چائنا رے چائنا

میرا ایک دوست تھا وہ اکثر بتایا کرتا تھا کہ وہ الیکٹرونکس باہر سے منگواتے ہیں۔ اور مثال پیش کی جاتی تھی کہ دس سال پہلے جو استری باہر سے منگوائی تھی وہ ابھی تک کام کرتی ہے جبکہ جو یہاں سے لی تھی وہ نہیں کرتی۔ میں اس کو بہت سمجھایا کہ یہاں بھی صحیح ملتی ہیں پر مانے نہ۔ مجھے اس کی یہ منطق کبھی سمجھ نہیں آئی کہ باہر جانے والے اس کو محب وطن نہیں لگتے تھے کہ اس کا ماٹو تھا کہ پاکستان میں رہ کر کچھ بننا ہے تو پھر پاکستان سے چیزیں کیوں نہیں لے سکتا؟ وہ میرے ایسے سوالات کے جواب میں مجھے احمق ہی سمجھتا تھا۔

خیر میرے کزن نے ps3 کی فرمائش کی۔ اب نامعلوم کزن ہی تھا کہ ان کے ابا جان کزن بن کر بات کر رہے تھے۔ میں نے کہا یہاں بھی چائنا سے ہی آتا ہے آپ وہیں سے لے لیں۔ ضرور ہمسائے سے پہلے سات سمندر کا چکر لگوا کر چیز لینی ہے۔ پر صاحب مانیں نہ۔ باقی لوگ بھی یہاں کی چیزوں کو سمجھتے ہیں کہ بالکل ٹھیک ہیں اور کوالٹی درست ہے۔

اب چائنا کا دور ہے کوالٹی سے زیادہ قیمت دیکھی جاتی ہے۔ امریکہ امریکیوں کا تو رہا ہی نہیں۔ وہ جو مشہور لطیفہ ہے محب وطن ہونے کا جس میں لکھنے والے کے پاس سب چیزیں باہر کی ہوتی ہیں اسی طرز پر امریکہ میں اب کچھ بھی نہیں بنتا۔ پہلے کپڑا پاکستان کا ہوتا تھا پر وہ بھی کچھ تو پاکستانیوں کی ہیرا پھیری اور کچھ بجلی نے ختم کر دیا۔ آجکل بنگلہ دیش کا راج ہے۔ کچھ بھارت کا بھی نظر آ جاتا ہے لیکن باقی سب چائنا ہے۔ کبھی جوتے اٹالین ہوا کرتے تھے آجکل چائنا ہیں۔

الیکٹرونکس سب کی سب چائنا ہیں۔ ڈیل سے لے کر ایپل تک سب کی پراڈکٹس چائنا سے اب شپ ہوتی ہیں۔ یعنی یہاں صرف اتنا مال منگوایا جاتا ہے جتنا آگے دیا جا سکے۔ وئیر ہاؤس میں رکھ کر اس پر خرچہ نہیں کرنا۔ ایپل کے جو ابھی نئے آئی پوڈ آئے تھے یہ امریکہ میں بیٹھ کر آرڈر کرنے پر ڈائریکٹ چائنا سے شپ ہوئے۔ اسی طرح کمپیوٹرز بھی اگر آپ کنفیگر کروائیں تو وہ چائنا میں اسمبل ہو کر وہاں سے شپ ہوتا ہے۔

اس کا ایک اور بہت دلچسپ پہلو ہے۔ افریقن امریکن سافٹ وئیرز، موویز، ویڈیو گیمز سے لے کر کونسولز اور کمپیوٹر اونے پونے داموں بیچا کرتے تھے۔ یہ فیکٹریوں سے چرا لاتے تھے۔ اب فیکٹریاں بند ہوگئیں۔ کیا کبھی ایسا ہوا کہ چین کی خبر ہو کہ وہاں سے ہارڈ وئیر چوری ہوا یا ونڈوز کی کاپیاں یا لائسنس کی چرائی گئیں؟ یعنی انہوں نے ایسا اعتماد قائم کیا کہ سرمایہ داروں کا پیسہ ان کے ہاں محفوظ ہے۔ کیا ایسا ہمارے ہاں ہو سکتا ہے؟ ہمارے ہاں تو لوٹ مار مچ جانی ہے۔ ونڈوز کی کی تو سب سے زیادہ عام ہونی ہے وہی انسٹال کیا اور وہی نوٹ کر کے بانٹ دیا۔ جب میں کہتا ہوں کہ عوام ہی سے خواص نکلتے ہیں تو لوگ اس کو نہیں سمجھتے۔ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں سمجھیں پھر اس کی سمجھ لگے گی۔

چائنا کی چیزیں بلاشبہ کوالٹی میں کم تر ہیں۔ اسمبلنگ ناقص ہے لیکن صرف قیمت کم ہونے کے باعث مارکیٹ ان کی ہے۔ جیسے canned food کو کھولنے کے لئے اوپنر اگر چائنا کا لیں تو وہ ایک ڈالر کا ہے 50 فیصد چانس کہ ایک دفعہ بھی کام نہ کرے اور 100 فیصد چانس کے 6 ماہ کے اندر نیا لینا پڑے گا۔ پر یہاں لوکل بنا ہوا 6 ڈالر کا ہے جو کہ توڑیں تو ہی نیا لانا پڑتا ہے۔ تو یہ بہت بڑا فرق ہے۔ الیکٹرونکس میں تو بہت برا حال ہے۔ اسمبلنگ بھی ناقص ہے۔

