baby boomers

P1020899

اس تصویر اور امریکی معیشت اور baby boomers کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے۔ جب کبھی میں کسی کالم نگار کو پڑھتا ہوں کہ امریکی معیشت کا بھٹہ بیٹھ رہا ہے تو مجھے یہ دیوار یاد آ جاتی ہے۔ یہ دیوار دراصل ہمارے گھر اور ساتھ والے ڈاکٹر صاحب کے آفس کے درمیان واقع ہے۔ قانونی طور پر کاروباری پراپرٹی کو ریذیڈینشل زون سے اس دیوار کے ذریعے الگ کرنا بزنس کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

ہماری بلکہ ہماری کیا ان کی اس دیوار کا حشر ان کے اپنے مریضوں نے کیا ہے۔ اور یہ مریض ہیں baby boomers۔ جنگ عظیم دوئم کے دوران جب مارا ماری عروج پر تھی تو امریکی فوجی چار برس عورت سے دور رہ کر اس قدر بے چین ہو چکے تھے کہ نہ صرف ادھر بلکہ اٹلانٹک کے اس پار بھی اپنی لاتعداد نشانیاں چھوڑ آئے تھے۔ اگر آپ کو ڈسکوری پر ڈاکیومینٹری دیکھنے کا اتفاق ہو تو قیام یورپ کے دوران ان فوجیوں نے تہہ خانوں بلکہ سڑکوں اور ریل گاڑیوں کے پلوں کے نیچے بھی اپنی بھوک مٹائی تھی کہ اس وقت کھلم کھلا تعلقات معیوب بات تھی۔

جب یہ فوجی واپس آئے تو شادیاں کر کے یا بغیر شادیوں کے انہوں نے بے تحاشہ بچے پیدا کئے۔ اس عرصہ کو جب بے تحاشہ بچے پیدا ہوئے کو بے بی بوم کہا جاتا ہے اور اور ان بچوں کو بے بی بومرز۔ یہ بچے پیدا ہوتے رہے جب تک امریکہ میں برتھ کنٹرول نہ آ گیا اور اس کے بعد ختم ورنہ آج امریکہ میں بچے ہی بچے ہوتے۔

ان بچوں کی آمدنی اور اس کے ٹیکس سے امریکہ خوب خوشحال رہا۔ اب بالآخر ان لوگوں کے بڑھاپے کا وقت ہے لہذا سیونگز پر گزارہ ہے عنقریب یہ لوگ ختم ہو جائیں گے۔ ان کی جگہ جو لوگ تھے وہ کم تھے۔ لہذا اثر پڑ رہا ہے۔ جیسے مثال کے طور پر بے بی بومرز کو بڑے گھر لینے پڑے۔ گاڑیاں بڑی لینی پڑی۔ اب جب ہر فیملی کے دو ہی بچے ہوں تو وہ بڑا گھر بڑی گاڑی کیونکر لیں؟ تو دراصل یہ بڑی بڑی گاڑیاں جو ان بے بی بومرز کے پاس ہیں جو انہوں نے اپنے زمانے میں لیں تھیں یہ اس دیوار کے ٹوٹنے کا سبب ہیں۔

یہ گاڑیاں باوجود اس کے کہ 75 کے بعد لی گئی تھیں بہترین حالت میں ہوتی ہیں بہت کئیر کی گئی ہوتی ہے اور اب ساری عمر کی دیکھ بھال کا ستیاناس کیا جا رہا ہے۔ دراصل ڈاکٹر صاحب کی عمارت کے اس طرف پارکنگ ذرا سی کم ہے لہذا جب یہ بے بی بومر ریورس کرتے ہیں تو اس دیوار کو ٹکر مارنا ڈاکٹر کو فیس ادا کرنے کی طرح فرض عین سمجھتے ہیں۔

اسی طرح امریکی معیشت کے بارے میں بھی اکثر کالم نگار اس بات کو بنیاد بنا کر کہ امریکہ میں کریڈٹ کرنچ آیا ہوا ہے یا پھر چاول کا ایک تھیلا مل رہا ہے تو امریکہ تباہ ہو رہا ہے۔ کریڈٹ کرنچ بھی دلچسپ کہانی ہے۔ بینکوں کے پاس پیسہ زیادہ تھا لہذا بےدھڑک قرض دیتے رہے۔ اب واپسی مشکل ہو گئی ہے۔ چاول کے بارے میں عرض ہے کہ چاول دراصل نومبر 2007 میں بھارت کی طرف سے چاول کی برآمد پر لگا بین وجہ ہے۔ شوکت عزیز کے برعکس بھارتی حکومت کا خیال تھا کہ پہلے بھارت میں خوراک کی کمی پر قابو پایا جائے بعد میں ایکسپورٹ کیا جائے۔

