خنزیر

جس طرح پاکستانیوں کو بکرے سے پیار ہے ویسے امریکیوں کو سور سے پیار ہے۔ یہودی خدا کی رحمتوں میں سے ایک ہیں یہ سور نہیں کھاتے اور شراب نہیں پیتے۔ اگر یہودی نہ ہوتے تو امریکہ میں رہنا کچھ دشوار ہوتا۔ یہودی امریکہ کا صرف 2 سے 3 فیصد ہیں لیکن بے حد منظم ہیں۔ چونکہ یہاں ہر چیز میں سور سے کچھ نہ کچھ شامل کیا جا سکتا ہے لہذا ان کے لئے بنائی گئی پراڈکٹس پر کوشر کا نشان ہوتا ہے۔ کوشر یہودیوں کا "حلال قانون" ہے اور ان کو کھانے میں کوئی حرج نہیں۔

kosher_symbols

pic from  here

جیسے عام طور پر بیکری پراڈکٹس پر گول دائرے میں u یا پھر ud لکھا ہوتا ہے۔ گوشت پر عموما k کا نشان ہوتا ہے۔ کوک کی بڑی بوتل پر u اور پیپسی کے کین پر اوپر دی گئی تصویر کی دوسری لائن کا بالکل درمیاں والا سائن ہوتا ہے۔ یہ تمام سائن رٹ لیں۔ یہ تمام کے تمام کوشر کے نشانات ہیں اور جہاں بھی ملیں کھل کر کھائیں۔

اس لنک پر اس ٹیکسٹ کے مطابق کہ

If a kosher symbol such as U or UD, Circler K, Triangle K, CRC, COR, V, kuf K appears on the food product containing FD&C Yellow No. 5 or FD & C Red NO. 40 or any synthetic color. This kosher symbol on the package indicates no pork glycerin was used as carrier in the synthetic colors.

میری یہ تحریر غلطی پر مشتمل ہے جس پر میں معذرت خواہ ہوں لہذا ingredients پڑھ کر بھی کوشر کا نشان ضرور دیکھیں۔

امریکی بچوں کو بتایا جاتا ہے کہ یہودی خود کو علیحدہ حیثیت دینا چاہتے تھے لہذا انہوں نے ان دو چیزوں سے اجتناب برتا۔ یہودیوں کا اکثریتی ٹاؤن "خشک ٹاؤن" کہلاتا ہے۔ جہاں نہ شراب خانہ ہوتا ہے نہ پورک شاپ۔ ( بدتہذیب امریکن اپنی موٹی داشتہ کو بھی پورک شاپ کہتےہیں۔)

بات تھی سور کی اور کہاں سے کہاں ہو آئی۔ خیر سور کئی ہزار قبل مسیح سے انسانوں کا دوست رہا ہے۔ جنگلوں میں پھرنے والے تو اس قدر جسیم ہوتے ہیں کہ گینڈے اور دریائی گھوڑے کو بھی شرمائیں۔ ان کو hog  اور swine بھی کہا جاتا ہے۔ ہسٹری چینل کی ایک ڈاکیومینٹری کے مطابق پہلے پہل انسانوں نے اس کو پالتو بنایا تھا کہ ان دنوں جمعدار نہیں ہوا کرتے تھے۔ حضرت انسان یہ تو جان چکا تھا کہ اس کا فضلہ نہ صرف بیماریاں پھیلاتا ہے بلکہ بدبو کا طوفان مچاتا ہے۔ ذرا اندازہ کریں پورا قبیلہ کب تک زمین کھود کھود کر فضلہ دفن کرتا رہتا جبکہ خانہ بدوشی وطیرہ تھا۔

ایسے میں سوروں کو پالنا شروع کیا گیا۔ اس سے پہلے ان کے دانت نکال دئیے گئے تھے اور نکالے جاتے ہیں۔ سور پودے اور گوشت دونوں چیزیں کھا جاتے ہیں۔ کھانے کے اس قدر شوقین ہوتے ہیں کہ گلا سڑہ گندا گوشت، مردار اور فضلہ تک چٹ کر جاتے ہیں اور یہی وہ وجہ تھی کہ سور کو پالنا شروع کیا گیا کہ ان کی افزائش ہی فضلہ ٹھکانے کے لئے کی گئی تھی۔ ابھی بھی سوروں کے فارمز پر ان کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے کہ مادہ سور اپنے پچاس فیصد تک بچے ہضم کرنے میں شیر ہے۔

