اگر آپ پاکستان سے امریکہ تشریف لا رہے ہیں یا آپ خاتون ہیں اور پاکستان شادی کرنے جا رہی ہیں تو اپنے متوقعہ شوہر کو کہیں کہ وہ دو کام کیجئیے اول تو الیکٹریشن کا چھوٹا موٹا کام سیکھ لیں۔ کم از کم آپ کو سوئچ بدلنے تو ضرور آنے چاہئے۔ دوسرے کچھ یوں کریں کہ روزانہ مرغ کھانا شروع کر دیں جان بھی بنتی ہے اور روزانہ مرغ کٹوا کٹوا کر اس کو دیکھ کر بندہ ٹریننگ بھی حاصل کر لیتا ہے کہ مرغ کی ہڈی پسلی ایک کیسے کی جاتی ہے۔ میں سچ مچ سنجیدہ ہوں اور کوشش کر کے دیکھ لیں کہ مرغ کے کون کون سے جوڑ سے کاٹا جاتا ہے۔ خود میرا ارادہ ہے کہ جب بھی جاؤ کسی مرغی والے کی شاگردی اختیار کروں۔
امریکہ میں دالیں حلال گوشت اور مصالحے اب تک صرف دیسی سٹور تک ملتی تھیں۔ دو سال قبل شائد میری برکت سے (خوش فہمی) Kroger نے ایشین فوڈ کا پورا aisle بنا دیا۔ ukrops پر نام کا انٹرنیشنل سیکشن ہے جہاں سپینیش فوڈ کو انٹرنیشل کہہ کر ٹھونسا گیا ہے۔ میرے خیال سے ہمارے ملک سے آنے والی چیزوں کی پیکنگ نہایت واہیات ہے۔ اگر کسی چیز کی پیکنگ اچھی ہے تو آنکھ بند کر کے شرط لگا لیں کہ کینیڈا سے آئی ہے۔ بھارت سے آنے والی چیزوں کی پیکنگ تو پاکستان سے بھی گئی گزری ہے۔
والمارٹ پر جو ایشین فوڈ کی جھنڈی لگائی ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے۔ وجہ معیار ہی ہو سکتا ہے۔ تقویت اس بات سے بھی ملتی ہے کہ اس 5 ضرب 6 فٹ کے حصہ میں جو جو کچھ ہے وہ سب کا سب امریکی برانڈز میں سے ہے۔ مثال کے طور پر سویا ساس great value کمپنی کا ہے۔ کوئی بھی دیسی برانڈ نہیں ہے۔ ہاں چاولوں میں انڈیا کے ہیں لیکن وہ ہم سے زیادہ سپینش کے من پسند والے ہیں۔
امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں۔ مسلمان خود کو آٹھ نو ملین تک بتاتے ہیں جبکہ مذاہب کی ریسرچ اس کو دو سے تین ملین تک بتاتے ہیں جس کو مسلمان یہودیوں کا پراپیگینڈہ کہتے ہیں کہ وہ نہیں چاہتے کہ مسلمان اپنی تعداد کا اثر و رسوخ استعمال کر سکیں۔ ابھی والمارٹ نے اپنے سٹورز میں حلال مرغ کا اضافہ کیا ہے۔ اس سے ایک بات تو ثابت ہوتی ہے کہ مسلمان اس قدر بڑی مارکیٹ بن چکے ہیں کہ والمارٹ جیسے بڑے ادارے ان کو ٹارگٹ کریں جبکہ ان تمام سٹورز نے پچھلے سال رمضان میں کھجوروں کے اسٹال لگائے تھے جو کہ ایک خوشگوار واقعہ تھا۔
بدقسمتی یہاں آتی ہے کہ یہ حلال مرغ پورا ثابت پیس ہے۔ کھال اتاری گئی ہے لیکن چربی نہیں۔ کلیجی پوٹا وغیرہ ایک پلاسٹک کے لفافے میں بند کر کے اس کے اندر رکھا گیا ہے اور باہر سے ایک پیکنگ۔ اگر مرغ سے دو دو ہاتھ کرنے کا نہیں بھی موڈ تو ابھی بن جاتا ہے۔ امریکی مرغ، حلال مرغ سے بڑا ہے اور قیمت میں بھی کم۔ امریکی مرغ 82 سینٹ فی پاؤنڈ ہے جبکہ حلال مرغ 1.44 ڈالر فی پاؤنڈ ہے۔ دیسی اسٹور سے آپکو جو مرغ کا پیکٹ ملتا ہے وہ 6 ڈالر کا ملتا ہے اور پورا مرغ بھی نہیں ہوتا ہاں چربی وغیرہ اتاری ہوتی ہے۔ والمارٹ سے پورا حلال مرغ 5 ڈالر تک مل جاتا ہے۔ اگر آپ نے صرف بون لیس بوٹیاں لینی ہوں تو وہ ساڑھے چار ڈالر کی 6 بوٹیاں پیکنگ میں ملتی ہیں۔ لہذا ذرا مرغ والے سے مل آئیے۔
