میں انتہائی ضدی سرکش اور خود سر انسان ہوں۔ ایسے انسانوں کی ہمیشہ جو سب سے بڑی پرابلم ہوتی ہے کہ وہ کبھی کسی کو خود سے بہتر تسلیم نہیں کرتے۔ بہت کم کسی سے دوستی کرتے ہیں اور کسی کی تعریف تو پھوٹے منہ نہیں کرتے۔
اس تمہید کا مقصد یہ ہے کہ مجھے ایویں ہی فضول میں کسی کو اہمیت دینے کا شوق نہیں۔ اگر میں کسی کو سپورٹ کر رہا ہوں تو اس کے پیچھے ٹھوس وجہ ہو گی۔ عام طور پر لاجک سے زیادہ بلند اخلاقی اقدار کو میں زیادہ اہمیت دیتا ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ سارے جہاں سے زیادہ خوبصورت ہوں ذہیں ہوں لیکن اگر کوئی نیچر وائز آپ سے بہتر ہے تو میں اس کو زیادہ اہمیت دونگا۔
میں شروع سے ہیلری کا سپورٹر تھا۔ اور میں یہی چاہتا تھا کہ ہیلری جیتے۔ حتی کہ پرائمریز میں مجھے ہیلری اور اوبامہ دونوں کو سننے کا موقع ملا اور باوجود اس کے کہ لاجیکلی ڈیموکریٹ کو جیتنے کے لئے ہیلری کو ہی نامزد کرنا چاہئے تھا اور یہی ہیلری چیختی رہی کہ سفید فام ہونا لازمی ہے۔ میں ہیلری اور ان کے خاوند کی طرف سے اوبامہ پر حملوں سے ان سے متنفر ہو گیا۔ ان حملوں کے جواب میں اوبامہ کے باوقار انداز نے مجھے ان کا گرویدہ کر لیا۔
مردوں کی دنیا میں زبان کی اہمیت ہوتی ہے۔ نہ شکل و صورت نہ پیسہ۔ صرف زبان۔ کم از کم میرا یہی خیال ہے۔ زبان پر قائم رہنا۔ وعدہ سے نہ پھرنا چاہے تھوڑا بہت اپنا نقصان ہو جائے اور مقاصد کی تکمیل میں الٹے سیدھے ہتھکنڈوں سے دور رہنا۔
میں نے اوبامہ کی سپورٹ کے لئے پوسٹ لکھی تھیں اور ان پر کچھ لوگوں نے متفق نہ ہونے کا فیڈ بیک دیا ہے۔ stats سے میں نے چیک کیا ہے یہ انٹرننشنل نہیں یہ اردو کمیونٹی سے ہی ہیں۔ پہلے صرف ایک تھا پھر ابھی 4 ہو گئے۔ یہ صورتحال الارمنگ ہے۔ میرے خیال سے جیسے میں نے اردو اخبارات میں اوبامہ کی کوریج دیکھی ہے اوبامہ کے مخالف وہی لوگ ہونگے جو جان مکین کے بیانات اور اس کی پالیسیوں سے واقف نہیں ہونگے۔ مجھے بہت افسوس ہے کہ پاکستان اخبارات کو جان مکین کو کور کرنا چاہئے تھا تا کہ لوگوں کو بہتر واقفیت ہوتی۔
مختصرا اگر آپ صدر بش سے نالاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ صدر بش کی پالیسیاں ان کے ساتھ ہی غائب ہو جائیں تو اوبامہ کے توڑ مروڑ کے پیش کئے گئے بیانات پر دھیان نہیں دیں۔ اوبامہ ہی وہ تبدیلی نظر آتی ہے جس کی نہ صرف امریکہ بلکہ ساری دنیا کو ضرورت ہے۔
میں سچ مچ انٹرسٹڈ ہوں کہ مجھے پتہ چل سکتا کہ کن لوگوں نے اوبامہ کی سپورٹ سے متفق نہ ہونے پر کلک کیا ہے۔ مجھے اس وقت کافی نیند آئی ہوئی ہے لہذا اگر کسی میں اتنی ہمت ہو کہ تعصب سے نکل کر اردو اخبارات کی جان چھوڑ کر وہ درست معلومات حاصل کرنا چاہے تو وہ براک اوبامہ کی سائیٹ وزٹ کر سکتا ہے یا پھر زکریا کی یہ پوسٹ کہ وہ اوبامہ کو کیوں سپورٹ کرتے ہیں۔

Popularity: 3% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 3% [?]

