Gustav
171 views 0 Comments Published August 31st, 2008 in امریکہ نامہ, بش کے دیس میں, فرق The Difference, گھر کے ارد گرد.صدر بش صرف 29 فیصد حمایت کے ساتھ اس وقت پورے ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ یعنی ان کو پولز کےمطابق عوام میں سے صرف 29 فیصد کی حمایت حاصل ہے۔ ہمارے ملک میں چاہے ہیوی مینڈیٹ ہو یا زرداری حکومت ختم کرنا کوئی مشکل بات نہیں۔ consistency کی کمی کی وجہ سے ہمارے ملک کا یہ حال ہے۔ چونکہ امریکہ consistent ہے لہذا ایک دفعہ چار سال کا عہدہ صدر کو دے دیا تو بس اب غلطی کی تو خمیازہ بھی بھگتو۔ اسی کو لے کر ری پبلیکن پارٹی پریشان تھی کہ کیا عوام دوبارہ ری پبلیکن کو ووٹ دیں گیں؟
صدر بش کے ساتھ ساتھ نائب صدر ڈک چینی کے بھی بڑے لتے لئے گئے ہیں اور ان سے عوام اس قدر نفرت کرتی ہے کہ جان مکین کی نامزدگی کے کنونشن میں کوشش کی جا رہی تھی کہ وہ شرکت نہ کریں۔ لیکن پھر یہ بھی مسئلہ تھا کہ مخالفین کہیں ان کی شرکت نہ کرنے کو بھی ایشو نہ بنا لیں۔ یعنی نہ اگلے بنے یا نگلے والی صورتحال تھی۔ جان مکین نے بھی کوشش کی کہ وہ کرنٹ انتظامیہ سے کچھ فاصلہ قائم رکھیں۔
سیاسی موسم کی گرمی کے ساتھ ساتھ اس سال ویسے بھی بڑی گرمی پڑی۔ میں پچھلے دو سالوں گھاس کا بڑا رونا روتا رہا ہوں۔ اس سال Literally گھاس دو دو ماہ بعد ہم نے کاٹی ہے۔ کیونکہ بارش ہی نہیں ہوئی۔ میں نے جو drought کا لکھا تھا وہ اس سال ورجینیا تک شدید حالت میں پھیل گیا ہے۔ اس ہفتہ سمندری طوفان fay کی باقیات کولڈ فرنٹ سے عین ہماری ریاست پر ٹکرا کر کافی بارش کا سبب بنی۔ 48 گھنٹوں میں تو میں نے 8 انچ بارش ریکارڈ کی تھی۔ پہلے اور دوسرے دونوں دن میرا پیمانہ والا برتن اوور فلو ہوا۔ پھر ساتھ آج صبح بھی ایک انچ بارش ہوئی ہے۔ گھاس ایک دم ہری بھری ہو گئی ہے۔ ابھی تین دن پہلے بارش ہوئی اور کل کاٹنی پڑ گئی۔
ہمارے گھر کے بالکل پاس ایک جھیل سی ہے۔ دراصل یہ ایک ندی نالہ ہے جو کہ جگہ جگہ پر جھیل بن چکی ہے۔ میرے شہر میں اس نالے پر ایک بند باندھا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ جھیل بن گئی ہے۔ اب یہاں ایک چھوٹا سا پاور ہاؤس ہے جس کو یہ بند پانی فراہم کرتا ہے۔ جو بھی اوور پانی ہو وہ بند کے اوپر سے نکل جاتا ہے۔ ادھر دیکھیں جھیل اور جو سفید لائن ہے وہ دراصل پائپ لائن ہے جو کہ پاور ہاؤس تک پانی لے جاتا ہے۔ پاور ہاؤس کی عمارت کم از کم بھی جنگ عظیم کے وقت کی بنی لگتی ہے۔ میں نے جان بوجھ کر اس کی تصویر نہیں لی کہ کہیں کوئی کچھ کہے نہ۔ جھیل عام طور پر بڑی پر سکون رہتی ہے۔ اتنی بارش کے بعد کیسی تھی؟
High Resolution Here
