آجکل پاکستان میں 2 ٹرینڈز بہت ہو گئے ہیں۔ ٹرینڈ اس لئے کہ اگر آپ کے جاننے والے سب کے سب چھوٹتے ہی ایک ہی بات کریں تو بندہ کچھ تو پریشان ہوتا ہے کہ سب کے سب ایک ہی پاسے چلے پڑے ہیں۔ پہلا ٹرینڈ ہے لیپ ٹاپ کا۔ دوسرا ہے باہر جانے کا۔ باہر جانے پر پھر بات کریں گے اگر کوئی ایجنٹ صاحب یہ تحریر پڑھیں تو فوری رابطہ کریں۔ کافی سارے لوگ اس وقت باہر جانے کو بیتاب ہیں۔ :d

مجھے لیپ ٹاپ کبھی پسند نہیں رہا۔ چونکہ میرے دوست سمجھتے ہیں کہ مجھے ہمیشہ ان سے اختلاف مقصود ہے لہذا میں ان کو کہتا ہوں اچھا جاؤ لیپ ٹاپ لو اور جلاؤ اور باہر جانے کے بارے میں میں کہتا ہوں کہ ٹھہرو ایجنٹ تمکو ڈھونڈ کے دیتا ہوں۔ مجھے انٹر میں انکل نے آفر کی کہ میں لیپ ٹاپ بھیج دیتا ہوں۔ لیکن میں نے نقد لے کر لاہور سے کمپیوٹر لے لیا تھا۔ ابھی بھی میں ڈیسکٹاپ کو کسی کو ہاتھ نہیں لگانے دیتا لہذا گھر والوں کو لیپ ٹاپ لے کر دیا تھا جو دن رات مسلسل چلا کر ہم کامیابی سے ہیٹ اپ کر کے جلا چکے ہیں۔ میں حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ اس کو جلانے میں مائیکروسافٹ ونڈوز کا کوئی قصور نہیں۔ :d

لیپ ٹاپ چونکہ بہت densely packed ہوتا ہے لہذا اس کو تفریح یا تصاویر سے متعلقہ کاموں کے لئے استعمال کرنا بہترین مصرف نہیں۔ اس کو سختی سے اگر صرف بزنس استعمال یا ویب سرفنگ کے لئے رکھیں تو بہت مناسب ہے۔ ورنہ میرا لیپ ٹاپ بری طرح جلا ہے۔ پاکستان کے لئے تو یہ بالکل بھی مناسب نہیں ایک تو گرم موسم پھر وہاں گردوغبار بھی بہت ہے۔ میں بلور سے اپنا ڈیسکٹاپ ہر تیسرے مہینے صاف کرتا تھا۔ یہاں مجھے تقریبا دو سال ہو گئے ہیں اور ابھی تک اس میں مٹی کچھ اتنی زیادہ نہیں۔ اگر آپ کے پاس بلور نہیں تو کمپیوٹر کو ایکسٹرا فین لگانے کی ضرورت نہیں ورنہ آپ اپنا کمپیوٹر مٹی سے بھر دیں گیں۔

سب سے اہم بات لیپ ٹاپ گیمز کے لئے نہیں ہوتے۔ کسی بھی قسم کی گیم انسٹال کرنے سے پرہیز کریں۔ حتی کہ sega کی گیمز بھی نہ کریں۔ یہ سب پراسیسر کو بہت بری طرح مصروف کر دیتی ہیں۔ نتیجہ میرے سامنے ہے۔

میرے پاس Compaq Presario f500 تھا۔ یہ ہے تو hp کا ہی سب ڈویژن لیکن شائد کوالٹی میں اتنا اچھا نہیں۔ ویسے بھی ہیٹ اپ ایسا ایشو ہے جو ہر قسم کے ہارڈوئیر کو اوپر پہنچا دیتا ہے۔ ستم یہ ہے کہ یہ عین اس وقت داغ مفارقت دے گیا جب میں نے لیپ ٹاپ کولر آرڈر کیا لہذا مجھے اس کو کینسل کرنا پڑا۔ اگر تو نیا لے سکتے ہیں پھر تو ستے خیراں۔ ورنہ لیپ ٹاپ کولر کا آرڈر کریں۔

لیپ ٹاپ کولر دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو لیپ ٹاپ کے نیچے سے گرم ہوا کھینچ کر اس کو دونوں اطراف پھینکتے ہیں۔ یہ مجھے نہیں پسند۔ یہ ایگزاسٹ کی طرح کام کرتا ہے لہذا اندر کی طرف ٹمپریچر پر اتنا فرق نہیں پڑتا۔ مجھے دوسری قسم پسند ہے جو نیچے سے ٹھنڈی ہوا لے کر فین سے اس کو لیپ ٹاپ کے نیچے پھینکتا ہے۔ یہ زیادہ ٹھنڈا کرتا ہے۔ اگر نہیں یقین تو کبھی پیڈسٹل فین کے آگے اور پیچھے بیٹھ کر فرق معلوم کریں۔ امریکہ میں ہوں تو مجھے zalman nc 1000 پسند ہے۔ اگر آپ کا لیپ ٹاپ 15 انچ سے بڑا ہو تو پھر zalman nc 2000 لیں وہ 20 انچ تک کو سپورٹ کرتا ہے۔

