جاگو جگاؤ

خوش نصیبی صرف ایک دفعہ آپکا دروازہ کھٹکٹاتی ہے۔ اگر جواب دے دیں تو بہت اچھے نہیں تو آپ کی قسمت۔ میں ایسے صاحب کو جانتا ہوں جنکا انگلینڈ کا ویزہ لگا یہ گئے اور تین ماہ بعد واپس آ گئے۔ پھر 20 سال ویزہ لگنے کی کوشش ہی کرتے رہے۔ اسی طرح ایک اور صاحب گئے اور ایک ماہ بعد واپس آ گئے۔ ابھی تک دوبارہ ویزہ لگوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میرا دوست خود کویت نہیں گیا اور مجھے کہتا تھا کہ "تم کتے نہلانے جا رہے ہو" آج یہ بھی رل رہا ہے۔ خود ہم اگر وقت پر نہ آ جاتے تو ہمارے ہاں بڑی تباہی آنی تھی۔

جب میں پاکستان کے کسی باسی سے سنتا ہوں کہ مہنگائی بڑی ہے خرچے بڑے ہیں تو میرا سوال ہوتا ہے کہ تم اس کو کم کرنے کے لئے کیا کر رہے ہو؟ جواب ندارد۔ ہم لوگ اصل کام کرنے کے بجائے اس کی تیاری میں وقت لگا دیتے ہیں اور ہم لوگ چاہتے ہیں کہ کام نہ کرنا پڑے اور سب کچھ مل بھی جائے (میں خود اس کام کا سب سے بڑا ماہر ہوں۔) پلاننگ اور ورک دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ ہم پلاننگ کرتے ہیں کام نہیں کرتے۔ میں نے 19 سال کی عمر میں پہلی نوکری کی۔ میں نے ساتھ لوگوں کو کہا کہ تم اپنا شروع کرو بجائے یہ کہ تم کسی کے لئے کام کرو۔ لیکن ہم لوگ لگی بندھی تنخواہ میں زیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں۔ لگی بندھی تنخواہ ان کو چاہئے جن کی فیملی ہو سنگل بندے کو تو ہاتھ پاؤں مارنے چاہئے۔

میں نے گوگل ایڈسینس سے 2003 کے دسمبر میں کھیلنا شروع کیا۔ 2005 میں میں نے 6 دوستوں کو سمجھایا۔ 2 نے بات مان لی ایک پیسے جمع کر کے کویت چلا گیا اور ایک آسٹریلیا۔ باقی 4 لاہور میں بیچلرز کر کے بھی چھوٹی موٹی نوکری کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک باتونی بہت تھا اور مجھے ذرا ناپسند تھا۔ اس نے جل کر سائیٹ پر کلکس کرنے شروع کر دئے اور گوگل کو خود ہی اطلاع دے۔ اب ان کا اکاؤنٹ بند ہو گیا نتیجتا کویت والے کو گھر سے پیسے منگوانے پڑتے ہیں۔ اور آسٹریلیا والا جاتے وقت اس کے پیسے اپنے بیوہ خالہ اور اس کی تین جوان بچیوں کے نام کر گیا تھا ان کا بھی کام خراب۔ گھٹیاپن کی انتہا یہ ہے کہ ڈھیٹ کہتا ہے کہ مجھے کیا پتہ تھا یہ ان کے ہیں پتہ ہوتا تو نہ کرتا۔ یعنی اس کو سمجھ ہی نہیں لگتی کہ تم نے جو حرکت کی وہ ہے ہی سرے سے غلط۔

دوزخ پر ہر گڑھے پر ایک ایک فرشتہ متعین تھا۔کہ جو بندہ باہر نکلے اس کو واپس مار کر اندر ڈال دیں۔ پاکستان والے گڑھے پر کوئی بندہ نہیں تھا۔ پوچھا گیا یہاں کسی فرشتہ کو متعین کیوں نہیں کیا گیا؟ جواب ملا کہ پاکستانی خود ہی ایکدوسرے کی ٹانگ کھینچ لیتے ہیں فرشتہ معمور کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ تو ہم لوگ اسی قسم کے ہیں ایک ترقی کر رہا ہوں تو دیکھا ہی نہیں جاتا اور راستہ روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ میرا نظریہ اس کے برعکس ہے۔ اگر میں بہت امیر ہوں تو گرنے کی صورت میں مجھے سہارا دینے والوں کو بھی میرے نزدیک نزدیک ہونا چاہئے کہ میرا پستی کا سفر طویل نہ ہو۔ اگر میں ان سب کو غریب ہی رکھونگا تو جہاں وہ صبر شکر سے رہ رہے ہیں وہاں میرا گزارہ مشکل ہوگا۔

