میں جب پانچویں جماعت میں تھا تو ہفتہ میں ایک دن اسمبلی میں اخبار پڑھ کر سنایا کرتا تھا۔ باقی 5 دن اور بچوں کی باری ہوتی تھی۔ چلیں آج میں آپ کو اخبار پڑھ کر سناتا ہوں۔
میرے بچپن میں کبھی کبھی اسکول میں مسوں کو جوش چڑھتا تھا لہذا وہ اسمبلی کے بعد ایک ایک بچے کا ناک منہ کان گلا ناخن چیک کرتی تھیں۔ ہفتہ پہلے دی جانے والی وارننگ کے باوجود ملزمان کو حسب توفیق مار لگائی جاتی تھی۔ باقی چیزوں پر تحقیق جاری ہے لیکن اگر آپ کان کی میل ابھی تک صاف کرتے ہیں تو کرنا بند کر دیں بری بات جدید تحقیق کے مطابق یہ بڑی مفید چیز ہے۔
سمندری طوفان hanna اب ہریکین بن چکا ہے۔ آج ہی اس نے طوفان سے ہریکین کا سفر مکمل کیا ہے۔ امریکہ مخالفین کو زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں کمزور سا ہریکین ہے اور drought زدہ علاقے پر اچھی خاصی بارش برسائے گا۔ امید ہے اس کے طفیل جمعہ تک ہم بھی اچھی خاصی بارش سے لطف اندوز ہونگے۔ ہریکین کے facts یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔ طوفانوں کے بارے میں معلومات اور ہریکین کی کیٹگری کیا ہوتی ہے یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ gustav کی تصاویر یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
باجی سارا پالین پیلن کنزرویٹو جماعت کی طرف سے نائب صدارت کی پرامید ہیں۔ ان کی اپنی بیٹی بھی امید سے ہیں۔ 17 سالہ bristol پانچ ماہ کی حاملہ ہیں۔ سارا نے ان لبرل بلاگر کی طرف سے قیاس آرائیوں، کہ سارا کا پانچ ماہ کا بیٹا دراصل ان کی بیٹی برسٹل کا بیٹا ہے اور سارا نے دراصل ڈھونگ رچایا ہے، کے بعد تنگ آ کر بیان جاری کیا ہے کہ ان کی بیٹی اسقاط حمل نہیں کروائے گی اور بچے کے والد سے شادی کرے گی۔ یاد رہے کہ نہ صرف سارا اسقاط حمل کے خلاف ہیں بلکہ ری پبلکن پارٹی بھی اس کو ایک بڑے ایشو کے طور پر لیتی ہے۔ سارا نے کہا کہ برسٹل اور اس کا ہونے والا خاوند جلد جان لیں گیں کہ بچہ پالنا کتنا مشکل ہوتا ہے لہذا وہ اس کو مکمل سپورٹ کریں گیں۔ برسٹل کو پتہ لگے نہ لگے کہ بچہ پالنا کتنا مشکل کام ہے سارا کو ضرور پتہ لگ گیا ہو گا کہ اسقاط حمل کی مخالفت کبھی کبھی مہنگی بھی پڑ سکتی ہے۔ جان مکین campaign نے اس صورتحال پر کہا ہے کہ وہ پہلے سے برسٹل کا معاملہ جانتے تھے اور سارہ کی candidacy پر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میرا نہیں خیال جان مکین کو پہلے سے علم تھا۔
ایک ایسے وقت میں جب انٹرنیٹ برطانیہ میں 50 میگا بائٹ فی سیکنڈ کی رفتار home users کے لئے کرنے کے لئے لابی ہو رہی ہے جبکہ عام طور پر وہاں 8 میگا بائیٹ دستیاب ہے۔ امریکہ میں مناپلی ڈائل اپ کی جان نہیں چھوڑ رہی۔ ابھی ہم ڈی ایس ایل پر جا رہے ہیں۔ جبکہ کیبل کمپنیاں ایف سی سی کو جو حیلے بہانے دیتی ہیں ان میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ لوگ فلمیں ڈاؤنلوڈ کریں گیں۔ اکثر کالے 5 ڈالر کی فلمیں بیچتے پھرتے ہیں۔ ان بہانوں کے بعد ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ہم ڈی ایس ایل سے آگے نہیں جانا چاہتے۔ اس کے بعد کچھ اس قسم کے اقدامات ہوتے ہیں جیسے کام کاسٹ نے فی ماہ انٹرنیٹ استعمال کی لمٹ 250 گیگا بائٹ کر دی ہے۔ میں نے کام کاسٹ نہیں بلکہ ورائزن سے انٹرنیٹ لیا تھا۔ کام کاسٹ کا حال دیکھیں جو نیٹ سپیڈ برطانیہ میں 8 پاؤنڈ یا 15 ڈالر کی ملتی ہے وہ یہاں 70 ڈالر میں دی جا رہی ہے۔
گوگل میپس پر سیٹلائٹ امیج اس قدر ناکارہ ہیں کہ بس۔ پہلے پہلے زوم کرنے پر اچھا خاصہ نظر آتا تھا۔ پھر گوگل کو بھارت تک نے تنگ کر مارا۔ اس کے بعد گوگل کو سیٹلائٹ ویو کم ریزولوشن پر کرنا پڑا جو کہ مجھے نہیں پسند تھا۔ اب گوگل اور geoeye کا معاہدہ ہوا ہے جس کے بعد گوگل میپس کو اس سال نومبر تک نئے امیج مل جائیں گیں۔ geoeye کی سائٹ پر سیمپل امیجز تو اچھے ہی ہیں۔ اب پرسوں لانچ ہونی ہے یہ سیٹلائٹ۔
Popularity: 6% [?]
Popularity: 6% [?]
263 views
Related Posts
- Gustav On August 31, 2008, 0 Comments
- صدر بش صرف 29 فیصد حمایت کے ساتھ اس وقت پورے ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ یعنی ان کو پولز کےمطابق عوام میں سے صرف 29 فیصد کی حمایت حاصل ہے۔ ہمارے ملک میں چاہے ہیوی مینڈیٹ ہو یا زرداری حکومت ختم کرنا کوئی مشکل بات نہیں۔ consistency کی کمی کی وجہ سے ہمارے
- گلوبل وارمنگ On October 26, 2007, 3 Comments
- ایک ماہ بعد آج تین دن سے بارش ہو رہی ہے۔ کل بھی شائد بارش کا امکان ہے۔ ورجینیا میں اس سال drought رہا۔ یعنی اتنی بارش نہیں ہوئی جتنی ضرورت تھی۔ میں اکثر لکھا ہے کہ یہاں تین چار دن بعد تو بارش ہونا لازمی بات ہے۔ اس سال ذرا موسم تبدیل تھا۔ سائنسدان
- Presidential Election 2008 On May 6, 2007, 5 Comments
- امریکہ میں آج کل صدر بش پیچھے ہو گئے ہیں۔ اور ساری توجہ 2008 کے صدارتی الیکشن کے امیدوار لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ابتدائی speeches ہو چکی ہیں۔ امریکہ میں عہدے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہوتی۔ اور پاکستان کے برعکس لوگ بھی خوامخواہ کسی کی مخالفت یا حق میں جذباتی نہیں
- open xdrive On June 13, 2007, 0 Comments
- Xdrive’s Data Service Platform (XDSP) is not just storage. Our JSON v1.1 API (aka Xdrive JSON interface) allows developers to access the storage, services, and functions of the XDSP programatically via a set of web services. Unlike other services, resources are allocated to the user, not the developer or application. Each user can have
- haulin house On July 30, 2008, 4 Comments
- کافی سالوں پہلے روس کی خبر تھی کہ وہاں کوئی تاریخ عمارت تھی جو کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائی گئی تھی۔ یعنی بنیادوں سے اٹھا کر دوسری جگہ لے جائی گئی تھی۔ امریکہ میں ایسے گھروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جاتا ہے۔ جیسے اگر آپ