لیپ ٹاپ کولر کبھی سستا نہ لیں۔ میں نے ریویوز میں پڑھا ہے کہ کچھ لیپ ٹاپ کولرز ذرا ہلکے تھے لہذا کمپیوٹر رکھنے پر وہ اندر کی طرف دھنس گئے۔ اس سے فین رگڑ کھا کر چلتا ہے لہذا اچھے والا لیں۔ چیز ایک دفعہ لیں پر اچھی لیں۔ یقین کریں ستر اسی ڈالر کا کولر سات آٹھ سو ڈالر کے جلے ہوئے لیپ ٹاپ سے بہتر ہی ہے۔

اگر آپ نے اندازہ کرنا ہو کہ اس سے کتنی گرمی نکلتی تھی تو اس سے اندازہ فرمائیں کہ باقاعدہ انگلی کی پور جلتی ہوئی محسوس ہوتی تھی جب اسکرول کرتے تھے اور کی بورڈ سے واضح گرمی اٹھتی محسوس ہوتی تھی۔

ان تمام لوگوں کے لئے جو اپنا لیپ ٹاپ ہیٹ اپ ہوتا دیکھ رہے ہیں خالی دیکھیں نہ کچھ کریں بھی۔ چند ایک کو تو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ دیکھنا ہو تو میرے والا دیکھ لیں۔ میں نتیجہ بھگت رہا ہوں۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیچے سے پلاسٹک سٹینڈ کی گلو تک ساتھ چھوڑ گئی تھی۔

P1040353

Popularity: 5%

Popularity: 5%

257 views

 

 

Related Posts

  • The Big R On January 8, 2008, 2 Comments
  • with this ever growing problem of being insane I seem to lost control of a few things like "dil" "jigar" & "gurda(s)" as if I care? enjoying this beautiful sunny day of January when it feels like spring I think is the time to declare myself a complete idiot (some of you already know)
  • Runaway Love On January 19, 2007, 0 Comments
  • A few days back I wrote somethin about african american’s culture. This song here reflects a major part of their population. I liked the song becoz while listening it really affects you and its kind of cruel what they are going through. Yeah, and it go a little something *scratch* like this Runaway

 

Random Posts


10 Responses to “لیپ ٹاپ شہید رحمتہ اللہ علیہ”

  1. 1 ڈفر(40)

    ہائے اللہ خیر
    میرے لیپ ٹاپ سے بھی بڑی گرمی نکل رہی ہے آجکل۔ یاتھ بھی رکھو تو جلتا ہے۔ میں سمجھ را تھا اسکو روزے لگ رہے ہیں۔ مجھے تو دو ہفتے سے بلور بھی نی مل رہا۔پہلی فرصت میں لے کے آیا یہ کولر۔ مجھے تو پتا ہی نی تھا کہ ایسی بھی کوئی چیز ہوتی ہے
    شکریہ شکریہ شکریہ

    ڈفر’s last blog post..پیارے چِیپ جسٹس

  2. 2 بدتمیز(503)

    جی ویسے بلور ڈیسکٹاپ کے لٕے ہے۔ لیپ ٹاپ نہ کھول لینا۔ :D

  3. 3 ڈفر(40)

    نئی نئی بڑا فرق پڑ ہے بلور سے اور اتنا نئی تپتا اب لیپ ٹاپ۔ پاؤ مٹی تو ضرور نکلی ہو گی
    لان میں تو تُول کٹے کا بادل بن گیا تھا

    ڈفر’s last blog post..پیارے چِیپ جسٹس

  4. 4 ابنِ ضیاء(2)

    لیپ ٹاپ کی شکل تو کہہ رہی ہے کہ
    دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت نگاہ ہو :D
    پر ایسی نگاہ ذرا کم ہی لوگوں کے پاس ملے گی۔

  5. 5 بدتمیز(503)

    i wonder آپ نے لیپ ٹاپ کو بلور کیسے مارا ہو گا۔ کھول تو نہیں لیا تھا۔ :D

    عمار: یہ لیپ ٹاپ کی شکل نہیں اسکا نیچے کا حصہ ہے۔ :P

  6. 6 ڈفر(40)

    نہیں نہیں کھولنے کی کوشش کی تھی پر کامیابی نہیں ہوئی۔ جالیوں پہ ہی رکھ کے چلا دیا تھا :D

  7. 7 Bakhtawar(3)

    Badtamiz bhai aap ke laptop jalne ka waqai bada afsos hova, khuda use janat naseeb farmaye halanke murda janat ke qabil ho ya dozakh ke aakhir main yehi kaha jata he.