میں نے کچھ ماہ پہلے یہ لکھا تھا۔ اس کا ریسپانس بہت ہی poor تھا مجھے حیرانی تو ہوئی لیکن ہر کوئی اپنے فائنانشل حالات خود بہتر سمجھتا ہے۔ تو میں نے اس کو دوسرے طریقے سے اپروچ کرنے کا سوچا کہ ہر سال 1000$ کا no question asked فنڈ ہو۔ کسی قسم کی “انکوائری” یا سوال جواب سے مبرا۔ وجہ اس کی صرف یہ تھی کہ کچھ نے انکوائری کرنے کی بات کی لیکن اجمل انکل نے بغیر کوئی سوال پوچھے رقم فراہم کر دی۔ میں نے ان سے انسپائریشن لی۔ اس سال تو ہو گیا لیکن آئندہ کے لئے؟ میں اس چینی کہاوت پر یقین رکھتا ہوں کہ بھوکے کو مچھلی کھلانے کے بجائے مچھلی پکڑنا سیکھا دی جائے۔ اب بھوکا کیسے ملا؟

مجھ سے کسی نے اجازت مانگی اور مجھے اجازت دینی پڑی۔ اس کے کام کا نتیجہ بہت شاندار نکلا۔ میں نے ایک اور کو پکڑا اور ان کو بھی کام پر لگا دیا۔ نتیجہ بہت ہی شاندار تھا۔ کام کیا تھا؟ صرف لکھنا۔ یہ لوگ لکھتے اور ایڈسینس سے پیسے بناتے۔ پیسے ڈائریکٹ ان کو ویسٹرن یونین سے مل جاتے اللہ اللہ خیر صلہ۔ پھر میں نے سوچا کہ صرف ضرورتمند کو کیوں شامل کیا جائے؟ جو بھی ایکسٹرا پیسے بنانا چاہتا ہے ان کو بھی دعوت دی جائے کونسا میرے پلے سے جاتے ہیں۔ اپنا لکھو اپنا ایڈ سینس لگاؤ اور پیسے بناؤ۔ یہاں مجھے صحیح اندازہ ہوا کہ کیا قوم ہیں ہم۔

اگر آپ دس بندوں کو کہیں تو مشکل سے ایک آمادہ ہو گا۔ باقی 9 میں سے آدھے ٹانگ کھینچنے کے درپے ہونگے اور آدھے بغیر ہاتھ پاؤں ہلائے اس سے پیسے بنانے کے خواب میں ہونگے۔ سب سے بری مثال ہے میں نے ایک دوست کو دسمبر 2003 سے سمجھانا شروع کیا اس کو کبھی سمجھ نہیں لگی کہ لکھنے پر لوگ کیوں آئیں گے اور اس کے ایڈز کو کیوں دیکھیں گیں۔ اب جب اس کو سمجھ لگی تو ڈی ایس ایل نہیں۔ اب وہ اگست سے ڈی ایس ایل لگوا رہا ہے جو کب لگے گا یہ مجھے نہیں علم اور اس کا شکوہ مجھ سے ہے کہ میں اس کی مدد نہیں کر رہا۔

وہ تمام لوگ جن کو میں نے کانٹیکٹ کیا۔ (میرا نام لینے کا موڈ نہیں) قسمت بار بار دستک نہیں دیتی۔ اگر بہت ویلے ہیں تو 6 ماہ میں اور بہت مصروف ہیں تو ایک سال میں ہر ماہ 25 ہزار سے اوپر کمانا چاہتے ہوں تو صرف دو کام کریں۔

لکھیں پر خود لکھیں۔ (یس انگلش میں ہی لکھنا ہے)

اور مسلسل لکھیں کوئی ناغہ نہیں۔ بریک نہیں لینی کہ ایک دن لکھ کر ہفتہ چھٹی۔

اور میں آپ کو گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ اتنا آرام سے ہر ماہ کما لیں گے۔ یاد رہے کہ یہ میں آپکو Least amount کی گارنٹی دے رہا ہوں۔ اس وقت تین اس سے زیادہ کما رہے ہیں اور تین مزید نے ابھی ابھی شروع کیا ہے۔ لیکن کیا اتنا کافی ہو گا؟ نہیں میں نے ایک صاحب کو رج کے گائیڈ کیا۔ سارا طریقہ سمجھایا ان کو وقفہ وقفہ سے بتایا کہ کون کتنے پیسے بنا رہا ہے نتیجہ؟ ایک دفعہ وقتی جوش چڑھا اور تب سے اب تک ٹھنڈے کے ٹھنڈے۔ پاکستانی لوگ نہیں جانتے کے ان کے پاس ایڈ سینس کی صورت میں کتنا زبردست سورس ہے لیکن اس کا ایک چھوٹا سا نقصان ہے۔ اول ایڈسینس پاکستان سے ہونے والی بےایمانیوں کے بعد اب ایک گھر ایک اکاؤنٹ کی پالیسی پر ہے۔ دوسرے اگر کوئی حسد کر کے آپ کے درپے ہو گیا تو پھر دوبارہ آپ اکاؤنٹ بنا نہیں سکتے لہذا کوشش کریں کہ بجائے ادھر ادھر بولنے کے صرف لکھیں آپکا دوست گوگل آپ کو وزیٹرز بھیج دے گا۔

