Joe Biden

بالآخر آج صبح اوبامہ نے اپنے وائس پریزیڈینٹ کا اعلان کر ہی دیا۔ اپنی ریاست الی نوائے میں انہوں نے ایک مجمع کے سامنے ڈیلاوئیر کے سینیٹر جو بائیدن کو اپنا وائس پریزیڈینٹ منتخب کیا ہے۔ بائیڈن کا شمار امریکہ کے سینیٹ میں خدمات کے لحاظ سے سینئر ترین سینیٹر میں شمار ہوتا ہے اور ان سے زیادہ عرصہ سینٹ میں گزارنے والے صرف 4 مزید ممبران ہیں۔ بائیڈن گزشتہ تیس سالوں سے سینٹ کے لئے منتخب ہوتے رہے ہیں۔
اس سے قبل سابق سینیٹر جان ایڈورڈ ایک معاشقہ کے سکینڈل میں پھنس کر وائس پریزیڈنٹ بننے سے محروم رہے۔ ہیلری کلنٹن بھی “میرا 18 ملین” کرتی رہیں۔ ان کا خیال تھا کہ ووٹ بینک اوبامہ کو مجبور کر دے گا۔ لیکن اوبامہ شائد پر امید ہیں۔ بل کلنٹن کے ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں خطاب کرنے کی خبر کے بعد یہ لگ رہا تھا کہ ہیلری ہی نائب صدر ہونگی۔ لیکن چونکہ پرائمریز میں دونوں کے مابین بہت زیادہ تلخی پیدا ہو گئی تھی لہذا ان کے 18 ملین undecided voters بھی کام دکھا سکتے ہیں۔
ہماری ریاست کے گورنر ٹم کین اور سینیٹر جم ویب بھی اس عہدے کے لئے پر امید تھے۔ ورجینیا کو کیپیٹل کے ساتھ ہونے کی وجہ سے بڑی اہمیت ہے۔ پھر یہ فوجی گڑھ ہے۔ امریکی بحری بیڑی یہی سے روانہ ہوتے ہیں۔ یہ ریاست صدارتی انتخابات میں 40 سالوں سے ری پبلکن رہی ہے۔ دو سال قبل مڈ ٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹ جیتے تھے اور اس لئے امید تھی اور کین نے بیان بھی دیا کہ ورجینیا جیتنا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ لیکن اوبامہ پہلے کہہ چکے تھے کہ وہ نائب صدر کو صرف غیر ملکی سربراہان کی مرنے پر بھیجنے کے لئے استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
اس کے علاوہ ایریزونا کی گورنر اور انڈیانا کے سینیٹر کے علاوہ اس دوڑ میں شروع میں شریک گورنر بل رچرڈسن بھی شامل تھے جنہوں نے اوبامہ کو اینڈورس کر دیا تھا۔ جو بائیڈن ڈیلاوئیر سے ہیں جو کہ چھوٹی سی ریاست ہے ان کی کوالیفیکشن نہ تو ووٹ بینک ہے نہ سوئنگ سٹیٹ۔ وہ اوبامہ پر لگائے جانے والے الزام کے ان کو فارن افئیرز کا کچھ علم نہیں کا مداوا کریں گیں۔
جان مکین پر ایک الزام بڑی شد و مد سے لگایا گیا ہے کہ وہ ایسے ایکٹ کر رہے ہیں جسکی رو سے وہ پہلے 4 سال تو صدر بش کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گیں اور پھر دوسری مدت کے لئے قوم کے سامنے حاظر ہو کر کہیں گیں کہ میں کئے گئے وعدے اسی صورت پورا کر سکتا ہوں اگر مجھے دوسری مدت کے لئے بھی صدر منتخب کیا جائے۔ جبکہ اوبامہ کوئی ایسا وعدہ نہیں کر رہے جس سے ایسا لگے کہ وہ دوسری مدت کے انتخابات کے بعد عملی اقدام کریں گیں۔ ہیلری کو نہ لے کر بھی انہوں نے پیغام دیا کہ صرف جیتنا ان کے لئے ضروری نہیں۔
Yes we can
Welcome Mr. Biden

Popularity: 8% [?]

Popularity: 8% [?]

157 views

 

 

Related Posts

  • فرق On February 24, 2008, 0 Comments
  • ہمارے ساتھ ہی چیسٹر فیلڈ کاوئنٹی اور سٹی ہیں۔ یعنی ایک شہر ہے دوسرا اس کے گردو نواح۔ 12 مارچ کو یہاں ڈیموکریٹک پرائمری میں بیلٹ ختم ہو گئیں۔ جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو انتظار کرنا پڑا اور بہت سے لوگ ووٹ ڈالے بغیر ہی لوٹ گئے۔ بالآخر لوگوں کو اجازت دی
  • American Idiot by Green Day On December 1, 2006, 0 Comments
  • Criticism is goin on, Guys “Dreamin” all the time about “Europe” or “America” should consider this too that how hard the criticism is here or rough it could be and how patiently the person being criticized accepts it. It’s really stupid to say oh if I don’t like it I won’t stand it. If you are
  • finally spring On April 2, 2007, 0 Comments
  • Every body likes spring. specially after 4 months of winter. the trees have got their attractions and lots of flowers everywhere. last year we came to america in may. so the spring was almost over. as a result we planted tomatos. this time I wasnt in a mood of plantin vegetable specially if I aint gona live here long.
  • welcome vista On February 14, 2007, 0 Comments
  • Windows Vista, a long awaited version of windows was finally out for rtm in late december and for general public on 31st january. I have always been a windows fan and appriciate microsoft’s work (no doubt i am strongly agaisnt their pricing monopoly). I had windows 98 on my pc ever since 2001 when I purchased

 

Random Posts


1 Response to “Joe Biden”

  1. 1 منظر نامہ » Blog Archive » اگست 2008 کے بلاگ: حصہ سوئم

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • DuFFeR - ڈفر: احسان کی قیمت ہوتی ہی کب ہے؟ .-= DuFFeR – ڈفر´s last blog...
    • DuFFeR - ڈفر: نا یار میرے متعلق اپنی رائے مت بدلو میں نے تو سیدھا...
    • کنفیوز کامی: ٹھیک کیا اے پا جی :cool:
    • نبیل: اس مرتبہ نشانے پرکون ہے؟
    • بلوُ: احسان کی قیمت وصول کر لی جائے تو قیمت دینے والا بھی احسان...
    • میرا پاکستان: جعفر صاحب، پہلا ہی جواب کافی تھا لیکن ہو سکتا ہے آپ...
    • افتخار اجمل بھوپال: میرے خیال کے مطابق جو احسان صرف اللہ کی...
    • ریحان: واہ
    • جعفر: ======================== احسان کی قیمت حاصل کر لی جائے تو پھر احسان...
    • جعفر: بالکل ٹھیک۔۔۔ پھر وہ احسان اللہ وڑائچ بن جاتا ہے ۔۔۔۔ :mrgreen: ...

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 748
    • Links to posts: 72
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (47) جہیز (42) سب سے پہلے پاکستان (33)
    • Comments: 2446
    • Comments per post: 3.27
    • Top3 commenters: -بدتمیز (596) -راہبر (87) -راشد کامران (77)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 392913

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->