    Janab-e-ali main ek chota mota webmaster hon aur ek laptop lena chahta hon (bas show sha kelye) to pyare bhai koi acha sa laptop batain kyonke mera laptop main bilkul experience nahin he.
    Rs.50k se 80k tak kisi achi company ka konsa acha model main kharedon ?

    Pyare bhai ye bhi batain ke ham laptop ko daily kitne ghante continously chala sakte hain agar charger plug main laga ho ? Kya main daily 3 martaba ten ten ghante ke interval se laptop chala sakta hon ?

    Umed he apne jawab se nawaz farmain ge.

    Bakhtawar’s last blog post..Michelle Monaghan Stylish Wallpaper

  8. 8 بدتمیز(503)

    بختاور مجھے پاکستان میں ملنے والے لیپ تاپس کا علم نہیں لیکن جو بھی لو کامپیک مت لو۔ ڈیل یا ایچ پی کا لے لو۔ توشیبا مجھے پسند نہیں۔ سونی بھی ٹھیک ہی ہے۔

  9. 9 Bakhtawar(3)

    Shukria.

    Sirf ye bata dain ke kya Acer ka laptop bhi thek hain infact acer ke rates sab se kam hain to kya ye thek rahe ga ? aur wahan america main acer ki kya reputation he ?

    Aur Pyare bhai ye zaror batain ke ham laptop ko daily kitne ghante continously chala sakte hain agar charger plug main laga ho ?
    Kya main daily 3 martaba ten ten ghante ke interval se do ya ten hours kelye laptop chala sakta hon agar charger plug main laga ho ?

    Bakhtawar’s last blog post..Michelle Wallpapers

  10. 10 بدتمیز(503)

    ایسر کے ساتھ میرا کوئی ذاتی تجربہ نہین۔ نیٹ پر ایسر لیپ ٹاپس کے ریویو دیکھ کر لیں۔ ایسر ویسے تائیوان کی کمپنی ہے۔ ٹھیک ہی ہو گی۔ کم از کم ان کے سی ڈی ڈرائیو تو بہت چلتے تھے۔

    لیپ ٹاپ کو جتنا مرضی چلائیں۔ بس اس کے نیچے اتنی چگہ ہو کہ پنکھا ہوا لیتا رہے۔ یہ نہیں کہ لحاف یا کسی نرم سرفیس پر رکھ دیں۔ اگر گرم ہوتا محسوس ہو یا پنکھے کی آواز آئے تو اس کا کولنگ فین لے لیں۔

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • زیک: آئ‌فون کو انٹرنیٹ کے ساتھ چلانے کے لئے وائ‌فائ کا استعمال...
    • بدتمیز: ایسر کے ساتھ میرا کوئی ذاتی تجربہ نہین۔ نیٹ پر ایسر لیپ...
    • عبدالقدوس: ہیں‌ :green: ایسا بھی ہوتا ہے کیا :muziq/ عبدالقدوس’s last...
    • ڈفر: مسکراہٹ بھی صدقہ ہے :)
    • Bakhtawar: Shukria. Sirf ye bata dain ke kya Acer ka laptop bhi thek hain infact acer ke rates sab se kam hain to kya...
    • بوچھی: ون پاؤنڈ میری طرف سے بھی ۔ :party/
    • شعیب صفدر: یار! ایک روپے کا صدقہ چلے گا!!! ڈاکر کافی مہنگا ہے...
    • بدتمیز: فون کا نیٹ ورک سے ہوتا ہے۔ پہلے فون کا دیکھو کہ وہ نیٹورک...
    • بدتمیز: بختاور مجھے پاکستان میں ملنے والے لیپ تاپس کا علم نہیں...
    • بدتمیز: مجھے خود نہیں پتہ :D

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Runaway Love - 3,878 views
  • Honda Accord 2008 - 2,103 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,538 views
  • aitzaz ahsan interview - 1,166 views
  • Ramadan Mubarik - 1,070 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 975 views
  • جہیز - 973 views
  • yahoo messenger beta v9 - 897 views
  • Wallop Invitations - 838 views
  • @live.com.pk - 795 views
  • talk - 792 views
  • Contact - 789 views
  • About - 777 views
  • jextr - 770 views
  • میرا تعارف - 770 views
  • عورت کہیں جسے - 757 views
  • gov gone wild - 728 views
  • کارٹون - 702 views
  • Toyota Camry - 687 views
  • How to write Urdu - 671 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 653
    • Links to posts: 69
    • Links per post: 0.11
    • Top3 commented posts: جہیز (42) سب سے پہلے پاکستان (33) مصطفی کدال (22)
    • Comments: 1936
    • Comments per post: 2.96
    • Top3 commenters: -بدتمیز (503) -راہبر (87) -Qadeer Ahmad (66)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 696312

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->