کچھ دنوں سے بہت سارے لوگ مجھے یہی کہتے ہیں کہ یہ سائیٹ نہیں کھل رہی وہ سائیٹ نہیں کھل رہی۔ میرا پہلے پہل تو یہی خیال تھا کہ شائد سی می 3 کیبل میں مسئلہ کی وجہ سے پاکستان میں یہ ہو رہا ہے لیکن جو لوگ یہ نہیں بتا پاتے وہ یہ ہے کہ کیا ان کا سسٹم ہیلڈ ہو جاتا ہے یا نہیں۔ سب سے زیادہ مسئلہ مجھے تب پڑتا ہے جب 99 فیصد لوگ سسٹم سپیڈ اور نیٹ سپیڈ کو مکس کر دیتے ہیں۔ خیر اگر آپ ونڈوز ایکس پی سے پچھلا کوئی آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں تو ٹب میں پانی بھر کر اپنا کمپیوٹر اس میں رکھ دیں۔ انشااللہ بہت اچھا چلے گا۔ اگر نہ چلے تو نیا کمپیوٹر لے لیں لیکن ڈوئل کور سےکم پروسیسر ہرگز نہ ہو۔ لاہور میں میں ان سے کمپیوٹر لیتا تھا۔ قیمت میں ہیر پھیر نہیں اور چیز بیچنے میں بھی کبھی ہاتھ چالاکی نہیں دیکھائی۔ ان کی ویب سائٹ دیکھنا واقعی ایک خوشگوار اتفاق ہے۔
اگر آپ ونڈوز ایکس پی استعمال کر رہے ہیں تو اپنے پر رحم کریں انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 انسٹال کر لیں۔ غضب خدا کا ابھی تک انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 کی جان نہیں چھوڑ رہے۔ آپ لوگوں کو علم ہے کہ یہ 2001 میں لانچ ہوا تھا 7 سال پرانا ہو چکا ہے آپ کی وجہ سے ویب ترقی نہیں کر پا رہا۔
g
اگر بوجوہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 نہ انسٹال ہو سکے تو پھر فائر فاکس 3 انسٹال کر لیں۔ لیکن کر ضرور لیں۔ اطلاعا عرض ہے کہ اب تو اس سال کے آخر تک انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 ریلیز ہونے والا ہے۔ ابھی اس ماہ اس کا بیٹا 2 ریلیز ہونا ہے۔ اگر بیٹا 1 انسٹال کا ارادہ ہو تو یہاں سے کر سکتے ہیں۔
Popularity: 4% [?]
Popularity: 4% [?]
227 views
Related Posts
- None Found



























اور تو اور ایک صاحب نے تو کچھ دن پہلے ونڈوز 98 کا مسئلہ پوچھنا شروع کردیا۔ میں نے ان سے یہی عرض کی کہ اب تو عجائب گھر میں بھی اس سے کچھ نیا او ایس رکھا جاتا ہے۔۔ پھر وہی آپ کا ٹب والا حل تجویز کیا لیکن پانی کی جگہ مٹی کا تیل اور ماچس کہ خوانخواستہ کہیں بچ بچا گیا تو پھر وہ 98 میں وائرلیس نیٹ ورک انسٹال کرنے کا طریقہ پوچھیں گے۔
راشد کامران’s last blog post..دی کراچی کڈز
یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں لوگ ابھی تک ونڈوز ٩٨ کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے.. اس کے پیچھے انٹرنیٹ کیفیز کا بڑا ہاتھ ہے کمبختوں کو اس کے علاوہ کچھ سوجھتا ہی نہیں ہے.. آپ نے درست کہا.. ایسے لوگوں کی وجہ سے ویب ترقی نہیں کر رہا.. پاکستان کیا ترقی کرے گا.. وستا کو تو چھوڑیں ایکس پی نصب کرتے ہوئے ڈرتے ہیں.. ہمارے ہاں لوگوں کی ذہنی استعداد یہ ہے کہ اگر کینسل کے بٹن پر ڈس مس لکھ دیا جائے تو یہ کہتے ہیں کہ ‘فلاں’ پروگرام اب مشکل ہوگیا ہے.. !!
مکی’s last blog post..Portable eMule 0.49b – Final
کیوںلوگوںکو غلط مشورے دے رہے ہیں انھیںکہیںکہ لینکس انسٹال کر لیںاور موج کریںمیری طرح
فیصل’s last blog post..شکریہ دریچہ
سر جی لوگ ونڈوز ہی چلا لیں تو بڑی بات ہے لینکس تو بہت دور کی بات ہے.. جو لوگ ابھی تک ونڈوز ٩٨ کے گرداب سے باہر نہیں آسکے انہیں کمانڈ لائن تو بے ہوش کردے گی.. :laugh:
مکی’s last blog post..Portable eMule 0.49b – Final
شعیب صفدر’s last blog post..اے وطن پیارے وطن
بالکل یہ بات درست ہے۔ ہمارے ہاں لوگ ابھی تک 98 کے سحر سے نہیں نکل سکے۔ جس کو بھی لینکس پکڑاتا ہوں انسٹالیشن کے بعد کان پکڑ کر پھر 98 پر آجاتا ہے۔ اگر کسی سروے میں پائیریسی چمپئین ممالک بھی شامل ہوں تو 98 کا سب سے بڑا شئیر پاکستان کا نکلے گا۔
ساجداقبال’s last blog post..کچھ اچھا ضرور ہے
مکی: ویلکم
پروگرام مشکل ہونے کی خوب کہی
مزہ آیا۔
شعیب صفدر: کہیے پانی بھریں گیں یا مٹی کا تیل؟
فیصل: جو خود کے لئے پسند ہو اسی کا مشورہ دینا چاہئے نہ۔ مجھے ونڈوز ہی پسند ہے۔ اور میں اسی کی سپورٹ فراہم کر سکتا ہوں لہذا یہی انسٹال کرواؤں گا نہ۔ ورنہ تو لوگ کہیں گیں خود آتی نہیں اور ہمیں مشورے۔
ساجد اقبال: لینکس تو اس کو دیں نہ جس نے سیریس کام کرنے ہوں۔ ہمارے گھروں میں کمپیوٹر ایک انٹرٹینمنٹ سسٹم کی حیثیت رکھتا ہے اور لینکس اس کے تقاضے پورے نہیں کر سکتی۔ یہ حقیقت ہے کہ ونڈوز آسان ہے۔
آپ کا “پانی کے ٹب” والا مشورہ خوب ہے، میں پہلے رہائشی کمرے کی منزل پوچھتا ہوں اور پھر کھڑکی سے باہر پھینکنے کا مشورہ
یقین جانیں اب یہاں کسی نیٹ کیفے میں ونڈوز ایکس پی دیکھ کر بہت خوشگوار حیرت ہوتی ہے ورنہ بیشتر پر تو 98 منہ چرا رہی ہوتی ہے :grin/
ابوشامل’s last blog post..Anoushey knows what??
اس کی وجہ سستا ہارڈ وئیر ہے جس پر 98 ہی انسٹال ہو سکتا ہے۔ ایک دفعہ کمپیوٹر لے کر کوئی بھی نیا نہیں لیتا۔