bye bye bye

کبھی کسی نے ٹی وی پر لڑائی کی ہے؟ نہیں میں جیری سپرنگر کی بات نہیں کر رہا۔ جیسے فوجیں تو لڑائی میں مقامات کا کنٹرول سنبھالتی پھرتی ہیں ہم لوگ ٹی وی کا کنٹرول سنبھالتے ہوتے تھے۔ تو اسمیں سب سے اہم بات ہوتی تھی کہ اب لڑائی تو ختم ہو گئی کسی ایک کے حصہ ٹی وی آ گیا۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ کوئی ایسا پروگرام ہو جو آپکو تو پسند ہو لیکن حریف کو پسند نہ ہو۔ اب چونکہ دونوں ہی لڑاکے ہیں تو دونوں کے پروگرام بھی کم و بیش ایک سے ہی ہونگے۔ تو اس میں میں یہ دیکھتا تھا کہ یہ کس پروگرام کی تعریف کرتے ہیں اور کس کو برا کہہ رہے ہیں۔ تو جس پروگرام کی یہ تعریف کر رہے ہیں دراصل یہ وہ نہیں دیکھنا چاہ رہے ہوتے تھے تو میں وہی لگا کر بیٹھ جاتا تھا۔ اب جب انہوں نے یہ ٹرک بھی سیکھ لیا تو مجھے دیکھنا پڑتا تھا کہ ہفتے میں یہ کس پروگرام کی بات کر رہے تھے کہ دیکھنا ہے۔ باٹم لائن کہ آپ کو یہ نہیں دیکھنا ہوتا کہ اگلا کیا کہہ رہا ہے؟ آپ کو محسوس کرنا پڑتا ہے کہ اگلا کیا چاہتا ہے۔

پاکستان ایک ایسا بدقسمت ملک ہے جس کے حکمران ایسی ناخلف اولاد کے طور پر لئے جاتے ہیں جس کی پیدائش پر بھی مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں اور مرنے پر بھی شکر ادا کیا جاتا ہے۔ اس ملک کے حکمران اپنی عوام سے پہلے اپنے آقا کے سامنے نااہل قرار پاتے ہیں اور اس کے بعد میڈیا، اخبارات، کالم نگار اور عوام یک دم نابینا سے بینا ہو جاتے ہیں۔ ان کو تمام خرابیاں نظر آنے لگتی ہیں۔

اب جانے والے پر ایسی نظریں ٹکتی ہیں کہ آنے والی کی “ٹور” اور “چال مستانی” نظر نہیں آتی۔ یہ کیوں نظر نہیں آتی؟ کیونکہ یہ آقا کی نظروں میں اہل ہے۔ اور؟ اور کیوںکہ ہماری تمام حسیات ان کے معاملے میں سوئی پڑی ہیں۔ کیوں سوئی پڑی ہیں ان کو کون کیسے جگاتا ہے؟ ویل آپ کا کیا خیال ہے جاوید چوہدری سال 6 ماہ پہلے تک ایسا کالم لکھ سکتا تھا؟

آپ نے کبھی مچلیوں کے تالاب کا مطالعہ کیا ہے؟ ہاں جی کسی زمانے میں میں ptv2 بھی دیکھا کرتا تھا۔ اگر آپ مچھلیوں کو ایک مقررہ جگہ خوراک ڈالیں تو وہ وہیں آتی ہیں۔ اگر جگہ تبدیل کر دیں تو نئی جگہ کم آتی ہیں لیکن بتدریج وہ پرانی جگہ چھوڑ دیتی ہیں۔ اگر بمباری شمالی علاقہ جات میں ہو تو آپ کا کیا خیال ہے جوان اپنے گھر کا دفاع کریں گیں کہ افغانستان عراق کو سنبھالیں گیں؟ یہ میں نہیں کہہ رہا ابھی ایک ماہ قبل رحمان ملک کا بیان تھا کہ پاکستان سے دہشت گرد افغانستان تو کیا عراق تک جا رہے ہیں۔ wtf? ویزے کون دے رہا ہے؟ ٹرانسپورٹیشن؟ اخراجات؟