میں نے یہ ڈاکیومینٹری پوری نہیں دیکھی لہذا میرا خیال ہے کہ انسان نے پہلے پہل اس کو تب کھایا ہو گا جب سردی کے موسم میں کھانے کو اور کچھ نہ بچا ہو گا۔ کہا جاتا ہے کہ سور وہ واحد جانور ہے جس کا گوشت انسانی گوشت کے ذائقہ کا ہوتا ہے۔ عیسائی حضرات کو حضرت عیسی علیہ اسلام نے منع کیا تھا کہ وہ پورک نہ کھائیں۔ ان کے مرنے کے تقریبا 50 برس بعد عیسائیوں نے فیصلہ کیا کہ یہ حکم ان کے لئے نہیں بلکہ "جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے" ضروری ہے کہ پورک کا استعمال شروع کیا جائے۔ اور تب سے زور و شور سے کھایا جا رہا ہے۔

یورپین جہازوں میں سور بھر بھر کر سولہویں صدی میں امریکہ لائے اور تب سے یہ یہاں ہے۔ محبت کا یہ عالم ہے کہ اس کی کوئی بھی چیز چھوڑی نہیں جاتی۔ جیسے ہم بکرے کی اوجھڑی سے لے کر سری پائے تک چٹ کر جاتے ہیں بالکل ویسے ہی امریکی اس کی ایک ایک چیز چٹ کر جاتے ہیں۔ میں جب نیا نیا آیا تھا تب ایک دن ایسے ہی چپس سمجھ کر ایک پیکٹ دیکھنے لگا۔ غور سے دیکھا تو یہ پورک کی فرائیڈ سکن نکلی۔ بہت شوق سے کھاتے ہیں یہ لوگ۔ اور کتنی قسمیں ہیں اس کی سادہ سے لے کر سپائسی اور فلیورڈ۔ اسی پر کیا موقوف یہ تو اس کے پائے تک نہیں چھوڑتے اور جاروں میں pig feet بھرے پڑے ہوتے ہیں۔ گوشت کا سیکشن سارا تو اسی سے بھرا پڑا ہوتا ہے۔

سور امریکیوں کو اتنا معصوم اور cute  لگتا ہے کہ اس کے صدقہ واری جاتے ہیں۔ پاکستانیوں کو جب کسی پر بہت پیار آتا ہے تو اس کو پیار سے سور ہی کہا کر بلایا جاتا ہے۔ اسقدر پیار کے باوجود امریکیوں کو بھی جب کسی پر اس قسم کا پیار آتا ہے تو اس کو بھی سور ہی کہتے ہیں۔ ہمارے ہاں گلک ہوتے ہیں امریکی بچوں کے piggy bank ہوتے ہیں۔ کسی نے بہت زبردست بات کہی تھی کہ سور کھا کھا کر سوروں جیسے کام کرتے ہیں۔

امریکیوں کے لئے یہ جواب بہت حیران کن ہے کہ ہم صرف اس لئے پورک نہیں کھاتے کہ ہمارے مذہب میں منع ہے۔ (ہندو بھی پورک نہیں کھاتے لیکن سکھ شوق سے کھاتے ہیں) قدرت اللہ شہاب کی بیگم عفت نے ایسے سوال کے جواب میں پوچھا تھا کہ تم کتا کیوں نہیں کھاتے؟ میرا بھی دل کر رہا ہے کہ کسی سے پوچھ لوں کہ تم کیوں نہیں کتا کھاتے۔

 Ps: حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ سور چائنا میں کھایا جاتا ہے تقریبا 52.5 میٹرک ٹن جبکہ امریکہ میں تقریبا 9 میٹرک ٹن استعمال ہوتا ہے۔

 

Popularity: 8% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 8% [?]

332 views

 

 

