لوگ

کہا جاتا ہے کہ چوہے کی یاداشت بہت کمزور ہوتی ہے۔ لہذا یہ جیسے ہی بلی سے ڈر کر بھاگ کر اپنے بل میں چھپتا ہے کچھ دیر بعد ہی بھول کر دوبارہ باہر نکلتا ہے اور تاک میں بیٹھی بلی کا شکار بن جاتا ہے۔ ایسے ہی کچھ لوگوں کی یاداشت بہت کمزور ہوتی ہے۔ یہ ظالم ہو کر مظلوم بن جاتے ہیں۔ ظلم کر کے معافی مانگنے کے بجائے مظلوم بن کر معافیاں دیتے پھرتے ہیں۔ یہ پھر اپنے فرائض کو احسانات میں شمار کرتے ہیں اور حقوق میں اتنی دلچسپی رکھتے ہیں کہ دوسروں کے حقوق بھی اپنے خود کے شمار کر لیتے ہیں۔

بدقسمتی سے ہمارا جو معاشرہ ہے وہ ایسے لوگوں سے بھرا پڑا ہے۔ اگر آپ آرام سے بات کریں تو سر پر چڑھتے ہیں اگر چپ ہو جائیں تو سمجھتے ہیں کہ لاجواب ہو گیا ہے۔ اگر کچھ کہہ دیں تو ناراض ہو جاتے ہیں۔ میں جب کسی کو لڑائی جھگڑے میں اللہ کو ڈالتے دیکھتا ہوں تو ہنسی آ جاتی ہے کہ اگر اللہ نے سچ مچ انصاف کر دیا تو؟ اللہ سے انصاف نہیں رحم مانگتے ہیں۔ اللہ کا انصاف پھر انصاف ہی ہوتا ہے اس میں کسی کی سائیڈ نہیں لی جاتی۔

جیسے شیطان حضرت عمر سے ڈرتا تھا ویسے کچھ لوگ میری آواز سے ڈرتے ہیں۔ (جنہوں نے میری آواز سن رکھی ہے وہ تصدیق کریں گیں کہ بہت ہی بھدی آواز ہے۔) تو یہ لوگ میری آواز سنتے ہی فون بند کر دیتے ہیں۔ میں بھی ان کی آواز سنتے ہی فون بند کر دیتا ہوں۔ میرا خیال ہے یہ میری گرم دماغی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ یہ میری بد دماغی ہے۔

اس طرح کچھ لوگ فون کرتے ہیں میں چونکہ فون آپریٹر لگا ہوا ہوں لہذا میں فٹ سے پہلے متعلقہ بندے کو فون پکڑانے کی کرتا ہوں تو سرٹیفیکیٹ مل جاتا ہے کہ ابھی تک rude ہے۔ مجھے تو سمھ نہیں لگتی کہ میرے سے اتنی کیا خاص بات چیت کرنی ہے۔ آپ کے ہاں بچہ ہوا یا آپ کے سسر پرلوک سدھارے مجھے ایسی کوئی خبر نہیں، ملے گی تو بات کرنا۔

اسی طرح کچھ لوگوں کو ناراض ہونے کی بڑی عادت ہوتی ہے۔ ہر دو دن بعد یہ ناراض ہو جاتے ہیں۔ آپ چاہے جتنی مرضی احتیاط کریں یہ نازک مزاج لوگ ناراض ہونے کی کوئی نہ کوئی ترکیب ایجاد کر لیتے ہیں۔ فلاں کام نہیں کیا تھا فلاں بات نہیں مانی تھی۔ اگر میرا موڈ اچھا ہو تو میں آپ کے خراب موڈ کی پرواہ نہیں کرتا اور منا لیتا ہوں اتنی کوئی بڑی بات نہیں دوستوں کو برداشت کرنا۔ لیکن اگر میرا موڈ آپ نے خراب کر دیا ہے تو پھر میرا ناراضگی ختم کرنا مشکل ہے۔ کیونکہ میں کافی دیر سے ناراض ہوتا ہوں پر جب بھی ہوتا ہوں تو پھر میرا موڈ خراب ہی رہتا ہے۔