- نیویارک کے چوہے On July 28, 2009, 12 Comments
- http://www.akhbar-e-jehan.com/home/text/263karwan-e-sarae.gif یہ بڑی دلچسپ بات ہے کہ پی آئی اے یا خبر رساں ادارے یا ٹیلیویژن چینل والوں نے چوہوں کی درست تعداد معلوم کر لی تھی کہ 900 ہی تھے۔ خیر نیویارک سٹی میں رات کو آپ اکثر اور سب وے کے ٹریکس پر روزانہ خوب موٹے تازے چوہے دیکھ سکتے ہیں جو کہ میرے
- Windows Live Home On August 11, 2007, 0 Comments
- Windows Live Home brings your online world together in one place, from search, photos, logging, e-mail, and more.With Windows Live Home you can:ConnectHotmail: Next-generation e-mail on the WebMessenger: Chat with friends on the world’s most popular instant messaging networkContacts: Keep one up-to-date contact list that you can access everywhere on Windows Live FindSearch: Say hello to
- yahoo messenger beta v9 On October 31, 2007, 0 Comments
- Yahoo messenger launched the beta version 9 of its messaging client, after joining hands with MSN it actually saw an uprise of 19% in user growth. I was awaiting the new version for a while. Its different and I will actually take time to be comfortable with its new contacts view. Mybloglog a service now
- backyard On May 2, 2007, 4 Comments
- میں نے کیمرے کا تصویریں لے لے کر دماغ خراب کیا ہوا تھا۔ میری بری عادات میں سے ایک بری عادت manual نہ پڑھنا ہے۔ بچپن سے کسی بھی چیز کی documentation کبھی نہیں پڑھی ہمیشہ اس سے چھیڑ چھاڑ کر کر کے اس کو سیکھتا ہوں لہذا جو کام گھنٹہ کا ہوتا ہے وہ
- اردو کسٹم سرچ انجن On February 11, 2007, 7 Comments
- انٹرنیٹ پر سرچ کرتے ہوئے بعض دفعہ بہت کام کی بات نظر آتی ہے۔ اب اگر وقت ہو تو اس کو سکون سے دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن میرے ساتھ ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ جہاں لگتا ہے کہ تلاش اختتام کو پہنچی وہیں کسی کو کمپیوٹر پر اسٹاک ایکسچینج کا حال دیکھنا ہوتا ہے


























خبریں کافی دلچسپ ہیں خاص طور پر آنٹی سارا کا قصہ تو مزیدار ہے۔ انٹر نیٹ پر تو یہاں کمپنیوں نے لوٹ مچائی ہوئی ہے۔۔ گو کہ ٹائم وارنر کیبل کی سپیڈ اچھی خاصی ہے لیکن میرے پاس دوسرا کوئی آپشن ہے ہی نہیں کیونکہ اس علاقے میں اور کوئی کیبل دے ہی نہیں سکتا تو جیسی ہے جہاں ہے کی بنیاد پر آپ کو سہولت دستیاب ہے اور یہی حال موبائل فونز کا ہے ۔۔ ایک دفعہ لے لیا تو پھر جان چھڑانی مشکل
راشد کامران’s last blog post..کیا طالبان مسلمان ہیں؟
کیوں 8-6 میگا بٹ کے کنکشن کی بات کر کے پاکستانیوں کی دکھتی رگ پہ ہاتھ رکھ دیا؟