ایک نیا طوفان، جو کہ ہریکین بن چکا ہے، gustav آیا کھڑا ہے۔ (ورچوئل ارتھ کی اچھی پریزینٹیشن ہے) سادہ ادھر ویدر چنیل پر۔ اس نے پہلے کیوبا کو چھیڑا اور امید تھی کہ سندری طوفان fay کی طرح یہ بھی کیوبا سے ہوتا ہوا فلوریڈا پر نازل ہو گا۔ لیکن طرح دے گیا۔ کیوبا کے بعد اس نے جمیکا کا رخ کیا اور 90 کے قریب لاشوں کا تحفہ دینے کے بعد یہ سیدھا بھاگا جا رہا ہے لوزیانا کی طرف۔ کل شام یہ 150 میل فی گھنٹہ کی طاقت پکڑ چکا تھا لیکن اب کمزور ہو کر 115 میل فی گھنٹہ پر ہے۔ نیو اورلینز شہر خالی کروا لیا گیا ہے۔ بنائے گئے levee سسٹم پر انحصار ہے۔ ابھی چند دنوں پہلے ایک کالی عورت جس کا گھر نئے بنائے گئے بند سے صرف 200 میٹر دور ہے بڑی خوشی خوشی بتا رہی تھی کہ وہ گھر واپس آ کر بہت خوش ہے اور اگر 2005 میں یہ بند یہاں ہوتا تو شہر نہ ڈوبتا۔ اگر شہر دوبارہ ڈوب گیا تو شائد نیو اورلینز گھوسٹ ٹاؤن بن جائے۔
اس کے علاوہ بھی ایک اور حسینہ سمندر میں مٹر گشت کر رہی ہے۔ اس کا نام ہے Hanna یہ ابھی تک تو سمندری طوفان ہے پر کیا پتہ چلتا ہے ہریکین بن جائے۔ کبھی اس کا موڈ کیوبا کی طرف ہوتا ہے تو کبھی ایسٹ کوسٹ کی طرف دل لگتا ہے۔ دیکھئے یہ کدھر کو جاتی ہے۔ یعنی بیک وقت دو طوفان امریکہ کے ساحلوں پر مٹر گشت کر رہے ہیں۔
یہ طوفان امریکہ کے لئے چاہے بری بلا ہوں صدر امریکہ اور نائب صدر دونوں کے لئے رحمت بن گئے ہیں۔ جان مکین نے سکھ کا سانس لیا ہو گا۔ صدر امریکہ نے fema سے اپڈیٹ لینے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ اور نائب صدر ڈک چینی ری پبلیکن پارٹی کے کنونشن میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ وہ ٹیکساس جا رہے ہیں جہاں سے وہ اس سے نمٹنے والے جوانوں سے ملیں گیں اور اس تمام صورتحال کا خود کنڑول اور جائزہ لیں گیں۔ صدر نے کہا کہ وہ فوری طور پر تو لوزیانہ نہیں جا رہے کہ ان کی موجودگی مدد میں رکاوٹ نہ بنے لیکن جونہی حالات نے اجازت دی وہ جائیں گے۔ اس سے اس طوفان کے سنگین ہونے کا اندازہ ہو نہ ہو پاکستان اور امریکہ کا فرق ضرور معلوم ہوتا ہے۔
جان مکین نے سکھ کا سانس بھی لیا اور کنونشن کے کافی سارے پروگرام کینسل کر ڈالے جبکہ کہا کہ وہ صدر بش کی کیٹرینا والی غلطی نہیں دہرانا چاہتے۔ شائد مکین بھول گئے کہ وہ اس وقت صدر بش کے ساتھ اپنی 69 سالگرہ منانے میں مصروف تھے۔ جان مکین شائد پاکستانی صدر مشرف سے بہت متاثر ہیں لہذا سب سے پہلے پاکستان کی طرز پر انہوں نے آجکل ملک مقدم یعنی country first کا نعرہ لگایا ہوا ہے۔ جان مکین 7 گھروں کے مالک ہیں وہ بھی ایسے وقت میں جب فور کلوژر کی لائن لگی ہوئی ہے۔ ان کو اپنی ذاتی ملکیت مکانات کی تعداد کا علم نہیں جس پر کافی مذاق اڑایا گیا تھا۔ اس پر مزید مذاق وہ ہمیشہ بڑی کمپنیوں کو ٹیکس بریک دینے کے حق میں ووٹ ڈالتے رہے ہیں اور مڈل کلاس کی مشکلات کا اندازہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ یہ طوفان سچ مچ جان مکین کے لئے بہت بڑی نعمت ثابت ہوا ہے۔
Popularity: 6% [?]
Popularity: 6% [?]