تو ایسے لوگوں کو توقع ہوتی ہے کہ اگر یہ ناراض ہیں تو فون کرو میل کرو میسج کرو کسی کامن دوست سے ذکر کرو۔ ناراضگی ختم کر کے تشریف لاتے ہیں تو امید رکھتے ہیں کہ میں خوشگوار موڈ میں استقبال کروں (ایسا میں کسی خاتون کے لئے نہ کروں آپ تو پھر انکل ہیں) اگر میرا موڈ ٹھیک ہے تو تو میں ایسا کر لوں اگر میرا موڈ خراب ہو گیا ہے تو پھر طعنے شروع ہو جاتے ہیں کہ بڑا مغرور ہے اور اپنے آپ کو کچھ سمجھتا ہے یعنی آپ جو خود کرتے ہیں وہ میرے کرنے پر اعتراض ہیں اور ایسا میرے دوستوں میں ہی نہیں میرے خاندان میں ابھی ایسے نازک مزاج پائے جاتے ہیں۔

اکثر ایسے ہیں جو مجھے ضدی کہہ کر اپنی ضد منوانا چاہتے ہیں۔ اگر میری ضد غلط ہے تو آپ کی کیسے درست۔ جو لوگ سمجھ نہیں سکتے وہ یہ کہ جب آپ کی نااہلی ثابت ہو جائے تب آپ چاہے احساس بھی کر لیں آپ کو موقع نہیں دیا جاتا کیونکہ آپ موقع چاہتے ہیں کہ خود کو اہل ثابت کر سکیں لیکن موقع دینے والا اس لئے نہیں دیتا کہ وہ کہتا ہے کہ آپ پھر کوئی گل نہ کھلا دیں۔ اس کو سمجھ لیں کہ آپ کی حرکات اور باتیں آپ کو زندگی میں اہل یا نااہل ثابت کرتی ہیں۔

یہ ایسے لوگ ہیں جو خود کو بار بار نا اہل ثابت کر کے سوچتے ہیں کہ میں ان کے ہاتھ میں معاملات رہنے دوں۔ یہ لوگ دوسروں کے خطوط کھول کر دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ میں ان سے باتیں شئیر کروں۔ یہ لوگ امانت میں خیانت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ میں ان پر اعتماد کروں۔ ایک دفعہ میرے ساتھ ایسے کریں اور اس کے بعد ہمیشہ کے لئے دور رہیں۔

میں انتہائی گرم مزاج ہوں۔ مجھے پہلے پہل کوئی بات بری لگے تو میں نرمی سے بتاتا ہوں۔ اگر آپ سنجیدہ نہیں تو ٹالتا جاتا ہوں۔ پھر بھی جاری رکھیں تو میں سمجھاتا ہوں۔ اگر سمجھنے کا موڈ نہیں تو میں آپ کو آپ کے حال پر چھوڑ دیتا ہوں اور کنارہ کش ہو جاتا ہوں اگر آپ سمجھیں کہ میں کم بات چیت سے نخرے دیکھا رہا ہوں اور طعنے دیں تو میں بالکل خاموش ہو جاتا ہوں۔ بس خاموشی آخری اشارہ ہے۔ اس کے بعد بھی اگر آپ نہیں سمجھتے اور خاموشی کو بزدلی یا لاجواب ہونے سے تعبیر کرتے ہیں تو ذرا دور رہیں کیونکہ اس کے بعد میں آپ کی اچھی خاصی عزت افزائی کر کے ہی پرسکوں ہونگا اس سے پہلے میں بے چین رہونگا اور آپ کے کورٹ میں گیند ہوتی ہے کہ مجھے موقع نہ دیں۔

ہو سکتا ہے آپ کو یہ پوسٹ بالکل فضول لگے لیکن consider your self warned, never know when one charges. :P

Popularity: 4% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 4% [?]

238 views

 

 

