دوپہر کے بارہ بجے زمین میں ایک چھڑی گاڑ دو اس کا جو بھی سایہ بنے کعبہ کی سمت وہی ہے۔ میں نے کہا آپ کے صدقہ نہ جاؤ؟ فرمایا کیوں؟ میں نے کہا ہمارے دوپہر کے بارہ نہیں سعودی عرب کے دوپہر کے بارہ بجے، اس وقت کو یہاں کے مقامی وقت مین کنورٹ کرو صبح کے پانچ بج رہے ہونگے اس وقت سایہ تو دور کی بات سورج کی شکل تک نظر نہیں آتی۔ لیکن چونکہ ہم نے گھڑیاں آگے کی ہوتی ہیں لہذا تم 6 بجے سورج جس سمت سے نکلنے کو ہو دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہو قبلہ کہاں ہے۔
امریکہ اتر کر نماز اور قبلہ کا بڑا اثر ہوتا ہے۔ بلاشبہ آپ نے خود نماز تو درکنار اس کے قریب تک پھٹکنا نہیں ہوتا لیکن کعبہ کی مخالف سمت گرے مسلمانوں کی حالت زار پر آپ کا دل آٹھ آٹھ آنسو روتا ہے۔
میں نے کسی کو کہا قبلہ نارتھ ایسٹ کی طرف بنتا ہے تم ساؤتھ ویسٹ کی طرف نماز پڑھتے ہو فرمایا سورج اس طرف سے نکلتا ہے۔ اسی طرح ایک کو کہا تو اس نے میپ نکال کر امریکہ سے سعودی عرب کی طرف لائن کھینچ کر دیکھا کر ایسی فاتحانہ نظروں سے دیکھا کہ بس۔
قبلہ معلوم کرنے کے تین آسان طریقے جو کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں استعمال کر کے ثواب کمائیں وہ درج ذیل ہیں۔
مئی 28 یا جولائی 16 کو سورج سعودی عرب کے وقت کے مطابق عین دوپہر بارہ بجے خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوتا ہے۔ اپنے اپنے مقامی وقت کے مطابق آپ چھڑیاں تو نہیں گاڑ سکتے لیکن جہاں بھی سورج ہو گا آپ کو علم ہو گا قبلہ کہاں ہے۔
یا تو ایسا سیل فون خریدیں جس میں قبلہ کی سمت معلوم کی جا سکتی ہو یا پھر قبلہ سمت نما خرید لیں یا پھر قبلہ لوکیٹر پر جا کر سمت معلوم کر لیں۔
تیسرا اور آسان طریقہ جو کہ مسلمانوں میں بہت مقبول ہے کہ ہمیں جدید علوم سے کوئی دلچسپی نہیں لہذا جدھر بھی ٹکر مار لیں ہماری نیت دیکھی جائے گی لہذا آیں بسم اللہ کریں اور نماز پڑھیں۔ لہذا مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد اس حقیقت کو نظر انداز کرتے ہوئے کہ زمین sphere ہے میپس سے امریکہ سے سعودی عرب تک ایک لاءن کھینچ کر نماز شروع کر دیتے ہیں۔
انکل اجمل بڑے آسان سوال پوچھتے ہیں لہذا ایک مشکل سوال حل کریں۔
اگر آپ قبلہ لوکیٹر پر جا کر امریکہ یا کینیڈا لکھ کر سرچ کرتے ہیں تو وہ آپ کو نارتھ ایسٹ میں قبلہ کیوں دیکھاتا ہے؟
Hints
ہنٹس کے لئے ملاحظہ کریں نیچے کی دو تصاویر، ان تصاویر کو میں نے گوگل سے سرچ کر کے نکالا ہے اور یہ قبلہ کو نارتھ ایسٹ میں visualize کرنے میں مددگار ہیں۔
تصویر نمبر ایک، گلوب
تصویر نمبر دو۔ مریخ کا لیزر آلٹی میٹر گلوب
یہاں آ کر نماز کے اوقات ڈھونڈنا ذرا مشکل کام ہے۔ اگر آپ میری طرح ہے جسے نماز روزے سے کوئی غرض نہیں لیکن افطار سے خصوصی شغف ہو تو یہاں سے روزوں کا پورا شیڈیول پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا اذان سافٹ وئیر تو کیا کمال سافٹ وئیر ہے۔ یہ پانچ وقت کا پکا نمازی ہے فجر کی اذان تو خاص طور پر بہت اچھی دیتا ہے۔
کچھ لوگ قران پڑھتے ہیں کچھ لوگ ایک قدم آگے بڑھ کر عمل بھی کرتے ہیں لیکن خال خال ہی نظر آتے ہیں۔ کچھ لوگ ایک قدم پیچھے ہٹ کر قران سننے پر زور دیتے ہیں چاہے ایک لفظ سمجھ نہ آئے۔ تفسیریں جمع کرتے ہیں جو سب سے اوپر والی شیلف میں بحفاظت پڑی رہتی ہے جو ان کے بچے پڑھ کر فساد کی وجہ بنتے ہیں کہ بچوں کو بزرگان دین کے اعمال و اقوال خلاف شریعہ نظر آتے ہیں۔ اس لئے اپنے گھروں میں تفسیریں اور ترجمہ جمع کرنے سے پرہیز کریں اور قران کو کسی لاکر میں رکھوائیں نہ کہ سب سے اوپر والی شیلف میں۔ کسی نہ کسی بچہ کا ہاتھ وہاں تک پہنچ ہی جاتا ہے۔
اگر آپ بھی قران کو سن سن کر اپنے ثواب کمانے کا جدید ترین طریقہ آزمانہ چاہتے ہوں تو قران اردو ترجمہ کے ساتھ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اگر سی ڈی پر برن کرنا چاہتے ہوں تو نیرو استعمال کر سکتے ہیں۔ ورنہ ونڈوز میڈیا پلئیر سے بھی برن کی جا سکتی ہیں سی ڈی پر برن کرنا شائد زیادہ مناسب ہے کہ ایم پی تھری آڈیو کوالٹی سے سی ڈی ٹریک کوالٹی بہتر ہے۔
Popularity: 5% [?]
