cheating goes high tech

چیٹنگ کرنا یعنی نقل مارنا بڑا فن ہے۔ ہر کسی نے کبھی نہ کبھی نقل ضرور ماری ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ پر آجکل یہ وڈیو بڑی مشہور ہو رہی ہے۔ اس میں ایک ٹین ایج لڑکی نقل مارنے کا ایک طریقہ بیان کرتی ہے۔ یہ تو بہت عام سی بات ہے۔ لہذا میں نے مزید ویڈیوز ڈھونڈی۔

مجھے سب سے زیادہ یہ والی پسند آئی۔

اس کے علاوہ بھی یہ کچھ ویڈیوز ہیں۔

 
2
3
4
ان تمام ویڈیوز کو دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں کہ ہم لوگ پورا پورا آرٹیکل کاپی کرتے ہیں جبکہ یہ بچے صرف چھوٹے چھوٹے الفاظ۔ ہمارے اور ان کے امتحانات میں فرق ہے۔ ان کے ٹیسٹ objective type ہوتے ہیں جبکہ ہمارے مضمون لکھوا لکھوا کر مار دیتے  ہیں۔ اور پھر ہمارے ہاں سوائے کیلکولیٹر کے کوئی سہولت کہاں۔ جہاں ہو وہاں بھی ماسٹر صاحب گھومتے ہی رہتے ہیں۔ ذرا ٹک کر بیٹھیں تو ہم بھی اس میدان میں نت نئی اختراعات کریں۔

ہمارے اسکول میں لڑکے اسلامیات اور عربی تک کی کتابیں باتھ رومز میں چھپا آتے تھے۔ میں اس کے حق میں نہیں۔ بے حرمتی کے علاوہ بھی ایسے ریسورسز کا فائدہ نہیں جو چانس پر ہو کہ ماسٹر صاحب جانے دیں گے کہ نہیں۔ ویسے بھی ایسی صورت میں آپ کو وہ تمام سوال چھوڑ کر باقی پرچہ حل کرنا ہوتا ہے اور بعد میں جا کرپانچ منٹ میں تمام سوالات کے جواب دیکھنے ہوتے ہیں۔ لہذا اس کو ٹالنے کے لئے ایک صاحب اپنے زیر جامہ میں حساب کا خلاصہ چھپا لائے تھے شائد۔ اب جنہوں نے یہ خلاصہ دیکھ رکھا ہو وہ بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں۔ یہ ابھی تک راز ہے کہ استاد صاحب کو کیسے پتہ چلا تھا۔

بیچلرز میں ایک دوست کتابیں پھاڑ کر ان کے صفحہ بازو پر چپکا لیتا تھا۔ کچھ شیر جوان استاد کے cubical کے بھی چکر لگاتے رہتے تھے۔ عام طور پر اگر آپکا استاد کسی دوسرے استاد کے پاس بیٹھا ہے تو وہ آپ کو کہہ دیتا ہے کہ میرے کیوبیکل میں بیٹھو۔ اور بس وہی آپکا چانس ہوتا ہے۔

اگر آپ نے کالج یا یونیورسٹی کی نیٹورکنگ دیکھی ہو تو اس کا بہت برا حشر کیا ہوتا ہے۔ کچھ نہیں چلتا۔ ہر جگہ ایڈمنسٹر منہ چڑاتا نظر آتا ہے۔ اور پھر ہمارے تو ایڈمنسٹر بھی عجیب ہی تھے ڈپلومے کر کے پوسٹ پر لگے ہوئے تھے۔ کیا آپ یقین کریں گیں کے وہ اس بات تک پر جرمانہ کرنے کی کوشش کرتے تھے کہ اگر آپ کے کالج میل ایڈریس پر باہر سے کوئی جنک میل آئی۔ مجھے تو اس قدر غصہ آتا تھا ان پر کہ بس کھڑے ہوئے اور آواز لگا رہے کہ فلاں کمپیوٹر نمبر والا ذرا آّئے۔ اب اس کو کہہ رہے ہیں کہ آپ وہاں کیا کر رہے ہیں؟ wtf

ہمنے انٹر والوں کی طرف ایک دفعہ کلاس لی تو وہاں ونڈوز 2000 سے کونسول لئے۔ یہ دوستوں نے ڈھونڈے تھے۔ اس سے ہم نے کافی شرارتیں کیں۔ ان شرارتوں کا اگر آپ کو پتہ ہو تو اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونے کی ضرورت  نہیں۔ ہمیشہ گیسٹ سے لاگ ان ہوں۔ عام طور پر گیسٹ کا پاسورڈ گیسٹ ہی ہوتا ہے۔ ہمیشہ اس کمپیوٹر کے سامنے مت بیٹھیں جس سے شرارت کر رہے ہوں۔ اس کے ساتھ والے پر بیٹھیں۔ دو کی جوڑی میں کام کریں گیں تو ایک نظر رکھے دوسرا کام۔ اکیلے ہوں تب بھی کہہ سکتے ہیں کہ میرے والے سسٹم میں مسئلہ ہے میں اپنا لاگ آف کر کے اس پر آ رہا ہوں۔ *.exe چونکہ رائٹ نہیں ہوتی لہذا اس کی ایکسٹینشن تبدیل کر کے ٹیکسٹ یا ڈاکیومنٹ کر لیں۔ اس کے بعد دوبارہ ری نیم کر لیں۔ اور کبھی پکڑے مت جائیں۔ چیٹنگ آرٹ نہیں۔ آرٹ پکڑے نہ جانا ہے۔

Popularity: 9% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 9% [?]

301 views

 

 

Related Posts

    None Found


3 Responses to “cheating goes high tech”

  1. 1 ڈفر

    میں بھی نقل کا بڑا حصہ دار رہا ہوں، لیکن میں نقل کرتا نہیں کرواتا تھا۔ ایک دفعہ نقل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ ایم ۔ ایس میں تھے تو ایسے ایسے لیمے تھے کہ سمجھ نہیں آتی تھی۔ ایک دن مڈ ٹرم تھا تو ایک لڑکا سب کو ان لیمو‌ں کی مائکرو کاپی تقسیم کر رہا تھا میں نے کہا مجھے بھی دے۔ کہتا ہے تجھے سب آتا ہے تجھے کیا ضرورت؟ :nw آخر ایک بچی ہوئی اس نے مجھے دے دی جو کہیں کہیں سے مِٹی ہوئی تھی۔ میں نے رکھ لی پر سارے ٹیسٹ میں اسکو جیب سے نکالنے کی ہمت نا ہوئی۔ آخر جب رو رو کے نکال لیا تو کیا دیکھا کی جو لیما میرے حصے میں آیا ہے وہ تو مٹا ہوا تھا :lol: ۔ لیکن اس ٹیسٹ میں بھی میرے سب سے زیادہ نمبر آئے تھے۔ کیسے یہ میں کسی پوسٹ میں‌تفصیلا لکھوں گا

    ڈفر’s last blog post..پیارے چِیپ جسٹس

  2. 2 بدتمیز(428)

    پر میزا سارا زور نقل کرنے پر ہوتا تھا۔ :D

  1. 1 ڈفرستان بلاگ محفوظات » نقل کرانا

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 1
    • Alexarank: 371173

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->