Related Posts

  • Microsoft LifeCam VX-7000 On September 15, 2007, 0 Comments
  • I bought a Microsoft lifecam VX-3000 a few months back. It was the cheapest and I bought it coz I am really not into webcams and I had to buy it for family. I liked the Microsoft Lifecam NX-6000 but there were reports of shorter usb cable and compatibility issues with windows vista. just now
  • google adsense payments through westron union On October 6, 2007, 4 Comments
  • Google announced a new way of payments to a few more countries other than check. Inclduing is Pakistan. A very interesting line in the official news reads as “This choice can also cut down on bank fees and long clearing times associated with depositing checks.”
  • صدر کو کیا ہوا؟ On November 28, 2006, 0 Comments
  • امریکہ اچھی جگہ ہے۔ مزے کی ہے مگر کچھ باتیں اس کی نرالی ہیں ایسی کہ حیرانگی ہوتی ہے۔ ویسے میرے ذہن میں اکثر یہ خیال آتا ہے کہ اگر امریکہ سے سب کو نکال دیا جائے اور سارے پاکستانی یہاں آباد ہو جائیں تو اس ایک ملک کے کتنے ملک بنا دیں گے ہم
  • Pipes On February 17, 2007, 0 Comments
  • This is interesting I just found while I was doing random browsing. I have absolutely no idea whats this all about but hope fully once I get somethin I will come up with an idea http://pipes.yahoo.com about pipes Pipes is an interactive feed aggregator and manipulator. Using Pipes, you can create feeds that are more
  • Test Scenario for Windows Live OneCare Family Safety (beta) On January 13, 2007, 0 Comments
  • Those of you who had been selected to participate into managed beta of Windowls Live OneCare Family Safety Beta should have recieved the email for the opening of test scenario. Hers is the mail we recieved go complete the scenario and hope for the best.   Hello Beta Tester, If you joined the Windows Live OneCare Family Safety
  • Setting up a Wireless Network On August 12, 2007, 0 Comments
  • Setting up a home network is a breeze now a days. thanks to linksys (a branch of cisco) routers. all you have to do is to follow the instructions, sit back and relax. they ask you to insert the cd first since windows is preloaded with drivers so you may end up having a completely
  • افریقن امریکن On January 13, 2007, 17 Comments
  • افریقن امریکن اچھے لوگ ہیں۔ بقول ایک صاحب ان کی عزت کرنی چاہئے نہیں تو یہ کرا لیتے ہیں۔ ان کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ ان کو show کروا دیں کہ آپ ان سے خوفزدہ ہیں تو یہ آپ کے سر چڑھنے کی کوشش کریں گے۔ اگر آپ ان پر
  • Now Zune? On May 22, 2007, 0 Comments
  • I was a part of Windows live messenger’s managed beta. those were fun days waiting for new realease and wathcing messenger transforming into a shining new product. Sending out invitations to all the pplz, to show appreciation windows live messenger team sent the managed beta testers a windows live messenger logo bag   I receivd mine
  • Ultimate Windows Vista Celebration On January 26, 2007, 0 Comments
  •   Exclusive Invitation to Our Valuable Windows Community,Join us as we celebrate the launch of Windows Vista around the country! You’ve heard the buzz, tested the product and drove excitement and news, now it’s time to celebrate! Join us for 24 hours of Windows Vista Launch Celebrations on January 29th and 30th taking place at
  • اردو انگلش On February 18, 2007, 9 Comments
  • یہ علی ہے۔ عرب ہے۔ انڈین لوگوں سے نفرت کرتا ہے۔ انگلش میں صرف ابتدائی طور پر اپنا مدعا بیان کر سکتا ہے۔ اس سے جب میں نے پوچھا کہ انڈین لوگوں کو ناپسند کرنے کی وجہ تو اس کا جواب تھا کہ اس کو جس امیگریشن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا وہاں کی


4 Responses to “خنزیر”

  1. 1 جہانزیب

    شراب کی بعض‌ اقسام یہودی استعمال کرتے ہیں اور ان کے مطابق وہ کوشر ہوتی ہی ۔ بعض‌ مذہبی فرائض‌ جیسے شادی میں بھی ریڈ‌وائن کو برکت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ دلہا اور دلہن ایک ہی گلاس سے ریڈ‌وائن پیتے ہیں، یہ اسرائیلی رسم ہے ۔ دیگر کے بارے میں‌معلوم نہیں ۔

    جہانزیب’s last blog post..راہ پیا جانڑے

  2. 2 بدتمیز(427)

    کوشر وائن کی شرائط ہیں اور اس میں جانوروں سے نکلی کوئی چیز نہیں ڈالی جا سکتی اسی طرح اس کے بیچنے کے بھی اصول مرتب کئے گئے ہیں۔ ہر یہودی تہوار کوشر وائن کے بغیر نامکمل ہوتا ہے اور اگر کسی وجہ سے کوشر وائن دستیاب نہ ہو تو پھر انگوروں کے جوس سے کام چلایا جاتا ہے۔ ویسے روزمرہ میں پینا ممنوع ہے۔

  3. 3 رضوان

    50 ساٹھ والے عشرے میں انگلینڈ میں بھی حلال خوردونوش کا معتبر ذریعہ یہودی ہی ہوتے تھے۔تعداد میں کم ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے سارے لوازمات پورے رکھے ہوتے ہیں۔
    سچی بات تو یہ ہے کہ تنظیم کس چڑیا کا نام ہے یہ یہودیوں سے سیکھنا پڑے گا۔

    رضوان’s last blog post..سنگاپور حصہ ١

  4. 4 بدتمیز(427)

    اسی لئے تو میں یہودیوں کو رحمت کہتا ہوں :D سیکھ لیں‌ پر سیکھنے والے گن بھی ہوں۔ ہماری امت میں‌ایسے گن نایاب ہیں۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...
    • ریحان: اب اگر میرے والدین آپس میں کزنز تو میں پھر زہنی مریز کنفرم

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2859
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (658) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 1
    • Alexarank: 385079

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->