڈ نہیں سب وے کا کاغذی میپ لینے کا پر سب کا اتنا اصرار ہے تو کیا پتہ اگلی دفعہ راستہ بھٹکنے پر ضرور لے لوں۔

اگر میں یہ پوسٹ لکھ رہا ہوں تو اتنا تو پتہ چل ہی گیا کہ اس مقابلہ کا فاتح میں ہی نکلا :D

Popularity: 3% [?]

Popularity: 3% [?]

204 views

 

 

Related Posts

    None Found

 

Random Posts


4 Responses to “Me vs Subway”

  1. 1 ڈفر

    شکر ہے یہاں سب وے سسٹم نہیں ہے، آدھی سے زیادہ قوم گم ہوئی ہوتی :D

  2. 2 خاور

    بلا تبصرھ

  3. 3 افتخار اجمل بھوپال

    بات ہے لندن کی ۔ مجھے وہ سب کچہ بھی معلوم تھا جو کہ آپ کو معلوم نہیں تھا اس کے باوجود 1967 میں میں اپنے حساب سے تو صحیح ٹرین پر سوار ہوا مگر ٹرین چلنے پر معلوم ہوا کہ واپس جا رہا ہوں ۔ ساتھی مسافر سے پوچھا تو اسے بھی کچھ علم نہ تھا۔ اس کے برابر والے نے بتایا کہ وہاں ہر شخص پہلی بار غلطی کرتا تھا کیونکہ جو ٹرین وہاں جاتی تہی وہ غلط سمت سے آتی تہی ۔ سب وے میں ایسا ہونا کوئی بڑی بات نہیں

    افتخار اجمل بھوپال’s last blog post..ثقافت اور کامیابی

  4. 4 بدتمیز(374)

    ڈفر: کوئی بات نہیں آدھی گم ہی ہوتی تو کچھ تو جگہ نکلتی :D

    اجمل انکل: :D میں بھی یہی کرتا ہوں اگلا سٹیشن دیکھ لیتا ہوں کہ درست سمت جا بھی رہی ہے کہ نہیں۔ :D

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • taha: magar baaz log bohat hi ziada ehsaan faramosh hotay hyn unhain yaad dilana hi parta hy un ki ziadtiyon se...
    • DuFFeR - ڈفر: احسان کی قیمت ہوتی ہی کب ہے؟ .-= DuFFeR – ڈفر´s last blog...
    • DuFFeR - ڈفر: نا یار میرے متعلق اپنی رائے مت بدلو میں نے تو سیدھا...
    • لالے کی جان: ھہ تہ بدتمیز لیکن باتیں کمال کی کرتے ھو۔ .-= لالے کی...
    • کنفیوز کامی: ٹھیک کیا اے پا جی :cool:
    • نبیل: اس مرتبہ نشانے پرکون ہے؟
    • بلوُ: احسان کی قیمت وصول کر لی جائے تو قیمت دینے والا بھی احسان...
    • میرا پاکستان: جعفر صاحب، پہلا ہی جواب کافی تھا لیکن ہو سکتا ہے آپ...
    • افتخار اجمل بھوپال: میرے خیال کے مطابق جو احسان صرف اللہ کی...
    • ریحان: واہ

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 748
    • Links to posts: 73
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (48) جہیز (42) سب سے پہلے پاکستان (33)
    • Comments: 2449
    • Comments per post: 3.27
    • Top3 commenters: -بدتمیز (596) -راہبر (87) -راشد کامران (77)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 392913

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->