اگر آپ کو باغبانی سے لگاؤ نہیں یا آپ کے گھر کے ارد گرد دور دور تک کچی جگہ نہیں تو اس میں میرا قصور نہیں۔ یہ تحریر بور کر سکتی ہے لہذا اپنا وقت کسی مفید جگہ ضائع کریں۔
ٹماٹر ہمیں سبزی لگتا ہے کہ آنکھ کھولتے ہی ہانڈی میں ڈلتا آیا ہے اور امریکیوں کو پھل لگتا ہے اور ہمیں بھی زبردستی ایسی معلومات ٹھونستے جاتے ہیں۔ خدا پوچھے ان کو کہ بھلا پھل ہو یا سبزی ہمیں کیا لگے؟ ہم نے کھا تو ہر دو صورت جانا ہی ہے۔ ویسے بھی تحقیق اور بہتری (ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ) سے ہم دور ہی رہتے ہیں۔ ٹماٹر کے چھ یا نو پودے ایک پیکٹ یا باکس (تصویر) (ایک اور تصویر) میں 3 سے 4 ڈالر کے ملتے ہیں۔ یعنی آپ نے بیس سے تیس ڈالر خرچے۔ اس کے بعد پنجابی کے انہے واہ کے مصادق پانی دے دے کر پانی کا بل 70 سے 100 ڈالر پر پہنچا دیا اور پانچ ماہ بعد آپ کا ٹوٹل خرچہ 200 ڈالر کے لگ بھگ ہو اور آپ اتنے ڈالر کے تو کیا بمشکل 40 پچاس ڈالر کے ٹماٹر حاصل کر سکے ہوں تو فائدہ؟ یہ تو بے انتہا نقصان ہوا۔
ٹماٹر یا پودے لگانے کا وقت تو نکل چکا ہے لیکن تیاری کا درست وقت یہی ہے۔ اگر کیمیائی کھاد استعمال کرنے کا ارادہ ہو تو صرف پودے ہی لا کر لگائیں۔ مجھے کیمیائی کھاد نہیں پسند۔ (پیکٹ پر ہدایات ضرور ضرور پڑھیں) گوبر کی کھاد بھی گند ہی ہوتا ہے۔ گھروں کے لئے مناسب نہیں۔ میں صرف پتوں کی کھاد سے شغل رکھتا ہوں۔ پاکستان میں ہمارے گھر کے باہر ایک درخت تھا اس کے پتے جھڑتے ہی مارچ اپریل میں تھے لہذا پودوں کے لئے اتنی دیر پہلے کھاد بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔ یہاں جب لان کے پتے اکٹھے کرنے ہیں ان کو اکٹھا کر کر کے آگے پہنچانا ہے تو کیوں نہ اپنے لئے کھاد ہی بنا لیں؟
درختوں سے پتے جھڑے تو ان کو اکٹھا کرنا پڑتا ہے۔ ان کو جگہ جگہ ڈھیر بنا کر چھوڑ دیں اور بارش کا انتظار کریں۔ اگر آپ کا لان بیڈ یعنی ہموار ہے تو پھر جہاں مرضی ڈھیر لگائیں۔ اگر سلوپ یعنی ڈھلوان ہو تو پھر ڈھلوان پر نہیں بنائیں بلکہ سڑک کے کنارے ڈھیر لگائیں ورنہ ڈھلوان پر پتوں کے ڈھیر کی وجہ سے گھاس خراب ہو گئی تو patch رہ جائے گا اور گھاس کے سیڈ وغیرہ ڈال کر ہی صحیح ہو گا ویسے نہیں۔ اگر سڑک کے کنارے نہ ڈال سکتے ہوں تو کسی درخت کے تنے ک ساتھ ڈھیر لگائیں کیونکہ وہاں گھاس کی حالت پہلے ہی خراب ہوتی ہے۔
پتوں کا ڈھیر بارش اور دھوپ کے بعد ایک تہائی حصہ رہ جاتا ہے۔ لہذا اپنے ایریا میں بارش کا نوٹ کریں کہ کب precipitation چانس 50 فیصد سے زیادہ ہو بس تب پتوں کا ڈھیر لگا لیں۔ بارش کے بعد دھوپ لگ کر اگر آپ نے تین فٹ اونچا ڈھیر لگایا تھا تو وہ سکڑ کر ایک فٹ رہ جاتا ہے۔ اب اٹھانا آسان ہے۔ لیکن یہی گیلا ڈھیر دراصل نیچے کی گھاس ختم کر دیتا ہے سوکھے پتے اتنی جلدی گھاس کا صفایا نہیں کرتے۔ ہموار جگہ پر مسئلہ نہیں ہوتا ڈھلوان پر چونکہ نیوٹریشن ٹکتے نہیں لہذا مسئلہ ہوتا ہے۔
