Quixtar & IBO

خواتین سے میری کچھ خاص نہیں بنتی۔ بلاشبہ اس میں قصور خواتین کا ہے۔ بزرگ فرما گئے ہیں کہ چونکہ خاتون پسلی کی ہڈی سے بنی ہیں اور یہ ہڈی کچھ زیادہ ہی ٹیڑھی ہوتی ہے لہذا ۔ ۔ ۔ ۔ آہم آہم۔ ایسے بزرگوں کے بارے میں میرا تو خیال نہایت نیک ہے آپ کا علم نہیں۔

مارکیٹنگ بڑا اہم شعبہ ہے۔ امریکہ میں ٹیلی مارکیٹنگ بہت عام ہے۔ فون بج رہا ہے اٹھائے اور آگے سے ٹیپ شروع۔ شروع شروع میں تو آپ اس شوق میں کہ فون انگلش میں سننا آئے کی وجہ سے بہت شوق سے ایسے تمام فون سنتے ہیں لیکن کچھ ہی دنوں میں سارا شوق ختم ہو جاتا ہے پھر فون پر غصہ آنے لگتا ہے۔ ہوتے ہوتے آپ پہلا لفظ سنتے ہی فون بند کر دیتے ہیں۔ اس کا بڑا دلچسپ علاج انہوں نے نکالا۔ اب یہ آپ کی اپنی قوم کا بندہ ہائر کرتے ہیں۔ اردو میں بات کرتے سن کر آپ ذرا غور سے سنتے ہیں اور پوری بات سنے بغیر فون بند کرنا ذرا مشکل ہوتا ہے لہذا یہ لوگ اپنے مقصد میں قریب قریب کامیاب ہو جاتے ہیں۔ آپ لاکھ نہ نہ کہیں یہ چپک ہی جاتے ہیں۔

مثال کے طور پر ڈش نیٹورک کی طرف سے فون آئے گا۔ یہ کمیشن پر ڈش نیٹورک کے لئے کام کرتے ہیں اور ان کو کسٹمر پکے کر کر کے دیتے ہیں۔ یہاں آجکل کیبل (جیسے کام کاسٹ اور ٹائم وارنر) اور سیٹلائٹ پروائڈر (جیسے ڈش نیٹورک اور ڈائریکٹ ٹی وی) کی جنگ جاری ہے لہذا ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کسٹمر اپنا کانٹریکٹ ری نیو کرواتا رہے۔ کانٹریکٹ 18 ماہ کا ہوتا ہے اس کے بعد آپ ماہ بہ ماہ چلتے ہیں۔ کانٹریکٹ میں رہتے ہوئے آپ اگر کینسل کریں تو فیس پڑتی ہے ماہ بہ ماہ ہو تو جب مرضی کینسل کر کے دوسرے پروائڈر کے پاس چلے جائیں۔ تو اس طرح کسٹمرز کو خود سے باندھنے کے لئے پیکج دیتے ہیں اور حد یہ کہ ابھی سال بھی مشکل سے پورا نہیں ہوتا کہ یہ پھر ری نیو کے لئۓ فون کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

میں نے اس کو تین دن تو ایسے ہی ٹالا۔ چوتھے دن کہتا میں آپ کو رجسٹر کروا دیتا ہوں جب ری نیو کا وقت آئے گا ہم کانٹیکٹ کریں گیں۔ میں نے کہا نہیں اتنی دیر میں خاتون لائن پر تشریف لا چکی تھیں۔ مکالمہ ملاحظہ کریں۔،

خاتون: سر آپ ری نیو کروا لیں۔

میں: مجھے ابھی نہیں کروانا جب کروانا ہو گا میں آپ کو کانٹیکٹ کر لونگا۔

خاتون: لیکن آپ نے ری نیو کیوں نہیں کروانا۔

میں: میں نے کہا نہ ابھی نہیں کروانا۔

خاتون: لیکن کیوں نہیں کروانا۔

میرا تو ایسا دماغ گھوما کہ میں نے اس کو کہا کہ I don’t freaking want to renew now. کہ کر میں نے فون بند کر دیا۔ خاتون کا ابھی تین چار ماہ بعد کل پرسوں پھر فون آیا تھا۔ اور حرف بہ حرف اس مکالمے میں صرف آخری جواب کی جگہ میں نے فون بند کر دیا۔

صرف ان خاتون کو ہی میری بات کی سمجھ نہیں آتی۔ اور بھی کافی ہیں۔ مثال کے طور پر ایک محترمہ۔ ان کو Quixtar یا IBO کے جال میں پھنسنے کا شوق چرایا ہے۔ میں تو سمجھا سمجھا کر تھک گیا لیکن یہ خاتون تو مجھ سے بھی زیادہ ڈھیٹ ہیں۔ میں نے کہا یار یہ pyramid shape ہوتا ہے۔ فورا جواب ملا نہیں tree shape میرا تو دل کیا سر کے بال نوچوں۔ ان کے یا اپنے یہ آپ کے تخیل پر چھوڑتا ہوں۔ میں نے سیمز کلب اور والمارٹ کے فرق سے سمجھایا پر خاتون ادھر کی ادھر۔ میں نے پوچھا ہزاروں لوگ غلط ہیں حتی کہ ٹی وی تک پر ایسے scams کے بارے میں پروگرام آ چکے ہیں پر خاتون مصر کہ یہ ایسا نہیں۔ میں نے پوچھا کہ یہ جو پاکستانی آنٹی تم سے چپک رہی ہیں ان کو تمہارے سائن اپ اور سیلز پر کمیشن ملنی ہے خاتون سمجھنے سے قاصر اور یہی فرمان میں پیسے بناؤں گی تو وہ بھی بنا لیں۔

