ری نیو ایبل انرجی
220 views 4 Comments Published August 6th, 2008 in امریکہ نامہ, بش کے دیس میں, دنیا نامہ, فرق The Difference, پاکستان نامہ, کیوں؟.
انسان کی بنائی عمارات میں سے دو بہت fascinated ہیں۔ اول تو اہرام مصر۔ دوسرے wind mill۔ مجھے یاد ہے پچپن میں مجھے فارم اس لئے بھی پسند تھے کہ وہاں ونڈ مل ہوتی ہیں۔ ویسے تو لائٹ ہاؤس کا بھی اپنا ایک سحر ہے لیکن ونڈ مل ایک شاہکار ہے۔ میرے گھر والے مجھے کسی بھی ڈیکوریشن پیس والے سٹور میں نہیں لے جاتے کیوںکہ میں ونڈ مل ہی ڈھونڈتا رہتا ہوں
ونڈ ملز کہا جاتا ہے کہ نویں صدی سے انسان کے دماغ کا شاہکار ہیں۔ حضرت عمر کے زمانے میں بھی ایک ونڈ مل کا ذکر ملا ہے جسکا اگر ابوشامل یا کسی اور نے اسلامی تاریخ میں پڑھا ہو تو روشنی ڈالیں۔ چین اور ایران تک میں ونڈ مل کا ذکر ملتا ہے۔ نہیں ملتا تو برصغیر میں۔ یورپ میں ونڈ مل قلعوں کا ایک اہم حصہ تھی۔
ایک صاحب ہیں۔ T Boone Pickens ان کی عرفیت oilman ہے۔ یہ تیل کا کاروبار کرتے ہیں۔ انہوں نے پچھلے سال اعلان کیا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ونڈ فارم بنانے لگے ہیں۔ یہ ونڈ فارم ٹیکساس میں بنے گا۔ ونڈ فارم میں جدید ترین ونڈ ملز لگائی جاتی ہیں۔ یورپ میں تو سڑکوں کے کنارے بہت اچھی لگتی ہیں۔ چونکہ یہ صاحب امریکی ہیں اور امریکی حکومت کو الزام نہیں دیتے لہذا انہوں نے آٹھ جولائی ( اس لنک پر بہت اہم معلومات) کو اپنی ویب سائیٹ لانچ کی۔ سی این این کو بھی ایک انٹرویو میں انہوں نے وہی بات کی جو امریکی میڈیا اپنے عوام کو نہیں بتاتا۔ یعنی عرب ملکوں کی تیل کی سپلائی فل ہے اور اس کو بڑھانے کی بات کرنا صرف طفل تسلی ہے۔ ویڈیو۔ ماڈرن ونڈ ملز بےحد بڑی ہیں۔ اس تصویر سے کچھ کچھ اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اگر مزید اندازہ لگانا ہو تو انیس اگست کو ڈسکوری چینل پر ڈرٹی جابز میں ونڈ فارم ٹیکنیشین کے طور پر مائیک کام کرے گا۔ یہ پروگرام دو جون کو لگا تھا اور کافی تفصیل سے ونڈ مل دیکھائی جاتی ہے۔
کل میں نے لکھا تھا کہ امریکہ میں سولر انرجی بھی بہت استعمال میں لائی جا رہی ہے۔ سڑکوں پر لائٹس سولر پینلز کے ساتھ ہیں دن میں بجلی جمع کرتے ہیں اور رات کو استعمال۔ اسی طرح سڑکوں کے کنارے ایسے چھوٹے چھوٹے باکسز مثال کے طور پر ٹیلیفون یا سگنل باکسز جن تک بجلی پہنچانا اور استعمال کرنا بہت کم ہے لیکن لائن رینٹ ہی بہت زیادہ ہے ان پر بھی سولر پینل لگے ہوتے ہیں۔
صحرائے اعظم صحارا۔ کیا آپ کو علم ہے اگر آپ نے ناسا کے امیج دیکھے ہوں صحارا سے گرمیوں میں ریت اڑتی ہے تو یہ اٹلانٹک کے اوپر سفر کرتی ہوئی ایمیزون جنگل کو زرخیزی عطا کرتی ہے۔ کیا صحارا سے کوئی اور فائدہ بھی لیا جا سکتا ہے؟ ویل یورپ وہاں سب سے بڑا سولر پاور جنریٹنگ فیلڈ لگانے جا رہا ہے۔ ان کا اندازہ ہے کہ جس قدر روشنی صحارا اور مڈل ایسٹ میں پڑتی ہے اس کا صرف 0.3 فیصد درکار ہے جو کہ تمام یورپ کی انرجی ضرورت کو پوری کرے۔ ہمم اگر بجلی زیادہ پیدا ہو تو؟ تو پھر اسی زمین پر بسنے والوں کو فروخت شروع کر دو۔