204 views

 

 

Related Posts

    None Found


7 Responses to “سنو، دیکھو، سمجھو اور سیکھو”

  1. 1 ڈفر

    ہماری جان کو زرداری چپکا وا، ہم اوسامے اوبامے کے چکر میں کیا پڑیں؟
    ہمارا تو وہ حال ہے
    “ابے پرائی کیا پڑی اپنی تُو نبیڑ”
    اور ہمارے سے تو اپنی نی نبیڑی جا ری :(

    ڈفر’s last blog post..حسرتیں

  2. 2 راشد کامران

    ایک کلک تو میں نے کیا تھا۔۔ اور متفق نہ ہونے کے لیے میرے پاس کئی وجوہات ہیں۔۔۔ میں ابھی بھی ہیلری کو صدارت کے لیے تینوں‌ دستیاب میں‌ بہترین سمجھتا ہوں۔۔ جان مکین کے بارے میں‌ میری رائے تو آپ جانتے ہی ہیں‌۔۔ اوبامہ پر میں یا میری طرح‌ کئی لوگ کیوں متفق نہیں‌ یہ ایک مختلف مکالمہ ہے اور اس کے لیے کچھ طوالت درکار ہے تو کسی بلاگ میں اس پر گفتگو ہو جائے گی۔۔

    اہم بات یہ کہ ضروری نہیں‌ کہ اگر اوبامہ کی صدارت سے متفق نہ ہوں‌ تو اس میں‌ صرف تعصب ہی ہو اور بھی وجوہات ہیں ۔۔ اور اردو اخبارات والے تو اوبامہ کے ہی حامی ہونگے کیونکہ امریکہ سے باہر تو اوبامہ انوکھا لاڈلا ہے۔۔

    راشد کامران’s last blog post..کیا طالبان مسلمان ہیں؟

  3. 3 بدتمیز(428)

    ڈفر: امریکہ کا صدر سادی دنیا کا صدر ہوتا ہے۔ یہ آپ کو کسی نہ کسی طرح ضرور متاثر کرتا ہے۔

    راشد: آپ نے :nw جب بھی فرصت ملے پلیز اس پر ضرور لکھیں۔ میں جاننا چاہونگا کہ کن وجوہات پر ؔپ اوبامہ کو مسترد کرتے ہیں۔ ہیلری تو آؤٹ ہے لہذا ہمارے پاس صرف اوبامہ اور مکین کی آپشن ہیں۔ اور میرے خیال سے مکین سے بچنے کا واحد راستہ اوبامہ کی سپورٹ ہے بجائے کہ اس عمل سے الگ ہونا۔

    اور تعصب کا اس لئے لکھا کہ پاکستان کے اخبارات میں میں نے خود پڑھا ہے حتی کہ جنگ اخبار تک میں کہ اوبامہ سے مکہ مدینہ کو بمب کرنے کا بیان منسوب کیا گیا جبکہ وہ ٹام ٹینکریڈو تھا جس نے ایسا کہا تھا۔ اسی طرح شمالی علاقہ جات پر بمباری کا بھی اوبامہ کا بیان غلط طریقہ سے پیش کیا گیا۔ میرے ذاتی خیال میں افغانستان میں شورش ختم ہونی ہمارے ملک کے سر پر منڈلاتے خطرے کا بھی سدباب ہو سکتی ہے۔ اردو اخبارات اوبامہ کو نقصان ہی پہنچا سکے ہیں۔

  4. 4 خاور

    میں اب بھی اس بات پر یقین رکھتا هوں که
    اوبامه ایک کالا هونے کے ناطے صدر نہیں بن سکتا
    اخری سے اخری وقت پر بھی کوئی سیاسی ، ائینی ، یا کیسی بھی چال چل سکتی ہے
    که صدر هو گا ” چٹا ” کالا نہیں ـ

    خاور’s last blog post..ٹوٹکے

  5. 5 راہبر

    یہاں کے اخبارات میں اوباما کی کوریج کافی منفی انداز میں ہوئی ہے اور جان مکین کا ذکر تو شاید ہی کہیں ملے۔ اس لیے لوگ اوباما پر ہیلری کو ترجیح دیتے تھے اور اب ہیلری اس دوڑ سے باہر ہوئی ہیں تو جان مکین۔۔۔ ویسے لوگ جان مکین کے بارے میں زیادہ جانتے نہیں۔

    راہبر’s last blog post..گھڑیاں

  6. 6 ڈفر

    متاثرکرتا ہے؟
    ہمیں تو ہر امریکی صدر ڈستا ہی ہے :D

    ڈفر’s last blog post..پہلا بچہ

  7. 7 ڈفر

    زرداری کو نہیں بنوا سکتے ہم کسی طرح امریکہ کا صدر؟
    اور پیجے بدماش کو اسکا نائیب؟

    ڈفر’s last blog post..حُسن کا راز

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->