چاول کی قیمت تو واقعی بہت تیزی سے بڑھی۔ ہمارے پاس ہی ایک چائنیز ریسٹورنٹ والا ہے۔ جو چاول کا تھیلا وہ 14 ڈالر کا لیتا تھا اس کی قیمت 29 ڈالر تک پہنچ گئی اور وہ پریشان کہ کیسے قیمت میں اضافہ ایڈجسٹ کرے۔

جاپان اپنے چاول کے ذخیرے کو اوپن مارکیٹ میں کھولنا چاہتا ہے۔ لیکن چونکہ یہ امریکہ کے ہیں لہذا وہ کوشش کر رہا ہے کہ پہلے امریکہ سے اجازت مل جائے کہ اس کا چاول فروخت کر دیا جائے۔

اگر کسی کا خیال ہو کہ امریکہ کی معیشت تباہ ہو رہی ہو تو غلط ہے۔ کیا معیشت زوال پذیر ہو رہی ہو تو پھر بھی آپ عوام کو ان کی ماہانہ تنخواہ کا 75 فیصد تک حصہ خوامخواہ دے سکتے ہیں؟

اس مثال سے سمجھیں۔ تیل کی قیمت مسلسل بڑھتی آئی ہے۔ یعنی جب سے امریکہ میں تیل کی کھپت شروع ہوئی۔ ابھی چند سالوں سے قیمت دیکھتے دیکھتے بڑھنے لگی ہے لیکن ویسے تیل کی قیمت بھی بڑھتی جاتی ہے اور ہر سال اس کی کھبت میں بھی اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اس سال پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ تیل کی قیمت بڑھ رہی ہے لیکن اس کی کھپت میں کمی ہوئی ہے۔ اس کو دیکھ کر ہی آج مارکیٹ میں 3 ڈالر فی بیرل قیمت گر گئی ہے۔

امریکہ معیشت بھی ایسی ہی ہے۔ نیگیٹو سائن کے باوجود یہ بڑھتی جاتی ہے۔ اب جو شور مچا ہوا ہے وہ دراصل ٹھہراؤ کا ہے کہ معیشت ٹھہر رہی ہے یا پھر اس کی بڑھوتی کم ہو رہی ہے نہ کہ الٹی سمت میں چل پڑ رہی ہے جیسے ریورس کرنے اور بریک لگانے میں فرق ہے بالکل ویسے۔

تو میرے بھائیوں اور بہنوں امریکہ کی بڑی عمارتوں پر گنبد بنانے اور سبز چھنڈے لہرانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دو۔ امریکہ برا نہیں امریکہ کی حکومتی پالیسی اس کے مفاد میں لیکن دنیا کے خلاف ہے اس پر ناراض ہو امریکہ سے نہیں۔

 

Popularity: 5%

Popularity: 5%

178 views

 

 

Related Posts

    None Found

 

Random Posts


10 Responses to “baby boomers”

  1. 1 ڈفر(7)

    امریکی معیشت سے متعلق بات تو ٹھیک ہے
    بے بی بومینگ پیریڈ یورپ میں بھی تو آیا تھا جب عربوں نے تیل بند کر دیا تھا اور یورپ تاریک ہو گیا تھا
    پاکستانی تو خیر ہمیشہ سے ہی بے بی بامبرز ہیں پر
    آجکل تاریکی نے پاکستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں
    مجھے شک ہے کہیں پاکستان کا آنے والا دور سپر بے بی بوم پیریڈ تو نہیں ہو گا؟

    ڈفر’s last blog post..پہلا بچہ

    [reply to this comment]

  2. 2 اظہرالحق(17)

    روم اور فارس بھی ایسا کچھ سوچا کرتے تھے اور روس کی مثال تو شاید ابھی کی ہے ۔ ۔ ۔ یوگو سلاویہ ۔ ۔ ۔ چلیں چھوڑیں ۔ ۔ ہم تو ہیں ہی خوش فہم ۔ ۔ ۔

    [reply to this comment]

  3. 3 راشد کامران(37)

    امریکی معیشت کی سب سے اہم بات اسکی تیزی سے ایڈجسٹ‌کرنے کی صلاحیت ہے۔ سرخ فیتے کا تقریبا نہ ہونا بھی مسائل کے جلد حل میں معاون ثابت ہوتا ہے اور کیونکہ بنیادی طور پر پیسے سے محبت کرنے والی سوسائٹی ہے چناچہ معیشت کے معاملے میں‌حساس ہے اور بہترین پلاننگ کی بدولت جلد صورت حال پر قابو پا لیتی ہے۔۔۔ مثال کے طور پر تیل کی قیمتوں کا ایک مثبت پہلو توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری ہے اور میں تو کہتا ہوں یہ تیل ختم ہو تو شرق اوسط کی بھی جان چھوٹے اور شاہوں کے دماغ‌بھی ذرا ٹکھانے لگیں ۔۔ تو میں بھی بدتمیز صاحب کی بات سے اتفاق کروں گا کے ہم لوگ امریکہ کے بھٹہ بٹھانے کے بجائے اپنے ٹھیابچانے کی فکر کریں‌تو زیادہ سود مند ہوگا۔۔

