امریکی فوجی
172 views Published June 26th, 2008 in امریکہ نامہ.
میں بہت آسانی سے بتا سکتا ہوں کہ راہ چلتے بندوں میں سے کون فوجی ہے اور کون سویلین۔ بالکل ہی جیسے شریف آدمی اور بدمعاش کا فرق ہر کوئی بتا سکتا ہے۔ آفیسر وغیرہ تو ٹھیک ہوتے ہیں لیکن عام فوجی اول نمبر کے لفتوں پر مشتمل کھیپ ہوتی ہے۔ الٹے سیدھے سٹائل کی ٹوپی۔ ٹیٹو بنے ہوئے گلے میں چین اور انسانی کھوپڑی یا ڈھانچوں کی تصاویر والی شرٹس۔ حیرت انگیز طور پر اگر آپ پچاس بدتہذیب گورے فوجی دیکھیں گیں تب کہیں جا کر آپ کو ایک کالا بدتہذیب فوجی نظر آ سکتا ہے۔ گورے تو ویسے بھی نسلی تفاخر میں مبتلا ہوتے ہیں اور یہ گلیوں میں مارے مارے پھرنے والے فوج میں جا کر خود کو آفیسر سمجھتےہیں۔
ان کی بہت بڑی تعداد غریب غربا ناجائز بچوں پر مشتمل ہے۔ یعنی نا ماں کا پتہ نہ باپ کا۔ عمر کو پہنچے تو فوج میں شامل ہوئے اور لاٹری نکل آئی۔ فوج میں شمولیت کے لئے کم و بیش 80 ہزار ڈالر فی کس ملتا ہے۔ اسے پوسٹر تمام غریب علاقوں میں لگائے جاتے ہیں۔ اسی پر بس نہیں جو فوجی بھی مزید لوگوں کو لا کر فوج کے لئے سائن اپ کرواتا ہے وہ اس پر باقاعدہ کمیشن کماتا ہے۔ پچھلے سال ایک کالے فوجی کی کہانی لوکل اخبار میں شائع ہوئی تھی جس نے اس پروگرام سے دو لاکھ دس ہزار ڈالر کمائے تھے۔ بدقمستی سے مجھے بھول گیا ہے کہ فی کس کتنے بندے اس نے رجسٹر کروائے تھے۔ شائد میرا حساب 15 لوگوں کا تھا پکا یاد نہیں۔
فوج میں صرف سائن اپ ہونے کا آپ کو بیس ہزار ڈالر ملتا ہے۔ یعنی آپ نے صرف اپنے کوائف رجسٹر کروائے ہیں۔ اب بیس ہزار ڈالر لیں گھر جائیں عیش کریں، کالج داخلہ لینا ہے تو داخلہ لیں۔ جب کبھی سال دو سال میں آپکا نمبر آیا آپ کو بلا کر ٹریننگ دی جائے گی اور جنگ پر بھیج دیا جائے گا۔ زندہ سلامت واپس آ گئے تو بہت اچھا نہیں تو بات ختم۔ میکسیکن اور افریقن امریکن غربت کی وجہ سے بہت اس میں اپلائی کرتے ہیں۔ پہلے تو رقم ملتے ساتھ ہی قرضہ اتار کر فیملی سیٹ کرتے ہیں۔ پھر سب کو الیگل ہونے کے باوجود فوری طور پر گرین کارڈ مل جاتا ہے۔
میں جب گاڑی لینے گیا تو اپنے سیلزمین کی ٹیبل پر بیٹھے بیٹھے میں نے اس سے ایک تصویر کی طرف اشارہ کر کے پوچھا یہ کون ہے۔ کہتا "میں عراق میں" میں نے کہا یہ گن تو بہت بھاری ہو گی۔ اس نے کہا ہاں بہت سامان لادا ہوا ہوتا ہے۔ پھر کہتا عراق بہت خوبصورت ملک ہے۔ میں نے کہا تم بہت خوشقسمت ہو جو زندہ سلامت واپس آ گئے۔ کہتا نہیں روڈ سائیڈ پر بم بلاسٹ میں بری طرح زخمی ہوا تھا۔ ریٹائر ہو گیا ہوں۔ اب ایسے فوجیوں کو جو سہولیات ملتی ہیں وہ اچھے اچھوں کو جان جانے کا خوف بھلا دیتی ہیں۔ یہ فوجی اگر ۱۸ سال کی عمر میں بھی فوج جوائن کریں اور ۲۰ سال کی سروس دے کر ریٹائر ہوں تو ۳۸ سال میں ابھی جوان ہی ہوتے ہیں فوج سے پیسہ لیا اور اپنا کاروبار گھر فیملی سٹارٹ کی۔ میڈیکل سو فیصد مفت ہوتا ہے۔ فوج سے ریٹائر ہو کر بھی فوجی اداروں کی جابز انہی کی ہوتی ہیں۔
کل پرسوں حامد میر نے بل او ریلی کا حوالہ دیا۔ بل او ریلی جنگ کا بہت بڑا حمایتی اور اول نمبر کا جھوٹا مکار اور بدمعاش انسان ہے۔ وہ سیٹ پر مہمانوں کو بلا کر بدتمیزی کرنے اور گالیاں نکالنے کے ساتھ ساتھ اپنے تمام پروگرامز کو heavily edit کرنے کے لئے بھی مشہور ہے۔ حتی کہ امریکی نشریاتی ادارے بھی فاکس نیٹورک کے خلاف ہیں۔ بل او ریلی ہر اس شخص پر حملہ کرنا اپنا فرض تصور کرتا ہے جو 911 یا عراق جنگ کے خلاف ہو اور پھر اس کے جوابات کو کاٹ کاٹ کر ایسے دیکھاتا ہے کہ جیسے اگلے نے ادھر ادھر کی بات کی ہو۔ بل او ریلی سے بھی جب جب کسی نے پوچھا کہ کیا تم اپنے بچے کو جنگ پر بھیجو گے اس نے کبھی ہاں یا ناں میں جواب نہیں دیا۔ ہمیشہ یہی کہتا ہے کہ میں خود جاؤں گا۔ بل او ریلی کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اس سے ایک بھی گولی نہیں چلائی جانی۔ یہ حال ان تمام لوگوں کا ہے جو جنگ کی حمایت کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو گھروں میں رکھتے ہیں۔ جب جنگ میں گئے ہی ناجائز اولادیں تو ان کے مرنے پر روئے کون؟
