youtube high quality videos

میں نے کچھ عرصہ پہلے لکھا تھا کہ یوٹیوب کے مقابلے سوپ باکس پر ویڈیو کوالٹی زیادہ بہتر ہے۔ ساجد کا خیال تھا کہ ایسا صرف پلئیر ڈیفرنس کی وجہ سے ہے۔ پھر میں نے ڈیلی موشن کا بھی موازنہ کیا۔ وہاں تو کوالٹی بہت بہتر تھی۔

اس سال فروری میں سٹیج6 کا بند ہونا بہت سے انٹرنیٹ یوزرز کے لئے دھچکا تھا۔ وہاں کافی فلمیں ہوسٹ ہوتی تھیں۔ امریکیوں نے ھولو نام کی ایک سائیٹ بنا ڈالی کہ صرف امریکی ہی پوری فلمیں اور ڈرامے سیریل وغیرہ دیکھ سکتے ہیں۔ اس پر کوالٹی ہائی ڈیفینشن ہے اور میں اکثر اس پر پروگرام دیکھتا ہوں۔

اب یو ٹیوب نے خاموشی سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے میں پچھلے چند دنوں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ یہ فیچر ہے کہ اب ویڈیوز کا ہائی کوالٹی ورژن بھی دستیاب ہے۔ اس کا طریقہ کار کچھ ایسے ہے کہ اگر کسی ویڈیو کی کوالٹی اچھِی تھِی تو یوٹیوب پر اس کا ہائی کوالٹی ورژن بھی دستیاب ہوتا ہے۔ اگر آپ نے ویڈیو بنائ ہی 3 میگا پکسل سے یا ویب کیم سے تب اس کا ہائ کوالٹی ورژن دستاب نہیں ہو گا۔

میں نے دراصل 1080پی کی فائل اپلوڈ کی اور یوٹیوب نے عام ورژن میں جو اسکا حشر کیا ہے۔ اس سے تو میں اس قدر دلبرداشتہ ہوا کہ ڈیلی موشن کو رونق بخشنے کا ارادہ کیا۔ لیکن اسی وقت دی ماسک کارٹون دیکھتے ہوئے مجھے اس کے نیچے ہائی کوالٹی میں دیکھنے کا لنک ملا اور بس میں نے فٹ اپنی ویڈیو دیکھِی تو ہائی کوالٹی میں بہترین لگ رہی تھی۔

اب یا تو ہر دفعہ ہائی کوالٹی ویڈیو پر خود کلک کریں کہ عام ورژن سے ہائی کوالٹی ویڈیو چلے یا پھر اپنے اکاونٹ سیٹنگز میں جا کر ویڈیو پلے بیک کوالٹی کو سیٹ کر لیں۔

سائیڈ نوٹ: میں سوچ رہا تھا کہ آئی فون پر ہاتھ صاف کرنا چاہئے۔ کچھ اپنے کزن کے پاس آئی پوڈ ٹچ کو بھی دیکھ کر دل کر رہا تھا فون لے ہی لیا جائے کہ ایپل نے اعلان کر دیا کہ نیا آئی فون نت نئی بلاوں کے ساتھ نازل ہو گا جو کہ ساری کی ساری نیٹورک سے متعقلہ ہیں اور قیمت بھِی کم۔ 500 والا 300 ڈالر کا اور 400 والا 200 ڈالر کا۔ لیکن ایک خامی ہے۔ نئے کی بیک میٹل کی نہیں پلاسٹک کی ہے۔ میرا تو دل ہی میٹل فنش دیکھ کر آیا تھا۔ ویسے اس دفعہ اس سال یہ پاکستان میں بھِی لانچ ہو رہا ہے۔

Popularity: 7% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 7% [?]

269 views

 

 

Related Posts

    None Found


3 Responses to “youtube high quality videos”

  1. 1 راشد کامران

    سائیڈ‌نوٹ‌تبصرہ۔ آئی فون خرید لیں‌آپ کو اپنے دو سو ڈالر ضائع محسوس نہیں ہونگے۔۔ شاید وہائٹ والا ابھی بھی میٹل فنش میں ہوگا سیاہ والا پلاسٹک لگ رہا ہے لیکن نہ جانے کیوں مجھے سیاہ والا زیادہ پسند آرہا ہے اور اگر انہوں نے کوئی اپ گریڈ آپشن دیا تو میں‌ضرور نیا والا خرید لوں‌ گا :)

    راشد کامران’s last blog post..بنیاد پرست کلیسا

  2. 2 ساجداقبال

    کچھ عرصے پہلے بات کی تھی یوٹیوب والوں نے ہائی کوالٹی کیلیے۔ ویسے کیا آپ نے vimeo دیکھا ہے؟ سب سے بہترین کوالٹی انکی ہوتی ہے۔

    ساجداقبال’s last blog post..ورڈپریس ہیلپ شیٹ

  3. 3 بدتمیز(428)

    راشد کامران: نہیں دونوں کی بیک پلاسٹک کی ہے۔ شائد کسی فورم پر میں نے اس کی ریسیپشن کا میٹل فنش ہونے کیوجہ سے متاثر ہونے کا پڑھا تھا پھر اس سے کوسٹ پر بھی کمی ہوئی ہے۔ خیر نیا آئی فون اتنا بھی سستا نہیں پڑ رہا ان دی لانگ رن زیادہ ہی بن رہا ہے۔
    http://www.msnbc.msn.com/id/25102522/

    ساجد: بہترین کوالٹی ابھی تک تو ڈیلی موشن کی ہی تھی۔ اب اس وقت یوٹیوب کی ہے۔
    اس سائیٹ کا دعوی ہے کہ یہ ایچ ڈی میں کونٹینٹ پیش کرتی ہے لیکن میں‌نے براؤز کیا تو مجھے تو کم و بیش یوٹیوب جیسی ہی لگی ہے۔ مزید تجربہ کے لئے میں‌نے ایک ویڈیو فائل دونوں‌سروسز پر ایڈ کیں۔ یوٹیوب کا عام ورژن تو یونیورسل سچائی ہے کہ بےحد خراب ہے لہذا میں ابھی انتظار کر رہا ہوں کہ کب یوٹیوب پر میری فائل کا ہائی کوالٹی ورژن دستیاب ہو کہ وہ ذرا وقت لے کر دستیاب ہوتا ہے۔ ہاں اس سروس پر ویڈیو کوالٹی اچھی ہے لیکن میری ہی فائل کا
    http://www.vimeo.com/1191047
    یوٹیوب پر موجود دوسری فائل جو کسی دوسرے یوزر نے اپلوڈ کی اور اس کا ہائی کوالٹی ورژن دیکھیں تو یوٹیوب پر اچھی ہیں۔
    http://www.youtube.com/watch?v=gGQriTRoZXk
    آپ کی اس سائیٹ پر ہائی کوالٹی کے لئے شرط ہے کہ وہ 1024 بائی 720 ضرور ہو جبکہ یوٹیوپ پر میں نے ایچ ڈی کی نچلی ترین سطح کی ویڈیوز بھی اپلوڈ کر کے ان کا معیاری رزلٹ دیکھا ہے۔ یاد رہے کہ جو تجربہ میں دونوں‌ فائلز ہیں وہ ایک ہی سورس سے ہیں اور ایچ ڈی کی بیسک سطح کی ہیں لہذا یوٹیوب پر کوالٹی زیادہ اچھی ہے۔
    اگر آپ ویڈیوز میں موجود ٹیکسٹ دیکھیں تو جہاں ٹیکسٹ کے کنارے شارپ ہوں وہ ویڈیو سروس زیادہ اچھی ہو گی۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->