Playstation 3

میں اپنے بھائی کے پیچھے اچھا خاصا پڑا ہوا تھا کہ پلے سٹیشن پورٹیبل نہیں لینا تھا۔ وجہ وہی کہ مجھے اتنی چھوٹی اسکرین پر گیم کھیلنا پسند نہیں۔ لہذا بچے نے پائی پائی جمع کر کے اپنا پلے اسٹیشن تھری خرید لیا۔(specs) یہ صاحب پچھلے سال دسمبر (2007) سے اس سپیشل ایڈیشن کا انتظار کر رہ تھے کہ جس نے جون (2008) میں ریلیز ہونا تھا۔ سپیشل ایڈیشن بھی ایک ٹرک ہے سیل بوسٹ کرنے کا۔ کسی بھی گیم کے ساتھ یا کسی نئے ہارڈ وئیر کے ساتھ اس کو ریلیز کیا جاتا ہے بنڈل پیکج میں۔ اس کی قیمت بھی اچھی خاصی ہوتی ہے لیکن سارے رسالوں اور ویب سائیٹس میں اس قدر اس کا ذکر ہوتا ہے کہ صبح 3 بجے ہی اسٹورز کے باہر لینے والوں کی قطار لگ جاتی ہے۔ کچھ لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں باقی گھروں کو۔

ہمارے اس بنڈل پیکج میں مین اٹریکشن تو گیمرز کو میٹل گئیر سولڈ 4 کی تھی۔ اس کی تھیم مڈل ایسٹ کی بےوقوف زمین اور نینو ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے۔ نینو ٹیکنالوجی تو اچھی خاصی ہاٹ کیک ہے۔ این بی سی کی سیریز knight rider بھی اس پر ہے۔ اس کے علاوہ اس بنڈل پیکج میں دوئل شاک کنڑولر تھا۔ یہ وائرلیس کنٹرولر مجھے بہت پسند ہیں۔ جب ہمارے پاس صدیوں قبل سیگا میگا ڈرائیو ہوا کرتی تھی تب بڑی جھنجھٹ تھی۔ کہ پہلے ٹی وی پھر بیچ میں کونسول اور پھر تار کے کنٹرول، جگہ ملے تو بیٹھو نہیں تو زمین پر ڈھیر۔

اس نئے کنڑولر کا سب سے زیادہ مزہ اس کی تھرتھراہٹ ہے۔ آپ burnout paradise میں فل رفتار سے کسی دیوار کو ٹکر ماریں یا جمپ لگائیں ساتھ ساتھ نہ صرف اس کے طاقتور گرافکس سے ٹوٹ پھوٹ کے منظر دیکھ کر حیران ہوں بلکہ اس سب کو رئیل ٹائم میں اپنے کنٹرولر سے محسوس بھی کریں۔ dirt یا Need for speed pro street میں کسی گاڑی کو ہلکی ٹکر لگائیں یا پورا الٹ دیں آپ اس سب کو اسی مناسبت سے محسوس کریں گیں۔ اسی طرح metal gear solid 4 یا پھر star wars force unleashed یا پھر mercenaries 2 world in flames میں کسی کو hand to hand combat میں ماریں یا خود مار کھائیں آپ اس سب کو کنٹرولر سے محسوس کر سکتے ہیں۔

اس کے بلو رے پلئیر کے ہوئے ہوئے آپ کو کسی اور بلو رے پلئر کی ضرورت نہیں۔ ابھی یہ پلئیر 250 ڈالر سے اوپر اوپر ہی ہیں لہذا بس بلو رہے مووی لائیں اور چلائیں۔ hdmi کی بدولت 1080p تک کی پکچر لیں۔ یہ سب سے اچھی بات تھی اس کی۔ جب میں ڈی وی ڈی پلئر لے رہا تھا تو میرے کزن نے منع کیا تھا کہ پلے سٹیشن 2 لے لو، گیمنگ کونسول کا کونسول اور ڈی وی ڈی پلئر بھی لیکن میں نے پلے سٹیشن تھری پر ہی نظر رکھی ہوئی تھی لہذا وہ نہیں لیا تھا۔

ویسے تو سبھی بچوں میں infulencial factor بہت کام کرتا ہے کہ جہاں کسی نے چیز لی باقی سب بھی لینے کی کرتے ہیں۔ لیکن امریکہ میں یہ کچھ زیادہ ہے اس قدر زیادہ کہ اگر چند دوستوں نے سیل فون لینے ہیں تو ایک ہی کمپنی کے لیں گیں کہ کال ریٹس کم ہونگے چاہے سیل فون برے ہوں۔ اسی طرح اگر کسی کے پاس ایک گیمنگ کونسول ہے اور باقیوں کے پاس دوسرے تو وہ دوسرا بھی خریدے گا کہ باقی دوستوں سے کنیکٹ رہے۔

اسی طرح ایک نیا ٹرینڈ ہے unboxing video کا۔ یہ بھی بہت مزے کا ہے میں بہت سی چیزوں کی ان باکسنگ ویڈیو یو ٹیوب پر دیکھتا رہتا ہوں۔ اس میں چیز لینے والا کیمرے سے پیکنگ کھولتے وقت اس کی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دیتا ہے۔ ایسے چیز کو حقیقی طور پر دیکھنے کا مزہ آتا ہے۔ اور پتہ چلتا ہے کہ چیز اصل میں کیسی نظر آتی ہے۔ بجائے یہ کہ آپ اس کو لے کر دیکھیں یا پھر اسٹور میں جا کر دیکھیں۔ ویسے بھی اسٹور میں ڈسپلے پر اتنی چکا چوند سے لگایا گیا ہوتا ہے کہ چیز اچھی ہی لگتی ہے۔ گھر لا کر ہی صحیح پتہ چلتا ہے۔ لہذا عثمان نے بھی اس کی ان باکسنگ ویڈیو بنائی تھی۔

