The People’s Republic of Capitalism

جولائی کے شروع میں ted koppel نے چین سے ایک 4 گھنٹے کی سیریز کی تھی۔ اس کا نام تھا The People’s Republic of Capitalism اس میں چین کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ٹیڈ کہتا ہے کہ 1973 میں جب وہ کسی چینی سے پوچھتا تھا کہ تم کیا کرنا چاہتے ہو تو اس کا یہی جواب ہوتا تھا ملک جو بھی چاہے۔ کم و بیش 35 برس بعد جواب یہ ہے کہ میں امیر بننا چاہتا ہوں دولت حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ ٹیڈ کا رویہ سیریز میں مجھے کہیں کہیں طنزیہ لگا۔ خیر شائد ٹیڈ کا خیال تھا کہ محب وطن صرف امریکہ کی میراث ہیں۔ دنیا کے ہر ملک میں محب وطن ہوتے ہیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ٹیڈ چین کی غربت دیکھ کر انسانی حوالے سے کچھ آفیشلز سے طنزیہ رویہ اختیار کرنے پر مجبور ہو گیا ہو۔

 بچپن میں مجھے سمجھ نہیں لگتی تھی کہ برطانیہ کے ساتھ گریٹ کیوں لگتا ہے۔ اور کسی ملک کے ساتھ کیوں نہیں لگتا۔ چین شائد دوسرا ملک ہو گا جو گریٹ کا لقب لے چکا ہے لیکن کس قیمت پر اس کا اکثر اوقات سننے اور دیکھنے میں آتا رہتا ہے۔ جیسے ابھی جو اولمپکس ہونے ہیں اس کا دیکھ لیں تو آلودگی کا شور مچا ہوا ہے اور تصاویر آتی رہتی ہیں۔ حتی کہ چینی حکومت کو مجبور ہو کر بیجنگ کے گردونواح میں کارخانے ایک ماہ کے لئے بند کرنے پڑے ہیں۔

اگر آپ نے کبھی سم سٹی کھیلی ہو تو اس کا ایک قانون ہوتا ہے کہ انڈسٹریل زون آبادی سے دور سے دور بنا ہو۔ امریکہ میں بھی ایسا ہی ہے اور کارخانے آبادی سے دور ہوتے ہیں۔ گلوبل ویلج بن جانے کے بعد یہ آبادی سے ذرا اور دور ہیں لیکن اتنے بھی دور نہیں یہی بس چین میں۔ چین بڑی طاقت تو بن رہا ہے لیکن جو آلودگی بھی پیدا ہو رہی ہے وہ؟ ویسے ایک سٹڈی مزے کی ہو گی کہ امریکہ کے کارخانے جو یہاں بند ہو کر وہاں کھل رہے ہیں اس سے کیا آلودگی میں کوئی فرق پڑا ہے کہ نہیں یاد رہے امریکہ میں سخت قوانین ہیں جبکہ چین میں آلودگی فضا میں چھوڑنے کے حوالے سے کوئی موثر قانون نہیں۔

ایک بڑی مزے کی تھیوری تھی کہ جی یہ جو اوزون کا سوراخ تھا اس سے جو جلد کی کینسر ہوتا ہے وہ سب سے زیادہ گوروں کو دوسرے نمبر پر بھوری رنگت والے اور سب سے کم کالوں کو نقصان پہنچاتا ہے کیونکہ جلد میں ایک پگمنٹ ایسا ہے جو جتنا زیادہ ہو رنگ اتنا گہرہ ہوتا ہے اور جلد کے کینسر کا خطرہ اتنا کم ہوتا ہے۔ آلودگی کے حوالے سے ایسی کوئی تھیوری ابھی تک تو میں نے نہیں سنی سوائے اس کے کہ جی طوفان بہت آنے ہیں۔

چلتے ہو تو چین کو چلئے۔ واپس، چین میں کسی بھی قسم کے کاروبار کے لئے غیر ملکیوں کو ایک چینی پارٹنر چاہئے جو کہ 50 فیصد کا حصہ دار ہو۔ اب چینی کام سیکھتے ہیں ساری معلومات ٹیکنالوجی لیتے ہیں اور پھر اپنی پیدوار شروع کر دیتے ہیں۔ چین اس وقت گاڑیاں بنانے لگ گیا ہے۔ عام نہیں hybrid یعنی بجلی اور تیل دونوں سے چلنے والی۔ یہ کار عام طور پر 40 میل تک بجلی پر چلتی ہے اور اس سے زیادہ پاور کے لئے تیل کا انجن سٹارٹ ہو جاتا ہے۔ چین ابھی گاڑیوں میں اس معیار تک تو نہیں پہنچا لیکن بہرحال بہت کچھ سیکھ چکا ہے۔ کیا پاکستان میں چین کی گاڑیاں آئی ہیں خاص طور پر کسی کو علم ہو پاکستان میں hybrid آ چکی ہیں یا نہیں؟

اگر موقع ملے تو یہ سیریز ضرور دیکھیں۔ ٹیڈ، ڈیلی شو میں آیا تھا اس کے امریکہ اور چین کے حوالے سے بات دلچسپ ہے۔

 

 

 

Popularity: 3% [?]

Popularity: 3% [?]

152 views

 

 

Related Posts

    None Found

 

Random Posts


0 Responses to “The People’s Republic of Capitalism”

  1. No Comments

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • taha: magar baaz log bohat hi ziada ehsaan faramosh hotay hyn unhain yaad dilana hi parta hy un ki ziadtiyon se...
    • DuFFeR - ڈفر: احسان کی قیمت ہوتی ہی کب ہے؟ .-= DuFFeR – ڈفر´s last blog...
    • DuFFeR - ڈفر: نا یار میرے متعلق اپنی رائے مت بدلو میں نے تو سیدھا...
    • لالے کی جان: ھہ تہ بدتمیز لیکن باتیں کمال کی کرتے ھو۔ .-= لالے کی...
    • کنفیوز کامی: ٹھیک کیا اے پا جی :cool:
    • نبیل: اس مرتبہ نشانے پرکون ہے؟
    • بلوُ: احسان کی قیمت وصول کر لی جائے تو قیمت دینے والا بھی احسان...
    • میرا پاکستان: جعفر صاحب، پہلا ہی جواب کافی تھا لیکن ہو سکتا ہے آپ...
    • افتخار اجمل بھوپال: میرے خیال کے مطابق جو احسان صرف اللہ کی...
    • ریحان: واہ

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 748
    • Links to posts: 73
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (48) جہیز (42) سب سے پہلے پاکستان (33)
    • Comments: 2449
    • Comments per post: 3.27
    • Top3 commenters: -بدتمیز (596) -راہبر (87) -راشد کامران (77)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 392913

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->