سپین نے سولر پاور کو اپنے ہی طریقے سے استعمال میں لانے کی ٹھانی۔ عام طریقہ تو یہ ہے کہ سورج کی روشنی سولر پینلز پر پڑے تو بجلی پیدا ہو۔ (ویسے سپین میں نئی بلڈنگ بناتے وقت سولر پینل لگانا لازمی ہے۔) اگر کسی نے کبھی محدب عدسہ سے روشنی ایک جگہ فوکس کر کے کاغذ جلانے کا تجربہ کیا ہو؟ سپین میں ایک سولر ٹاور بنا دیتے ہیں اس کے ارد گرد سولر پینلز لگے ہوتے ہیں۔ یہ تمام سولر پینل سورج کی روشنی کو ایک پوائنٹ پر جمع کر کے اس ٹاور پر فوکس کر دیتے ہیں۔ اس ٹاور میں پانی گرم ہوتا ہے اور بھاپ سے ٹربائین چلتی ہیں۔ یہ سولر پینلز فکسڈ نہیں ہیں لہذا سورج مکھی کی طرح یہ بھی سورج کے ساتھ ساتھ گھومتے جاتے ہیں اور روشنی اس ٹاور پر فکس کرتے جاتے ہیں۔
آسٹریلیا میں سولر پاور کو ایک اور نئے طریقے سے قابو کیا۔ انہوں نے بھی ایک ٹاور بنایا۔ اس کو اندر سے کھوکھلا رکھا۔ اس کے ارد گرد زمین پر سیلیکان بچھا دیا۔ اب جب سورج کی روشنی اس پر پڑتی ہے تو اس کے نیچے ہوا گرم ہو جاتی ہے۔ زاویہ ایسا ہے اس سیلیکان کا کہ یہ ہوا تیزی سے اس ٹاور کی طرف جاتی ہے اور اس میں سے گزرتی ہے۔ اب اس ہوا کی اتنی طاقت ہے کہ اس سے ٹربائین چلائی جاتی ہے۔ ابھی خبر تھی کہ اس پر مزید کام جاری ہے اور جو گرم ہوا گزرتی ہے اس کی گرمی بھی استعمال میں لانے کا طریقہ نکالا جا رہا ہے۔
ایک اور سولر انرجی کا تجربہ جو انڈیا میں بھوج، اسرائیل میں اور امریکہ میں ٹیکساس میں ہو رہا ہے وہ ہے سولر پونڈ یعنی شمسی تالاب۔ اس تالاب میں نمک کی خاصی مقدار ہوتی ہے جس سے اس کی تہہ کا پانی کثیف ہو جاتا ہے۔ جب سورج کی روشنی اس پر پڑتی ہے تو تہہ میں زیادہ گرمی جمع ہوتی ہے۔ اس کی کثافت اس گرمی کو سب جگہ یکساں طور پر پھیلنے سے روکتی ہے۔ نتیجہ تہہ کا درجہ حرارت 90 سے 100 سینٹی گریڈ تک ہو جاتا ہے جبکہ سطح 30 سینٹی گریڈ تک ہی رہتی ہے۔ یہ جو بحیرہ مردار ہے کیا یہ ایک بہت بڑی شمسی تالاب بن سکتا ہے؟
ختم شد، منگل بدھ
Popularity: 7% [?]
Popularity: 7% [?]
220 views
Related Posts
- None Found



























اچھی تحقیق ہے، وہ بلوچستان میںجو پون چکیوں یعنی ونڈملز کا پراجیکٹتھا، نیدرلینڈ کیساتھ ملکر، وہ کیا ہوا؟ کوئی خبر اس بارے؟
فیصل’s last blog post..شکریہ دریچہ
مجھے بہت دلچسپی ہے اس طرح کی باتوں میں
که سستی بجلی کیسے بنے گی
میں تو کنویں کی طرح بیل جوت کر بجلی کا بھی ایک ائیڈیا رکھتا هوں
هوا والی بات بھی ٹھیک هے
اور
آپ نے جی اسٹریلیا والی بات سیلیکون کے ساتھ لکھی ہے
وه ایک بہت بڑے گرین هاؤس سے بھی ممکن هے که اس کے سنٹر میں چمنی لگا کر اس میں سے گدرنے والی هوا سے جنریٹر چلائے جا سکتے هیں اور سبزیاں اور پھل بھی
خاور’s last blog post..غریبی کا خوف
فیصل: بلوچستان
اس کو تو دارفر سے بدتر قرار دیا جاتا ہے۔ آپ کا اشارہ شائد ان چکیوں کی طرف ہے جو پانی نکالنے کے کام بھی ؔآتی تھیں۔ نہیں ان کی کوئی نیوز نہیں۔ ساحلی علاقوں پر ونڈ مل کی کچھ خبر ہے پر کافی پرانی۔ میرا تو خیال ہے وہاں کچھ بھی نہیںباقی رہا ہو گا۔
خاور: گرین ہاؤس سے یہ ممکن نہیں۔ جتنی ہوا گرم کرنی ہوتی ہے اور جس قدر تیزی سے یہ گزرتی ہے وہ گرین ہاؤس میں ممکن ہے نہ اس کے اندر پودے اگ سکیں گیں۔