میری حرکات سے صرف میری امی ہی نہیں نالاں۔ کچھ لوگ بھی کافی برا منائے بیٹھے ہیں۔ اس کا اظہار اکثر و بیشتر ہوتا رہتا ہے۔ کبھی کوئی لکھ لکھ کر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہیں تو کبھی کوئی نخرے دکھا کر۔ یعنی سیدھے سیدھے تو کوئی بات کرتا ہی نہیں۔ :d
ویسے تو مجھے دور دراز کا بھی علم ہو ہی جاتا ہے کہ کہاں کون کیا کچھ کہتا رہا ہے اور میں ہنس کے ٹال دیتا ہوں پر کبھی کبھی تو حد ہو جاتی ہے کچھ لوگ اپنے بارے میں ایک لفظ ایسا ویسا نہیں سنتے اور خود دوسروں کے ساتھ بالکل ویسا ہی کیا کچھ نہیں کر جاتے۔ اب اگر آپ صاف صاف بتائیں کہ جناب آپ نے خود اس بات پر غصہ فرمایا تھا اور اب خود یہ حرکت کی ہے تو بھی کوئی پکا نہیں کہ شرمندہ ہونگے الٹا ہو سکتا ہے ضد میں مزید کچھ بیڑہ غرق کر دیں لہذا میں بڑی تمیز سے درخواست کر دیتا ہوں کہ ناراض رہئے پر ستم نہ ڈھائیے۔
اسی پر کیا موقوف مجھے نہیں علم تھا میری شہرت چار سو پھیل چکی ہے اور لوگ میرے شر سے پناہ مانگ رہے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی مجھ سے بچانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ اسی طرح ایک صاحب کی برادرانہ شفقت “جاگ اٹھا ہے سارا وطن” سن سن کر جاگ اٹھی اور انہوں نے ادھر ادھر میل کرنی شروع کر دیں۔ خط کے مضمون کے دو حصہ تھے۔ پہلا سروے یا سوالنامہ اور دوسرا تنبیہ۔
بدتمیز کو جانتے ہیں؟
کتنے عرصے سے بات چیت ہے؟
پھر یہ تنبیہ تھی کہ بدتمیز نہایت ہی برا انسان ہے اور سوچ درست نہیں۔ اسی طرح کافی کچھ ہو گا مجھے پتہ چلانے میں دلچسپی نہیں تھی پر صرف ان صاحب کی ذہنی تسکین کے لئۓ میں خود اقرار کرتا ہوں کہ مجھے نیکی کا کوئی دعویٰ نہیں اور میری سوچ نہایت درجے کی بری ہے لہذا اپنے بال بچوں کو میری پہنچ سے دور رکھیں۔ میں اس دوران برائی میں مزید اعلی تعلیم حاصل کر کے وطن لوٹونگا۔ آپ وطن کے ساتھ ساتھ جاگتے رہیں۔
Popularity: 7% [?]
Popularity: 7% [?]
238 views
Related Posts
- None Found

























ویسے ان صاحب کو برا نا کہیں، بد تمیز کو کوئی بھی اچھا تو کہے گا نہیں۔
اور یہ بھی بتائیے ان صاحب نے صرف نام سے واقفیت کی بنا پر یہ کہا ہے یا آپکو ذاتی طور پر جانتے ہیں؟ اگر صرف نام جان کر کہا ہے تو بھی اوپر والی بات۔ اور اگر آپکو جانتے ہیں تو۔۔۔
بھئی ہم تو کسی کی آپسی بات میں بولتے نہیں ایویں کوئی ہمارے سے بھی ناراض نا ہو جائے
ڈفر’s last blog post..پیارے چِیپ جسٹس
یہ CommentLuv میری صحیح ریسینٹ پوسٹیں کیوں نی دکھاتا؟ پرانی پہ ہی اٹکا رہتا ہے
ماشاء اللہ۔۔۔ اس کا مطلب ہے کہ کافی پاپولر ہورہے ہیں۔
بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا؟
راہبر’s last blog post..Hannah Montana
ڈفر آپ نے اپنی فیڈ کا ستیاناس کیا ہے۔ کیسے یہ آپ کو معلوم ہو کہ آپنے کہاں کیا چھیڑا ہے۔
http://www.dufferistan.com/feed\
ذرا اس کو دیکھیں یہ کدھر جا رہا ہے۔
لیکن میرے پاس سارے آر ایس ایس کلائینٹس میں تو صحیح ٍفیڈ ریسیو ہو رہی ہے
کہاں پنگا لیا ہو گا میں نے؟ میں تو ہر ٹیم اسکے ساتھ کہیں نا کہیں چھیڑ خانی کرتا رہتا ہوں پر میں نے فیڈ کو نہیں چھیڑا۔ قسم لے لیں بے شک
ڈفر’s last blog post..پیارے چِیپ جسٹس
پتہ نہیں پر یہاں یہ کام نہیں کرتا۔
اس وقت تو آپ کی سائٹ ہی ڈاؤن ہے۔