 

Popularity: 8% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 8% [?]

270 views

 

 

Related Posts

  • verizon dsl On February 10, 2007, 0 Comments
  • Ok so you want verizon DSL? upto 768kbps and for 19.99/month. Well I got it and its really awsome with comparison to dial-up but verizon provides a really poor service so becareful and dont cancle your dialup subscription until after your dsl is up and rnning. So lets see what are the steps you have
  • google adsense payments through westron union On October 6, 2007, 4 Comments
  • Google announced a new way of payments to a few more countries other than check. Inclduing is Pakistan. A very interesting line in the official news reads as “This choice can also cut down on bank fees and long clearing times associated with depositing checks.”
  • Setting up a Wireless Network On August 12, 2007, 0 Comments
  • Setting up a home network is a breeze now a days. thanks to linksys (a branch of cisco) routers. all you have to do is to follow the instructions, sit back and relax. they ask you to insert the cd first since windows is preloaded with drivers so you may end up having a completely
  • finished hp7 On July 26, 2007, 0 Comments
  • I finished harry potter and the deathly hallows this afternoon, was it good? yeh the papers was great the font could not be any better size and most of all it was a hardcover. am I suppose to talk abt the story? nah I aint gona spoil ur fun so read the book ur self and enjoy
  • Windows Live Folders — opening soon! On August 1, 2007, 0 Comments
  • Thanks for signing up for the Windows Live Folders waiting list. We’re sending you email to let you know that we’ll be expanding our beta on Wednesday starting at 10am PST!To sign up, simply click Get Started on our homepage, starting at 10am tomorrow: http://folders.live.comIf you have any questions, feel free to post them on
  • قدو On December 7, 2007, 9 Comments
  • قدو یعنی قدیر احمد رانا ملتانی بالکل مت پڑھیں نہیں تو اپنی ذمہ داری پر پڑھیں۔ شکریہ   یہ سب شروع ہوا تھا ایک تصویر سے۔ ٹھہرئیے میں آپ کو فلیش بیک میں لے چلتا ہوں۔ قدو میرا بچپن کا یار کچھ عرصہ پہلے ناراض تھا۔ وجہ صرف اتنی تھی کہ قدو صاحب مجھے ڈکٹیٹر نمبر دوئم
  • Runaway Love On January 19, 2007, 0 Comments
  • A few days back I wrote somethin about african american’s culture. This song here reflects a major part of their population. I liked the song becoz while listening it really affects you and its kind of cruel what they are going through. Yeah, and it go a little something *scratch* like this Runaway
  • Honda Accord 2008 On November 14, 2007, 2 Comments
  • this past week I asked a few peoples very excitedly, “Did you see the new honda accord 2008″ and the response from every one was a sigh! every body thinks there is something wrong, I admit there is something wrong I will let you know the new design is simply killing. I never liked
  • Now Zune? On May 22, 2007, 0 Comments
  • I was a part of Windows live messenger’s managed beta. those were fun days waiting for new realease and wathcing messenger transforming into a shining new product. Sending out invitations to all the pplz, to show appreciation windows live messenger team sent the managed beta testers a windows live messenger logo bag   I receivd mine
  • 911 On January 18, 2009, 6 Comments
  • آجکل نیویارک میں رج کے ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ درجہ حرارت single digit میں ہوتا ہےاور real feel تو اس سے بھی کم۔ پرسوں AAA کو 1200 کے قریب کالز موصول ہوئیں صرف نیوجرسی سے اور 35 فیصد کی پرابلم صرف اتنی تھی کہ ان کا ڈور لاک سردی سے فریز ہو گیا تھا۔ ویسے


