انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 بیٹا 2
130 views Published August 28th, 2008 in Beta.انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 کا بیٹا 2 جاری ہو گیا ہے۔
ابھی تو یہ خامیوں سے بھرا پڑا ہے لیکن پھر بھی بہت مزے کا ہے۔ اگر آپ دفتر یا اپنے کام کے لئے انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہیں تب تو میں بالکل مشورہ نہیں دیتا کہ اس کو انسٹال کریں لیکن اگر ایسا کوئی مسئلہ نہیں تو براءی کیا ہے؟
نیا لک اچھا ہے اور فائر فاکس کا ایڈریس بار والا فیچر کاپی کر لیا گیا ہے۔ (شکر ہے کہ کر لیا ہے) سب سے اچھی بات جو لگی کہ اگر یہ کریش ہو تو خود بخود دوبارہ سب ونڈوز اوپن ہو جاتی ہیں اور خود ہی تمام ویب پیجز دوبارہ کھل جاتے ہیں۔ اردو سپورٹ کا ستیاناس ہو گیا ہے اور کافی سارے بلاگ جو ٹاہوما کے علاوہ فونٹ استعمال کرتے تھے متاثر دیکھتے ہیں۔ اردو ٹیک وینس بالکل ہی اوپن نہیں ہوتا جبکہ اردو سیارہ کھل تو جاتا ہے لیکن اس سے کسی بھی بلاگ پر جانے کے لئے کلک پر یہ صاحب کریش ہو جاتے ہیں۔ یہاں مزے کی بات ہے کہ صرف متاثرہ ونڈو کریش ہوتی ہے باقی انٹرنیٹ ایکسپلورر کام کرتے رہتے ہیں۔
یو ٹیوب کی ویڈیو ڈائل اپ کی رفتار سے ڈاؤنلوڈ ہوتی ہے۔ تمام ویڈیوز نہیں لیکن کچھ ضرور مسئلہ کرتی ہیں۔ اگر آپ کی فیملی بھی کمپیوٹر استعمال کرتی ہے تو میرا مشورہ ہے اس کو ابھی تنہا چھوڑ دیں۔ بٹنز پر رائٹ کلک کام نہیں کرتی۔ اگر آپ کسی سائیٹ پر جانا چاہتے ہیں لیکن براوزر کریش ہو جاتا ہے تو پھر اس ونڈو کو بند کر کے نئٰ ونڈو کھول کر وزٹ کریں۔
سرچ انجنز جو خودکار طرہقہ سے مینیو میں سرچ سجیشن دیتے ہیں وہ اس میں کام نہیں کرتیں۔ ڈراپ ڈاؤن مینیو ظاہر تو ہوتا ہے لیکن اس میں کچھ ٹیکسٹ نہیں ہوتا۔ ایڈریس بار کے گو بٹن کے ساتھ ایک نیا بٹن ہے جو کہcompatibility mood کے نام سے ہے۔ اس بٹن کے ذریعہ مذکورہ تمام کریش ختم ہو جاتے ہیں۔ اردو سیارہ کے لنک بھی کام کرنے لگتے ہیں اور اردو ٹیک وینس بھی ری لوڈ ہو کر درست نظر آنے لگتا ہے۔
یہ صرف ان لوگوں کے لئے ہے جن کو پتہ ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ ورنہ اس سے جتنی دور رہ سکیں رہیں۔ بعد میں میرا سر نہیں کھانا کہ میں نے مشورہ دیا تھا۔ یہ ابھی بیٹا ہے اور نومبر تک فائنل ریلیز متوقع ہے۔
Popularity: 4%
Popularity: 4%
130 views
Related Posts
- finally spring On April 2, 2007, 0 Comments
- Every body likes spring. specially after 4 months of winter. the trees have got their attractions and lots of flowers everywhere. last year we came to america in may. so the spring was almost over. as a result we planted tomatos. this time I wasnt in a mood of plantin vegetable specially if I aint gona live here long.