Popularity: 5% [?]
265 views
Related Posts
- None Found


























آپ کی تاویلیں میری سمجھ میں نہیں آئیں کیونکہ میں آسان سوال پوچھنے والا شخص ہوں ۔ میں تو ڈرتے ڈرتے پڑھ رہا تھا کہ آپ کہیں یہ نہ کہہ دیں کہ خانہ کعبہ زمین کے ایک طرف ہے اور امریکہ دوسری طرف اسلئے زمین پراوندھے لیٹ کر نماز پڑھیں ۔
جب سعودی عرب میں دوپہر کے 12 بجیں گے تو امریکہ پر اندھیرا چھایا ہو گا ۔ اور ہاں آپ سعودی عرب کے اوپر چمکنے والا سورج دیکھیں گے کیسے ؟
سعودی عرب اور امریکہ میں لگ بھگ 120 سے 165 درجے کا فرق ہے ۔ اسلئے کعبہ امریکہ کے مشرق کی طرف ہی بنتا ہے موٹا موٹا حساب لگایا جائے تو سمت مشرق مشرق جنوب بنتی ہے ۔ امریکہ میں بڑے بڑے سائینسدان موجود ہیں یہ کام آپ اُن کے ذمہ کیوں نہیں لگاتے ؟
مین بچپن سے کشتیاں بہت دلچسپی سے دیکھتا تھا
پھر زندگی مصروف ہو گئی اور
ریسلنگ دیکھنے کا ٹائم نہیں ملتا اب
پر مجھے ریسلنگ پڑھنا بھی اچا لگتا ہے
ڈفر’s last blog post..پہلا بچہ
یہ لکھنا تو بھول ہی گیا کہ میرے پاس تو اس بلاگ پوسٹ کا کوئی لنک بی نی کام کَرِنگ
ڈفر’s last blog post..پہلا بچہ
اجمل انکل : جب وہاں دوپہر کے بارہ بجیں گیں تب یہاں صبح کے چھ بجنے چاہیے۔ اتنی صبح سورج نکلنے کے آثار سے پتہ چل جاتا ہے کہ سورج کس طرف ہے اور قبلہ کس طرف ہونا چاہٕے ورنہ چونکہ ہم نے گھڑی ایک گھنٹہ آگے کر لی ہے لہذا سات بجے تو آپ بالکل درست بتا سکتے ہیں کہ قبلہ کہاں ہے اور یہ یقینا ساؤتھ میں نہیں ہے۔
نقشوں میں شمال کو اوپر کی جانب رکھا جاتا ہے۔ نقشے پلین پر بنے ہوتے ہیں جبکہ زمین گول ہے۔ زمین کا نادرن ہیمسفئیر اگر آپ لیں اور جس طرح خربوزے کی کاشیں کرتے ہیں ویسے اس کو کر کے ایک پلین پر پھیلائیں تو آپ کے پاس نارتھ پول کو سینٹر مانتے ہوئے جو امریکہ سے سعودی عرب کا اینگل بنے گا وہ نارتھ ایسٹ کی طرف ہو گا۔
یہ تو بہت چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں اور میرے خیال سے سب کو معلوم ہونی چاہئے۔ سائنس “کافروں” کے حوالے کی۔ دین، ملاؤں کے حوالے کیا۔ دنیا، جرنیلوں اور سیاست دانوں کے حوالے کی تو ہم کروڑوں عوام کیا کر رہی ہیں؟ دو وقت کی روٹی توڑ رہی ہے۔
ڈفر: شائد میرے ونڈوز لائیو رائیٹر کی وجہ سے مسئلہ ہو آپ چاہیں تو فائر فاکس انسٹال کر کے اس میں اوپن کر سکتے ہیں۔
two words: great circle