    راشد کامران’s last blog post..بیچارہ مرد

    [reply to this comment]

  4. 4 ابوشامل(9)

    بدتمیز صاحب! مجھے کچھ ایسا لگ رہا ہے کہ شاید یہ پوسٹ “لمحہ فکریہ” والی پوسٹ میں میرے سوالات کے جواب میں لکھی گئی ہے۔ شاید آپ غلط سمجھ بیٹھے ہیں، میرا ہر گز یہ مطلب نہیں تھا کہ وائٹ ہاؤس پر سبز عَلم لہرانا ہے، بلکہ میرا مقصد صرف اور صرف معلومات میں اضافہ تھا اور آپ میرے گزشتہ تبصرے میں سوالات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
    لیکن ایک بات ضرور کہنا چاہوں گا کہ میرے ایک استاد کہا کرتے تھے کہ زندگی میں جمود کوئی شے نہیں ہوتی یا تو سفر عروج کی جانب ہوتا ہے یا زوال کی جانب، لیکن کیونکہ دورِ عروج میں زوال سے قبل ایک عرصہ ایسا لگتا ہے جیسے ٹھہراؤ آ گيا ہے لیکن وہ جمود نہیں بلکہ زوال کا

    ابوشامل’s last blog post..?رنگین? پاکستانی سیاست کا ایک ?سنگین? مظاہرہ

    [reply to this comment]

  5. 5 ابوشامل(9)

    نجانے کیوں پیغامات کٹ رہے ہیں؟؟ بہرحال بقیہ پیغام مندرجہ ذیل ہے:
    لیکن ایک بات ضرور کہنا چاہوں گا کہ میرے ایک استاد کہا کرتے تھے کہ زندگی میں جمود کوئی شے نہیں ہوتی یا تو سفر عروج کی جانب ہوتا ہے یا زوال کی جانب، لیکن کیونکہ دورِ عروج میں زوال سے قبل ایک عرصہ ایسا لگتا ہے جیسے ٹھہراؤ آ گيا ہے لیکن وہ جمود نہیں بلکہ زوال کا آغاز ہوتا ہے۔ اس کے باوجود میں یہ سمجھتا ہوں کہ مستقبل قریب میں امریکہ کی عالمی قائد کی حیثیت کو کوئی ٹھیس نہیں پہنچنے والی، کم از کم اس وقت تک جب تک کوئی دوسری قوت عالمی قیادت کی حقدار کے طور پر سامنے نہیں آتی۔

    ابوشامل’s last blog post..?رنگین? پاکستانی سیاست کا ایک ?سنگین? مظاہرہ

    [reply to this comment]

  6. 6 بدتمیز(426)

    ڈفر: یورپ کا بےبی بوم تو جنگ عظیم دوئم کے بعد آیا تھا تیل کا اور بے بی بوم کا کیا لنک؟ تیل بند ہونے سے تو کوئی بے بی بوم نہیں‌ ہوا تھا۔

    اظہرالحق: روم فارس گئے وقتوں‌کی بات ہے۔ اس زمانے میں ٹیکنالوجی برابر کی تھی۔ آجکل ایسا نہیں۔ یہ ہو سکتا ہے کہ پہلے اگر زوال سالوں‌ میں آتا تھا تو اب صدیوں میں‌ آئے۔

    راشد کامران: بالکل درست امریکہ صرف اس ایک سرخ فیتہ نہ ہونے کے سبب کتنے مسائل سے پاک ہے۔ تیل تو ختم ہو رہا ہے مجھے تو خاص طور پر دوبئی کی حکمت عملی پسند آئی ہے۔

    ابو شامل: نہیں دراصل میرا آجکل امریکہ کے بارے ایک سیریز لکھنے کا دل کر رہا ہے جس میں تفصیل سے پاکستان میں پھیلی امریکہ کے بارے مس کنسیپشن کو دور کرنے کی کوشش کروں۔ آپ میرا یقین کریں یہ پوسٹ میں نے خلیل احمد نینی تال والا، اشتیاق بیگ اور روؤف کلاسرہ کے کالم پڑھنے کے بعد لکھی تھی۔ انہوں نے پچھلے چند دنوں میں‌ یکے بعد دیگرے اس بات کی نشاندہی کی تھی۔ اگر مجھے آپ کے سوال سے ایسا لگتا تو میں فورا کہہ دیتا یہ صرف ایک اتفاق ہے کہ میں اس چاول کے کرائسز پر اپڈیٹ لے رہا تھا کہ ہمارے گھر میں چاول زیادہ کھائے جاتے ہیں اور اسی وقت میں دیسی سٹور سے آیا تھا اور آپ نے بھی اسی وقت تبصرہ کیا۔