ٹماٹر کے پودے لگانا ایسے نہیں ہوتا کے 2 انچ گڑھا کر کے آپ نے اس میں پودا جھونکا اور دے پانی مار ڈالا۔ سب سے پہلے زمین کو کم از کم ایک سے ڈیڑھ فٹ کھودیں۔ اس سے جڑیں خوب پھلیں پھولیں گیں۔ ان کو ایک دوسرے سے ایک سے تین فٹ تک کے فاصلے پر لگایا جاتا ہے۔ ایک دوسرے کے قریب قریب لگانے کی غلطی مت کریں۔ اگر زمین اچھی طرح نہیں کھودی تو جڑیں سخت مٹی میں نہں پل سکیں گیں اور پودا مر جائے گا۔ پودوں کو خود اکھاڑنے کی غلطی مت کریں یہ فراسٹ ہونے تک پھل دیتے رہتے ہیں۔ اگر آپ فراسٹ کی پیشنگوئی پر ان کو کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھک دیں تو بھی یہ بچ جاتے ہیں۔
پتوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے منتخب جگہ پر ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا کھود کر ساری مٹی باہر نکال لیں۔ بجائے پوری کیاری کی مٹی ایک دفعہ نکالنے کے باری باری چھوٹے چھوٹے گڑھوں کی صورت میں کام کریں تا کہ زیادہ گند نہ مچے۔ اب اس گڑھے کو پتوں سے بھر دیں۔ پتوں کو مٹی میں مکس نہ کریں بلکہ پتوں کا پورا ڈھیر ڈال دیں۔ مکس کرنے کی صورت میں یہ جلدی گل جائے گی اور ارد گرد سے دوسرے پودوں کی جڑیں اس مٹی میں پہنچ جائیں گیں۔ اگر خالی پتے ہو تو اگلے سال کھود کر دیکھں اس کے اندر جڑ نہیں ہوتیں سائڈ پر مٹی میں ہوتی ہیں۔ اب ساری مٹی اس پر ڈال دیں۔ مٹی کو دبانے کی ضرورت نہیں اس سے اگلی دفعہ کھودنے پر محنت بھی لگے گی اور ابھی اگر یہ ایسے ہی پڑی ہو گی تو بارش کا پانی زیادہ سے زیادہ اس کے اند جائے گا بجائے یہ کہ دبا دبا کر اس کو سخت فرش بنا دیں۔ جیسے جیسے پتے گلیں گیں یہ خود ہی بیٹھتا جائے گا۔
کیمیائی کھاد سے نہ صرف مٹی سخت کی سخت رہتی ہے بلکہ اگر ہدایات غور سے نہیں فالو کیں تو پودے جل جاتے ہیں۔ پتوں کی کھاد سے فائدہ یہ ہے کہ مٹی بھی بھربھری رہتی ہے اور پھر microbes بھی ایسی زمین میں خوب پھلتے ہیں۔ اگر گھر کے ارد گرد ایسے درخت نہ ہوں جن سے وافر پتے مل سکیں تو ہر دو ہفتہ بعد کٹنے والی گھاس بھی استعمال کی جا سکتی ہے لیکن اس کو بھی اس طرح دبانا ہے کہ اس میں موجود weed نہ ہماری کیاری میں اگ آئے۔ اگلے سال جب پودے لگانے کا وقت ہو تب نیچے موجود کھاد اور اوپر والی مٹی کو اچھی طرح مکس کریں۔