پلے سیٹیشن پورٹیبل وائی فائی سے بھی کنیکٹ ہو جاتا ہے لہذا بہت سے بچے اسکولوں میں فارغ وقت میں سکول کے نیٹورک سے اپنے سسٹم کنیکٹ کر کے ایک دوسرے سے مقابلے کرتے ہیں۔ یا پھر گھروں میں ہائی اسپیڈ نیٹ کی مدد سے سارا دن آنلائن کنیکٹ رہ کر کھیلتے ہیں۔ سکول سے واپسی اور ویک اینڈ اپنے کمروں میں بند گزارتے ہیں اور کوئی کام نہیں۔ یہ چیز اس قدر بڑھی کہ امریکی ہیلتھ کے ادارے نے اس کا خود نوٹس لیا۔ جس کا نتیجہ get up and play an hour a day نامی کیمپین ہے۔

اگر آپ بھی اپنے بچے کو ایسی کوئی چیز لے کر دینے کا سوچ رہے ہوں تو اول تو اس پر نرمی سے کنٹرول رکھیں۔ سختی سے بچے باغی ہو جاتے ہیں۔ دوسرے اس کو کبھی علیحدہ ٹی وی نہ لے کر دیں۔ :P ورنہ وہ صاحب اپنے کمرے سے باہر نہیں نکلیں گیں۔ پلے اسٹیشن ایک بہت quite مشین ہے لیکن اس کو خاموش رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کو کھڑا رکھیں۔ نیچے تصویر کی طرح۔ ایسے یہ گرم نہیں ہوتا۔ دوسرا اگر زیادہ استعمال ہو یا روم ٹمپریچر گرم ہو تو اس کا اگر ایکسٹرنل فین لے لیں تو اچھا ہے۔

Popularity: 4%

Popularity: 4%

152 views

 

 

Related Posts

    None Found

 

Random Posts


2 Responses to “Playstation 3”

  1. 1 سیفی(1)

    السلام علیکم

    بدتمیز : ایک چھوٹی سی غلطی کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں۔ آپ اکثر “گے” کو “گیں” لکھتے ہیں۔ جیسے “ٹکرائیں گیں”، “نکلیں گیں”۔ میرے خیال میں یہ “ٹکرائیں گے”، “نکلیں گے” ہوتا ہے۔ باقی آپ کنفرم کر لیجئے گا۔

    سیفی

  2. 2 رتل(8)

    حد ہوتی ھے بچے کی مرضی جو مرضی لے۔ ہر ایک پر اپنی مرضی چلآنا اچھی بات نہیں اور آپ دوسروں کو کیا نصیحت کر رہے ہیں آپ خود کبھی کمپیوٹر روم سے باہر نکلے ہیں؟

    رتال’s last blog post..agar woh keh de….

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • زیک: آئ‌فون کو انٹرنیٹ کے ساتھ چلانے کے لئے وائ‌فائ کا استعمال...
    • بدتمیز: ایسر کے ساتھ میرا کوئی ذاتی تجربہ نہین۔ نیٹ پر ایسر لیپ...
    • عبدالقدوس: ہیں‌ :green: ایسا بھی ہوتا ہے کیا :muziq/ عبدالقدوس’s last...
    • ڈفر: مسکراہٹ بھی صدقہ ہے :)
    • Bakhtawar: Shukria. Sirf ye bata dain ke kya Acer ka laptop bhi thek hain infact acer ke rates sab se kam hain to kya...
    • بوچھی: ون پاؤنڈ میری طرف سے بھی ۔ :party/
    • شعیب صفدر: یار! ایک روپے کا صدقہ چلے گا!!! ڈاکر کافی مہنگا ہے...
    • بدتمیز: فون کا نیٹ ورک سے ہوتا ہے۔ پہلے فون کا دیکھو کہ وہ نیٹورک...
    • بدتمیز: بختاور مجھے پاکستان میں ملنے والے لیپ تاپس کا علم نہیں...
    • بدتمیز: مجھے خود نہیں پتہ :D

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Runaway Love - 3,878 views
  • Honda Accord 2008 - 2,103 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,538 views
  • aitzaz ahsan interview - 1,166 views
  • Ramadan Mubarik - 1,070 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 975 views
  • جہیز - 973 views
  • yahoo messenger beta v9 - 897 views
  • Wallop Invitations - 838 views
  • talk - 792 views
  • @live.com.pk - 791 views
  • Contact - 789 views
  • About - 777 views
  • jextr - 770 views
  • میرا تعارف - 770 views
  • عورت کہیں جسے - 757 views
  • gov gone wild - 728 views
  • کارٹون - 702 views
  • Toyota Camry - 687 views
  • How to write Urdu - 671 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 653
    • Links to posts: 69
    • Links per post: 0.11
    • Top3 commented posts: جہیز (42) سب سے پہلے پاکستان (33) مصطفی کدال (22)
    • Comments: 1936
    • Comments per post: 2.96
    • Top3 commenters: -بدتمیز (503) -راہبر (87) -Qadeer Ahmad (66)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 696312

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->