    [reply to this comment]

  7. 7 ماوراء(48)

    تو میرے بھائیوں اور بہنوں امریکہ کی بڑی عمارتوں پر گنبد بنانے اور سبز چھنڈے لہرانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دو۔ امریکہ برا نہیں امریکہ کی حکومتی پالیسی اس کے مفاد میں لیکن دنیا کے خلاف ہے اس پر ناراض ہو امریکہ سے نہیں۔

    ———–

    تو کیا امریکہ کی حکومتی پالیسی کسی اور نے بنائی ہے، جو اس کی پالیسی سے ناراض ہوں؟؟؟ حکومتوں سے ہی تو ملک جانا جاتا ہے۔
    امریکہ کی عمارتوں ، دیواروں، لوگوں سے کون ناراض ہے؟؟

    ماوراء’s last blog post..فٹ بال کھلاڑی:D

    [reply to this comment]

  8. 8 بدتمیز(426)

    ماورا: ہر ملک میں‌ عوام اور خواص میں فرق ہوتا ہے۔ خواص اس کی پالیسی بناتی ہے اور عوام اس کے حق یا مخالفت میں‌ ہوتے ہیں۔ مسئلہ تب آتا ہے جب آپ پالیسی کے بجائے ملک کے خلاف نعرے لگاتے ہیں۔ جیسے مثال کے طور پر امریکہ کا جھنڈا جلانا۔ اس کو دیکھ کر کیا وہ عوام جو اپنے ملک کی پالیسی کے خلاف ہوتی ہے آپ کے ساتھ ہو سکتی ہے؟

    [reply to this comment]

  9. 9 ابوشامل(9)

    وضاحت کا بہت شکریہ بدتمیز۔ مجھے بہت خوشی ہوگی اگر آپ امریکہ کی inside stories بتائیں :) اس طرح کی پوسٹس سے معلومات میں بہت اضافہ ہوتا ہے۔

    ابوشامل’s last blog post..?رنگین? پاکستانی سیاست کا ایک ?سنگین? مظاہرہ

    [reply to this comment]

  10. 10 بدتمیز(426)

    ان سائیڈ سٹوریز؟ کچھ وضاحت

    [reply to this comment]

Leave a Reply







Free Clipart

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • راشد کامران: کوئی شک نہیں‌ کہ خام مال سستا ہوتا ہے خصوصا اگر آپ...
    • بدتمیز: راشد کامران: ہمم والمارٹ پر بنگلہ دیش کی بنی شرٹس 20 ڈالر...
    • بدتمیز: آجکل انکی یہی زبان ہے۔
    • ابوشامل: یاد کرنے کا شکریہ۔ ابوشامل’s last blog post..جشن آزادی مبارک
    • ابوشامل: بہت خوب! اس “تیل چکر” کو سمجھنے کے لیے بہت اچھی...
    • اردو: اردو کا پروگرام ھے ےا انگریزی کا؟
    • بدتمیز: نہیں میں گانے ایسے ہی موڈیفائی کر کے اپنی پسند کے الفاظ...
    • راشد کامران: بہت خوبصورت ۔۔ یہ بات بالکل درست ہے لوگوں کی سمجھنا...
    • میرا پاکستان: یہ گانا ہمیں‌بھی پسند ہے، لگتا ہے اور کو پنجابی...
    • بدتمیز: ہے ایک حسینہ :D جی یہ گانا ہی تھا تو وہ کوڈ ڈالنا بھول گیا۔

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Honda Accord 2008 - 1,526 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,288 views
  • Runaway Love - 1,271 views
  • aitzaz ahsan interview - 963 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 869 views
  • جہیز - 810 views
  • میرا تعارف - 672 views
  • عورت کہیں جسے - 641 views
  • talk - 631 views
  • jextr - 609 views
  • About - 600 views
  • کارٹون - 597 views
  • Toyota Camry - 577 views
  • افسوس - 576 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 570 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 540 views
  • @live.com.pk - 539 views
  • Contact - 520 views
  • ڈومز ڈے - 517 views
  • مزید کارڈز پلیز - 505 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 550
    • Links to posts: 55
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (40) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1643
    • Comments per post: 2.99
    • Top3 commenters: -بدتمیز (426) -راہبر (83) -اجمل (64)
    • Pagerank: 2
    • Alexarank: 0

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->


    FireStats icon Powered by FireStats