condemn
153 views Published June 14th, 2008 in پاکستان نامہ.
امریکی تھپڑ کھا کر دوسرا گال آگے نہیں کرتے گھونسا دے مارتے ہیں۔ اس کے مطابق امریکیوں نے 4 کا بدلہ 14 مار کر لیا ہے۔ غلطی پر امریکی معافی مانگ کر نیا حملہ کر دیتے ہیں۔ پاکستان غلطی کر کے مزید بندے مروا لیتا ہے۔ اب تو صدر مشرف بھی نہیں جو کہتے کہ حملہ ہم نے خود کیا تھا۔
اب گیلانی ہے اور فرمان ہے کہ ہم اس کی مکمل طور پر مذمت کرتے ہیں اور نتیجہ میں ڈیسک بجائے جاتے ہیں۔ اچھا چلو فوج کا کام ہی لڑنا مرنا ہوتا ہے لیکن پارلیمنٹ میں مذمت ہو رہی ہے افسوس ہو رہا ہے اور ڈیسک بج رہے ہیں۔ :o گیلانی نے لفظ مذمت کی جگہ condemn استعمال کیا تھا غالب خیال ہے کہ ہماری پارلیمنٹ کو condemn کا مطلب نہیں معلوم۔
صدر مشرف نے فوجی کاروائیاں کر کر کے ملک کا ستیاناس کر دیا اور اب گیلانی صاحب ہر کھانے کے بعد بیان دے رہے ہیں کہ حالات کنٹرول میں ہیں فوج کو بلانے کی ضرورت نہیں۔ قندھار جیل سے 340 طالبان فرار ہو گئے۔ قندھار بلوچستان کے ساتھ لگتا ہے۔ اب عراق سے فوجیں نکال کر واپس افغانستان بھیج دی جائیں اور پھر روزانہ 14 لاشیں جمع کر کے پاکستانی عوام وہ پھل کھائے جو صدر مشرف نے بیجا تھا۔ فرینڈلی فائر نے تو کینیڈا کو نہیں بخشا تھا تو یہ تو پھر پاکستانی فوج ہے۔ ویسے غدار ہمیشہ غدار سمجھا جاتا ہے۔
بدقسمتی سے مسلمان عمل سے زیادہ جام شہادت نوش کرنے کے شوقین ہیں۔ امریکہ اس بات کو سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہا کہ یہاں ایک کو قتل کرو تو دو اور شہادت کے شوقین پیدا ہو جاتے ہیں۔ یہ لوگ پھر بم باندھ کر گھومتے پھرتے ہیں۔ اس سے تباہی تو ہونی ہے لیکن زیادہ تباہی ہمارے حصے آنی ہے۔ بہرحال امریکی اڈے پر حملہ کرنے سے لاکھ درجہ آسان ہے کہ پاکستان کے کسی شہر کسی چوکی کسی تھانے کو نشانہ بنایا جائے۔
پھر ہمارا عوامی مزاج بھی کچھ ایسا ہے کہ امریکہ کو ماں بہن کی گالیاں نکال کر ثواب حاصل کر لو اگر کوئی امریکہ کے بجائے اپنی غلطی نکالے تو اس کو ملک دشمن کہہ لو اور مذمتی بیان جاری کر لو اللہ اللہ خیر صلہ۔
Popularity: 4%
Popularity: 4%
153 views
Related Posts
- None Found
Random Posts









جناب آپ کو اِس کھیل سے منسلک کیا گیا ہے ۔
جہانزیب’s last blog post..ٹیگ ڈوری
شکر ہے آپ نے فونٹتو بدلا۔ تھوڑی تکلیف کر لیا کریں
سر تکلیف تو تبھی کر لی تھی جب آخری دفعہ آپ نے کہا تھا آپ اس کے بعد مصروف ہی بڑے رہے ہیں۔