پوسٹ کا عنوان انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ یہاں سے چرایا گیا ہے۔

پرسوں اوبامہ اور جان مکین کے درمیان آخری پریذیڈینشل ڈیبیٹ تھی۔ جان مکین پہلی دفعہ اس قدر aggressive تھے۔ انہوں نے پہلے بیس منٹ تک کافی اچھا پرفارم کیا۔ لیکن پھر بقول مبصرین انہوں نے خود ہی اپنے آپ کو گھسیٹ لیا۔ اوبامہ کا کہا جا رہا تھا کہ وہ cool نظر آ رہے تھے جیسا کہ ایک ملک کے سربراہ کو ہونا چاہئے جبکہ جان مکین غصہ میں آ گئے تھے جو کہ یہاں کے معیارات کے مطابق نہیں۔ یعنی پرسکون رہنا اور تحمل مزاجی ہی لیڈران کو زیب دیتی ہے۔

ہمارے ہاں پہلے تو جہانگیر کی وہ کہانی سنائی جاتی ہے کہ جو مظلوم ہو وہ گرجدار آواز میں بات کرتا ہے۔ زمانہ بدل گیا ہم وہی کے وہیں ہیں۔ گرج چمک والے کو سچا مانتے مانتے عقل سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بھٹو کی تقاریر دیکھ لیں۔ مائیک کے ساتھ جھول جھول کر پاپ سنگر کی طرز پر وہ قوم کو ابھارنے  میں تو کامیاب رہا لیکن سٹینڈرڈ برا سیٹ کر گیا۔ میں بھٹو کو جینوئن سیاستدان مانتا ہوں پر اس نے بھی قوم کو exploit کرنے  میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یہی حال باقی تمام سیاستدانوں کا ہے لیکن وہ کچھ زیادہ ہی ایسا تھا اور ہمارا عمومی مزاج بھی ایسے ہی لوگوں کو بڑا لیڈر مانتا ہے۔

ابھی کل جاوید چوہدری نے کالم میں بھٹو کا واقعہ لکھا ہے یہ اپنے الفاظ پر قائم رہنے کی عمدہ مثال تو دے دی۔ لیکن کیا الفاظ ادا کرنے سے پہلے اس پر اچھی طرح غور ضروری نہیں؟ ہمارے لیڈران اسی لے بےتکان بولتے ہیں کہ عقل جائے بھاڑ میں انہوں نے چاہے گھاٹے کا سودا ہو کرنا ضرور ہوتا ہے۔ یہاں کوئی سیاستدان ایسے کرے تو دیکھے۔ خیر ہمارے ہاں تو بجٹ کوئی بناتا ہے اور پیش کر کے تالیاں بجوانا کسی اور کا کام ہوتا ہے۔

ابھی معیشت کا ماہر کہتا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ دو دن بعد امریکی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ ہے کہ پاکستان تباہ ہونے والا ہے۔ لفظ استعمال ہوا edge. جبکہ ہمارے صدر صاحب کیا  بیان دیتے ہیں؟ “ملک کوئی لمیٹڈ کمپنی نہیں جو دیوالیہ ہو جائے۔” جس کو معیشت کا رتی بھر علم نہیں وہ بیان دیتا ہے اور اس کے مرید انہے واہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔ صاحب شائد اخبارات نہیں پڑھتے۔ کس ملک میں 12 فیصد منافع ملتا ہے؟ inflation اس قدر بڑھ گئی ہے کہ 12 فیصد منافع لے کر بھی آپ کے روپے کی قیمت اتنی ہے؟ اور ٹرم ہے “تحفظ کے ساتھ منافع” کونسا منافع تحفظ کے ساتھ ہوتا ہے؟ میں تو ایک سے ہی واقف ہوں۔

ہمارے سیاستدان دوسرے ممالک کے دورے اس لئے کرتے ہیں کہ اول تو دورے پڑتے ہیں دوسرے یہ once in a life time opportunity ہوتی ہے کہ پورے پروٹوکول کے ساتھ انجوائے کیا جائے۔ اور پھر ملک میں جان کر ایسی خبریں لگوائی جاتی ہیں کہ دورے کامیاب ہوئے۔ وعدے وعید لے کر ہم آ جاتے ہیں۔ اپنے اخبار کو اجازت نہٰں ہوتی پول ہمارے غیروں کے اخبارات کھولتے ہیں اور ہم لوگ حمایت میں اتنے مصروف کے اس کو پڑھنے اور سوچنے کی فرصت نہیں رکھتے۔

یہ تصویر ملاحظہ ہو۔ میں نے بیٹھنے کے آداب لکھے تھے۔ آپ خود ہی اپنے “محبوب” لیڈر کا موازنہ چینی صدر سے کر لیں۔

zardari-china

Popularity: 5% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 5% [?]

319 views

 

 

Related Posts

    None Found


14 Responses to “یا اللہ زرداری کو ہدایت دے”

  1. 1 حجاب

    :) زرداری تو زرداری ہے ، کاش وہ چھوٹا سا بچّہ ہوتا تو آپ اُس کو اُٹھنا بیٹھنا ہی سکھا دیتے :P اب کچھ نہیں ہو سکتا صبر کریں ۔

  2. 2 بدتمیز(428)

    ابھی بھی ہو سکتا ہے :P

  3. 3 ڈفر

    لیکن عوام کے دل کی آواز مختلف ہے
    وہ کہتی ہے
    یا اللہ زرداری کو موت دے
    ٹِھیشوُوووں

  4. 4 فرحت کیانی

    اس دعا میں ‘بلاول بھٹو زرداری’ کا نام بھی شامل کر لیں۔ اللہ تعالیٰ بی بی کے کراؤن پرنس کو بھی ہدایت دے اور وہ اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں جس کی امید بہت کم ہے۔

