running mate of John McCain, Sarah Palin
167 views 3 Comments Published August 30th, 2008 in امریکہ نامہ.یہ بھی علم نہیں کہ جان مکین کو شخصیت کے فرق کا علم نہیں کہ ہیلری اور سارا میں فرق ہے۔ 18 ملین کا کے پرسنٹ عورتیں تھیں اور ان میں سے بھی کے پرسنٹ ہیلری کو ایشوز کے بجائے صرف خاتون ہونے کی بنا پر ووٹ دے رہی تھیں؟ اگر یہ تعداد کافی کم ہے تو جان مکین غلطی کر بیٹھے ہیں۔ ویسے بھی جان مکین کی ٹیم اب کچھ کمزور سی لگتی ہے۔
سارا کے پانچ بجے ہیں۔ عمر 44 سال ہے۔ عورتوں کے سب سے بڑے ایشو حمل گرانے کے خلاف ہیں۔ یہ ان کے 5 بچوں کو تو بخوبی ڈیفائن کر دیتا ہے۔ :thinkin/ لیکن کیا اس اتنے اہم ایشو کو لے کر ہیلری سپورٹر سارا کو بھی سپورٹ کر سکیں گیں؟
سارا اپنی تقریر میں اپنا پس منظر ہی بیان کرتی رہیں۔ ان کو بہت کم جانا جاتا ہے۔ ابھی 2006 میں تو وہ گورنر بنی ہیں۔ سارا کا بھی سارا زور جان مکین کی طرح ہم نے کیا کیا پر تھا نہ کہ ہم کیا کرنے کا ارادہ رکھنے پر۔ اگر آپ اوبامہ اور جان کے campaign کا مشاہدہ کریں تو اوبامہ campaign ہم کیا کریں گیں پر بات کرتی ہے جبکہ مکین زیادہ تر “ہم سے یہ کیا ہو گیا” اور جنگ کی باتیں کرتے ہیں۔ سارا نے بھی اپنی تقریر میں اپنے بیٹے کا حوالہ دیا کہ وہ عراق جا رہا ہے۔
سارا نے ہیلری کا بھی ذکر کیا۔ سارا شائد بھول گئی تھیں۔ ہیلری سابق صدر بل کلنٹن کی بیگم ہیں سابق صدر نے امریکہ کو جو اقتصادی طور پر ترقی دی تھی وہ لوگوں کو بھولی نہیں اور یہ دراصل وہی سپورٹ تھی جو ہیلری کو حاصل رہی۔ ہیلری دراصل کلنٹن نام کے سہارے تھیں۔
جان نے شائد سارا کو اوبامہ کی طرح کم عمر اور نئے ہونے کے کرشمہ ساز کے طور پر چنا ہے۔ سارا کوئی کرشمہ کر سکیں یا نہیں جان کو کیا ان قدامت پسند ووٹرز کا خیال نہیں رہا جو خواتین کو مردوں سے کم تنخواہ۔ کم مراعات لیتا دیکھنا چاہتی ہے اور یہ ووٹر ری پبلکن ہیں، کیا یہ ایک خاتون کو وائٹ ہاؤس میں نائب صدر کے طور پر پہنچانا چاہیں گے جبکہ جان مکین کی صحت کے حوالے سے ہر دوسرے ہفتہ خبر ہو اور ان کو میڈیکل رپورٹ دیکھانی پڑ جائے۔ یہاں صدر کے مرنے کے بعد نائب صدر، صدر کا عہدہ سنبھال لیتا ہے اگر اس کو مدنظر رکھ کر ری پبلکن نے ووٹ دیا تو؟
Popularity: 10% [?]
Popularity: 10% [?]
167 views
Related Posts
- None Found
3 Responses to “running mate of John McCain, Sarah Palin”
- 1 Pingback on Sep 4th, 2008 at 6:23 pm


























یہ تو بہت ہی دلچسپ نامزدگی ہے۔۔ میں تو دو بابوں کی امید کر رہا تھا ۔۔ لگتا ہے آنے والے دنوں میں کئی واقعات لیٹ نائٹ شوز کے مطلب کے رونما ہونگے۔۔۔ پوما کے علاوہ تو شاید ہی کوئی اور ڈیم ووٹر اس نامزدگی سے متاثر ہوگا۔۔
راشد کامران’s last blog post..کیا طالبان مسلمان ہیں؟
میں خود دو بابوں کی امید لگائے بیٹھا تھا۔ اب تو کافی عجیب سی ٹکٹ بن گئی ہے۔ خیر امریکی مزاج ہمارے مزاج سے مختلف ہی ہے۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے۔