لاکھوں کروڑوں اشیا وہاں سے بن کر آ رہی ہیں۔ پچھلے سال لیڈ کا سکینڈل تھا کہ جو کھلونے کرسمس پر شائد بھیجے گئے تھے اس پر کئے گئے رنگوں میں سیسہ کی مقدار خطرناک تھی۔ اسی کو دیکھ کر کسی نے اخبار میں ڈاکٹر کو خط لکھا کہ اس نے اپنی ماں کے لئے جو ڈنر سیٹ لیا ہے وہ سیف ہو گا کہ نہیں۔ اب ڈاکٹر صاحب لیکچر دے رہے ہیں کہ چائنا اپنا معیار بہتر کریں ہم امریکی ہیں ہم بائیکاٹ کرتے ہیں پر وہ یہ نہیں بتاتے کہ 1300 ڈالر کی چیز اگر چائنا میں بنے تو 400 ڈالر آف ہو جاتا ہے یعنی وہی چیز 900 ڈالر کی پڑی۔ اب کون کافر اس کو چھوڑے گا؟ اب اس کو تمام امریکیوں سے ضرب دیں کہ امریکیوں نے کل کتنی رقم بچا لی؟

امریکہ میں میڈیا یہ تو بتاتا ہے کہ فلاں نے یہ کیا اور فلاں نے وہ کیا پر یہ نہیں بتاتا کہ اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔ چائنا نہ ہوتا تو امریکہ میں وہی طوفان مچنا تھا جس سے پاکستان والے آجکل لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

Popularity: 5% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 5% [?]

220 views

 

 

Related Posts

    None Found


4 Responses to “چائنا رے چائنا”

  1. 1 راشد کامران

    چائنا والے بھی بہت ہوشیار ہیں‌۔۔ ان سے جو جیسا مال منگواتا ہے ویسا ہی ملتا ہے۔۔ ایپل کی پراڈکٹ تو لگتا ہی نہیں کے چائنا کا ہاتھ بھی لگا ہے لیکن کچھ نہ کچھ چائنا کا حصہ ہوتا ہے۔۔ جبکہ وال مارٹ میں ہر مال 2 ڈالر والے کا قصہ تو آپ نے سناہی دیا۔۔ بدقسمتی سے پاکستان میں تو چائنا سے انتہائی ناقص مال درامد کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے وہاں تو کسی چیز کا چائنا کا ہونا قریب قریب گالی بن گیا ہے ۔۔ یار لوگ فخر سے بتاتے ہیں‌ ہمارا نوکیا فن لینڈ کا بنا ہوا ہے۔۔ اب انہیں سپلائی چین کیسے سمجھائی جائے۔۔

    راشد کامران’s last blog post..Hockey Mom vs Polo Dads

  2. 2 بدتمیز

    یہ ذرا اور بات ہے۔ ڈیزائن تو بنا کر دے دیا لیکن چائنا والے کرتے کیا ہیں کہ کاسٹ کم کرنے کے لئے غیر معیاری چیزیں استعمال کرتے ہیں۔ مچال کے طور پر کار بناتے ہیں تو اس کے ٹائر میں ایک حفاظتی کوٹنگ ہوتی ہے وہ یہ لوگ نکال دیتے ہیں۔ اسمبلنگ میں بھی دیکھ لیں لیپ ٹاپ کے دو جوڑ برابر نہیں ہونگے۔ چین کی بنی چیزیں سستی ہیں معیاری ہرگز نہیں۔ ہو سکتا ہے وہ اس پر کام کر رہے ہوں لیکن ابھی تک تو نہیں کرتے نظر 400 ڈالر کے لیپ ٹاب میں بھی وہی غلطی ہے اور 2000 ڈالر کے لیپ ٹاپ میں بھی۔

  3. 3 ابوشامل

    امریکہ میں میڈیا یہ تو بتاتا ہے کہ فلاں نے یہ کیا اور فلاں نے وہ کیا پر یہ نہیں بتاتا کہ اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔
    —————————————————-
    امریکی میڈیا کی حرکتیں بھی بالکل ہمارے میڈيا جیسی ہیں۔
    یہاں تو چائنا کا نام لینے کا مطلب ہے انتہائی ناقص مال۔ دکاندار اپنا مال بیچنے کے لیے کوریا یا تائیوان کا نام لے لیتے ہیں۔

    ابوشامل’s last blog post..تہذیب اور زمامِ کار

  4. 4 بدتمیز(426)

    میڈیا پر دراصل قبضہ ہوتا ہے اور پھر ایک ہی ذہن کی پیداوار کے تحت پالیسی مرتب ہوتی ہے۔ پرنٹ میڈیا ذرا مختلف ہوتا ہے پر اتنا زیادہ بھی نہیں۔ لہذا میڈیا ہر جگہ ایک سا ہی ہوتا ہے،۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...
    • ریحان: اب اگر میرے والدین آپس میں کزنز تو میں پھر زہنی مریز کنفرم
    • ڈفر: لو جی گئی بھینس پانی میں میں تو سوچ رہا تھا گھر والے سناتے...
    • راشد اشرف: ہم تمام دوستوں کو فیس بک پر جناب ابن صفی کے فرزند ڈاکٹر...
    • راشد اشرف: جناب ابن صفی کے لازوال کردار،استاد محبوب نرالے عالم...
    • راشد کامران: دین میں کچھ چیزوں کو کرنے کی اجازت ہوتی ہے یعنی اگر...
    • محمد ریاض شاہد: جعفر تصحیح کا شکریہ .-= محمد ریاض شاہد´s last blog...
    • افتخار اجمل بھوپال: جناب ۔ نہ تو ميں کزن ميرج کے حق ميں ہوں اور نہ...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 814
    • Links to posts: 81
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2852
    • Comments per post: 3.50
    • Top3 commenters: -بدتمیز (657) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 1
    • Alexarank: 383669

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->