تین چار ماہ پہلے خبر تھی کہ تمام خطرناک مجرم بھی فوج میں بھرتی کئے گئے تھے۔ یعنی ایسے تمام ذہنی معذور جو کو معاشرے کو نقصان پہنچا چکے تھے کو رہائی کا لالچ دے کر فوج میں بھرتی کیا گیا کہ فوجی اس تمام لالچی پیشکشوں کے باوجود بھی کم پڑ رہے تھے۔ اس خبر کو دبا دیا گیا اور نامعلوم اس کی سماعت ہوئی تھی کہ نہیں۔ لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں ایسے مجرم جنکا کوئی دین ایمان نہیں وہ وہاں جا کر کیا کیا کرتے ہونگے جس پر صدر بش ہلکی سی معافی مانگ کر بات ختم کر دیتے ہیں۔ ویسے مجھے کچھ کچھ حیرانی ہوئی۔ ہم ایسے تمام مجرم پولیس میں بھرتی کرتے ہیں۔ امریکہ ایسے تمام مجرم فوج میں بھرتی کرتا ہے۔ ہم اپنے پر ظلم کرتے ہیں امریکہ دوسروں پر۔ لیکن کل کلاں کو ان مجرموں نے امریکی فوجی راز بیچ ڈالے تو؟
اسی طرح امریکی فوج کو بڑی تعداد میں بار بار وہاں رکھا جا رہا ہے۔ یعنی فوجی واپس آتا ہے اور کچھ عرصہ بعد دوبارہ بھیج دیا جاتا ہے۔ اس کے نتیجہ میں یہ فوجی دماغی مریض بن رہے ہیں۔ اس کا آفیشل کو احساس بھی ہو تب بھی وہ کیا کریں؟ نیا فوجی جس کی ٹریننگ پر خرچہ کرنا پڑے گا اور پھر اس کو تجربہ بھی اتنا نہیں ہو گا نتجہ میں اس کے مرنے کے چانسز زیادہ ہیں۔ جبکہ پہلے سے اس علاقہ میں رہنے والے فوجی ٹرینڈ ہیں لہذا ان کو وہاں رکھا جاتا ہے۔ ادویات کے ذریعے فوجی ٹکائے ہوئے ہیں اور جب بالکل ہی امید ختم ہو جاتی ہے تب نئے بھیجے جاتے ہیں۔
اس سب کے باوجود امریکی فوج کاروائیوں میں مصروف ہے اور رہے گی کیوں؟ اب کچھ زور اپنے دماغ پر خود بھی ڈالیں۔
Popularity: 8%
Popularity: 8%
172 views
Related Posts
- ہزاروں خواہشیں ایسی۔ ۔ ۔ ۔ On April 21, 2007, 9 Comments
- میرا آج کل پھر دماغ خراب ہو رہا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ یہاں آپ جس چیز کی طرف ہاتھ کریں وہ خود بخود آپ کی طرف کھسکنا شروع ہو جاتی ہے۔ اب آپ کا ہاتھ ایک چھوٹے سے بچے کی طرح ہر چیز کی طرف بڑھنا شروع ہو جائے تو ذرا مشکل ہو جاتی
- Casino Royale On May 5, 2007, 2 Comments
- If you are a fan of 007, the latest movie wont disappoint you. infact better than previous movies. I was very disappointed when I first heard that daniel craig would be the next bond but after watchin the movie, yeah he deserved the chance and proved himself worthwhile. though I wonder what made british sent
- Borat On March 24, 2007, 1 Comments
- Borat was a much awaited movie by all of us. We decided to buy it as soon as it releases on DVD. but some how we didnt buy it. Last week I had the chance to watch it and thanks God we didnt buy it . If you are conservative the movie is full of
- Harry Potter and the deathy hallows On February 2, 2007, 0 Comments
- Harry Potter, a fantastic novel but still you can critisize a lot on it while lovin it the most if you are childish like me. the book 7 is named “Harry Potter and the Deathly Hallows ” interested to buy? well you have to wait upto july 21st 2007. you can also pre-order this book
Random Posts







0 Responses to “امریکی فوجی”
Please Wait
Leave a Reply