میں ابھی ایسے ہی بنا رہا ہوں اور اگلے سال اپنے رزلٹس دکھاؤں گا۔ یاد رہے کہ ٹماٹر کے پودوں کو پانی کی نہیں گرمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ہر ہفتہ ان کو بارش کا پانی ایک سے تین انچ نہ ملے تب جا کر پانی لگائیں یا پھر اگر درجہ حرارت 95 فارن ہائٹ سے اوپر جا رہا ہو تب۔ ورنہ پانی دے دے کر پودے اور بل دونوں کے قد میں اضافہ ہوتا ہے۔ آپ کا مقصد ٹماٹر اگانا ہے پتے نہیں۔ ٹماٹر کا پودا کافی زہریلا ہوتا ہے اس کو کھانے کی کوشش نہ کریں۔
زمین سے پانی کا اخراج روکنے کے لۓ mulch (تصویر) استعمال کی جاتی ہے یہ بھی مجھے نہیں پسند۔ یہ لکڑی کے ٹکڑے ہوتے ہیں جن کو عام طور پر براؤن یا لال رنگ کیا ہوتا ہے یہ کیاریوں میں weed اگنے سے روکنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ پھر اگلے سیزن تک رکھیں کہاں؟ اگر ایسے ہی کھاد بنانی ہو تو یہ تو سب زمیں میں دب جائیں اور اگلے سال تک گلیں نہ۔ اگر ہر سال لگانے ہو تو زمیں تو اسی سے بھر جائے گی۔ لہذا یا پھر پتوں یا گھاس کا ڈھیر لگائیں یا پھر پائن ٹری نزدیک کہیں ہو تو اس کے تنکے سے (foliage) گرتے ہیں وہ استعمال کریں۔ سردیوں میں جب پتے دبانے ہوں تو یہ بھی ساتھ ہی دب جائیں اور اگلے 6 ماہ تک امید ہے سب کچھ گل سڑ چکا ہو گا۔
ٹماٹر صرف زمیں یا گملے میں نہیں لگتے۔ ایک طریقہ یہ بھی ہے۔ تصویر اور ایک اور تصویر
Popularity: 2% [?]
Popularity: 2% [?]
282 views
Related Posts
- None Found


























اتنی محنت؟
نا اگانے والی بات ہو گئی نا
ڈفر’s last blog post..پیارے چِیپ جسٹس
مگر صرف ٹماٹر ہی کیوں لگائیں :-s اور بھی سبزیاں اور پھل ہیں وہ کیوں نہ لگائیں ؟؟ آپ نے جس طرح لکھا ہے تفصیلی نوٹ ، پڑھ کے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا پروگرام یاد آگیا اُس میں بھی اسی طرح بتاتے تھے
میرے گھر میں 2 ٹماٹر لگے تھے گول مٹول ریڈ ٹماٹر پہلے تو اُس کو دیکھ کر خوش ہوتے رہے ہم
اس دوران ایک ٹماٹر خود گِر گیا دوسرا ہم نے توڑ لیا جلدی سے ، تاکہ ٹماٹر درخت سے خود توڑ کر کیسا لگتا ہے یہ محسوس کیا جاسکے
مجھے بیگن لگانا ہے ، میں رمضان میں بیگن کے پکوڑے نہیں بنا سکتی جب بھی بیگن لاتی ہیں امّی مارکیٹ سے وہ کڑوے
ڈفر: اپنے اپنے شوق کی بات ہے۔ مجھے تو ایسے کاموں کا بہت شوق ہے۔
حجاب: جتنے بھی لوگ سبزیاں اگاتے ہیں ٹماٹر ضرور اگاتے ہیں۔ باقی سبزیاں اگانے کے لئے ذرا زیادہ جگہ چاہئے ہوتی ہے۔ خود جہاں میں نے جگہ صاف کی ہے وہ مجھے پتہ ہے کہ کیسے کی ہے۔ ابھی بھی تقریبا 15 فٹ لمبی جگہ بیکار پڑی ہے کیونکہ وہاں درختوں کے سٹمپ ہیں۔ لہذا ہم وہاں چوہے پکڑ پکڑ کر دفنا رہے ہیں۔ باقی جگہ پر چھاڑ جھنکار۔ پھلوں کے بھی درخت شائد سردیوں میں روزانہ پڑنے والی اور نائٹ فراسٹ نہ جھیل پائیں۔ مزید ساؤتھ میں ہوتے ہیں۔ یہاں کافی لوگوں نے اپنے گھر کے ساتھ والے پلاٹ کو کھیت میں تبدیل کیا ہوتا ہے۔ اور بہت سی سبزیاں اور پھل اگاتے ہیں میرے ابو تو گرمیوں میں کھیرے سبز مرچ تربوز وغیرہ ایسے ہی لوکل کھیتوں سے لاتے رہے ہیں۔ انہی کھیتوں کے ایک کونے پر سٹال سا ہوتا ہے جو دکان کا کام دیتا ہے۔
