میں نہ صرف ایک فضول ترین انسان ہوں بلکہ ایک فضول ترین بلاگر بھی ہوں۔ کچھ لوگ مجھے سخت ناپسند کرتے ہیں۔ اور اس کو میں کافی انجوائے کرتا ہوں۔ کیونکہ آپ کے مخالفین آپ کی وہ وہ خامیاں بھی ڈھونڈ نکال لاتے ہیں جو آپ کے فرشتوں کے بھی علم میں خال خال ہی ہوتی ہیں۔ اس سے آپ اپنی اصلاح کر سکتے ہیں۔ یعنی آپ، میں نہیں۔ :mh:
مطلب یہ کہ آپ کو فورا سے پہلے احتیاط کرنی چاہئے اگر کوئی صاحب میری شان میں گستاخی کر رہے ہوں۔ کوئی صاحبہ جوتی سے مرمت کر رہی ہوں یا کوئی بزرگ لتاڑ رہے ہوں۔ اور میرے بارے میں اپنی رائے پر نظر ثانی کریں۔ اگر آپ کو اس دوران ٹینا ثانی یاد آ جائے تو آپ شوق سے یادوں میں کھو سکتے ہیں۔
ان لوگوں کے لئے جو مجھے اپنی رائے سے نوازنا نہیں چاہتے۔ (نہ نوازنے والے کنجوس ہوتے ہیں۔ ) کی بھی رائے مقدم رکھنی چاہئے۔ کیونکہ دوست اکثر اوقات مروت میں اوٹ پٹانگ باتوں پر کچھ نہیں کہتے۔ جبکہ دوسروں کے لئے ایسی کوئی مجبوری نہیں ہوتی۔ ویسے بھی ہم بڑی شرمیلی قوم ہیں لہذا تنقید کرتے ڈرتے ہیں اور میرے جیسوں کے شر سے تو ہر شریف بندہ پناہ ہی مانگتا ہے۔ لہذا تنقید کرتے وقت کوشش کی جاتی ہے کہ پیٹھ پیچھے کی جائے جس کو حاسدین چغلی لگانا کہتے ہیں یا پھر کوشش کی کی جاتی ہے کہ بغیر نام و نشان کے ہی بھڑاس نکال لی جائے۔ اب اگر آپ کا نام پتہ نہیں معلوم تو کل کو شناخت کیونکر ممکن ہو گی؟ :mh:
چونکہ میں ایک ڈیسنٹ (خوش فہمی) اور سوبر (غلط فہمی) انسان ہوں لہذا مجھے تو بالکل پسند نہیں آئے گا کہ آپ کچھ زیادہ ہی فری ہوں اور میں کچھ کہہ ڈالوں لہذا ان تمام شرفا اور معززین کے لئے جو مجھے اپنی قیمتی رائے سے صرف اس لئے نہیں نوازتے کہ ان کے خیال میں یہ اصراف ہے اور دوسرے میرے شر سے بچنا لازمی ہے آپ بغیر اپنا نام نشان چھوڑے صرف ایک کلک سے اپنے متفق ہونے یا نہ ہونے سے مجھے آگاہ کر سکتے ہیں۔ یہ ایک چھوٹا سا پلگ ان ہے جو اس سروس کا کوڈ انٹیگریٹ کر کے آپ کو باخبر رکھتا ہے۔ ہر پوسٹ کے آخر میں یہ چھوٹا سا گیجٹ ہو گا۔
اس میں پہلی آپشن ہے عینک۔ انتخابات میں عینک کس پاڑٹی کا نشان تھی؟ خیر عینک کا مطلب ہوا کول۔ یعنی آپ کو پوسٹ پسند آئی نہیں آئی جس کا بھی ذکر ہے وہ بہت اچھا لگا۔
دوسری آپشن ہے ٹی وی۔ یہ طارق عزیز سے لیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے فن۔ یعنی آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کم و بیش محظوظ ہوئے۔ میرے پاس 2 ٹی وی باہر شیڈ میں پڑے ہیں۔ زیادہ کلک کرنے والا بتا کر وصول کر سکتا ہے۔
تیسری آپشن ہے بلب۔ میں نے سب بلب اتار کر انرجی سیور لگا لئے ہیں۔ لہذا آپ خود سمجھدار ہیں۔ بلب کا مطلب ہوا کہ پوسٹ بڑی معلوماتی ہے۔ اور آپ کو تو بخوبی علم ہے میری پوسٹس میں کوٹ کوٹ کر معلومات بھری ہوتی ہے۔
چوتھی آپشن جو کہ کافی بےعزتی کرتی ہے کہ مطلب ہے کہ آپ کو پوسٹ نے اتنا بور کیا کہ آپ دفتر میں سو گئے۔ بری بات اس پر کوئی کلک نہ کرے ورنہ دفتر میں سوتا رہے گا۔ گارنٹی ہے۔
چوتھا ہے سوالیہ نشان۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اس پر یہ سوچ کر طنزیہ طور پر کلک کریں کہ کیا بکواس ہے کوئی سر پیر ہی نہیں لیکن میں یہ سمجھ کر خوش ہونگا کہ کوئی بہت ہی نکما کلک کر گیا ہے۔
سب سے آخری ہے طبل جنگ۔ یعنی آپ کو میری ذہانت اور فظانت اور پتہ نہیں کون کون سی نت سے بھرپور پر مغز پوسٹ پر اختلاف ہے۔ اس جرات پر آپ کو چاہئے نام پتہ کے ساتھ لکھ کر جائیں تاکہ ہم اپنا قومی فریضہ یعنی لڑائی مار کٹائی انجام دے سکیں۔
I first saw this at adnan’ blog and liked it enough to add here
Popularity: 4% [?]
Popularity: 4% [?]
502 views
Related Posts
- None Found

























اس کی بھی ضرورت تھی؟ لگتا ہے “کچھ” لوگ زیادہ ہی ڈرنے لگے ہیں آپ سے۔۔۔ یا آپ کو خوش فہمی ہوگئی ہے کہ لوگ آپ کے رعب میں آگئے ہیں۔
چلیں، ایسے ہی سہی۔۔۔ ویجٹ اچھا ہے۔
راہبر’s last blog post..بارش کی رم جھم
یار یہ خوش فہمی اور غلط فہمی کا فرق تو بتاؤ!
شعیب صفدر’s last blog post..اے وطن پیارے وطن
راہبر: ارے نہیں بھائی آجکل کوئی کسی سے نہیں ڈرتا۔ بس ایسے ہی کچھ لوگوں کو عادت نہیں ہوتی لکھنے کی پڑھ لیتے ہیں۔
شعیب صفدر: قبلہ کے حال ہیں؟ کہاں رہے اتنے دن۔
خوش فہمی ہوتی ہے کہ آپنے بارے میں اچھا گمان رکھیں۔ غلط فہمی ہوتی ہے کہ آپ اپنے بارے میں غلط گمان رکھیں۔
بات ایک ہی ہے۔