- Microsoft LifeCam VX-7000 On September 15, 2007, 0 Comments
- I bought a Microsoft lifecam VX-3000 a few months back. It was the cheapest and I bought it coz I am really not into webcams and I had to buy it for family. I liked the Microsoft Lifecam NX-6000 but there were reports of shorter usb cable and compatibility issues with windows vista. just now
- welcome vista On February 14, 2007, 0 Comments
- Windows Vista, a long awaited version of windows was finally out for rtm in late december and for general public on 31st january. I have always been a windows fan and appriciate microsoft’s work (no doubt i am strongly agaisnt their pricing monopoly). I had windows 98 on my pc ever since 2001 when I purchased
- The Male Brain, Explained On August 20, 2008, 0 Comments
- یہ ایک بڑے مزے کا آرٹیکل ہے۔ چونکہ ماشاللہ سب بہت ignorant ہیں اور لنک کرنے پر پڑھیں گے نہیں لہذا میں نے اس کو دلچسپ کرنے کی خاطر اپنے کمنٹس ساتھ دے دئیے ہیں۔ پڑھیئے اور سر دھنئے، پر اپنا، میرا نہیں۔ Women have puzzled over it for years—why the
Random Posts







ایسا بھی ہوتا ہے کیا
عبدالقدوس’s last...
واہ ابھی دنیا میںانٹر نیٹ ایکسپلورر والے لوگ بھی ہیں
زیادہ تر فیچرز تو وہی ملے ہیں جو فائر فاکس 3 میں پہلے ہی موجود ہیں۔۔ البتہ متعلقہ ویب سائٹس کے لیے ایک مشورہ انجن نیا لگتا ہے لیکن گوگل سجیسٹ کی موجودگی میں اسکی حیثیت بھی ثانی ہی ہے۔۔ ونڈوز وسٹا پر فائر فاکس 3 کو لے ڈوبا پھر فائر فاکس میں سے مجھے میڈیا پلیر کا پلگ ان ہٹانا پڑا جب جاکر دونوں اچھے بچوںکی طرح چلنا شروع ہوئے ہیں
راشد کامران’s last blog post..کیا طالبان مسلمان ہیں؟
فیصل: جی ابھی دنیا میں کم و بیش 70 فیصد لوگ موجود ہیں۔
http://www.w3schools.com/browsers/browsers_stats.asp
یہاں کم و بیش 50 فیصد دیکھایا گیا ہے لیکن فائر فاکس کو 42 فیصد دیکھنا مجھے ہضم نہیں ہوا میرا خیال تھا کہ 30 فیصد سے کم ہو گا۔ لگتا یہی ہے کہ بہت سے لوگ ویب سائٹ بنا کر اس کو فائرفاکس میںبھی ٹیسٹ کرواتے ہونگے لہذا سٹیٹس ایسے ہیں۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Usage_share_of_web_browsers
یہاں انٹرنیٹ ایکسپلورر کو 73 فیصد دیکھایا گیا ہے جو کہ درست لگتا ہے۔ کیونکہ ابھی 2004 میں تو انٹرنیٹ ایکسپلورر 95 فیصد تھا اور میرا نہیں خیال ونڈوز ابھی غائب ہوئی ہے۔
ویسے کیا آپ نے ونڈوز 7 دیکھی ہے؟ اگر نہیں تو ملاحظہ فرمائین
http://www.badtamiz.com/blog/2008/08/24/windows-7/
ونڈوز نہیں پسند چلیں کوئی بات نہیں کچھ سالوں کی بات ہے اس کو دیکھیں
http://www.bbc.co.uk/urdu/science/story/2008/08/080805_windows_end_np.shtml
http://blogs.zdnet.com/microsoft/?p=1466
راشد: کافی کچھ نیا بھی ہے۔ ویسے میں خود چاہتا تھا کہ فائر فاکس کے فیچرز کاپی ہوں کیونکہ بڑی کوفت ہوتی تھی کسی پیج کو کسی مخصوص فیچر کے لئے فائر فاکس میں کھولنا۔
نئی چیزیں جیسے کریٹ براؤزنگ، سینڈ ، ان پرائیوٹ براؤزنگ، ری اوپن لاسٹ سیشن، وغیرہ ہیں۔ مجھے تو کریش ونڈو کا خود کار کھلنا بہت بھایا ہے ورنہ پہلے سب بند ہو جاتی تھی اب صرف ایک ہی بند ہوتی ہے۔
سورس کوڈ دیکھنا بھی اس میں بہتر ہے۔ بلکہ بہت بہتر ہے۔ نہ صرف لائن نمبرز ہیں بلکہ سرچ ٹرمز ساری ہائی لائٹ ہو جاتی ہیں۔
آپ نے فائر فاکس کو بھی ملٹی میڈیا کیا ہوا ہے۔ میں نے فائر فاکس انسٹال ہی اس لئے کیا تھا کہ ویب سائٹس کے ملٹی میڈیا سے جان چھٹ جاءے :d