مجھے اس کے بارے میں مزید معلومات نہیں۔ مجھے صرف اتنا کافی تھا کہ اس سے دور رہنا ہے اور پھر جب میں نے پیرامڈ والے کو دیکھا تو بس عقل نے اس سے دور ہی رکھا۔ اگر کسی کو مزید معلومات ہو تو ضرور بتائے اور ان کے ٹرک بھی کہ کیا کیا نسخے آزماتے ہیں۔ اگر آپ امریکہ نووارد ہیں تو فون پر سر سر کرتی خاتون اور Quixtar دونوں سے دور رہیں۔

Popularity: 4% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 4% [?]

174 views

 

 

Related Posts

  • پھر بچ گیا On January 28, 2008, 6 Comments
  • آپ نے اکثر سنا ہو گا فلاں نے بس مس کر دی اور دوسری بس لے کر گیا تو آگے اسی بس کا ایکسیڈنٹ ہوا ہوتا ہے جو مس کر دی تھی۔ میرا ایک جاننے والا Louisiana جا رہا تھا۔ میرا موڈ بنا کہ میں بھی چلا جاؤں پھر مجھے کچھ کام پڑ گیا اور
  • tag On June 20, 2008, 6 Comments
  • v\:* {behavior:url(#default#VML);} o\:* {behavior:url(#default#VML);} w\:* {behavior:url(#default#VML);} .shape {behavior:url(#default#VML);} st1\:*{behavior:url(#ieooui) } جہانزیب ٹیگ ٹیگ کھیل رہے ہیں۔ قبلہ کو میں نے 2006 میں یہاں اور 2007 میں یہاں ٹیگ کیا تھا۔ ابھی تک نہیں ملے۔ ان کے علاوہ اکرام نے بھی ٹیگ کیا تھا اردو بلاگر اتنے تھوڑے ہیں کہ میرا خیال ہے ہر بلاگر آگے صرف دو کو ٹیگ کرے۔   کھیل
  • finally spring On April 2, 2007, 0 Comments
  • Every body likes spring. specially after 4 months of winter. the trees have got their attractions and lots of flowers everywhere. last year we came to america in may. so the spring was almost over. as a result we planted tomatos. this time I wasnt in a mood of plantin vegetable specially if I aint gona live here long.
  • Am i weird? On December 27, 2006, 0 Comments
  • I have been tagged by Zikria Ajmal for the meme where I have to write down 6 weird things about me. What I believe and most would agree is that I my self am weird. I can’t sit back and relax. I need something to do all the time even if its doesn’t worth at all and
  • Buy a Domain with Google On December 18, 2006, 0 Comments
  • One year domain registration for $10 Private domain registration to protect against spam at no extra cost Full DNS control and domain management Automatically configured to work with Google services Email, calendar, instant messaging, web pages and more also at no extra charge To make ‘getting started’ an easier process, we’ve partnered with a select
  • t3ch On May 31, 2007, 2 Comments
  • Ok when is the time you are suppose to be most excited? when you plan to visit newyork city? nah. I can imagine qadeer ahmad rana’s face turning red to dark maroon into black with steam coming out of his ears muttering somethin in my honor. Before you say some find it our where I am? well if
  • New Presidential coins On January 7, 2007, 0 Comments
  • A new presidential dollar coin will be appearing in circulation beginning February 16, 2007.  United States Mint officials for the first time revealed designs for the presidential dollar coin series at a November 20, 2006 ceremony held at the Smithsonian Institution’s National Portrait Gallery.The dollars are to be produced because of the Presidential $1 Coin
  • قدیر مرحوم کی دوزخ سے چیٹ On January 11, 2008, 4 Comments
  • قدیر مرحوم نے میری بے لاگ رائے کا ذکر کیا ہے۔ میں آگے لوگوں کے نزدیک ظالم  بے رحم اور بے حس ہوں۔ یہ رائے کیوں دی گئی بہت سے لوگ تو ویسے ہی مجھ سے متفق ہونگے۔ کچھ شائد مجھے کہیں یار اتنا سخت نہیں کہنا تھا۔ مجھے کہنے سے پہلے یہ چیٹ پڑھیں


1 Response to “Quixtar & IBO”

  1. 1 بوچھی

    :-s

    :)

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...
    • ریحان: اب اگر میرے والدین آپس میں کزنز تو میں پھر زہنی مریز کنفرم

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2859
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (658) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 382622

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->