میں پاکستان میں تھا تو لنک ڈاٹ نیٹ کا ڈی ایس ایل لگوایا۔512 کلو بٹس کا۔ پر مجال ہے کہ پہلے مہینے صحیح چلا ہو تو۔ایک دن راؤٹر چیک کیا تو لنک ہی 256/256 کا این ایبل کیا ہوا تھا فون کر کے کہا تو “سوری سر سب کا کر دیا ہے کچھ رہ گئے ہیں وہ بھی کر دیتے ہیں۔”
لنک تو اپگریڈ کر دیا پر بات وہی “ڈھاک کے تین پات”۔ شکر ہے واپسی ہو گئی اور اس مصیبت انٹرنیٹ سے جان چھوٹی۔ لوٹ رہے ہیں پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز پرووائیڈرز۔ سنا ہے کہ اب نیٹ ٹھیک چل رہا ہے اور وجہ شائد لوڈشیڈنگ ہے کیونکہ لنک ڈاٹ نیٹ نے ضرورت سے زیادہ کنکشن بیچے ہوئے ہیں یا دوسری وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ہمیشہ سے ڈائل اپ استعمال کرنے والوں کو ڈی ایس ایل واقعی بہتر لگنا چاہئے
ڈفر’s last blog post..پولے بادشاہ
‘باجی’ سارا والی خبر مزیدار ہے، میں نے انکی تصویر دیکھھ تھی جس دن وہ نامزد ہوئی تھیں، میں وہاں ہوتا تو انکو ضرور ووٹ دیتا
محمد وارث’s last blog post..میں روزے سے ہوں – سید ضمیر جعفری
تو یہ وجہ ہے امریکن ڈی ایس ایل کے معاملات میں جاپان وغیرہ سے پیچھے رہنے کی۔ پرسوں میں نے 10 ایم بی کا یوز کیا تھا اسکے بعد ایک ایم بی پر دل نہیں لگ رہا۔
ساجداقبال’s last blog post..اب کے ہم بچھڑے تو شاید
راشد کامران: آنٹی سارہ جان مکین کے تابوت میں آخری کیل نہ ثابت ہوں۔ آج بڑے دلچسپ تجزئے تھے۔ جی یہی تو مناپلی کا لکھا کچھ جگہوں پر یا تو ڈائل اپ دستیاب ہے یا پھر 70 ڈالر کا وائرلیس کیبل یا ڈی ایس ایل کی آپشن ہی نہیں۔
سیل فون تو کچھ ایزی ہے۔ سال بعد نیا فون لے سکتے ہیں۔ ٹرمینیشن کے بھی شئد 100 ڈالر تک لگتے ہیں۔ ہاں البتہ کانٹریکٹ پورا ہونے پر یہ لوگ خوب نیچے لگتے ہیں اور پہلے جہاں ایک سو تیس ڈالر فی ماہ چارج کر رہے ہوتے ہیں وہاں کم کرتے کرتے 40 ڈالر پرآ جاتے ہیں کہ فون بند نہ کرائیں ہم قیمت کم کر دیتے ہیں۔
ڈفر: ڈی ایس ایل تو بہت صرف پی ٹی سی ایل کا ہے۔ میں نے کافی لوگوں کو سختی سے منع کیا کہ اس کے علاوہ کچھ نہ لیں۔ جنہوں نے بات نہیںمانی انہوںنے بھی دو دو ماہ بعد کانوں کو ہاتھ لگائے۔
محمد وارث: خوش آمدید،
ہیں جی اتنی اچھی لگی۔ ویسے گوریاں دور سے ہی اچھی لگتی ہیں۔ پاس سے ۔۔۔۔۔ آہم آہم۔
ساجد اقبال: 10 ایم بی؟ یہ کچھ زیادہ نہیں؟ میرا خیال ہے 10 ایم بی نیٹورک کی سپیڈ ہو گی۔ جیسے میرا کنکشن 786 کلو بائٹ کا ہے لیکن ڈاؤنلوڈ سپیڈ 82 کلو بائٹ تک ہوتی ہے۔ اسی طرح 3 ایم بی کے کنکشن پر مجھے زیادہ سے زیادہ 500 کلو بائٹ کی ڈاؤنلوڈ سپیڈ ملتی ہے۔
سب سے پہلی خبر پر تو میں بھی بلاگ لکھنا تھا ، اب بچت ہو گئی لکھنے سے
یہاں اسمایلی کوئی بھی نظر نہیں آ رہیں ، ہٹا دی ہیں کیا ؟
شگفتہ’s last blog post..جہیز
آپ نے کہاں پڑھی یہ خبر؟
اسمائیلیز یہی ہیں۔
السلام علیکم ،
اس صفحہ پر اس خبر کا ربط دیکھا تھا ۔
http://pk.msn.com/default.aspx
شگفتہ’s last blog post..جہیز