    ایک آف ٹاپک بات: میرا بلاگ مسائلستان بنتا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مدد کی ضرورت ہے پلیز۔

  5. 5 بدتمیز(428)

    ڈف ر: کسی کی موت ہی مسائل حل کرنے کا نام تو نہ ہوا نہ؟ اسی وجہ سے ہمیں عادت ہے کہ جو نہ مانے اس کو ٹھشو۔ کوئی چاہے جتنا مرضی برا ہو ہمیں اس کو زندگی سے محروم کرنے کا حق نہیں۔

    فرحت کیانی۔ شششش بلاول کا نام نہیں لینا۔ ایک دنیا اس کے پیچھے پاگل ہے یہ اور بات ہے کہ اس کے گل کھلتے کسی کو دیکھانے کی اجازت نہیں۔

    کیا کیا مسئلے آ رہے ہیںِ؟

  6. 6 فرحت کیانی

    صرف ہمیں دکھانے کی اجازت نہیں لیکن یہاں کے لوگ خصوصاً سٹوڈنٹس جس طرح ہم پاکستانیوں کو پکڑ پکڑ پرنس بلاول کی باتیں سناتے اور شرمندہ کرتے ہیں اس کا کیا کیا جائے؟

    بلاگ پر جو بھی پوسٹ کرتی ہوں الٹی سیدھی بکھری ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اور اردو پیڈ تو عرصے سے نہیں ہے :( کیا تھیم تبدیل ہو سکتا ہے؟

  7. 7 بدتمیز(428)

    یہ مسئلہ صرف فائرفاکس میں ہے اور ابھی آیا ہے۔ میرے خیال سے اس کی وجہ ٹینا فے والی پوسٹ ہے۔ جب آپ مزید کچھ پوسٹس کریں گی اور یہ پوسٹ مین پیج سے غائب ہو جائے گی تو یہ فائر فاکس میں درست نظر آئے گا۔ ابھی انٹرنیٹ ایکسپلورر کے 6،7،8 سبھی ورژن میں بلاگ درست نظر آ رہا ہے۔
    اردو پیڈ شامل کرنا ہے؟ میں‌نے اپلوڈ کر دیا ہے۔
    تھیم تبدیل ہو سکتا ہے۔ ڈیپینڈ کتنی تھیم آپ کے پاس ہیں یا نئی لگانی ہے تو کونسی۔ اوکے کوئیک چیک آپ کے پاس کوئی تھیم نہیں۔ ادھر ادھر دیکھیں کوئی تھیم پسند آئے تو بتائیں۔
    آپ کے پاس تو ایک بھی پلگ ان نہیں :haye: سوری۔ (آپ ابھی تک خاموش کیوں تھیں :haye: ( میں کچھ پلگ ان اپلوڈ کر رہا ہوں۔ ان میں سے ایک ہو گا ون کلک۔ اس سے آپ تھیم وغیرہ خود اپلوڈ کر سکتی ہیں۔

    update: کچھی تھیم اپلوڈ کئے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی اور لگانا ہو تو آپ ون کلک سے خود اپلوڈ کر لیں۔ بلاگ بھی اپگریڈ ہونے والا ہو گا۔ اپنے بلاگ کا بیک اپ لے لیں پھر میں اس کو اپگریڈ کروں۔ بیک لینے کے لئے
    dash board > manage > export > download export file.

  8. 8 فرحت کیانی

    بہت بہت شکریہ۔میرا بلاگ بیچارہ شروع سے ہی اتنا غریب ہے۔ اور اب ایک دم سے اتنےساری دولت (تھیم( ملنے کے بعد لگتا ہے کہ شادیء مرگ کا شکار ہو گیا ہے :( میں تھیم اپلائی کر رہی تھی کہ یہ ہوگیا
    Fatal error: Call to undefined function: add_shortcode() in /home/content/i/m/r/imranhameed/html/urdutech/dareecha/wp-content/themes/madmeg urdu/functions.php on line 10

    :(

  9. 9 بدتمیز(428)

    اب یہ تھیم مت استعمال کریں۔ دوسری دیکھیں۔ اگر یہی کرنی ہے تو پھر مجھے اس کو فکس کرنا پڑے گا۔ سو ڈیش بورڈ تک رسائی درکار ہو گی۔

  10. 10 فرحت کیانی

    تھیم تو کوئی دوسرا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ مسئلہ بار بار آ رہا ہے۔ اگر آپ کو زحمت نہ ہو تو پلیز آپ ہی فکس کر دیں پلیز۔ ڈیش بورڈ تک آپ کی رسائی کے لئے کیا کرنا ہو گا؟

    Sorry to bother you again :(

  11. 11 بدتمیز(428)

    کانٹیکٹ پیج پر دیکھیں یا تو ای میل کر دیں یا وہاں چیٹ ایپلٹ ہے اس سے دیکھ لیں۔ میرے پاس صرف آج کا دن رہ گیا ہے۔ آگے نیٹ کا کوئی پتہ نہیں۔

  12. 12 فرحت کیانی

    اوکے۔ میں نے کچھ چینج کیا ہے لیکن پھر بھی اگر آپ ایک بار دیکھ لیں پلیز۔ ای میل کر رہی ہوں۔

  13. 13 حجاب

    ابھی تو بلاگ اپگریڈ ہوا تھا پھر سے ہوگا کیا ؟؟؟؟؟ جب بھی ہو اپگریڈ میرے بلاگ کا بیک اپ خود رکھ لیاکریں پلیز مجھے پتہ نہیں ہوتا کب کیا ہو رہا ہے :thinkin/

  14. 14 بدتمیز(428)

    حجاب: جی میں اپگریڈ سے شغل کرتا رہتا ہوں :D

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->