مجھے بہت مشکل سے کوئی تھیم پسند آتی ہے لیکن اتنی بھی نہیں کہ اپنی تھیم تبدیل کر لوں۔ کچھ تھیمز ایسی ہیں جن میں میں اردو سپورٹ شامل کر رہا ہوں۔ میں ذرا کاہل اور سست بندہ ہوں لہذا زیادہ چھیڑ چھاڑ نہیں کرتا صرف اس قابل بناتا ہوں کہ اردو لکھی نظر آئے۔
dum-dum (urdu) download now
Scruffy (urdu) download now
دونوں تھیمز اردو ٹیک پر اپلوڈ کر دی گئی ہیں اب تو میں استعمال نہیں کر سکتا کہ ” کسی کو پسند ہو تو بتائے” کہ ایسے راہبر کو غور و فکر کرنا پڑ جاتا ہے لہذا جو مرضی کریں۔
Popularity: 6% [?]
Popularity: 6% [?]
233 views
Related Posts
- None Found



























نہ نہ۔۔۔ ہماری کیا مجال کہ ہم کچھ عرض کریں یا ایسے معاملات میں غور و فکر کریں۔
ویسے شکر ہے کہ آپ نے بھی کچھ تھیمز پیش کرنے کی ہمت کی۔۔۔ مبارک ہو۔۔۔ Scruffy والی زیادہ اچھی ہے۔
راہبر’s last blog post..پانی تو برساؤ
میرے بلاگ کا بھی کوئی حل ہے یا نہیں
g جو تھیم لگاؤ اُس میں بلاکس بنے نظر آتے ہیں ، بدتمیز کچھ کریں پلیز
راہبر: نہیں نہیں کرو غور و فکر منع کب کیا d:/ :mh: میں نے تو کب کی ہمت کی ہوئی ہے۔ وقت نہیں ملتا
حجاب: میرا بیسٹ گیس تو یہی ہے کہ آپ کے پاس اردو سپورٹ نہیں انسٹال۔ کیا ایک سکرین شاٹ لے کر بھیج سکتی ہیں؟
جنابہ، آپ تھیم اپلائی کر کے ایک دن کیلیے چھوڑ دیں۔ میرے بس میں ہوا تو چیک کر کے بتا دونگا حل۔ شکریہ
ساجداقبال’s last blog post..Son of a lion
اردو سپورٹ انسٹال ہے بدتمیز ، اب جو تھیم ماوراء نے اپلوڈ کروائی ہے وہ پہلے میں نے دیکھی تھی ٹھیک تھی اب اُس میں اتنے سارے ڈبے نظر آرہے ہیں سب کو کیسی نظر آرہی ہے مجھے نہیں پتہ ، اوکے میں آپ کو سکرین شاٹ لے کر بھیجوں گی ۔
ساجد ، یہ تھیم کہاں سے اپلائی کروں اور کیسے اب طریقہ بھی بتائیں مجھے :thinkin/
بہن سکرین شاٹ لینے مین اتنی بھی دیر نہیں لگتی جتنی لگا دی ہے۔
تھیم تبدیل کرنے کے لئے
dashboard > presentation > themes
and chose the theme you want to choose
راہبر کی جو پنک تھیم ہے وہ بھی وہاں اپلوڈ ہو گئی ہے۔ جائیں ذرا اسے لگا کر دیکھیں اور بتائیں کہ اب ڈبے نظر آ رہے ہیں یا نہیں۔ یا پھر جو میں نے کل پرسوں تھیمز کا لکھا تھا وہ لگا کر دیکھیں کہ ڈبے نظر آتے ہیں یا نہیں۔ جس پر نہ آئیں اس تھیم کا بتائیں سوائے اس پنک کے جو پہلے لگا رکھی تھی بیوٹی والی۔