مرغ کاٹنے کے لئے ایک چھوٹا سا ٹوکا اور بہت تیز دھار چھری لے لیں۔ عام چھری سے مرغ زیادہ ڈھیٹ ہے۔
میرے دو تین دوستوں نے پچھلی پوسٹ پڑھ کر کہا تھا کہ یہاں سبزیاں اور پھل کس طرح ملتے ہیں۔ میں نے اس کی تصاویر لے لیں۔ یہاں پیکنگ اور سہولت کے پیسے دیئے جاتے ہیں۔
آلو کے کٹے ہوئے چپس۔ ان میں سادہ اور سیزنگ لگے ہوئے بھی ہوتے ہیں۔
سبزیاں کھلی بھی ملتی ہیں لیکن فروزن ہی صحیح رہتی ہیں دو ہفتہ آرام سے نکل جاتے ہیں۔ اپنے علاقے میں flee مارکیٹ ڈھونڈیں۔ وہاں ارد گرد کے چھوٹے چھوٹے فارمر اور بیک یارڈ فارمر اپنے پھل اور سبزیاں بیچنے لاتے ہیں اور سبزیاں وغیرہ بہت سستی مل جاتی ہیں۔ جیسے والمارٹ پر تربوز سات ڈالر کا ہے لیکن flee مارکیٹ میں تین ڈالر کا ہوتا ہے۔ لہذا آدھی سے بھی کم قیمت پر چیزیں مل جاتی ہیں لیکن پھر پکانی بھی پڑتی ہیں فریز نہیں ہوتی۔
Popularity: 9% [?]
Popularity: 9% [?]
277 views
Related Posts
- None Found




























آپ نے یہاں پوری دُکان لگا دی ہے میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ خریدوں ۔
ارے صاحب ۔ کیا پریشانی ہے میری شاگردی اختیار کیجئے ۔ مرغی کیا بکرا ذبح کرنا ۔ کھال اُتارنا ۔ گوشت بنانا سب سیکھا دوں گا
اجمل’s last blog post..روانگی منزل تک ۔ Long March
ماوراء صاحبہ کا بلاگ دیکھیئے ۔ آپ کے تبصرہ کے ساتھ آپ کے بلاگ کا نشان ۔ معصوم بچے کی تصویر ۔ نظر آتا ہے مگر میرے بلاگ کا نشان میرے تبصرہ کے ساتھ نظر نہیں آتا ۔ یہ تفاوت کیوں جبکہ دونوں کام آپ نے کئے ہیں ؟
اجمل’s last blog post..فَن اور فنکار ؟ ؟ ؟
اجمل انکل: خریدنے کی کیا ضرورت ہے بس فریج تک تشریف لائے اور لے جائے۔ فریج تک آنے کا خرچہ آپ کو کرنا پڑے گا۔
میں جب آؤں گا تو آپ کی خدمت میں حاظری دونگا۔ مرغی سے تو دو دو ہاتھ کر لئے بکرے کی بھی کھال اتارتے دیکھا ہوا ہے لیکن کبھی کیا نہیں۔
آپ کی شرط تھی کہ تصویر اینی میٹڈ ہو یعنی دروازہ کھلتا ہو لہذا آپ کے لئے مینوئلی کرنا پڑا تھا۔ ابھی بھی آپ باقی جگہوں پر اپنی تصویر لگا سکتے ہیں لیکن جو سروس استعمال میں ہے وہ اینی میٹڈ تصاویر کو سپورٹ نہیں کرتی لہذا صرف دروازے کی تصویر ہو گی وہ کھلے گا نہیں۔ اگر یہ منظور ہو تو آپ
mybloglog.com
پر جائیں اور رجسٹر ہو جائیں۔ سب جگہوں پر آپ کا نشان ظاہر ہو جائے گا۔
اوہ۔۔۔یہ تو صحیح باسی سبزیاںکھاتے ہیں امریکی بھائی۔
ساجداقبال’s last blog post..ورڈپریس ہیلپ شیٹ
بس کام چل جاتا ہے۔ ویسے تازہ سبزی ہمیں پسند نہیں آئی تھی۔ تازہ سبزی کے ذائقہ سے لاکھ درجہ اچھا فروزن کا ذائقہ ہے بس گزارہ ہو جاتا ہے۔