مجھے پکوڑے پہلے پسند نہیں تھے۔ ایک دفعہ بڑی خالہ نے بینگن کے پکوڑے کھلائے تھے اس کے بعد میں امی کے پیچھے پڑا تھا کہ صحیح پکانے سیکھیں، ان لنکس سے دیکھیں۔
http://www.ehow.com/how_9874_grow-eggplant.html
http://www.howtodothings.com/home-and-garden/a2014-how-to-grow-eggplant.html
ہمارے ہاں بیگن بھی لگے تھے مگر اُس دوران پانی کم آ رہا تھا تو سوکھ گئے پودے ، 2 یا 3 بیگن لگے بھی تھے ، بیگن کے پکوڑے بنانا کونسے مشکل ہیں جو سیکھنا پڑے ، آپ خود بھی بنا سکتے ہیں ، بیگن کو چپس کی طرح کاٹیں گول یا لمبے جیسے مرضی ، بیسن کے پیسٹ میں ڈپ کریں فرائی کر لیں ، ویسے بہت اچھا لگتا ہے سبزی یا پھل اپنے گھر میں لگے ہوں تو، ہمارے گھر میں اس وقت ، شریفہ ، آم ، پپیتا ، لیموں ، چیکو ، بادام ، ہری مرچیں اور تورئی کے درخت ہیں اور بہت سارے بھول بھی ۔
یہ پانی کا بھی مسئلہ ہی ہے۔ میرے ایک دوست ہفتہ ہفتہ اسی خوشی میں نہیں نہاتے تھے کہ پانی نہیں آتا۔ میں نے اس کو آفر کی کہ یار تم نہر پر نہا آیا کر پر نہا لیا کرو۔ تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آہم آہم
آپ جگ ڈبے لوٹے سے پانی بھر بھر کر ڈال دیتی۔ اب نہ بینگن ہیں نہ پکوڑے۔ اگلی دفعہ احتیاط کریں۔ 
سب کچھ خود ہی کرنا ہے تو فائدہ؟ آم
پارسل کب کر رہی ہیں
ابھی تک لگے کہ سب ختم؟ دو ٹوکرے بھیج دیں نہیں لگے تو اپنے سنبھالے ہوئے بھیج دیں فدوی تا عمر آم کے درخت کو دعائیں دے گا۔
یہ ساری خواتین کو “آپ خود بھی بنا سکتے ہیں” کیوں یاد آتا ہے؟ میری امی کا تو تکیہ کلام ہے کچھ کہوں تو وہ ویہی کہتی ہیں خود کرلو
پانی ہوتا تو ڈالتی ناں ، ٹینک میں پانی بچا کے رکھا تھا کھانے پینے کے لیئے اب خود کو دیکھیں کہ پودوں کو۔
آم اب تو ختم ہوگئے ،کچّے آم کی چٹنی رکھی ہوئی ہے فریزیر میں اور یہی کوئی 10 یا 12 آم مینگو شیک کے لیئے کاٹ کر فریز کیئے تھے ، کٹے ہوئے آم کیسے بھیجوں ؟؟ چیکو لگے ہوئے ہیں ہزار سے زیادہ کوئی نہیں کھاتا سب روڈ سائیڈ کی طرف گرتے ہیں کبھی کے ای ایس والے توڑ کے لے جاتے ہیں کبھی بچّے ۔۔
افف تو جب برتن دھوتی ہیں وہ پانی کو برتنوں میں جمع ہوتا ہے جو صابن لگانے سے پہلے آپ سالن وغیرہ گھنگھالتے ہو اس کو کسی برتین میں جمع کر کے پودوں کو ڈال دینا تھا۔ اگلی دفعہ ایسا ہی کرنا۔
بیٹرا ترے امریکہ کا آم بھی نہیں ہوتے اور جو ہوتے ہیں نہایت ہی عام ہوتے ہیں۔
میرے سے اچھے تو کی ای ایس سی والے ہوئے۔ کم از کم آم تو ملتے ہیں ان کو