Related Posts

  • $2 a day On December 3, 2007, 0 Comments
  • گرمیوں میں کالج کے چند طلبا کو ایک پروگرام میں شامل کیا گیا۔ اس کا نام $2 a day تھا۔ اس میں ان طلبا کو روزانہ صرف دو ڈالر خرچ کرتے ہوئے ایک ہفتہ تک زندگی گزارنی تھی۔ اسی میں انہوں نے سر چھپانے تن ڈھانپنے اور رہنے سہنے کا بندوبست کرنا تھا۔ اس پروگرام
  • Closest to the best On August 1, 2009, 3 Comments
  • Warning: Rated r, not suitable for mentally under 18! Advertisement by a panty manufacturer in USA (Its real) “We are not the best in the world but we are closest to the best thing in the world”. AKPC_IDS += "1046,";Popularity: 4% [?] Share and Enjoy:
  • بےوقوف On December 13, 2007, 10 Comments
  • افریقن امریکن کو کچھ کہیں تو جہانزیب اور زکریا دونوں برا مناتے ہیں۔ لیکن افریقن امریکن مجھے بہت بےوقوف لگتے ہیں۔ کچھ اپنے جیسے سے پچھلے دنوں براک اوبامہ جو کہ اپنے ایک بےوقوفانہ بیان کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے ووٹ حاصل نہ کر سکیں گیں، کے لئے اوپرا ونفرے نے ساؤتھ
  • tag On June 20, 2008, 6 Comments
  • v\:* {behavior:url(#default#VML);} o\:* {behavior:url(#default#VML);} w\:* {behavior:url(#default#VML);} .shape {behavior:url(#default#VML);} st1\:*{behavior:url(#ieooui) } جہانزیب ٹیگ ٹیگ کھیل رہے ہیں۔ قبلہ کو میں نے 2006 میں یہاں اور 2007 میں یہاں ٹیگ کیا تھا۔ ابھی تک نہیں ملے۔ ان کے علاوہ اکرام نے بھی ٹیگ کیا تھا اردو بلاگر اتنے تھوڑے ہیں کہ میرا خیال ہے ہر بلاگر آگے صرف دو کو ٹیگ کرے۔   کھیل
  • Buy a Domain with Google On December 18, 2006, 0 Comments
  • One year domain registration for $10 Private domain registration to protect against spam at no extra cost Full DNS control and domain management Automatically configured to work with Google services Email, calendar, instant messaging, web pages and more also at no extra charge To make ‘getting started’ an easier process, we’ve partnered with a select
  • youtube On May 27, 2007, 4 Comments
  • پاکستان کی بدلتی صورتحال اور صدر مشرف کے حمائتیوں کی حرکات سے تنگ بہت سے لوگ اور بلاگر اب سیاست کی طرف لکھنے پر مائل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ تصویر ہزار الفاظ سے زیادہ اثر رکھتی ہے تو پھر متحرک تصویر کتنا اثر رکھتی ہو گی؟ میری ان تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ یوٹیوب
  • سن تو سہی On January 7, 2008, 0 Comments
  • خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمیں اور کچھ دیا نہ دیا ایک ٹیپو سلطان ضرور دے دیا۔ ٹیپو سلطان کا لاکھ لاکھ شکر ہے وہ غداروں کا قلع قمع تو نہ کر سکا لیکن غداروں کو اپنا ایک قول دے گیا۔ اگر ٹیپو نہ ہوتا تو ہمارے سارے مرنے والے لیڈران اور چمچان
  • google adsense payments through westron union On October 6, 2007, 4 Comments
  • Google announced a new way of payments to a few more countries other than check. Inclduing is Pakistan. A very interesting line in the official news reads as “This choice can also cut down on bank fees and long clearing times associated with depositing checks.”
  • mark lives in ikea On January 12, 2008, 0 Comments
  • پاکستان میں جب واٹر بیڈ آئے تھے تو ان کی لاہور میں ڈیمو ٹیسٹ کا بندوبست آواری ٹاورز میں کیا گیا تھا۔ اب سارا لاہور آواری دیکھنے پہنچ گیا تھا۔ بیڈ پر بیٹھیں ستیاناس کر کے گھر کو جائیں۔ تفریحی مقامات کی کمی کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔ اس کے بعد نہیں میں نے سنا
  • Network Monitor 3.0 has released to web! On December 8, 2006, 0 Comments
  • You are receiving this email because of your participation in the Microsoft Network Monitor 3.0 beta program. The final release of version 3.0 has now been posted to http://connect.microsoft.com. Please update from your beta version to the released version if you have not already done so. It is available free of charge. The team has chosen


4 Responses to “لوگ”

  1. 1 فیصل

    ایک پوسٹ اچھی کرتے ہو تو میں‌سوچتا ہوں بڑے ہو گئے ہو، دوسرے ہی دن غلط فہمی دور کر دیتے ہو۔۔۔ :D

  2. 2 میرا پاکستان

    لگتا ہے یہ پوسٹ کسی خاص دوست کیلیے لکھی گئی ہے اب وہ دوست کون ہے یہ آپ کے دوست ہی بتا سکتے ہیں۔
    ویسے آپ کا طریقہ واردات پسند آیا جس میں‌ دوسرے کیلیے سنبھلنے کا موقع ہوتا ہے۔ ہمارا بھی ایک دوست کچھ اس طرح‌کی ٹیکنیک استعمال کرتا ہے۔ آگر آپ نے اس سے گلہ کیا تو وہ اس ٹال جائے مگر گھر جا کر پہلے تیاری کرے گا اور پھر اگلے دن سامنے والے کی ایسی تیسی کر دے گا اور اسے جواب دینا مشکل ہو جائے گا۔