5 Responses to “جاگو جگاؤ”

  1. 1 پاکستانی

    خوب۔ واقعی پاکستانیوں کے پاس پیسہ بنانے کا ایک لاجواب سورس بلکہ روپے بنانے کی فیکڑی موجود ہے اس کے باوجود یار لوگ اس طرف نہیں آ رہے۔
    کچھ دن پہلے مجھے لاہور سے ایک دوست کا فون آیا کہ گوگل نے اس کا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے، بات چیت سے معلوم ہوا کہ صاحب ذرا جلدی میں تھے اس لئے خود ہی کلک مارنا شروع کر دی۔
    اصل بات یہی جو آپ نے کہی کہ بس اشتہار لگاؤ اور لکھتے رہو باقی دوست گوگل پر چھوڑ دو۔

    پاکستانی’s last blog post..تنہا ایک میں

  2. 2 نعمان

    میرے دونوں پارٹنر مجھے چھوڑ گئے تو میں نے سیریسلی نئے لکھنے والے ڈھونڈنا شروع کرے۔ مگر نہ پوچھیں کس قدر برے تجربات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک تو وہ فورا سے پیشتر خود اپنا اکاؤنٹ کھول لینا چاہتے ہیں جلد سے جلد ہمت ہار دیتے ہیں اور انگریزی سے ایسے خوف کھاتے ہیں جیسے پتہ نہیں کیا بلا ہو۔ لیکن بہر حال بہت سارے پاکستانی ایڈسینس سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ مجھے خوشی ہوئی آپ نے یہ پوسٹ لکھی۔

  3. 3 دوست

    انگریزی میں لکھ تو لیتا ہوں لیکن بس ایویں دل ہی نہیں کرتا، ہر بار ڈھیر سارا ارادہ ہوتا ہے اور ہر بار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر اب اپنی فیلڈ یعنی لسانیات پر ہی انگریزی میں بلاگنگ شروع کرتا ہوں۔ یہ بھی جانے کب کروں۔۔۔ :ms:

    دوست’s last blog post..پٹرولیم پر ٹیکس

  4. 4 بدتمیز(428)

    پاکستانی: لکھنا ہمیں‌ آتا نہیں خود سے کلک ضرور کرنے آتے ہیں۔ :D

    نعمان: پارٹنرشپ مجھے پسند نہیں لہذا میں اپنا ایڈسینس اکاؤنٹ نہیں استعمال کرتا۔ اگر کروں تو مجھے سب لوگوں کا ٹیکس بھی بھرنا پڑے گا۔ یعنی مجھے سراسر نقصان ہی نقصان ہے۔ لہذا میں نے ان سب کا الگ الگ اکاؤنٹ اپلائی کروایا ہوا ہے۔ یہ سب اپنے اپنے فعل کے اب خود ذمہ دار ہیں چاہے لکھ کر پیسے بنائیں چاہے کلک کر کے اکاؤنٹ بند کروائیں۔
    میں‌نے بھی شروع میں دو لوگوں‌کو ایک ہی اکاؤنٹ میں‌ ڈالنا چاہا تھا کہ وہ دونوں‌مل کر پیسے بانٹ لیں لیکن بعد والے صاحب نے اپنا اکاؤنٹ خود بنانے کی بات کی تو میں‌نے پھر کسی اور کو ایسی آپشن نہیں دی لہذا ان صاھب کو سمجھا دیا تھا وہ صاحب بھی ابھی دو ماہ ہو گئے فارغ ہی ہیں۔
    انگلش کا خوف بھی ساتھ میں ہم لوگ اپنا سوچ نہیں سکتے creativity نہیں ہے۔ لہذا یہ لوگ لکھ نہیں سکتے ایسے لوگ دیکھ دیکھ کر اپنے الفاظ میں لکھ لیں تو بھی کام چل جاتا ہے۔ آپ نے شروع میں اپنے بھائیوں کا تعارف کروایا تھا اگر ان کو شامل کر لیں تو میرا خیال ہے زیادہ مناسب ہو گا بجائے باہر دیکھنے کے آگے آپ کو بہتر معلوم ہو۔

    دوست: بھائی دل تمہارے کی کیا ہی بات ہے۔ تمہیں کہا تھا کہ ذرا بات کرنا لیکن تمہارے دوسرے مشاغل سے فرصت نہیں۔ خیر اب تو opportunity نہیں رہی لیکن ابھی بھی اگر کوشش کرو تو اس ایڈسینس کے بارے سنجیدگی سے سوچو۔ دل کو ذرا روزانہ اخبارات پڑھاؤ۔ بجلی اور ٹیکس کے بل تو دیکھاتے رہتے ہو پھر بھی حیرت ہے کہ دل نہیں مانتا :nw ابھی بھی اگر کبھی فرصت ملے تو ذرا آنلائن آنا۔

  1. 1 منظر نامہ » Blog Archive » اکتوبر 2008 کے بلاگ

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->