171 views
Related Posts
- خبریں On September 1, 2008, 8 Comments
- میں جب پانچویں جماعت میں تھا تو ہفتہ میں ایک دن اسمبلی میں اخبار پڑھ کر سنایا کرتا تھا۔ باقی 5 دن اور بچوں کی باری ہوتی تھی۔ چلیں آج میں آپ کو اخبار پڑھ کر سناتا ہوں۔ میرے بچپن میں کبھی کبھی اسکول میں مسوں کو جوش چڑھتا تھا لہذا وہ اسمبلی کے بعد ایک
- گلوبل وارمنگ On October 26, 2007, 3 Comments
- ایک ماہ بعد آج تین دن سے بارش ہو رہی ہے۔ کل بھی شائد بارش کا امکان ہے۔ ورجینیا میں اس سال drought رہا۔ یعنی اتنی بارش نہیں ہوئی جتنی ضرورت تھی۔ میں اکثر لکھا ہے کہ یہاں تین چار دن بعد تو بارش ہونا لازمی بات ہے۔ اس سال ذرا موسم تبدیل تھا۔ سائنسدان
- پانی On August 26, 2008, 0 Comments
- اگر آپ نے چوکیدار رکھنا ہے تو آپ کو پہلے معاشرے کی اتنی بری حالت کرنی ہو گی کہ باڈی گارڈ یا چوکیدار رکھے جائیں۔ ماشاللہ سے ہم نے حالات اتنے کو خراب 15 سال پیشتر کر دیئے تھے کہ 10 سال قبل سے لوگوں کو پرائیوٹ باڈی گارڈ رکھنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ چوکیدار کی
- بےوقوف میں On November 29, 2007, 2 Comments
- کچھ لوگ مجھے ذہین سمجھتے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ مجھ جیسا کم عقل اور نالائق تو ڈھونڈنے سے نہ ملے۔ اتفاق کو میری ذہانت کا نام دے دیا جاتا ہے۔ میں کس قدر بےوقوف ہوں سوچا چند واقعات سے بتاتا چلوں آپ کسی غلط فہمی میں مارے نہ جائیں کہ بہر
- خاور کھوکھر On June 2, 2007, 4 Comments
- خاور کھوکھر، اردو بلاگرز میں شائد سب سے الگ۔ ان کا انداز اس قدر مختلف ہے کہ قدیر جیسے میسنے معاف کیجئے گا معصوم لوگ تو خوامخواہ ہر بات میں کہہ دیتے ہیں کہ اوئے ان کا دھیان رکھنا۔ وہ کچھ لکھ نہ دیں۔ کچھ دنوں پہلے میں نے ایسے ہی سوچا کہ نہ جانے
- ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ On December 7, 2007, 17 Comments
- خواتین بالکل مت پڑھیں۔ نہیں تو اپنی ذمہ داری پر پڑھیں۔ شکریہ سارا قصور راشد کامران کا ہے۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا۔ سب لوگ صدر پاکستان کے پیچھے پڑے ہوئے تھے۔ ایسے میں انہوں نے “قوفیوں” کے کہنے پر ایک تحریر لکھ دی۔ اس کے بعد فرحت نے بھی لکھی اور تو اور قبلہ
- فرق On November 2, 2008, 2 Comments
- گورے کا گھر ہو تو وہ ایک ایک کر کے پائین ٹری کے foliage اکٹھے کرتا ہے۔ یہ بہت پتلے ہوتے ہیں ان کو ہاتھ سے اکٹھا کرنا بڑا کام ہوتا ہے۔ میں نے گوروں کو ہاتھ سے اکٹھے کرتے خود دیکھا ہے۔ گورے یہ ایک ایک کر کے جمع کرتے ہیں اور ان
- yahoo messenger beta v9 On October 31, 2007, 0 Comments
- Yahoo messenger launched the beta version 9 of its messaging client, after joining hands with MSN it actually saw an uprise of 19% in user growth. I was awaiting the new version for a while. Its different and I will actually take time to be comfortable with its new contacts view. Mybloglog a service now
- سیاسیات On January 14, 2008, 2 Comments
- اگر ہیلری یا اوبامہ کوئی بھی ڈیموکریٹ امیدوار بن کر الیکشن لڑ کر جیت بھی جاتا ہے تب وہ کس کو نائب صدر بنائے گا؟ کیا ہیلری اوبامہ کو نائب صدر کی آفر کرے گی؟ کیا اوبامہ ہیلری کو ایسی آفر کرے گا؟ یا وہ جان ایڈمنڈ کو ترجیح دے گا۔ نیو ہیمپشائر ڈیبیٹس میں
- phd On May 30, 2007, 3 Comments
- Phd ایک ایسی بلا جسکو چمڑتی ہے اس کے عزیزوں اقارب کو بھگتنی پڑتی ہے۔ میرا خاندان اس معاملے میں خود کفیل ہے اور اس قدر ہے کہ میں سوچ رہا ہوں ان کی ایکسپورٹ شروع کر دوں۔ ننھیال میں تو میں وہ واحد معصوم ہوں جو بیچلرز ہے۔۔ مجھے تو شبہ ہے کہ ان

























0 Responses to “Gustav”
Please Wait
Leave a Reply