    میرا پاکستان’s last blog post..وعدہ خلافی

  3. 3 خاور

    ایسا لگتا ہے که آپ
    تھوڑے سے پیسے خرچ کر دیتے هیں کسی پر جس سے بندھ ” پووے ” هو جاتا ہے
    اور جب بندھ کافی ”بھوتر ” جاتا ہے تو آپ اس سے بے اعتنائی کر کے جان چھڑانا چاهتے هیں ـ
    یاد رکھیں
    بچه یا بچپنا ذہن رکھنے والے بندے سے اگر اپ بے تکلف هو گے تو وه اس سے بھی زیادھ بےتکلفی کا مظاهرھ کرے گا که بدتمیزی پر اتر آئے گا ـ
    بد تمیزی سمجھتے هیں ناں جی آپ ؟؟
    آپ سے زیادھ اور کون سجھے گا که نام هی بد تمیز رکھ لیا ہے
    لیکن آپ بد تمیز کہلوا کر تمیز کے کام کر کے لوگوں کو سمجھا رهے هیں که اگر ایک بد تمیز ایسا هے تو آپ تمیز دار بن کر دکھائیں ـ

    اب جی اگر کوئی بندھ آپ کے نرخرے میں انگوٹھا دیتا ہے تو آپ کے انکھیں دیکھانے کا بھی برا مناتا ہے
    آپ کی چارپائی کے نیچے آگ جلا کر دیتا ہے اور اگر آپ بھاگتے هیں تو اس کا بھی شور مچاتا ہےتو
    ایسے بندے کو کہتے هیں
    امریکه صاحب ـ
    آپ تو خود امریکی هو جی ـ
    معاملات کچھ گنجھلک هو گئے هیں ـ
    کچھ کھل کر لکھیں
    ایسی تیسی کر دیں جی جنہوں نے زیادتی کی ہے
    لیکن
    دوسری پارٹی کا موقف کون لکھے گا ؟؟
    هو سکتا ہے وه بھی مظلوم هوں ـ

    خاور’s last blog post..دھونکل

  4. 4 بدتمیز(428)

    فیصل: مجھے بڑا ہونا نہیں‌ پسند۔ جب میں بڑا ایکٹ کرتا ہوں‌ تو لوگوں کو بالکل اچھا نہیں‌ لگتا۔

    میراپاکستان: نہیں کسی ایک یا کسی خاص کے لئے نہیں۔ ہیں 4 پانچ مہربان۔ سب کو اپنی اپنی پڑھ کر خود علم ہو گا کہ کہاں کس کی بات ہو رہی ہے۔ ویسے آپ جس کا سمجھ رہے ہیں اس کے لئے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

    خاور: کسی پر پیسہ خرچ کر کے بےاعتنائی سے جان چھڑانا تو میری کم ظرفی ہوئی نہ؟ مجھے ایسی عادت نہیں۔ اگر مدد کر سکتا ہوں تو کر دیتا ہوں نہیں تو معذرت کر لیتا ہوں۔ ویسے ابھی میرا کسی سے بھی مالی معاملہ نہیں‌ ہے۔ جو لکھا ہے وہ لوگوں کے روئیوں پر لکھا ہے۔ اگر آپ کو سیکنڈ لاسٹ پیرا سے ایسا لگا تو میں‌ لوگوں‌ کو دو طریقہ سے پرکھتا ہوں کچھ ایسے کہ میرے ساتھ کیسے ہیں اور کچھ ایسے کہ لوگ دوسرے لوگوں کے ساتھ کیسے ہیں۔ آخرالذکر پر کم توجہ کہ مجھے نہیں‌علم کہ اگر کوئی کسی سے برا کر رہا ہے تو پہلے دوسرے نے اس کے ساتھ کیا کیا تھا۔ پھر بھی لڑائی میں بندے کی اخلاقیات کا تو پتہ چل ہی جاتا ہے۔
    کھل کر نہیں لکھ سکتا۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی فضول عادات پر شرمندگی ہوتی ہے لیکن کچھ کہا نہیں‌ جاتا۔ کچھ کہیں بھی تو خود پر ہی افسوس ہوتا ہے۔ کچھ لوگ آپ کے ساتھ ایسے چڑے ہوتے ہیں کہ ان کی بےعزتی بھی اپنی ہی بےعزتی ہوتی ہے۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->