Twitter

آجکل twitter بہت مقبول ہو گیا ہے۔ یہ بنیادی طور پر ٹیکسٹ بلاگنگ ہے۔ اور آپ اس میں کیا کھا رہے ہیں سے لے کر کدھر جا رہے ہیں تک بیان کر سکتے ہیں۔ میں نے اس کو اتنا عرصہ اگنور کیا حالانکہ یہ بالکل وہی چیز ہے جسکی مجھے تلاش تھی۔ یعنی لاگ ان ہوئے بغیر ہی میسج پوسٹ کر دینا۔

اس میں آپ بہت چھوٹی چھوٹی باتیں تک شئیر کر سکتے ہیں۔ آف کورس یہ صرف انہی لوگوں کے لئے ہے جو آپ میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ اس کے استعمال کی میری سب سے بڑی دلچسپی تو یہ ہے کہ جب کمپیوٹر تک رسائی نہ ہو تب کیسے اپڈیٹ کیا جائے۔ اب آپ کہیں گھومنے پھرنے گئے تو وہاں سے پوسٹس تو نہیں کر سکتے لیکن چھوٹا چھوٹا اپڈیٹ تو دے سکتے ہیں نہ۔

لاگ ان سے کیسے جان چھوٹی؟ اگر آپ کو اینکارٹا بوٹ (encarta@conversagent.com) یاد ہو جو میسینجر میں ایڈ کر لیں تو اس سے سوال جواب کر سکتے ہیں انسائیکلوپیڈیا کے حوالے سے تو ایسے ہی ان کا بھی انسٹنٹ میسج بوٹ ہے اس کو ایڈ کریں اور بس انسٹنٹ میسج بھیجیں گیں تو وہ پوسٹ ہو جائے گا۔

سب سے مزے کا ٹیکسٹ میسج والا ہے۔ نمبر پر ٹیکسٹ بھیجیں اور وہ پوسٹ ہو جائے گا۔ ٹیکسٹ یعنی ایس ایم ایس تو ہر جگہ بہت مقبول ہے۔ اب ٹوئٹر کو الگ رکھیں اور بلاگ کو الگ تو تو بات نہ بنی نہ۔ فائدہ کیا تین جگہ پر آپ لکھ رہے ہیں۔ تو اس کے لئے پلگ ان ڈھونڈا جائے کہ بلاگ کی سائیڈ بار میں دیکھائے۔ میں نے یہ چار پلگ انز ڈھونڈے

My Twitter

Simple Twitter

Twitter for wordpress

Twitter Tools

My twitter اچھا تو لگا لیکن جب ریفریش ہوا گھنٹہ بعد تو اس کا کوئی بگ تھا۔ وہ فکس نہیں ہوا تھا لہذا کسی اور نے اسکا فکس نکالا۔ وہ انسٹال کیا تو شائد ورڈ پریس کا جدید ترین ورژن نہ ہونے کی وجہ سے نہیں چلا۔ لیکن یہ ٹیسٹ بلاگ پر خوب چلتا ہے اور سب سے زیادہ تیز ہے۔ یہ یہاں سائیڈ بار میں ہے۔

Simple twitter صرف ایک ہی دیکھا رہا تھا یعنی تازہ ترین۔ ڈاکیومینٹیشن بھی سائٹ پر بہت “غریب” تھی۔

twitter for wordpress دوسرے نمبر پر بہترین ہے۔ اتنا تیز تو نہیں لیکن ٹھیک کام کرتا ہے۔ اس کی ڈاکیومینٹیشن دیکھ کر tweak کرنے پر بہتر نظر آتا ہے۔ میں یہی استعمال کر رہا ہوں۔

twitter tools مشہور پلگ ان پروگرامر ایلکس کنگ کا ہے۔ اس کے کافی سارے فیچرز ہیں۔ میں نے اس کو ٹیسٹ نہیں کیا نہ کرنے کا ارادہ ہے۔ کیونکہ ایلکس کنگ کے کافی سارے پلگ انز بہت سے لوگوں کے پاس درست نہیں چلتے۔ پھر اس کی مصروفیت اس قدر ہے کہ بہت سارے پلگ انز مہینوں abandoned رہتے ہیں۔

یہاں کال کرنے اور سننے دونوں کا چارج ہوتا ہے اسی طرح ایس ایم ایس کا بھی ہے۔ تو twitter کا برطانیہ میں بھیجنے کا اتنا خرچہ بڑھا کہ اس کو اپڈیٹ کا نوٹیفیکشن ایس ایم ایس کے ذریعہ بھیجنے کو کینسل کرنا پڑا۔

اسی کو سوچتے ہوئے کہ کل کلاں کو twitter بالکل ہی بند ہو گیا تو؟ ایسے لوگوں کے لئے جو اس کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں جیسے برطانیہ میں اس کو صحافی بہت استعمال کر رہے تھے، ورڈ پریس کے پروگرامر donncha  بھی ورڈ پریس کے لئے ایک پلگ ان لکھا ہے، یہ آپ کے تمام ٹویٹس آپ کی ڈیٹا بیس میں محفوظ رکھتا ہے۔

سو اردو بلاگر جاگو اور نت نئی چیزوں سے تجربہ کرو۔ خاص طور پر ابوشامل، ساجد اور راہبر۔ محب صاحب تو شائد تھانے بند ہیں۔ شمیل صاحب نے کس خوشی میں اس کو چھپایا ہوا ہے؟ اور ہیں کہاں؟

Popularity: 9% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 9% [?]

240 views

 

 

Related Posts

    None Found


1 Response to “Twitter”

  1. 1 ابوشامل

    یاد کرنے کا شکریہ۔

    ابوشامل’s last blog post..جشن آزادی مبارک

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...
    • ریحان: اب اگر میرے والدین آپس میں کزنز تو میں پھر زہنی مریز کنفرم
    • ڈفر: لو جی گئی بھینس پانی میں میں تو سوچ رہا تھا گھر والے سناتے...
    • راشد اشرف: ہم تمام دوستوں کو فیس بک پر جناب ابن صفی کے فرزند ڈاکٹر...
    • راشد اشرف: جناب ابن صفی کے لازوال کردار،استاد محبوب نرالے عالم...
    • راشد کامران: دین میں کچھ چیزوں کو کرنے کی اجازت ہوتی ہے یعنی اگر...
    • محمد ریاض شاہد: جعفر تصحیح کا شکریہ .-= محمد ریاض شاہد´s last blog...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 814
    • Links to posts: 81
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2853
    • Comments per post: 3.50
    • Top3 commenters: -بدتمیز (658) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 383858

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->