تو ہم نے امریکہ کے پیچھے لٹھ لے کر پہنچ جانا ہے جب آپ خود ایسے بیانات دیں اور ایسی پارٹی کو سپورٹ کریں تو امریکہ کو کیا پڑی ہے کہ وہ تیاپانچہ نہ کرے؟ امریکی ایک حد تک کر سکتے ہیں اب سر پر تو بیٹھنے سے رہے۔ آپ میں ہمت نہیں۔ ہمیں ہوش تب آتی ہے جب آگ گھر تک پہنچ جائے۔ آپ کا کیا خیال ہے اگر میدانی علاقوں میں دھماکے نہ ہوں تب تک ہمیں پہاڑوں پر برستی آگ کا احساس ہو گا؟ وہ ہماری طرف دیکھتے ہیں اور جب ہم پیٹرول کو دیکھ کر آہیں بھرتے ہیں تو وہ ہمیں بھی “شریک جرم” کرنے نازل ہو جاتے ہیں۔ انتخابات کے کتنے عرصہ بعد تک دھماکے بند رہے ہیں اور جب ہماری موجودہ حکومت نے پھرتیاں دیکھائی ہیں تو شروع ہوا ہے۔

کیا مشرف کو سزا ہونی چاہئے؟ ابھی؟ نہیں۔ بعد میں؟ ہاں۔  ہماری سیاست کچھ ایسی ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف ہیں لہذا جب تک جی حضوری ہوتی رہے باقیوں کی مجال نہیں ہوتی۔ جب روگردانی ہو تو اپنوں کے ہاتھوں ہی ختم کروا دیا جاتا ہے۔ مشرف کو ملک بدر نہیں کرنا چاہئے کہ وہاں تو عیش ہی عیش ہیں۔ اس کو بس یہی کہیں رکھیں اور سزا کا تب سوچیں جب ان کی پالیسیوں پر عملدرآمد رک جائے۔ کیونکہ موجودہ حکومت انہی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ گیلانی نے فوج بھجوا دی ہے سوات۔ کیانی صاحب نے افغانی سرحد سے فوج اٹھا کر بھارتی سرحد پر لگا دی تو لوگ بغلیں بجائیں کہ بھارت کو آنکھیں دیکھائی ہیں او بےوقوفوں بھارت کو لڑنے کی ضرورت نہیں۔ اس کا کام تو ہم ہی خود لڑ مر کر رہے ہیں اس کو بندے مروانے یا خرچہ کرنے کی کیا ضرورت؟ اکھنڈ بھارت دفن ہو چکا۔ قبضہ کر کے سردرد مول لینے کی ہمت کون کرے؟

تو ابھی مشرف کو سزا سب کو یہ پیغام نہیں دے گی کہ دیکھو ملک کا بیڑہ غرق کر کے کیا حشر ہوتا ہے۔ اس کا یہ پیغام ہو گا کہ حکم پر حرف بہ حرف عمل ہو۔ ورنہ۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔  تو ابھی تو ہم سب ہی ایسے ہیں۔ کیا ہمیں موجودہ حکومت کے کارناموں کا علم ہے؟ مشرف جو کر چکا وہ نہیں جو ہو رہا ہے وہ ہمیں متاثر کر رہا ہے۔ تو جدوجہد ختم نہیں ہونی چاہئے اور اس کو مسلسل جاری رہنا چاہئے تاقتیکہ تمام پالیسیاں درست ہو جائیں۔ صدر مشرف سے ابھی محاذ آرائی درست نہیں تھی کیونکہ انٹرنیشنل میڈیا نہ مٹھائیاں بانٹ رہا ہے نہ صدر کی سزا جزا پر بات کر رہا ہے وہ ایٹمی اثاثوں کی بات کر رہا ہے اور یہ راہ ہموار کرنا ہوتا ہے۔

Just in case اگر آپ سوچ رہے ہوں کہ جب بھائی کے ہاتھ ٹی وی کنٹرول ہوتا تھا تو میں کیا کرتا تھا؟ ویل مجھے تو کوئی شوق نہیں لڑ کر اسی جگہ بیٹھنے کا لہذا میں کوئی نئی چیز ڈھونڈ لیتا تھا۔ آپ کو یہ میسج دینا ہوتا ہے کہ مجھے پرواہ نہیں اور میرے پاس کرنے کو اور بہت کچھ ہے۔ کچھ جگہوں پر الفاظ اثر نہیں کرتے۔ خاموشی اثر انداز ہوتی ہے۔ خاموشی وہ کچھ کہتی ہے جو الفاظ نہیں کہہ سکتے۔

Popularity: 5% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 5% [?]

153 views

 

 

Related Posts

    None Found


0 Responses to “bye bye bye”

  1. No Comments

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 1
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->